Dr Seema Bashir

Dr Seema Bashir Dr. Seema Bashir is an assistant physiotherapist in Rahim yar khan. She also provides online consultations.

She assists patients in rehabilitating physical problems caused by illness, injury, aging, or disability through treatment.

15/10/2022

کندھوں کا درد اور جام ہونا:

Shoulder pain and Frozen shoulder:

کندھوں کا درد ایک بہت تکلیف دہ بیماری ہے.کندھوں کا درد کبھی مقامی سبب سے ہوتا ہے اور کبھی اس کا باعث دوسرے امراض مثلاً وجع القلب,دل کی خرابی,جگر کا درد,پتہ کا درداور پلیوریسی ہوتا ہے.
مقامی اسباب میں کندھے پر چوٹ لگنا,ٹھنڈ لگنا,نئے ریشوں کی پیدائش,کندھوں کے جوڑ کا اکٹھا ہونا اور فالج وغیرہ.
اس کے علاوہ کندھوں کا جام ہو جانا بھی بہت تکلیف دہ ہوتا ہے اس بیماری کی وجہ کندھوں میں انفلیمیشن یا کسی چوٹ کی وجہ بھی ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے کندھے حرکت کرنا بند کر دیتے ھیں.
اس بیماری کے علاج کا بہترین حل فیزیو تھیراپی ھے.
اگر آپ بھی اس قسم کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور فیزیو تھیراپی اور ادویات سے اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ابھی کمنٹ میں اپنا نمبر لکھیں ہماری ٹیم آپ سے اس بیماری کے علاج کے لیے جلد آپ سے رابطہ کر لے گی.

شیاٹیکا(Sciatica)عرق النساء اور اس کی علامات:ایک سخت اذیت ناک درد ہےجو کولہے کی ہڈی سے شروع ہوکر ایڑی تک جاتا ہے.پوری ٹا...
22/09/2022

شیاٹیکا(Sciatica)عرق النساء اور اس کی علامات:

ایک سخت اذیت ناک درد ہےجو کولہے کی ہڈی سے شروع ہوکر ایڑی تک جاتا ہے.پوری ٹانگ میں ایک جانب ہوتا ہے.شاذونادر دونوں ٹانگوں میں ہوتا ہے.یہ درد ایک چوڑے پٹھے میں ہوتا ہے جو کمر کے پاس سے نکل کر ایڑی تک جاتا ہے.اس پٹھے کوSciatic nerve یا عرق والنساء کہتے ہیں.چونکہ اس درد میں مریض رینگ کر یا لنگڑا کر چلتا ہے اس لیے اس کو لنگڑی کا درد بھی کہتے ہیں.
درد کی نویت شدید یا ٹیس پڑنے یا ٹانگ میں کرنٹ دوڑنے جیسی ہوتی ہیں.
ٹانگ میں درد کے ساتھ سوئیاں چبھنے ٹانگ سن ہو جانےکی کیفیت بھی محسوس ہوتی ہے.
ٹانگ کو ہلانے پر کمزوری محسوس ہوتی ہے.
اگر آپ بھی ان علامات کا شکار ھیں تو اس اذیت ناک بیماری کا فوری علاج کروائیں
ایسے مریض جن کو یہ بیماری لاحق ہوتی ہے.ان کے لیے فزیوتھراپی اور ٹانگوں کی ورزش بہت فائدہ مند ہوتی ہے کسی ماہر فزیوتھراپسٹ سے مشورہ کر کہ یہ ورزش سیکھی جا سکتی ہے اور اسے گھر پر کرتے رہنے سے مستقبل میں شیاٹیکا کے درد سے بچا جا سکتا ھے.
اگر آپ بھی اس بیماری میں مبتلا ہیں اور اس کے درد سے نجات حا صل کرنا چاہتے ہیں تو کمنٹ میں Exercise یا اپنا نمبر لکھیں ہماری ٹیم آپ سے اس بیماری کے علاج کے لیے رابطہ کر لے گی.

کمر درد کیا ھے ,وجوہات اور اس کی علامات:کمر کا درد عام طور پر 20 سال سے زیادہ عمر کر لوگوں کو پیش آتا ھے.یا پھر یہ درد ا...
20/09/2022

کمر درد کیا ھے ,وجوہات اور اس کی علامات:

کمر کا درد عام طور پر 20 سال سے زیادہ عمر کر لوگوں کو پیش آتا ھے.یا پھر یہ درد ان لوگوں کو زیادہ ہوتا ہے جو موٹاپے کا شکار ھوتے ہیں.اگر یہ درد معمولی ہو تو تھوڑے عرصے بعد خود ٹھیک ہو جاتا ہے.مگر شدید ہو تو دیگر مسائل کا باعث بنتا ہے.

کمر درد کی علامات:

کمر کے عضلات کمزور ھوجاتے ہیں
چلنے پھرنے سے درد ہوتا ہے
کمر کے ساتھ ساتھ ٹانگوں میں بھی درد ہوتا ہے
یہ درد کولہے کی طرف بھی محسوس ہوتا ہے
مریض کو سخت بے چینی ہوتی ہے
مریض آسانی سے جھک نہیں سکتا
شدید درد کی صورت میں بخار ہو جاتا ہے

وجوہات اور اسباب:

موٹے لوگ کمردرد کا شکار ہوتے ہیں کیونکہ وہ چلنے پھرنے سے بیزار ہوتے ہیں. اور کمر کے عضلات کمزور ہو جاتے ہیں.کرسی پر غلط انداز سے بیٹھنے ,الٹا سونے اور زیادہ دیر جھک کر کام کرنے سےبھی کمر درد کے مسائل جنم لیتے ہیں.کسی چوٹ لگنے کی صورت میں ڈسک متاثر ہو جاتی ہے.جس کی وجہ سے کمر درد کی شکایت ہوتی ہے.
اگر آپ بھی ان علامات کا شکار ھیں تو دوائیں اور ساتھ ساتھ کچھ ورزش کے عمل کر کے آپ کمر درد سے کس طرح نجات حاصل کر سکتے تو کمنٹ میں Excersise لکھیں یا اپنا نمبر لکھیں ہماری ٹیم آپ سے اس بیماری کے علاج کے لیے آپ سے رابطہ کر لےگی.

جوڑوں کا درد اور علامات:جوڑ آپ کے جسم کے وہ حصے ہیں جہاں آپ کی ہڈیاں آپس میں ملتی ہیں.جوڑ آپ کے جسم کی ہڈیوں کو حرکت دین...
18/09/2022

جوڑوں کا درد اور علامات:

جوڑ آپ کے جسم کے وہ حصے ہیں جہاں آپ کی ہڈیاں آپس میں ملتی ہیں.جوڑ آپ کے جسم کی ہڈیوں کو حرکت دینے مہیں مدد کرتے ہیں.
آپ کے جسم کے جوڑوں میں شامل ہیں:
کندھے

کولہے

کہنی

گٹھنے

جوڑوں کے درد سے مراد جسم کے کسی بھی جوڑ میں تکلیف,درد اور سوزش ہے.بعض اوقات,جوڑوں کا درد کسی بیماری یا چوٹ کا نتیجہ ہوتا ھے.جوڑوں کے درد کی ایک عام وجہ گٹھیا/آرتھرائٹس بھی ھے.تاہم یہ دوسرے حالات یا عوامل کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے.

جوڑوں کے درد کی علامات:

جوڑوں کے درد کی مندرجہ ذیل علامات ھو سکتی ہیں:

جوڑوں کے گرد لالی

جوڑوں پر سوجن

جسم میں جوڑ کے حصے پر بخارہونا

لنگڑاپن

جوڑوں کا جم جانا

جوڑوں کے ہلنے میں تکلیف ہونا

جوڑوں میں سختی

کمزوری

سیڑیاں چڑھنے میں دشواری

درد تیں دن یا اس سے زیادہ جاری رہا ہے.
آپ کو بخار ہے لیکن فلو کی کوئ علامت نہیں ہے

اگر آپ بھی ان علامات کا شکار ھیں تو کمنٹ میں اپنا نمبر لکھیں ہماری ٹیم آپ کی اس بیماری کے علاج کے لیے آپ سے جلد رابطہ کر لے گی.

فالج کی علاماتآواز میں اچانک تبدیلی/ تحریری یا زبانی احکامات کو بولنے یا سمجھنے میں ناکامی۔شدید الجھن کی حالت۔قے کے ساتھ...
16/09/2022

فالج کی علامات

آواز میں اچانک تبدیلی/ تحریری یا زبانی احکامات کو بولنے یا سمجھنے میں ناکامی۔
شدید الجھن کی حالت۔
قے کے ساتھ یا بغیر سر درد۔
بینائی کا دھندلا پن، اچانک بینائی کا مسئلہ، اندھیرا، یا دوہرا بصارت۔
ہوش کا اچانک نقصان۔

ماہرین طب کے مطابق اک چیز کا دو نظر آنا تھکاوٹ یا بہت زیادہ مطالعے کی وجہ سے نہیں ہے۔
اصل وجہ یہ ہے کہ خون کی اک شریان بلاک یعنی کہ بند ہو جاتی ہے جسکی وجہ سے آکسیجن کی مقدار کم ہو جاتی ہے اور اک چیز دو نظر آتی ہیں۔ جس کی وجہ سے فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اگر آپ بھی ان علامات کا شکار ہیں تو؛ بھی کمنٹ میں اپنا نمبر لکھیں۔
ہماری ٹیم آپ سے بیماری کے علاج کے لیے جلد رابطہ کرلے گی

Address

Al Jannat Medicare Phase 2, B5 Model Town Rahim Yar Khan
Rahimyar Khan
64200

Telephone

+923136004455

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Seema Bashir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Seema Bashir:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram