16/09/2022
Today Topic
قبض ھونا۔ ۔ ۔ Constipation
مورخہ۔ 13.9.2022
گزشتہ سے پیوستہ
چونکہ ڈپریشن انزاٸٹی۔ جنسی امراض اور معدے کے مساٸل میں اکثر مریضوں کو قبض کی شکایت رھتی ھے تو تھوڑی سی اس موضوع پر بھی بحت کر لیتے ھیں
ایک صیحت مند انسان روزانہ صبح بیدار ھونے پر تقریبا 200گرام سے 400گرام تک کھاٸی گٸی خوراک کے مطابق بغیر کسی تکلیف کے پاخانہ خارج کرتا ھے اور پیٹ خالی ھو جاتا ھے ۔اس کے برعکس اگر پاخانے کا وقت روزانہ تبدیل ھو۔ یا پیٹ مکمل پاخانے سے خالی نہ ھو۔ یا پاخانہ خشک ھو یا سخت ھو یا پاخانہ خارج کرنے کیلیے زور یا سموکنگ کا سہارا لینا پڑے۔ مقعد میں تکلیف یا جلن ھو۔یا تھوڑا تھوڑا پاخانہ خارج ھو یا کٸی کٸی دن بعد پاخانہ خارج ھو یا پاخانہ جل کر سیاہ رنگت کا اے تو ایسا شخص قبض کا شکار کہلاے گا
ایسا انتوں کی حرکات محدود ھونے یا انتوں میں کیلشیم ۔میگنیشم۔ فاسفیٹ۔ڈی تھری کی کمی یا جزب نہ ھونے کا ردعمل ھوسکتا ھے
قبض کی وجہ سے پیٹ پھول جاتا ھے۔ بھوک بہت کم لگتی ھے۔ معدے میں گیس بنتی ھے۔کھانے کے بعد جلن ھوتی ھے۔ کھٹی ڈکاریں اتی ھیں ۔ منہ سے بدبو اتی ھے۔ منہ میں چھالے اور ابلے نکلتے ھیں۔ زبان پر سفیدی کی تہہ جم جاتی ھے۔ منہ خشک رھتا ھے۔ سر درد معمول بن جاتا ھے ۔ سانس پھول جاتا ھے۔ نیند ڈسٹرب یا روٹھ جاتی ھے۔ بے چینی اور اضطرابی کیفیت میں اضافہ ھو جاتا ھے۔ مریض کا پیٹ بوجھل ھو جاتا ھے۔ سستی اور تھکاوٹ رھتی ھے۔جسم پر دانے پھوڑے پھنسیاں نکلتی ھیں۔پیٹ بڑھنا شروع ھو جاتا ھے۔ پیشاب سے پہلے اور بعد میں قطرے انا شروع ھو جاتے ھیں۔ ایسا جب لمبے عرصے تک رھے تو اگے چل کر یہ قبض کچھ کیسیز میں اینل فشر یا بواسیر کا موجب بنتی ھے
وجوھات۔
کچھ علاقوں کا زیر اب یا پینے والا پانی انتہاٸی ناقص اور خشک ھوتا ھے۔ معدے اور بڑی انت میں خشکی کا باعث بنتا ھے۔
کچھ لوگوں میں سموکنگ اور چرس جیسی منشیات بڑی انت کو خشک کر دیتی ھیں۔جس سے داٸمی قبض جنم لیتی ھیں ۔
ٹین ایجر اور جوانوں میں اس قبض کی بڑی وجہ کثرت جماع۔ مشتزنی اڈیکشن ۔شہوت پرستی اور جنس ھوس یا ھاٸپر سیکسویلٹی ھوتی ھے۔سیکس۔ ارگیزم۔ یا منی کے اخراج کو معمول بنا لیتے ھیں جس سے بڑی انت کی رطوبتیں خشک ھو کر قبض کو جنم دیتی ھیں
کچھ لوگوں میں ارام طلبی۔ مسلسل بیٹھے۔ بیٹھ کر کام کرنے واک ۔پیدل چلنے و حرکت کی کمی سے بھی قبض جنم لیتی ھے
بوڑھوں میں اس قبض کی وجہ بڑھتی عمر اور کم پانی پینے جیسی وجوھات ھوتی ھیں
کچھ لوگوں میں خشک خوراک ۔فاٸبر سے خالی خوراک یا پراسیس شدہ فاسٹ فوڈ کھانے جیسی عادات قبض کا موجب ھیں
کچھ لوگوں میں ڈپریشن۔انزاٸٹی اوسی ڈی یا پھر نیند پرسکون نہ ھونے کی وجہ سے بھی قبض جنم لیتی ھے
قبض کی بڑی وجہ IBS بھی ھوتا ھے۔جس میں بڑی اور چھوٹی انت کی حرکت محدود ھو جاتی ھے
کچھ اینٹی ڈپریشن ادویات۔ اور معدے کی ادویات بھی قبض کا موجب ھیں
علاج۔
قبض کی وجوھات تلاش کر کے وجوھات کو ختم کرنا چاھیے۔
واک وزش۔ طرز زندگی تبدیل کرکے چہل قدمی کو معمول بنانا چاھیے
لچھے دار ۔کیلشیم اور فاٸبر سے بھرپور خوراک کھانی چاھیے جیسے بادام۔ گرما۔ خربوزہ۔ ام۔ اڑو۔خوبانی ۔تربوز ۔ شلجم ۔کچی سبزیاں اور سلاد ۔گڑ۔ گلو قند ۔اسبغول وغیرہ
قبض کی شدت کی صورت میں وقتی علاج کیلے بالغان ڈوفالک اور لیگزیبرون جیسے سیرپ استعمال کر سکتے ھیں
جوان مرد و خواتین سردیوں میں مسلسل کچے شلجم سے ناشتہ کرکے داٸمی قبض سے چھٹکارہ پا سکتے ھیں
جاری ھے
Psychologist Farzana
Medical & health