Shafaq Shabir Counselor, clinical psychologist & therapist

Shafaq Shabir Counselor, clinical psychologist & therapist Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shafaq Shabir Counselor, clinical psychologist & therapist, Medical and health, Rawalakot, Rawala Kot.

پریشان ہیں؟ کوئی سننے والا نہیں؟ سوچیں پریشانیاں آپ کو اندر ہی اندر کھائے جا رہی ہیں؟ ڈر تے ہیں دوسروں سے اپنا غم شیئر ک...
24/11/2024

پریشان ہیں؟ کوئی سننے والا نہیں؟ سوچیں پریشانیاں آپ کو اندر ہی اندر کھائے جا رہی ہیں؟ ڈر تے ہیں دوسروں سے اپنا غم شیئر کرنے سے ڈرتے ہیں، اور یہ بھی سوچتے ہیں کہ کوئی سمجھے گا نہیں اور کوئی کہاں تک سنُے گا۔
ہم سمجھیں گے بھی اور جہان تک سنایں گے سنیں گے بھی۔۔۔

جب زندگی کے دباؤ سے انسان ڈپریشن میں مبتلا ہو جاتا ہے، تو اکثر ان کے سامنے دو ہی راستے ہوتے ہیں: یا تو علاج جاری رکھیں ا...
26/10/2024

جب زندگی کے دباؤ سے انسان ڈپریشن میں مبتلا ہو جاتا ہے، تو اکثر ان کے سامنے دو ہی راستے ہوتے ہیں: یا تو علاج جاری رکھیں اور مزاحمت کریں یا پھر ہار مان لیں، جس کا نتیجہ خودکشی کی صورت میں نکلتا ہے۔

"
ذرا سوچیے اور غور کیجیے

22/10/2024
01/10/2024

زندگی کے ہر معاملے میں بلاوجہ پریشان ہونے کو "اینگزائٹی" کہتے ہیں۔

06/09/2024

ء(ideal self vs self image)

سائیکالوجی میں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے، سیلف امیج (self image). انسان خود کو کیسے دیکھتا ہے, کیا سمجھتا ہے اس کو سیلف امیج کہتے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک اور اصطلاح استعمال ہوتی ہے، آئیڈیل سیلف (ideal self)۔ انسان کیسا بننا چاہتا ہے، کیسا دکھنا چاہتا ہے، کیسے ہونا چاہتا ہے، اس کو آئیڈیل سیلف کہتے ہیں۔ اگر سیلف امیج اور آئیڈیل سیلف ایک جیسے ہوں تو وہ انسان بہت خوش رہتا ہے، پرسکون رہتا ہے، پر اعتماد رہتا ہے۔ لیکن اگر سیلف امیج اور آئیڈیل سیلف میں فرق ہو تو انسان انگزائٹی اور مایوسی کا شکار ہوجاتا ہے، اس کی زندگی میں سکون کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
مثلا کسی شخص کا رنگ کالا ہے، تو وہ سیلف امیج میں خود کو کالا دیکھے گا، لیکن اگر اس کے آئیڈیل سیلف میں وہ خود کو سفید دیکھ رہا ہے، تو دونوں میں فرق زیادہ ہوگا، جس کی وجہ سے وہ خود کو ناپسند کرے گا، یہ سب کچھ لاشعوری طور پر ہوتا ہے، ان دونوں میں فرق جتنا زیادہ ہوتا جائے گا اتنی ہی احساس کمتری آ جائے گی۔
کیونکہ وہ آئیڈیل سیلف میں خود کو گورا دیکھ رہا ہے، اس لیے وہ ہر دم کوشش کرتا رہے گا کہ کسی طرح اس کا رنگ گورا ہو جائے، اگر وہ لوگوں کے درمیان میں ہوگا تب بھی وہ گھبراہٹ اور نروس رہے گا وہ لاشعوری طور پر یہ سوچ رہا ہو گا کہ مجھ کو جیسا ہونا چاہیے تھا ویسا میں نہیں ہوں۔ یہ مسئلہ لڑکوں کی نسبت لڑکیوں میں زیادہ ہوتا ہے، اس لیے اکثر لڑکیاں رنگ کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہوتی ہیں۔
انسان کا رنگ کیونکہ قدرتی ہوتا ہے اس لئے یہ تبدیل ہونا کافی مشکل ہوتا ہے، لیکن اس کا نقصان یہ ہوگا کہ وہ پریشان رہے گا، اس کا اعتماد کم ہو جائے گا۔ لیکن اگر وہ ایسا کرے کہ اپنے آئیڈیل سیلف میں خود کو اسی رنگ میں دیکھے جیسا اس کا اصل رنگ ہے، تو اس کا سیلف امیج اور آئیڈیل سیلف بالکل ایک جیسے ہو جائیں گے،
Self image = ideal self
اگر وہ آئیڈیل سیلف میں اسی کالے رنگ میں خود کو مسکراتا ہوا, ہنستا ہوا اور پراعتماد دیکھے گا تو اس کا سیلف امیج بھی ویسا ہی بن جائے گا کیونکہ پراعتماد ہونا ممکن ہے جبکہ رنگ تبدیل ہونا یہ کافی مشکل ہوتا ہے۔
آپ نے اکثر نوٹ کیا ہوگا کچھ لوگ رنگ کے کالے ہوتے ہیں یا ان کا قد بہت چھوٹا ہوتا ہے یا ان کے بال سفید ہوتے ہیں یا کوئی اور جسم کا حصہ عام انسانوں جیسا نہیں ہوتا لیکن پھر

27/06/2024

اداسی اچھے بھلے انسان کو ذہنی مریض بنا دیتی ہے، جس کو ہم ڈپریشن کہتے ہیں

11/06/2024

..........🖤
6 نفسیاتی بیماریاں جو ہمیں غیر محسوس طریقے سے لاحق ہو سکتی ہیں اور ہم انہیں محض عادت سمجھ کر اہمیت نہیں دیتے. ان کا علاج ماہر نفسیات کے پاس ہوسکتا ہے.

1- Clinomania
ہر وقت اپنے بستر پر پڑے رہنے کی شدید خواہش.

2- Jouska
دماغ کی بنائی ہوئی مصنوعی یا خیالی گفتگو، جس میں ایسی شدید خواہش کا پیدا ہونا جو آپ کو من گھڑت ایجادات کرنے اور ہر وقت خیالی دنیا میں رہنے پر مجبور کرتی ہے، مثلاً
روزانہ کی بنیاد پر آپ کے دماغ کے اندر جعلی یا فرضی منظرنامے تخلیق ہونا، فرضی لوگ اور فرضی گفتگو میں فرضی مکالمے بنانا، یعنی خیالوں کی دنیا میں ایسے حالات و واقعات تخلیق کرتے رہنا جو جھوٹے ہوں، حقیقت سے ان کا واسطہ نہ ہو مگر آپ اسے سچ مانتے ہوں.

3- Philophobia
محبت کا خوف
منگنی یا شادی کا خوف- ایسا خوف جس میں کسی کے ساتھ بامعنی تعلقات رکھنے کی صلاحیت منفی طور پر متاثر ہوسکتی ہے۔ بچپن یا جوانی میں قریبی رشتوں کی تکلیف دہ علیحدگی کو دیکھنا اور پھر اپنی زندگی میں محبت کے رشتے استوار کرنے سے خوفزدہ رہنا۔

4- Nyctophobia
اندھیرے یا رات کا انتہائی خوف.

5- Exulansis
آخر کار کسی بھی چیز کے بارے میں بات کرنے کی خواہش کو کھونے کا احساس.
اپنے آپ سے متعلق یا کسی بھی تجربے میں سے گزرنے کے بعد اس بات کا خوف کہ اگر آپ اس موضوع کے متعلق بات کریں گے تو کوئی بھی آپ کو نہیں سمجھے گا۔

6- Monachopsis
مستقل احساس کہ ہر کوئی آپ کو نظر انداز کرتا ہے۔
یا ایسا احساس جس میں ہر محفل میں لگے کہ آپ کو کوئی توجہ نہیں دے رہا اور آپ غلط جگہ پر ہیں.

آپکو ان میں سے کون سی ہے؟

27/04/2024

🎁"دس چیزیں جو آپ کو ہمیشہ کرنی چاہئیں🎁

🎇1. غسل کریں، یہاں تک کہ اگر آپ یہ نہیں کرنا چاہتے ہیں، اور آپ کے لیے بستر پر رہنا چاہتے ہیں ، پھر بھی اٹھنا اور شاور کے نیچے جانا زیادہ بہتر ہو گا۔ کیونکہ ایسے کرنے سے آپ دن کے دوران جمع ہونے والی تمام منفی توانائیوں سے خود کو آزاد کر لیں گے۔

🎇 2. اپنا بہترین پرفیوم لگائیں اور لپ اسٹک کو نہ بھولیں۔ اس سے آپ کو اعتماد ملے گا۔

🎇3. بہترین لباس پہنیں۔ ایسا کرنے کے لیے کسی اہم موقع کا انتظار نہ کریں بلکہ وہ پہنیں جو آپ کو اچھا محسوس کرآۓ اور آپ کی اندرونی حالت کے مطابق ہو۔

🎇 4. اگر آپ کے پاس کوئی ملنے والا نہ ہو تو اپنا گھر چھوڑ دیں۔
کتے کو پٹا ڈالو اور باہر جاؤ۔ کیا آپ کے پاس کتا نہیں ہے؟ کوئی بات نہیں۔
ایک کتاب پکڑیں اور قریبی پارک کی طرف چلیں۔ یا بس خاموشی سے کھڑے ہو کر راہگیروں کو دعا دیں۔ یہ آپ کے جسم کی کمپن (vibration )کو بڑھا دے گا۔

🎇 5. ہر روز مسکرائیں، آہستہ آہستہ آپ اسے سمجھے بغیر کریں گے اور آپ بہت بہتر محسوس کریں گے۔ اور جو لوگ آپ کو گھیر لیتے ہیں وہ ہمیشہ مسکراہٹ کے ساتھ آپ کو جواب دیں گے۔ یہ آپ کے دن کو مزید خوبصورت بنانے کا آسان ترین طریقہ ہے۔

🎇 6. اپنے آپ کو ایک اچھی، مزیدار دعوت سے نوازیں۔ اپنی جسمانی اور ذہنی صحت پر خود سرمایہ کاری کریں۔ خواہش کسی کو نہیں مارے گی۔

🎇7. اپنے آپ سے محبت!!! آسان لگتا ہے، مجھے معلوم ہے۔ احترام اور سکون سے آئینے میں دیکھیں۔ اگر آپ کے پاس کہنے کے لیے کچھ اچھا نہیں ہے تو خاموش رہیں۔ یاد رکھیں کہ آپ کی اندرونی آواز آپ سے بات کر رہی ہے اور .. اپنے آپ سے پیار اور نرمی سے بات کریں۔
اگر آپ اپنے اضافی وزن، قد، بسٹ سائز، اسٹریچ مارکس، سیلولائٹ کا احترام کرنا نہیں سیکھتے ہیں، تو کسی کے لیے آپ کی رازداری میں آپ کو تکلیف پہنچانا آسان ہے۔

🎇8. یاد رکھیں کہ سب کچھ گزر جاتا ہے۔ کچھ بھی ہمیشہ کے لیے نہیں رہتا۔ اپنے آنسو بہنے دو لیکن درد میں مت رہنا۔ مصائب میں گھرے نہ رہیں۔ کل سے آپ دیکھنا شروع کریں گے کہ زخموں کے باوجود آپ کیسے ابھریں گے۔

🎇9. اپنی زندگی سے کسی ایسے شخص کو نکال دیں جس نے آپ کو تکلیف دی ہو یا آپ کو برا محسوس کرایا ہو۔ ان پر مکمل انحصار نہ کریں اور اگر یہ آپ کے مزاج کو متاثر کرتا ہے تو نہیں کہنا سیکھیں اور لائن سے ہٹ جائیں۔

🎇10. ان لوگوں کے ساتھ رہیں جو آپ کے

20/03/2024

اگر وہم آپ کے روزمرہ کے معاملات زندگی میں رکاوٹ کا باعث بنے تو آپ سائیکالوجسٹ سے رابطہ کریں۔

15/03/2024

نیند کی کمی کا اثر آپ کے موڈ پر پڑتا ہے۔

11/03/2024

ماضی کو مرنے نہیں دوگے

تو یہ تمہیں جینے نہیں دیگا

Address

Rawalakot
Rawala Kot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shafaq Shabir Counselor, clinical psychologist & therapist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram