Medixi Pharmacy

Medixi Pharmacy Welcome to Medixi Pharmacy We're here to provide top-quality healthcare services and products to you

Tetanus Toxoid injection (Imatet)اگر آپکو کہیں سے نہیں مل رہا تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں شاہد فارمیسی سے آپکو مل جائے ...
25/06/2025

Tetanus Toxoid injection (Imatet)
اگر آپکو کہیں سے نہیں مل رہا تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں شاہد فارمیسی سے آپکو مل جائے گا۔ بلیک میں زیادہ پیسہ خرچ کرنے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔
اگر آپ کہیں گرے ہوں ،چوٹ ائی ہو آپکو،چھری لگی ہو تو آپ نے اس انجیکشن کو لازمی لگوانا ہے۔ یہ ایک غلط اور عطائیوں والی بات ہے کہ اگر آپ روڈ پر گرے ہُوں یا آپکا ایکسڈنٹ ہوا ہے تب آپ نے یہ لگوانا ہے۔ ایسا ہرگز نہیں ہے آپ کہیں پر بھی گرے ہُوں گھر میں ،کھیلتے ہوئے ،کچی سڑک پر تب بھی آپ نے یہ انجیکشن لازمی لگوانا ہے اور فوری لگوانا ہے۔ کیوں کہ یہ بیکٹیریا ہر جگہ موجود ہوتا ہے ہوا میں ،زمین میں تو آپ نے tetanus سے بچنے کے لیے یہ لازمی لگوانا ہے۔ اگر آپ نے غفلت کا مظاہرہ کیا تو آپکو Lockjaw ہو سکتا ہے جس سے آپ کے جبڑے ،آپ کا منہ لاک ہو جائے گا اور نہ آپ کچھ کھا سکیں گے اور نہ پی سکیں گے آپکا پورا جسم اکڑ جائے گا آپ حرکت نہیں کر سکیں گے آپکو سانس لینے میں دشواری ہونا شروع ہو جائے گی۔ اور اگر آپ نے علاج کرنے میں دیر کر دی تو موت بھی ہو سکتی ہے۔ تو آپ نے یہ باتیں یاد رکھنی ہیں۔
عطائیوں سے بچیں۔ یہ جاھل ہیں۔ قاتل ہیں۔ ان پڑھ ہیں۔ خود پر اور اپنے بچوں پر رحم کریں۔
ادویات ہمیشہ فارماسسٹ سے حاصل کریں

فارمیسی کے قابل اعتماد حمل ٹیسٹ سٹرپس کے ساتھ ابتدائی حمل کا پتہ لگائیں!کیا آپ حاملہ ہونے کی کوشش کر رہی ہیں یا آپ کو شب...
07/03/2025

فارمیسی کے قابل اعتماد حمل ٹیسٹ سٹرپس کے ساتھ ابتدائی حمل کا پتہ لگائیں!
کیا آپ حاملہ ہونے کی کوشش کر رہی ہیں یا آپ کو شبہ ہے کہ آپ حاملہ ہو سکتی ہیں؟ درست اور قابل اعتماد حمل ٹیسٹ سٹرپس کے لیے Thorar, AJK میں میڈیکسی فارمیسی کے علاوہ مزید مت دیکھو!

میڈیکسی فارمیسی کیوں منتخب کریں؟
1. *آسان جگہ*: Medexi فارمیسی تھورار، AJK میں آسانی سے قابل رسائی ہے۔
2. *اختیارات کی وسیع رینج*: ہم بھروسہ مند برانڈز سے مختلف قسم کے حمل ٹیسٹ سٹرپس پیش کرتے ہیں۔
3. *مسابقتی قیمتیں*: ہماری قیمتیں سستی اور مسابقتی ہیں۔
4. *اختیار اور رازداری*: ہمارا عملہ انتہائی صوابدید اور رازداری کو برقرار رکھتا ہے۔

حمل ٹیسٹ سٹرپس کا استعمال کیسے کریں:
1. *استعمال میں آسان*: بس پٹی کو اپنے پیشاب کے نمونے میں ڈبوئیں اور نتائج کا انتظار کریں۔
2. *درست نتائج*: ہماری حمل کے ٹیسٹ سٹرپس صرف چند منٹوں میں درست نتائج فراہم کرتی ہیں۔

آج ہی میڈیکسی فارمیسی کا دورہ کریں!
یہ جاننے کے لیے مزید انتظار نہ کریں کہ کیا آپ توقع کر رہے ہیں۔ تھورار، آزاد جموں و کشمیر میں میڈیکسی فارمیسی پر جائیں، اور آج ہی اپنی حمل کے ٹیسٹ سٹرپس حاصل کریں!

رابطہ کی معلومات:
میڈیکسی فارمیسی
تھورڑ، اے جے کے
فون: 03145073731
03118936411
ہماری پیروی کریں:
سوشل میڈیا پر ہماری پیروی کرکے ہماری تازہ ترین پیشکشوں اور پروموشنز کے ساتھ اپ ٹو ڈیٹ رہیں

آپ کی صحت اور تندرستی کی تمام ضروریات کے لیے آپ کی ون اسٹاپ منزل! 💊✨  **[Medexi Pharmacy ]** پر، ہمیں یہ فراہم کرنے پر ف...
02/03/2025

آپ کی صحت اور تندرستی کی تمام ضروریات کے لیے آپ کی ون اسٹاپ منزل! 💊✨

**[Medexi Pharmacy ]** پر، ہمیں یہ فراہم کرنے پر فخر ہے:
✅ آپ کی صحت کی تمام ضروریات کے لیے **اعلی معیار کی ادویات**۔
✅ آپ کی طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے **جراحی کے سامان** کی ایک وسیع رینج۔
✅ اپنے چھوٹوں کے لیے پریمیم **پیمپرز**، آرام اور دیکھ بھال کو یقینی بناتے ہوئے۔
✅ آپ کو بہترین نظر آنے اور محسوس کرنے میں مدد کرنے کے لیے **کاسمیٹکس** کا تیار کردہ انتخاب!

ہماری ٹیم آپ کو بہترین مصنوعات اور ذاتی نوعیت کی خدمات پیش کرنے کے لیے وقف ہے۔ آپ کی صحت اور اطمینان ہماری اولین ترجیحات ہیں! 💙

📍 ہم سے یہاں ملیں: نیو بانو پیلس تھوراڑ نزد یادگار شہدا تھوراڑ
📞 ہمیں اس پر کال کریں: 03145073731
واٹساپ کے زریعے ادویات منگوایں: 03118936411

ہم یہاں آپ کے لیے ہیں، ہر قدم پر۔ 💊🩺✨

Monkeypox وائرس: آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے! علامات سے لے کر علاج تک، یہاں صحت کی اس ابھرتی ہوئی تشویش پر ایک فوری گائی...
28/08/2024

Monkeypox وائرس: آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے! علامات سے لے کر علاج تک، یہاں صحت کی اس ابھرتی ہوئی تشویش پر ایک فوری گائیڈ ہے۔ باخبر رہیں اور اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کریں! 🛡️ ⁣🔬ان تفصیلات کو سمجھنے سے آپ کو صحیح احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ضرورت پڑنے پر بروقت دیکھ بھال کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ علم آپ کا سب سے مضبوط دفاع ہے — آئیے اس پھیلاؤ کو روکنے اور اپنی فلاح و بہبود کو ترجیح دینے کے لیے مل کر کام کریں۔ محفوظ رہیں، باخبر رہیں! 🛡️✨

قبض کیا ہے اور اسکا علاج کیسے کریں؟ ( Medical tip's for Constipation )قبض پیٹ کا ایک عام مسلئہ ہے, دائمی ﻗﺒﺾ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﯽ ﺧﻄ...
30/06/2024

قبض کیا ہے اور اسکا علاج کیسے کریں؟
( Medical tip's for Constipation )
قبض پیٹ کا ایک عام مسلئہ ہے, دائمی ﻗﺒﺾ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﯽ ﺧﻄﺮﻧﺎﮎ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﮨﮯ ,ﺟﺲ ﮐﻮ ﺍُﻡ ﺍﻻﻣﺮﺍﺽ ﯾﻌﻨﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔ قبض کا آسان مطلب ھے، پیٹ کی باقاعدہ صفائی نہ ھونا یا فضلہ کا سخت ھونا، اور فضلے کے نکاس میں دیر ھونا، یا ہفتے میں تین سے کم بار پاخانا آنا۔ اور مزید اس میں تھوڑا تھوڑا پاخانہ خارج ھو نا یا کٸی کٸی دن بعد پاخانہ خارج ھو یا پاخانہ جل کر سیاہ رنگت کا ہونا قبض میں شامل ہے۔

قبض سے منسلک علامتیں
1- پاخانے میں خون کا ہونا
2- سر درد اور پیٹ درد کا ہونا
3:مقعد میں تکلیف یا جلن ہونا
4: بخار کا ہونا (کسی انفیکشن کی صورت میں)
5- پیٹ میں ھوا گیس کا بھرنا
6- بھوک کی کمی کا ہونا
7- کمزوری،ڈیپریشن،چڑچڑا پن کا ہونا
8- زبان پہ سفیدی اور منہ سے بد بو کا ہونا
9: مزید دائمی قبض بواسیر کی ایک بڑی عام وجہ ہے،
10: مزید قبض کے ساتھ آئ بی ایس اور ہائپو تھارائڈزم کی علامتیں بھی ہو سکتی ہیں۔

قبض کا علاج
سب سے پہلے قبض کی وجہ کو سمجھیں پھر اس کی وجوہات کو ختم کرنا چاھیے۔ قبض کی سب سے عام وجوہات جیسے غذا میں فائبر کی کمی کا ہونا، سٹریس ، ڈیپریشن کا ہونا۔

اچھا اور بُرا کولیسٹرول۔۔۔کولیسٹرول ہمارے جسم کے لیے ایک اہم کیمکل ہے، ہمارے جسم کو مختلف کاموں کے لیے کولیسٹرول چاہیے ج...
26/06/2024

اچھا اور بُرا کولیسٹرول۔۔۔

کولیسٹرول ہمارے جسم کے لیے ایک اہم کیمکل ہے، ہمارے جسم کو مختلف کاموں کے لیے کولیسٹرول چاہیے جیسا کہ خلیوں کی میمبرین کے لیے، ہارمونز کے لیے، وٹامن ڈی بنانے کے لیے اور انکے علاؤہ اور بھی کاموں کے لیے۔

اس لیے ہمارا جگر کولیسٹرول بناتا ہے، اور اسے خون کے ذریعے جسم کے ٹشوز اور خلیوں تک پہنچاتا ہے۔ لیکن کولیسٹرول ایک "نان پولر" مالیکول ہے، یعنی یہ پانی میں جذب نہیں ہوتا اور خون کا بڑا حصہ پانی پر مشتمل ہے، اس کا مطلب ہے کولیسٹرول خون میں سفر نہیں کرسکتا، اس لیے جگر کولیسٹرول کو کچھ خاص لپڈز اور پروٹینز کے ساتھ پیک کر دیتا ہے اور اس ساری پیکنگ کو Low Density Lipoprotein یعنی LDL کہتے ہیں۔

تو یہ LDL جگر سے نکلتا ہے اور خون کے راستے جسم کے مختلف خلیوں تک پہنچتا ہے، ان خلیوں پر اس LDL کے لیے receptors ہوتے ہیں، جن سے جڑ کر یہ LDL خلیوں میں داخل ہو جاتا ہے، اور اس طرح جگر کا بنایا کولیسٹرول خلیوں تک پہنچ جاتا ہے۔

لیکن خون یا خلیوں میں اس LDL اور کولیسٹرول کا لیول بڑھ نہ جائے، اس کے لیے بھی جگر کچھ انتظام کرتا ہے، جس میں جگر ایک اور قسم کے lipoproteins بناتا ہے، ان lipoproteins کا کام LDL کے مخالف ہوتا ہے، یعنی یہ lipoproteins خون اور خلیوں سے کولیسٹرول کو پکڑ کر واپس جگر میں لاتے ہیں، اور پھر جگر چاہے تو اس کولیسٹرول کو ری سائیکل کر لے یا اسے bile میں شامل کردے (کولیسٹرول bile بنانے کے کام بھی آتا ہے)۔ ان lipoproteins اور ان میں پکڑے ہوئے کولیسٹرول کو high Density Lipoprotein یعنی HDL کہا جاتا ہے۔ جو جگر کے ساتھ ساتھ چھوٹی انت سے بھی پیدا ہوتے ہیں۔

تو معاملہ سیدھا ہے LDL کولیسٹرول کو خون اور خلیوں میں لے کر آتا ہے اور HDL زیادہ کولیسٹرول کو خون اور خلیوں سے واپس جگر میں لے جاتا ہے۔ اس طرح ایک بیلنس بنا ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہارمونز اور کچھ اور طریقوں سے جگر میں کولیسٹرول کی پیداوار کو بھی کنٹرول کیا جاتا ہے، تاکہ جگر ضرورت سے زیادہ کولیسٹرول اور LDL پیدا نہ کرے، اس کے علاؤہ خلیوں پر موجود LDL کے receptors کو بھی کم زیادہ کیا جاتا ہے تاکہ خلیوں میں ضرورت سے زیادہ LDL پیدا نہ ہو۔

لیکن LDL کو Bad cholesterol بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ عام طور پر اسکی مقدار بڑھنے سے مختلف مسائل سامنے آتے ہیں، اس کی مقدار بڑھنے کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے انسان کا لائف سٹائل، زیادہ کھانا، زیادہ گھی اور چکنائی کا استعمال، شوگر، موٹاپا، ورزش نہ کرنا، جگر کی بیماریاں، جینیاتی وجوہات وغیرہ وغیرہ۔ جس سے جگر کولیسٹرول زیادہ بنانے لگ جاتا ہے یا پھر خلیے جگر کے بنائے کولیسٹرول کو اندر نہیں لیتے۔

جب خون میں LDL کی مقدار زیادہ ہو جائے تو Atherosclerosis، ہارٹ اٹیک، دماغ کا سٹروک اور اسکی وجہ سے ہونے والا فالج، خون کی نالیوں کی دوسری بیماریوں وغیرہ کی صورتحال سامنے آتی ہیں۔

جبکہ HDL کو اچھا کولیسٹرول اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ خون میں بڑھاے ہوئے کولیسٹرول کو واپس جگر میں لے کر جا رہا ہوتا ہے۔

ہمارے پاس مختلف ادویات ہیں جو اس کولیسٹرول لیول کو مختلف طریقوں سے کم کرنے کا کام کرتی ہیں، اور کچھ کسی حد تک HDL کا لیول بڑھاتی ہیں۔

جن میں سب سے عام "statins" ہیں، جو جگر میں ایک انزائم HMG-CoA reductase کے کام کو روک کر کولیسٹرول بننے کے عمل کو روکتی ہیں۔ جیسا کہ Lipaziti, Lipiget, Rovista وغیرہ، تینوں کا ایکٹیو انگریڈنٹ Rosuvastatin ہے۔

ان کے علاؤہ اور اقسام کی ادویات بھی موجود ہیں، البتہ ادویات کوالیفائیڈ میڈیکل ڈاکٹر سے چیک اپ اور مشورے کے بعد لیں۔۔۔

ناک سے خون بہنے کو میڈیکل سائنسز میں Epistaxis کہا جاتا ہے۔یہ ناک کے اندر Micro Blood Vessels کے پٹ جانے سے ہوتا ہے۔اس ک...
20/06/2024

ناک سے خون بہنے کو میڈیکل سائنسز میں Epistaxis کہا جاتا ہے۔
یہ ناک کے اندر Micro Blood Vessels کے پٹ جانے سے ہوتا ہے۔
اس کو مینیج کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جس کا خون بہہ رہا ہے وہ اپنے سر کو آگے کریں اور ناک کے نتھنوں کو انگلیوں سے دبا کر بند کریں (اس وقت منہ سے سانس لے) اور انتظار کریں تو یہ خود بخود بند ہوجائے گا۔ اگر پندرہ منٹ بعد بھی خون بہنا جاری رہے تو قریبی ہسپتال سے رابطہ کریں۔
یہ عموماً اکثر لوگوں میں چائے پینے کے بعد بھی ہوتا ہے کیوں کہ چائے سے خون کا بہاؤں (Blood Pressure) بڑھ جاتا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ناک میں خون کی نالیاں بہت Superficial اور چھوٹے ہیں تو یہ پٹ جاتے ہیں، یا جن لوگوں کو Hemophilia کی بیماری ہو یا جو لوگ Aspirin اور دوسرے Anticoagulants کا زیادہ استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے Clotting Factors کم فعال (Active) ہوجاتے ہیں تو خون جسم میں کہیں بھی بہتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ گرمی میں بھی ہوتا ہے کیوں کہ ہوا میں نمی کے تناسب کی کمی کے باعث ہوا ہمارے چمڑے اور میوکس ممبرین سے نمی کو اپنے ساتھ لے جاتا ہے اور ہمارا چمڑا اور Mucus Membrane خشک (Dry) ہوجاتا ہے اور اس میں دراڑ سی پڑ جاتی ہے .

ہائپرٹینشن سے بچنے کے لئے یہ صحت مند عادات اپنی زندگی میں شامل کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں:1. متوازن غذا کھائیں: پھل، سبزیاں...
17/05/2024

ہائپرٹینشن سے بچنے کے لئے یہ صحت مند عادات اپنی زندگی میں شامل کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں:

1. متوازن غذا کھائیں: پھل، سبزیاں، پورے اناج، پروٹین کی کم چربی والی چیزیں اور کم چربی والے ڈیری پروڈکٹس پر توجہ دیں۔ نمک، کچھی چربیاں اور شوگر کی شاملیت کو محدود کریں۔

2. صحت مند وزن برقرار رکھیں: منظم جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور متعدد غذائیں استعمال کریں تاکہ صحت مند وزن تک پہنچیں۔

3. مستقل سرگرم رہیں: فوری چلنے پھرنے، دوڑنے، سائیکل چلانے یا تیراکی کرنے جیسی منظم جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ ہفتہ وار کم از کم 150 منٹ درمیانی شدت کی ایروبک ورزش کریں

✍️نزلہ،🗣️ زکام،اور بخار زیادہ تر وائیرس کی وجہ سے ہوتا ہے اور اس کا علاج آنٹی بائیؤ ٹک💊 ادویات سے نہیں کیا جاتا ۔🚦اس لیے...
14/04/2024

✍️نزلہ،🗣️ زکام،اور بخار زیادہ تر وائیرس کی وجہ سے ہوتا ہے اور اس کا علاج آنٹی بائیؤ ٹک💊 ادویات سے نہیں کیا جاتا ۔
🚦اس لیے خود ساختہ اور بے جا آنٹی بائیؤ ٹک کا استعمال مت کریں اس 🦠Antimicrobial Resistance پیدا ہوتا ہے جس سے آپکی بدن پر کوئی بھی آنٹی بائیؤ ٹک کار آمد نہیں ہوتا اور پھر معمولی سی انفیکشن سے آپکی موت 🤸واقع ہوسکتی ہے ۔
🥼 Pharmacist 💊

20/03/2024
*ڈپریشن کیا ہے ؟*کسی چیز کو بار بار سوچناکسی بات کے ہونے کا خوف ہونا,خود کا دوسروں سے مواذنہ کرکے احساسِ کمتری ہوجانا, ک...
19/03/2024

*ڈپریشن کیا ہے ؟*
کسی چیز کو بار بار سوچنا
کسی بات کے ہونے کا خوف ہونا,
خود کا دوسروں سے مواذنہ کرکے احساسِ کمتری ہوجانا, کسی چیز کی خواہش کرنا اور اُس کے نا ملنے پر پریشان ہوجانا, نا اُمید ہوجانا اور مایوس ہوجانا....

*ڈپریشن کب ہوتا ہے ؟*
جب ہم کسی بات کو لے کر پریشان ہوتے ہیں اور بناء کسی کو بتائے مسلسل اُسے ہی سوچتے رہتے ہیں....ہمیں اچھے کی اُمید نہیں ہوتی ہمیں لگتا ہے کہ بس اب حالات ایسے ہی رہینگے تب ہم ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں....

*ڈپریشن کا علاج کیا ہے ؟*
#ڈپریشن کا %80 علاج آپ نے خود کرنا ہے....
جو بات آپ کو پریشان کر رہی ہے اُسے کسی بھروسے مند شخص سے discus کریں جیسے آپکا کوئی اپنا ماں باپ, بہن بھائی.... اگر اُن سے نہیں کر سکتے تو اللہ سے باتیں کرنا شروع کر دیں روز رات کو اُسے الف سے ے تک کی کہانی سُنا کہ سونے کو اپنا معمول بنا لیں.....
آپ ہمیشہ سے تو اس پریشانی میں نہیں تھے وقت بدلتا ہے چاہے خوشی ہو یا تکلیف تو یہ وقت بھی گُزر جائے گا.... ہمیشہ اپنے سے کمتر لوگوں کو دیکھیں اور اُن کی محرومیوں کو جان کر اپنے ارد گرد بے شمار نعمتوں کا شکر ادا کریں, دوسروں کو سُننا شروع کر دیں اور پھر آپ اس بات کو سمجھ جائیں گے کہ اس دنیا میں صرف آپ اکیلے ہی پریشان نہیں ہیں..❣️❣️

Address

New Bano Palace Thorar
Rawala Kot
12310

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Medixi Pharmacy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share