Darakhshan Medicare

Darakhshan Medicare Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Darakhshan Medicare, Medical and health, Rahimyar Khan.

دہی پروٹین، کیلشیم، وٹامنز اور پروبائیوٹکس سے بھرپور دہی صحت کو ڈھیروں فوائد بخشتا ہے•دہی میں موجود پروبائیوٹکس اور اچھے...
02/03/2025

دہی پروٹین، کیلشیم، وٹامنز اور پروبائیوٹکس سے بھرپور دہی صحت کو ڈھیروں فوائد بخشتا ہے

•دہی میں موجود پروبائیوٹکس اور اچھے بیکٹیریا ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں اور آنتوں کی صحت میں بہتری لاتے ہیں

•دہی میں کیلشیم اور وٹامن D ہوتا ہے، جو ہڈیوں کی مضبوطی اور صحت کے لیے ضروری ہیں

•دہی میں موجود پروبائیوٹکس جسم کی مدافعتی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں اور بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں

•دہی میں موجود پروٹین اور کیلشیم دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور خون میں کولیسٹرول کی سطح کو معتدل رکھتے ہیں

•دہی میں کم کیلوریز ہوتی ہیں اور یہ پیٹ کو بھر کر زیادہ کھانے کی خواہش کو کم کرتا ہے، جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے

•دہی کا استعمال جلد کی نمی کو برقرار رکھتا ہے اور اسے چمکدار بناتا ہے

•دہی میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

آپ کے جسم میں پانی کی کمی سے آپ کا دماغ خراب ھو جاتا ھےدماغ 80% پانی سے بنا ھوتا ھے اور جب ہم کافی پانی نہیں پیتے ہیں تو...
19/02/2025

آپ کے جسم میں پانی کی کمی سے آپ کا دماغ خراب ھو جاتا ھے
دماغ 80% پانی سے بنا ھوتا ھے اور جب ہم کافی پانی نہیں پیتے ہیں تو دماغ کے کچھ ٹشو سکڑ جاتے ھیں اور یہ سکڑنا دماغ اور علمی افعال کو متاثر کرتا ھے۔
دماغ کو درکار پانی میں صرف 1% کمی دماغ کے علمی افعال میں 5% کمی کا باعث بنے گی۔
پانی کی کمی دماغ کو علمی کاموں کو انجام دینے کے لیے زیادہ کوشش کرنے کا سبب بھی بنتی ھے۔
مثال کے طور پر، ایک سائنسی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جسم میں پانی کی کمی کے دوران دماغ انتہائی تھکاوٹ کا شکار ھو جاتا ھے اور دماغ کو فعال کام کرنے کے لیے آکسیجن سے لدے خون کی ایک بڑی مقدار کی ضرورت ھوتی ھے۔
خوش قسمتی سے دماغی خلیات پر پانی کی کمی کے اثرات کو درست کیا جا سکتا ھے اور اگر جسم میں پانی اور معدنیات کی وافر مقدار موجود ہو تو وہ دوبارہ اپنے کام کی طرف لوٹ سکتے ھیں۔
تاہم، بوڑھوں میں دماغی افعال کو بحال کرنا مشکل ہوتا ہے، خاص طور پر اگر پانی پینا سالوں اور طویل عرصے تک نظر انداز کیا جائے، جس سے دماغی خلیات کو دوبارہ بحال کرنا مشکل ھو جاتا ھے۔

اینٹی بایوٹکس – خاموش قاتل!پاکستان میں بغیر سوچے سمجھے اینٹی بایوٹکس کے استعمال نے خطرناک سپر بگ (Superbugs) کو جنم دے د...
16/02/2025

اینٹی بایوٹکس – خاموش قاتل!

پاکستان میں بغیر سوچے سمجھے اینٹی بایوٹکس کے استعمال نے خطرناک سپر بگ (Superbugs) کو جنم دے دیا ہے، جو علاج کے لیے کسی دوا کا اثر قبول نہیں کرتے۔ ہر بخار، گلے کی خراش، یا ہلکی سی تکلیف میں اینٹی بایوٹکس کا بے جا استعمال مستقبل میں جان لیوا انفیکشنز کا باعث بن سکتا ہے۔

اینٹی بایوٹکس – ایک سست زہر!

⬅ قوتِ مدافعت کی تباہی – بار بار اینٹی بایوٹکس لینے سے جسم کا مدافعتی نظام کمزور ہو جاتا ہے، نتیجہ: معمولی بیماریاں بھی جان لیوا ہو سکتی ہیں!
⬅ ادویات کا بے اثر ہونا – اینٹی بایوٹکس کے غیر ضروری استعمال سے جراثیم مزاحمت (Resistance) پیدا کر لیتے ہیں، نتیجہ: عام بیماریاں بھی لاعلاج ہو جاتی ہیں!
⬅ جگر اور گردے کی خرابی – غیر ضروری اینٹی بایوٹکس کا استعمال ان اعضا پر بوجھ ڈال کر انہیں ناکارہ کر سکتا ہے!
⬅ نظامِ ہاضمہ پر مضر اثرات – اینٹی بایوٹکس نہ صرف نقصان دہ بیکٹیریا بلکہ مفید بیکٹیریا کو بھی ختم کر دیتی ہیں، نتیجہ: شدید بدہضمی، پیٹ کے امراض، اور غذائی کمی!
⬅ بچوں پر مہلک اثرات – بار بار اینٹی بایوٹکس دیے جانے سے بچوں کا مدافعتی نظام کمزور ہو جاتا ہے، اور وہ مستقل بیمار رہنے لگتے ہیں!

یہ وقت ہوش کے ناخن لینے کاہے!

کیا بخار اور کھانسی کا ہر علاج اینٹی بایوٹکس ہے؟ کیا ہم اپنی نسلوں کو لاعلاج بیماریوں کے حوالے کر رہے ہیں؟

“اگر ہم نے آج احتیاط نہ کی، تو کل کے لیے ہمارے پاس کوئی مؤثر دوا نہیں بچے گی!”

پاکستان میں تقریباً ہر تیسرے شخص کو جگر پر چربی ہے اگر آپ کا پیٹ نکلا ہوا ہے تو کوئی ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہے 90٪ ام...
11/02/2025

پاکستان میں تقریباً ہر تیسرے شخص کو جگر پر چربی ہے

اگر آپ کا پیٹ نکلا ہوا ہے تو کوئی ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہے 90٪ امکان ہے کہ جگر پر چربی موجود ہے

پیٹ نکلتا ہی تب ہے جب جگر پر چربی چڑھ چکی ہو

جگر پر چربی کی سب سے بڑی وجہ جنک فوڈ، ریفاینڈ کاربوہائیڈریٹس اور پھلوں کے جوس ہیں

پھلوں کے جوس جنہیں بہت سے لوگ صحت بخش سمجھ کر استعمال کرتے ہیں، صحت کے لیے مضر صحت ہیں، جگر پر فوری چربی چڑھاتے ہیں

ہم جو خوراک بھی کھاتے ہیں وہ گلوکوز میں تبدیل ہو کر جسم کو انرجی دیتی ہے

جسم اپنی ضرورت کے مطابق انرجی استعمال کر لیتا ہے، اس کے بعد اضافی گلوکوز جسم میں جمع ہوتا ہے

سب سے پہلے اضافی گلوکوز جگر پر چربی کی صورت میں جمع ہوتا ہے

موٹاپا بہت بعد میں آتا ہے، جگر پر چربی سب سے پہلے آتی ہے

پیٹ کا نکلا ہونا جگر پر چربی کی پہلی نشانی ہے

ایسے افراد جن کے جگر پر چربی ہے، ان میں اموات جگر پر چربی کے باعث نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہارٹ اٹیک کے باعث ہوتی ہیں

کیونکہ ایسے افراد جن کو فیٹی لیور ہے ان میں ہارٹ اٹیک پیدا کرنے والے عوامل جیسا کہ

شوگر

موٹاپا

انسولین مزاحمت

ہائی بلڈ پریشر

اور ہائی ٹرائی گلیسرایڈز کا رسک کئی گنا بڑھ جاتا ہے

جگر پر چربی کے خاتمے سے نہ صرف آپ کا جگر صحت مند ہوتا ہے بلکے دل کی بیماریوں کا رسک بھی کم ہو جاتا ہے...

Address

Rahimyar Khan

Telephone

+923044876299

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darakhshan Medicare posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram