SIMS-Hypnosis&Reiki Healing

SIMS-Hypnosis&Reiki Healing SIMS-Hypnosis & Reiki Healings is a therapy services related to mental health, in person and online.

کچھ چیزیں ناقابل بیان ھوتی ھیں لیکن انہیں دیکھنا اور عمل کرنا ضروری ھوتا ھے۔۔
26/05/2025

کچھ چیزیں ناقابل بیان ھوتی ھیں لیکن انہیں دیکھنا اور عمل کرنا ضروری ھوتا ھے۔۔

Please watch,how the "Shaitaan" creates negativity between two when you are alone.

01/05/2025

زندگی میں پرسنل سپیس (personal space) کیوں ضروری ہے؟

(یہ صرف ایک پوسٹ نہیں، یہ ایک پیغام ہے ان سب کیلئے جو یہ پڑھ رہے ہیں۔ نہ صرف خود سمجھنے کی کوشش کریں بلکہ دوسروں کا بھی خیال رکھیں اور اپنوں کی تربیت کریں)

ہمیں بچپن سے پرسنل سپیس کے بارے میں کبھی بتایا ہی نہیں جاتا۔ لیکن‘ مہذب دنیا میں بہرحال پرسنل سپیس اور ڈسٹنس ایسی چیزیں ہیں جن کا علم ہونا اور جنہیں اپنا حق سمجھنا انسان کی بنیادی ضروریات میں شامل ہے۔ جب آپ تمام ایسی باتیں کہہ چکتے ہیں جو کہنے والی نہیں تھیں اور وہ بھی کہ جو کہنے میں ہرج نہیں تھا تو اس کے بعد جو نقصان سب سے پہلے ہوتا ہے وہ آپ کے ڈسٹنس کا ختم ہو جانا ہوتا ہے۔ اس کے بعد اگلا شکار آپ کا پرسنل سپیس ہوتا ہے۔

پروکسیمکس (proxemics) وہ علم ہے جس میں سائنسی طور پہ باقاعدہ‘ پرسنل سپیس اور دوسرے انسانی رجحانات زیربحث لائے جاتے ہیں۔ یہ بتاتا ہے کہ پرسنل سپیس وہ ایریا ہوتا ہے جو کوئی بھی انسان ذہنی طور پہ اپنے آس پاس کی جگہ کو سمجھتا ہے۔ جیسے کوئی اگر گاڑی کی فرنٹ سیٹ پہ بیٹھا ہو تو وہ چاہے گا کہ میری گود میں کوئی بچہ نہ ٹھونسا جائے، یا میرے ساتھ کوئی اور بندہ نہ چپک کے بیٹھے، تو وہ اس کا پرسنل سپیس ہو گا۔ ایسے ہی دماغی طور پہ کچھ چیزیں ایسی ہوں گی جن کے بارے میں بات کرنا اسے پسند نہیں ہوگا، وہ کچھ بھی ہو سکتی ہیں۔ عموماً کسی سے بہت ذاتی سوالات کرنا بھی پرسنل سپیس میں دراندازی والی بات ہوتی ہے۔ وہ جو ہمارے یہاں پوچھتے ہیں ”آپ کی شادی ہو گئی؟ کتنے بچے ہیں؟ آپ کے شوہر کیا کرتے ہیں؟ ہائے بچہ کیوں نہیں ہوا؟‘‘ تو یہ‘ اور ایسے بہت سے سوال پرسنل سپیس توڑنے والے راکٹ کہلائے جا سکتے ہیں۔ پروکسیمکس ہمیں سمجھاتا ہے کہ اگر کسی انسان کی پرسنل سپیس ڈسٹرب کی جائے گا تو اسے بے آرامی، پریشانی، ناراضی، غصہ… کچھ بھی آسکتا ہے، یا پھر یہ سب چیزیں اکٹھی بھی ہو سکتی ہیں اور ایسا مسلسل ہو تو اچھا بھلا آدمی نفسیاتی مریض بن سکتا ہے۔

عموماً دوست یار یا میاں بیوی ایک دوسرے کی پرسنل سپیس کا تیا پانچہ یہ سوچتے ہوئے کرتے ہیں کہ میں چونکہ اس بندے کے سب راز جانتا ہوں/جانتی ہوں‘ اس لیے مجھے حق ہے کہ میں اس کے ہر مسئلے کا تیاپانچہ کروں۔ کیا کوئی انسان، کسی وقت بھی، کہیں بھی، بلاشرکت غیرے، کچھ سوچنے کا حق نہیں رکھ سکتا؟ کیا اس پہ فرض ہے کہ وہ اپنا دکھ، درد، خوشی، راز، تکلیف یا آئیڈیا کسی دوسرے کو ضرور بتائے؟ کیا اسے کچھ دیر کے لیے اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا؟ تو بس یہ تین سوال جس وقت جھلّا کے انسان اپنے آپ سے کرے گا، وہ انڈیکیٹر ہوگا کہ جناب اب پرسنل سپیس برابر چاہیے۔ اب جھلاہٹ بڑھ رہی ہے، سکون کی تلاش ہے اور وہ اکیلے بیٹھ کے ہی ملے گا۔

ٹرین، بس یا جہاز کے سفر میں بھی یہ حرکت بہت ہوتی ہے۔ ”جی آپ کہاں جا رہے ہیں؟‘‘ سے شروع ہونے والی گفتگو پڑوسیوں کے بچوں کی شکایتوں پہ ختم ہوتی ہے۔ کبھی ساتھ والا جواب نہ دے تو وہ اکھڑ، بدمزاج، مغرور اور نجانے کیا کیا کہلاتا ہے۔ بھائی، کیا ضروری ہے کہ وہ بھی اسی ریلیکس حالت میں ہو جس میں آپ سفر کر رہے ہیں؟ تو اس کی سپیس برقرار رکھنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔ اوّل تو بات کرنے کی ضرورت نہیں، اگر کیجئے بھی تو مختصر جواب سننے پر منہ نہ بنائیں، بس کوئی بھی دوسرا کام پکڑ لیں اور سمجھ جائیں کہ سامنے والا اپنا فاصلہ مینٹین رکھنا چاہتا ہے۔

یہ مسئلہ سب سے زیادہ دو نئے دوستوں کے درمیان پایا جاتا ہے اور سوشل میڈیا پہ بھی موجود ہے۔ کمیونیکیشن کی تاریخ میں سب سے اہم چیز ٹیلی فون کی ایجاد تھی، وہی آج بھی ہے۔ جب انسان کو ضروری کام ہوتا ہے تو وہ کسی دوسرے کو فون کرتا ہے، یہ ایک عام سی بات ہے۔ گپ شپ، حال چال پوچھنے کے لیے یا کوئی صلاح مشورہ کرنا ہو تو میسیج یا وٹس ایپ وغیرہ پہ کیا جاتا ہے۔ اب جو پرانے دوست ہیں وہ جانتے ہوں گے کہ فلاں آدمی کی ترجیحات کیا ہیں۔ وہ میسیج یا وٹس ایپ کا جواب جلدی دے گا یا شام کو گھر جا کے فارغ ٹائم میں یہ سارے کام کرے گا۔ نیا دوست یہ نہیں جانتا۔ یہیں سے زندگی کی نئی چخ چخ شروع ہوتی ہے۔ نیا دوست آپ سے پوچھ سکتا ہے ”کیا مطلب؟ تم میسیج کا جواب کیوں نہیں دیتے؟ تم نے میرا پیغام دیکھ کے ریپلائے کیوں نہیں کیا؟ دوستی زیادہ اہم ہے یا باقی سارے کام؟ میری بات کا جواب دینا اہم ہے یا تمہاری مصروفیات؟‘‘ تو یہ بھی پرسنل سپیس پر ڈاکہ ڈالنے کی ایک قسم ہے۔ ایک بندہ اگر یہ سمجھتا ہے کہ جسے ضروری کام ہو گا وہ فون کرے گا اور میسیج وغیرہ کو دیکھنا یا جواب دینا ہر وقت ضروری نہیں سمجھتا، تو یہ اس کے پرسنل سپیس کا معاملہ ہے۔ یہاں تک کہ فون یا گھر کی ڈور بیل اگر تین چار بار بجنے کے بعد نہیں سنی جاتی تو اصولی طور پہ مشن سے پیچھے ہٹ جانا چاہیے۔ ہو سکتا ہے کہ آدمی کسی ذاتی کام میں مصروف ہو۔ کسی بھی وقت یہ پیچھے ہٹنا جو ہے، یہ سپیس دینا کہلاتا ہے۔

اس ساری کشمکش سے گزرنے کا نقصان بہرحال یہ ہے کہ اس تحریر کو بھی جھک مارنا سمجھا جائے گا۔ سوچا جا سکتا ہے کہ پرسنل سپیس جیسے معاملے پر اتنی لائنیں گھسیٹنے کی ضرورت کیا تھی۔ ضرورت تھی اور ضرورت ہے۔ یہی بحث ہمیں سکھاتی ہے کہ باپ بیٹی کے کمرے میں بھی جائے تو پہلے دروازہ کھٹکھٹائے، والدین کے کمرے میں بھی یہی تکلف ملحوظ رہے اور اجنبیوں سے بھی ایک ایسا فاصلہ رکھنا بچپن سے سکھایا جائے جو ادب آداب کے دائرے میں تو آتا ہی ہو، بچوں کو دراز دستی کے امکانات سے محفوظ بھی رکھ سکے۔ اپنا پرسنل سپیس قائم رکھنا اور بچوں کو اس کی تربیت دینا اب نئے معاشرتی نارمز میں شامل ہے، جلد یا بدیر اسے قبول کرنا ہی پڑے گا۔ تھوڑے لکھے کو بہت جانیے۔۔۔

آخر میں ایک حدیث کا مفہوم

آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا۔۔

"جب کسی کے گھر جاو تو تین دفعہ دستک دو
اور جواب نہ ملنے پہ برا نہ مناو
اور لوٹ آو۔"

شاید کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات

Fizza Ali

28/03/2025

Stress less Life Equation:
Situation Don't Create Thoughts,
Thoughts Create the Situation.

آج تعارف کراتے ہیں۔سلوا مائنڈ کنٹرول کیا ہے؟سلوا مائنڈ کنٹرول (Silva Mind Control) ایک مشہور ذہنی تربیتی پروگرام ہے جسے ...
04/02/2025

آج تعارف کراتے ہیں۔
سلوا مائنڈ کنٹرول کیا ہے؟

سلوا مائنڈ کنٹرول (Silva Mind Control) ایک مشہور ذہنی تربیتی پروگرام ہے جسے José Silva نے 1960 کی دہائی میں تیار کیا تھا۔ یہ پروگرام ذہنی یکسوئی، تخلیقی صلاحیت، بدیہی قوت (intuition)، اور ذہنی سکون کو بڑھانے کے لیے مراقبہ (meditation) اور تصورات (visualization) پر مبنی تکنیکس پر مشتمل ہے۔

اس پروگرام کا بنیادی مقصد دماغ کو الفا (Alpha) اور تھیٹا (Theta) برین ویوز پر لے جا کر لا شعوری ذہن سے فائدہ اٹھانا ہے، تاکہ لوگ اپنی زندگی کے مسائل حل کر سکیں، بہتر فیصلے لے سکیں اور ذہنی دباؤ کو کم کر سکیں۔
برین ویوز (Brain Waves) کیا ہیں؟

دماغ میں نیورانز کی سرگرمیوں کی وجہ سے برقی سگنلز پیدا ہوتے ہیں جنہیں برین ویوز کہا جاتا ہے۔ یہ برین ویوز مختلف تعدد (frequencies) پر کام کرتی ہیں، جن میں سے چند اہم درج ذیل ہیں:

1. بیٹا ویوز (Beta Waves) (14-30 Hz)

جب ہم جاگ رہے ہوتے ہیں، منطقی سوچ رہے ہوتے ہیں یا کسی مشکل کام میں مصروف ہوتے ہیں تو یہ ویوز ایکٹیو ہوتی ہیں۔

زیادہ بیٹا ویوز کی وجہ سے ذہنی دباؤ اور بے چینی ہو سکتی ہے۔

2. الفا ویوز (Alpha Waves) (8-13 Hz)

یہ برین ویوز ریلیکسیشن، تخلیقی سوچ، اور مراقبہ کے دوران ایکٹیو ہوتی ہیں۔

سلوا مائنڈ کنٹرول کا زیادہ تر کام الفا ویوز پر ہوتا ہے۔

جب ہم گہری سانسیں لیتے ہیں یا تصوراتی مشقیں (visualization exercises) کرتے ہیں، تو الفا ویوز بڑھتی ہیں۔

3. تھیٹا ویوز (Theta Waves) (4-7 Hz)

یہ ویوز گہری ریلیکسیشن، تخلیقی صلاحیت، خواب دیکھنے (dreaming) اور لاشعوری ذہن (subconscious mind) سے جڑنے میں مدد دیتی ہیں۔

سلوا میتھڈ میں ان ویوز کو خاص طور پر استعمال کیا جاتا ہے تاکہ دماغ کے گہرے حصے سے جڑا جا سکے۔

4. ڈیلٹا ویوز (Delta Waves) (0.5-3 Hz)

یہ ویوز گہری نیند، جسمانی بحالی (healing) اور روحانی تجربات کے دوران فعال ہوتی ہیں۔

ان کا تعلق زیادہ تر لاشعوری دماغ اور جسمانی صحت سے ہے۔

سلوا مائنڈ کنٹرول کے فوائد

ذہنی دباؤ اور بے چینی کم ہوتی ہے۔

یادداشت (memory) اور سیکھنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔

تخلیقی اور منطقی سوچ میں بہتری آتی ہے۔

خود اعتمادی بڑھتی ہے اور اہداف حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

لاشعوری ذہن (subconscious mind) کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی صلاحیت پیدا ہو۔
نتیجہ

سلوا مائنڈ کنٹرول ایک طاقتور ذہنی تکنیک ہے جو آپ کے دماغ کی برین ویوز کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اگر آپ روزانہ الفا لیول پر جانے، تخیلاتی مشقیں، اور ریلیکسیشن تکنیکس پر عمل کریں تو آپ اپنی زندگی میں نمایاں مثبت تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔

اگر آپ مزید گہرائی میں سیکھنا چاہتے ہیں، تو ہمارا ڈیزائن کیا ھوا آن لائن کورسز جوائن کر سکتے ہیں۔
ایس۔ اے۔ ساگر
سرٹیفائیڈ مائنڈ سائنسز اینڈ ھپنا تھراپسٹ ایکسپرٹ۔
03043458381

30/01/2025
Good NEWS and offer for Students.
29/01/2025

Good NEWS and offer for Students.

Dream image of SIMS Hypnosis
21/01/2025

Dream image of SIMS Hypnosis

Shared via ChatGPT

10/01/2025

The 1st session of 2025 on "Mind Sciences and Parapsychology" was delivered on 9th January 025. Approx.150 students of BS Psychology and faculty attended the session with certificate distribution.

10/01/2025

Hypnosis Sessions in iub-ryk

Alhamdu Lillah... Successfully completed  one day Training session on "Mind Sciences and Parapsychology" in IUB-Ryk . -r...
09/01/2025

Alhamdu Lillah... Successfully completed one day Training session on "Mind Sciences and Parapsychology" in IUB-Ryk .
-ryk

Control your mind, don't let your mind to control you.
18/10/2024

Control your mind, don't let your mind to control you.

The Dengue and Mental Health.
05/10/2024

The Dengue and Mental Health.

ڈینگی ایک وائرل انفیکشن ہے جو مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے، خاص طور پر ایڈیس ایجپٹائی مچھر کے ذریعے۔ یہ بیماری جسمانی طور پر کمزوری پیدا کرتی ہے اور شدید بخار،...

Address

Rahimyar Khan

Opening Hours

Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923043458381

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SIMS-Hypnosis&Reiki Healing posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to SIMS-Hypnosis&Reiki Healing:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram