Nature Calling You

God created the universe in very unique way with numerous excellent gifts to human. It is universal truth with perfect principles that the things and individuals move back to their origins.

We need to explore God Gifted herbs having miracle benefits.

How to Check Blood Sugar Level? Best Time to Test - No Change Rule | Overcoming Diabetes- Lecture 17 25/03/2021

How to Check Blood Sugar Level? Best Time to Test - No Change Rule | Overcoming Diabetes- Lecture 17

https://www.youtube.com/watch?v=8nIAO7gfMB8

How to Check Blood Sugar Level? Best Time to Test - No Change Rule | Overcoming Diabetes- Lecture 17 What is the normal blood sugar level? What should be the ideal fasting blood sugar?What is the new scientifically acclaimed method of checking Blood Sugar? P...

Breathing Exercise - بلڈ پریشر کو فوری کم کریں | Lecture 45 08/03/2021

Breathing Exercise - بلڈ پریشر کو فوری کم کریں | Lecture 45

https://www.youtube.com/watch?v=X_h8gAh8xnU

Breathing Exercise - بلڈ پریشر کو فوری کم کریں | Lecture 45 How to lower blood pressure, blood pressure level, diabetes, breathing exerciseDiet Chart Link = http://www.khalidjamil.com/diet-plan/​ڈائٹ چارٹ کا لنک = htt...

Heart Health - سٹنٹ اور بائی پاس سے مکمل نجات | Lecture 47 07/03/2021

Heart Health - سٹنٹ اور بائی پاس سے مکمل نجات | Lecture 47

https://youtu.be/mTyDsufLHgM

Heart Health - سٹنٹ اور بائی پاس سے مکمل نجات | Lecture 47 Heart bypass, signs of heart attack, treatment of heart, dil kay mareez,stunt by pass ka natural ilaaj-------------------------------------------------------...

23/07/2017

Constipation and Hemorrhoids or Piles Alternative Treatment Recipes:

[07/23/17]   Constipation and Hemorrhoids or Piles Alternative Treatment Recipes:

Avoid excessive spices, cholesterol, lentils (Daal Masoor). Abstain entirely from meat, potatos, vetch (daal Maash), etc. Eat pumpkin, radish, daal moong, cereal and olive oil, etc. Must use Recipe No.1, and in addition, you can use any other recipe as well.

Apply mustard oil two or three times daily in navel, nose and a**s day. It protects constipation, respiratory allergies, including the diseases like constipation and hemorrhoids/piles.
Grind one Caesalpinia crista (Maghaz Karunjwa) to powder and take empty belly in the morning, with fresh water, for a month. Clean your teeth five times a day.
Grind and mix 250 grams of Fenugreek powder, 250 grams of small cardamom and take one teaspoon with water daily in morning and evening.
Take 25 grams each of turmeric, aniseseed (Saunf) and sweet root (Malutthy), 10 grams of root bark extract of sumblo herb (Rasoont). Grind them to powder and use a teaspoon in the morning and evening with milk or buttermilk.
Grind dried Amla to powder and mix it with one glass of cow milk. Add two tablespoons of honey and drink. Do it for two weeks.
Cut a pumpkin peels into small pieces and dry them in the shadows. Now grind them to powder and take six to twelve grams of it in morning and evening with fresh water. The bloody diarrhea is also treated with it.
Grind together Reetha Peel 50 grams, Resin Kathiria (Goond Kateera) 50 grams and make small tablets by mixing little hot water. Take one tablet with water, twice a day, before meal, for fifteen days. It also cures diabetes.
Grind White Challis and kernels of Neem Seeds in equal weight. Now make tablets of the size of the gram beans. Take one tablet thrice a day with water, after one hour of meal.
Grind 150 gram of dried peal of white carrots and 50 grams of sugar. Take one teaspoon empty stomach in the morning with fresh water, for a month.
Wash fresh 250 grams of Neem leaves and dip into a bowl of water in 2 kg of water, in the evening and boil them on low heat in the morning in the same water. When the water dries up, let it cool down to normal. Now make the tablets of the size of black grams. Take two tablets at bedtime with fresh water. Use a month.
Wash three or five dried figs, dip in half cup of water, in the evening, and then eat them in the early morning and drink water as well.
Recite Surah Alum-Nashrah in first rakaat and Surah Al-Feel in second of Sunnah of Salat Al-Fajr.
Recite Surah Al-Qadr, eleven times, blow on water and drink, thrice a day for seven days.

قبض اور خونی و بادی بواسیر کا علاج:۔
تیزمرچ مصالحوں، زیادہ چکنائی، مسور کی دال، بڑے گوشت اور دیگر بادی اشیأ سے مکمل پرہیز کریں۔ بکرے کے گوشت کا شوربہ، لوکی (پیغمبری کدو)، مولی، مونگ کی پتلی دال، کھچڑی، زیتون کا تیل مفید ہے۔ نسخہ نمبر 1 لازمی استعمال کریں، اس کے علاوہ دیگر نسخوں میں سے کوئی سا نسخہ بھی ساتھ استعمال کرلیں۔

۔۱۔ سرسوں کے تیل کو دن میں دو یا تین بار ناف، نتھنوں اور مقعد میں لگائیں۔ ہمیشہ قبض، سانس کی الرجی، قبض اور بواسیر جیسی بیماریوں سے حفاظت رہے گی۔
۔۲۔ مغز کرنجوہ ایک عدد پیس کر صبح نہار منہ ایک ماہ تک استعمال کریں اور مسواک پانچوں وقت کریں۔ جو حضرات ویسے اسے نہ کھا سکیں کیپسول میں بھر کر استعمال کر سکتے ہیں۔ تازہ پانی کے ساتھ اسکا استعمال کریں۔
۔۳۔ میتھی دانہ ۲۵۰ گرام، چھوٹی الائچی ۲۵۰ گرام لے کر پیس لیں۔ روزانہ صبح و شام ایک چائے کا چمچہ پانی کے ساتھ لیں۔
۔۴۔ ہلدی ۲۵ گرام، سونف ۲۵ گرام، ملٹھی ۲۵ گرام، رسونت ۱۰ گرام۔۔۔ تمام اجزأ کو صاف کر کے باریک پیس لیں اور شیشی میں رکھ لیں۔ ایک چائے کا چمچ صبح و شام دودھ یا لسی کے ساتھ استعمال کریں۔
۔۵۔ خشک آملہ آٹھ گرام پیس کر چھان لیں اور ایک گلاس گائے کے دودھ میں ملا لیں۔ اس میں دو چمچ شہد ملا کر استعمال کریں۔ ایک ہفتہ استعمال کریں۔
۔۶۔ پیٹھا کدو کے چھلکے سائے میں خشک کرکے باریک پیس لیں۔ صبح و شام چھ سے بارہ گرام تک تازہ پانی کے ساتھ لیں۔ یہ خونی پیچش کا بھی علاج ہے۔
۔۷۔ چھلکا ریٹھا ۵۰ گرام، گوند کتیرا ۵۰ گرام دونوں اکٹھے کوٹ پیس کر ہلکا گرم پانی ملا کر چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ ایک گولی صبح و شام کھانے سے پہلے ہمراہ تازہ پانی کھا لیں۔ دن میں تین بار بھی لے سکتے ہیں۔ پندرہ دن مسلسل استعمال کریں۔ شوگر کے مریضوں کا بھی علاج ہے۔
۔۸۔ مغز تخم نیم، فلفل سفید ہموزن لے کر پیس کر چنے کے دانے کے برابر گولیاں بنا لیں۔صبح ، دوپہر، شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ہمراہ تازہ پانی لیں۔
۔۹۔ مولی کے اوپر والے چھلکے خشک کر لیں۔ ۱۵۰ گرام خشک چھلکوں میں ۵۰ گرام چینی ڈال کرپیس لیں۔ صبح نہار منہ ایک چائے والا چمچ تازہ پانی کے ساتھ لیں۔ ایک ماہ تک استعمال کریں۔
۔۱۰۔ نیم کے پتے ۲۵۰ گرام، اچھی طرح دھو کر صاف کر کے کسی برتن میں ۲ کلو پانی ڈال کر بھگو دیں۔ اور صبح کو ان پتوں کو اسی پانی میں ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب سارہ پانی خشک ہو جائے تو ہلکے کالے رنگ کا گاڑھا لیس دار مادہ بننے پر ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر کالے چنے کے برابر گولیاں بنا لیں۔ رات سوتے وقت دو گولیاں تازہ پانی سے لیں۔ ایک ماہ تک استعمال کریں۔
۔۱۱۔ شام کے وقت تین یا پانچ انجیر کو اچھی طرح دھو کر آدھا کپ پانی میں بھگو دیں، اور صبح نہار منہ کھا کر اوپر سے اس کا پانی بھی پی لیں۔
۔۱۲۔ چھلکا ریٹھہ 5 تولہ، کتھ سفید 5 تولہ، سفوف بنالیں۔ ایک چھوٹا کیپسول شام کو ہمراہ ملائی دیں۔ پندرہ دن استعمال کریں۔
۔۱۳۔ پھٹکڑی سفید6 تولہ، مقطر مولی کا پانی 1 کلو، رسول 5 تولہ، کا نتھرا ہوا پانی ڈیڑھ کلو ۔ پھٹکڑی باریک کر کے مولی کے پانی میں پکائیں جب آدھا رہ جائے تو رسول والا پانی ڈال دیں۔ گاڑھا ہونے پر گولیاں بنالیں۔ خوراک 1,2 گولی صبح ہمراہ مکھن اور دہی کی لسی سے لیں کم ازکم پندرہ دن استعمال کریں۔
۔۱۴۔ فجر کی دو سنتوں میں پہلی رکعت میں سورۃ الم نشرح، اور دوسری رکعت میں سورۃ فیل پڑھا کریں۔
۔۱۵۔ سات یوم تک دن میں تین مرتبہ سورۃ القدر کو گیارہ مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیں

23/07/2017

Parents Problems – Alternative & Spiritual Cure

[07/23/17]   والدین کے مسائل کا حل:۔
اولاد کا حصول:۔
۔1. ایام حمل میں سنتروں (مالٹوں)، انار اور انگور کا زیادہ استعمال خوبصورت اولاد پیدا کرنے کا راز ہے۔ صبح و شام کے وقت روغن بادام کا ایک چمچ ایک پاؤ دودھ مں مکس کرکے روزانہ نوش فرمائیں انشاء اللہ اولاد خوبصورت اور ذہین، عقلمند پیدا ہوگی۔ خربوزہ اور تربوز کا زیادہ استعمال کرنے سے بھی اولاد خوبصورت پیدا ہوتی ہے۔
۔2. غسل کرنے کے بعد دو رکعت نفل نماز پڑھے، پھر گیارہ مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھے اور پانی پر دم کرکے پی لے۔ اکیس روز تک یہ عمل بلاناغہ عشاء کے بعد پڑھے۔
۔3. نرینہ اولاد کے لئے ہر نماز کے بعد تین مرتبہ یہ وظیفہ پڑھیں: رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوٰجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا۔ (فرقان۔۷۴)
۔4. بانجھ پن کے لئے چالیس لونگیں لے کر ہر ایک پر سات سات بار یہ آیت پڑھے: اَوْکَظُلُمٰتٍ فِیْ بَحْرٍ لُّجِّیٍّ یَّغْشٰىہُ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِہٖ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِہٖ سَحَابٌ ظُلُمٰتٌۢ بَعْضُہَا فَوْقَ بَعْضٍ اِذَا اَخْرَجَ یَدَہٗ لَمْ یَکَدْ یَرٰىہَا وَ مَنْ لَّمْ یَجْعَلِ اللہُ لَہٗ نُوْرًا فَمَا لَہٗ مِنْ نُّوْرٍ (نور۔۴۰)، اور جس دن عورت حیض سے پاک ہو اس دن غسل کرے اور اس دن سے ایک لونگ روزمرہ سوتے وقت کھانا شروع کرے اور اس پر پانی نہ پئے اور اس درمیان میں شوہر کے ساتھ ضرور تخلیہ کرے۔ انشاء اللہ اولاد ملے گی۔
۔5. عورت کی اولاد زندہ نہ رہتی ہو وہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اکسٹھ بار کسی کاغذ پر لکھ کر اس کو اپنے پاس لکھ کر بطور تعویذ رکھے، انشاء اللہ اس کی اولاد زندہ رہے گی۔
۔6. پانچ سو بار روزانہ سورۃ کوثر بمعہ بسم اللہ کے توجہ اور دھیان سے پڑھی جائے اول و آخر تین تین با درود شریف تو اللہ رب العزت اولاد عطا فرما دیں گے۔
۔7. اگر کسی کی اولاد پیدا ہوکر مرگئی ہو یا آئندہ اولاد ہونے کا امکان نہ ہوتو وہ شخص گیارہ دن تک عشاء کی نماز کے بعد تین ہزار دفعہ یَا جَبَّارُ پڑھ کر تین عدد مغز بادام پر دم کرکے ایک دانہ بیوی کو کھلائے اور دو دانے خود کھائے پھر اپنی بیوی سے خلوت کرے۔ گیارہ دن تک ایسا کرے۔ انشاء اللہ اس کی بیوی حاملہ ہوگی اورنیک صالح فرزند ہوگا۔ جب بچہ پیدا ہوتو اس کا نام عزیز اللہ یا عطاء اللہ رکھے اور سات برس تک ہرسال اس کیلئے ایک بکرے کی قربانی کرے۔
۔8. نیک اور صالح فرزند کیلئے بیوی کے پاس جاکر پہلے دن 11مرتبہ یَا مُتَکَبِّرُ پڑھے اور پھر حق زوجیت ادا کرے تو اللہ کے حکم سے سعادت مند بچہ پیدا ہوگا۔
۔9. اول و آخر درود شریف فجر کی نماز کے بعد درج ذیل آیت133 مرتبہ پانی پر دم کرکے دونوں میاں بیوی پئیں۔ اللہ پاک غیب کے خزانوں سے مدد فرمائیں گے۔ کامل یقین کے ساتھ کریں۔ آیت درج ہے: لِلَّهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضِ يَخْلُقُ مَا يَشَآءُ يَهَبُ لِمَنْ يَّشَآءُ إِنٰثًا وَّيَهَبُ لِمَنْ يَّشَآءُ الذُّكُوْرَ (شوریٰ۔۴۹)
۔10. اگر کسی کی اولاد نہ ہو تو سورۂ نجم روزانہ پڑھے اور پانی پر دم کرکے پی لے۔ رحم کے تمام امراض اللہ کے فضل سے دور ہوں گے اور اگر نو ماہ پڑھے تو اللہ کی مہربانی سے بیٹا ہو۔ رحم کا کوئی بھی مسئلہ ہو سورۂ نجم کو زعفران سے لکھ کر پلانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
۔11. جس شخص کے اولاد نہ ہوتی ہو اور وہ ہر طرح کوشش کرچکا ہو تو اس کو چاہیے کہ باوضو اول و آخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ اور درمیان میں ایک سو بار یہ دعا رَبِّ هَبْ لِيْ مِنْ لَّدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيْعُ الدُّعَاءِ۔(آلِ عمران، ۱۶۵) پڑھ لیا کرے۔ یہ عمل عورت بھی کرسکتی اور مرد بھی کرسکتا ہے البتہ ایام مجبوری میں عورت ناغہ کرے گی۔ لیکن مرد برابر پڑھتا رہے۔ اگر مسلسل تین دن ناغہ ہوگیا تو عمل ٹوٹ جائے گا دوبارہ کرنا پڑے گا۔
۔12. حسب توفیق صدقہ کرکے اول و آخر پانچ بار درود شریف پڑھ کر سورۃ توبہ پڑھیں۔ پھر ہر نماز کے بعد رَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْوٰرِثِیْنَ (الانبیاء۸۹) سوبار پڑھیں۔ پھر تین عدد بادام (ثابت گری) ٹوٹے ہوئے نہ ہوں۔ ان پر تین ہزار مرتبہ نماز عشاء کے بعد یَاجَبَّارُ پڑھیں۔ دو بادام مرد کھالے، ایک بادام عورت کھالے۔ یہ مکمل عمل گیارہ دن کرنا ہے۔ انشاء اللہ پہلے ہی مہینے اللہ کرم کردے گا۔ اگر پہلے مہینے بات نہیں بنی تو دوسرے مہینے خاص ایام کے بعد درج بالا طریقے پر دوبارہ عمل کریں۔ اگر کسی وجہ سے دوسری مرتبہ بھی بات نہیں بنی یعنی حمل نہ ٹھہرا تو تیسرے مہینے لازمی اللہ کریم کرم کردیتے ہیں۔ تجربہ شدہ ہے۔ یہ سارا پڑھائی کا کام خاص دنوں سے فارغ ہونے کے بعد عورت نے کرنا ہے۔
۔13. سپرم ختم یا کمزور ہوں تو مغز تمرہندی یعنی بڑی املی کا مغز (یعنی اندر کا گودا) کُوٹ پیس کر فل سائز کے کیپسول بھرلیں۔ کھانے کے درمیان یا کھانے کے بعد پانی کے ہمراہ، ایک صبح و شام کھائیں۔ مرض زیادہ ہو تو صبح ،دوپہر، شام بھی کھا سکتے ہیں۔
۔14. طباشیر، لودھ پٹھانی،چھوہارا، چھوٹی الائچی، انجبار۔ سب ادویہ کو باریک پیس لیں اور دس حصے بنالیں، یعنی دس پڑیاں بنالیں۔ روزانہ تھوڑی سی انجبار رات کو پانی میں بھگودیں اور صبح نہار منہ پڑیا کھالیں۔
۔15. بے اولاد مرد کیلئے ماش کی دال آدھ پاؤ، بادام اکیس عدد، چھوہارے دو عدد، دودھ آدھ کلو۔ رات کو کوری ہنڈیا (مٹی کا برتن) میں دال ماش، بادام اور چھوہارے پانی میں بھگودیں۔ صبح پیس کر شربت بنانا ہے، پھر چینی ڈال کر صبح نہار منہ پی لیں۔ تمام اشیاء کے تین حصے کرنے ہیں اور صرف تین دن پینا ہے۔
۔16. ایک پاؤ کھجور، ایک پاؤ شہد میں ملا ئیں اور اس پر تین دفعہ اول وآخردرود شریف، ایک مرتبہ تسمیہ کے ساتھ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص تسمیہ کے ساتھ دم کرکے کھائیں۔صرف 120 دن یہی نسخہ کھانے سے شفا ہوگی۔ پرہیز: مرغی کا گوشت، مرغی کا انڈہ نہیں کھانا۔ جب کھائیں دم کرکے کھائیں۔
۔17. نماز کے بعد جب سلام پھیر لیں تو ایک بار اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھیں۔ پھر یَاحَلِیْمُ سوبار اور فَوَقٰىہُمُ اللہُ شَرَّ ذٰلِکَ الْیَوْمِ وَ لَقّٰىہُمْ نَضْرَۃً وَّ سُرُوْرًا (الدھر۔۱۱)بھی سو بار پڑھیں۔ اس عمل کی برکت سے مادہ تولید کے اندر سپرم پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ عمل پڑھنے کے بعد دودھ یا پانی پر دم کرکے پیتے رہیں اور آیت مبارکہ کو چلتے پھرتے بھی پڑھتے رہیں۔ ساتھ مندرجہ ذیل نسخہ بنا کر بھی کھائیں: لیموں کے بیج ایک تولہ، فندق ایک چھٹانک، کیکر کا گوند ایک تولہ، مہندی کے خشک پتے دو تولہ، نیم کے خشک پتے چار ماشہ۔ ان تمام نسخہ جات کو علیحدہ علحدبہ باریک پیس کر رکھ لیں۔ پانچ سو ملی گرام کے کیپسول بھرلیں۔ صبح خالی پیٹ اور عصر کے بعد ہمراہ نیم گرم دودھ کے ساتھ لیتے رہیں۔ فوائد: یہ نسخہ مصفی خون، مغلظ منی، الرجی، قبض، تبخیر، گیس اور سرعت انزال کیلئے بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوگا۔نسخہ ہائے منی کی اصلاح کرکے قابل اولاد بنادیتا ہے۔ مکمل کورس صرف ایک ماہ کا ہے۔
۔18. اکیس عدد چھوہارے اعلیٰ قسم کے لے کر ان پر سورۂ تغابن مع بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کے مکمل 21 بار پڑھیں۔ پھر ایک مہینہ میں سات چھوہارے مردو عورت اس طرح کھائیں کہ ایک چھوہارے کو آدھا آدھا کرلیں ، آدھا عورت کھائے ، آدھا مرد کھائے (یانیم گرم دودھ میں ڈال کر نکال کر آدھا آدھا کرلیں) پھر ہمبستر ہوں۔ اگر پہلے مہینہ میں حمل ٹھہر جائے تو بہتر، ورنہ پھر دوسرے مہینہ میں بھی اسی طرح کریں، حمل ٹھہر جائے توبہترنہ ٹھہرے تو پھرتیسرے مہینہ میں بقیہ سات چھوہارے کھالیں اور ہمبستر بھی ہوتے رہیں، انشاء اللہ کام بن جائے گا۔ نیز جس رات ج**ع کریں تو عشاء کی نماز کے بعد دونوں میاں بیوی ایک تسبیح رَبِّ ھَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ کی پڑھ کر پھر ہمبستر ہوں۔
۔19. اگرکسی مرد کے اندر اولاد کے جراثیم نہ ہوں اور اولاد نہ ہوتی ہو یا مردانہ کمزوری کے سبب اولاد سے محروم ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔ ایک کلو ماش کی دال دھلی ہوئی لے کر اسے اتنے عرق پیاز میں بھگوئیں کہ دال اس عرق میں ڈوب جائے۔ جب دال تمام عرق جذب کرلے تو اس کو سائے میں سکھائیں۔ جب دال سوکھ جائے، تو دوبارہ اسے پیاز کے عرق میں بھگودیں۔ پھر عرق جذب ہونے کے بعد دال کو سائے میں سکھائیں اسی طرح سات مرتبہ کریں۔ جب سات مرتبہ یہ عمل کرنے کے بعد دال سوکھ جائے توایک کلو مصری ملا کر ہاون دستہ میں کوٹ لیں اور باریک کپڑے مںں چھان کر رکھ لیں۔ رات کو سوتے وقت ایک چمچہ (چائے والا) وہ سفوف لے کر سورۂ طارق باوضو سات مرتبہ پڑھ کرسفوف پر دم کریں اور سفوف کھا کر گرم دودھ ایک گلاس پی لیں۔ یہ سفوف دو ماہ تک مسلسل استعمال کرنا ہے۔
۔20. جن کے ہاں لڑکیاں پیدا ہوتی ہوں، بدھاری کند اور بیل گری ہر دو اعلیٰ و تازہ ہموزن لے کر جدا جدا پیس لیں، پانی ملا کر جنگلی بیر کے برابر گولیاں بنائیں اوپر سے سونے، چاندی کے ورق لپیٹیں، حمل کے ساٹھ روز گزرجانے کے بعد اکسٹھ ، باسٹھ یا تریسٹھویں دن مستور کر نہلا کر نئے کپڑے بدلوا کر ایک گولی صبح، ایک دوپہر اور ایک گولی شام کو ہمراہ دودھ گائے سے دیں۔ دودھ کے سوا کھانے کو کچھ بھی نہ دیں۔ زیادہ بھوک ستائے تو چاول گائے کے دودھ کے ساتھ دیں۔
۔21. ورق چاندی ایک دفتری، روح کیوڑہ ایک شیشی، مصری ایک پاؤ، عرق گلاب ایک پاؤ، چھوٹی الائچی دو تولے، طباشیر دو تولے، ست گلو دو تولے، صندل دو تولے، زہرمورا خطائی آٹھ ماشے۔ سب اشیاء کو پہلے خشک پیس لیں پھر کھرل میں ڈال کر عرق گلاب اور روح کیوڑہ ڈال کر کھرل کریں اتنا کھرل کریں کہ دو تین دن تک تمام پانی خشک ہوجائے۔ پھر مصری باریک پسی ہوئی اس میں شامل کرلیں اور چاندی کے ورق سارے اس میں ڈال کر کھرل کرتے جائیں، اتنا کھرل کریں کہ باریک خشک پاؤڈر بن جائے گا۔ بوتل میں ڈال لیں۔ دونوں میاں بیوی نے ناشتے سے پہلے یعنی نہار منہ آدھ آدھ چمچ دودھ کےساتھ استعمال کرنا ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اللہ شفاء عطا فرمائے گا۔

اولاد کی نافرمانی اور شَر سے حفاظت:۔
۔1. آج کل میڈیا کے فحش ڈراموں اور فلموں نے نوجوان نسل کو باغی کردیا ہے اور وہ والدین کی نافرمانی اور بغاوت میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔ لڑکے یا لڑکی کی والدہ یا گھر کا کوئی فرد باوضو دن کے کسی وقت اسمائے حسنیٰ کو پڑھتا رہے اور کم از کم 90 دن تک یہ عمل ضرور کریں۔ اولاد فرمانبردار ہوجائے گی اور سکون آجائے گا۔ روزانہ کی پابندی کرلیں تو مزید فوائد بھی سامنے آئیں گے۔اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں اور درمیان میں 300 بار یہ اسمائے حسنیٰ پڑھے: یَا وَدُوْدُ یَا حَکِیْمُ یَا مَنَّانُ۔ اس عمل کے بعد 60 مرتبہ یہ اسم یَا برُّ پڑھیں ۔
۔2. بچے جب سوجائیں تو باوضو یہ آیت بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَفَغَیْرَ دِیْنِ اللهِ یَبْغُوْنَ وَلَہٗ اَسْلَمَ مَنْ فِی السَّمٰوٰاتِ وَالْاَرْضِ طَوْعًا وَّکَرْهًا وَّ اِلَیْہِ یُرْجَعُوْنَ (آل عمران۔۸۳) پڑھ کر تین بار دائیں کان میں دم کریں اور اسی طرح تین بار پڑھ کر بائیں کان میں دم کریں۔ چند دن یہ عمل کرنے سے انشاء اللہ تعالیٰ اولاد فرماں بردار اور نیک عادت بن جائے گی اور شرارت چھوڑ کر اچھے اچھے کام کرے گی۔
۔3. اگر کسی کی اولاد نافرمان ہو اور کہنے سننے کو نہ مانتی ہو اور طرح طرح سے ضد کرتی ہو اور والدین کیلئے مسئلہ بنی ہوئی ہو تو اس کیلئے باوضو اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے اور درمیان میں ایک ہزار مرتبہ اَلشَّھِیْدُ پڑھ کر پانی یا مٹھائی پر دم کرکے سب بچوں کو کھلائے اور ان سب بچوں پر دم کرے۔ یہ عمل رات کو کرے تاکہ آسانی کے ساتھ سب پر دم کرسکے۔ یہ عمل صرف ایک مرتبہ کرنا ہے۔ اگر اطاعت میں کچھ کمی دیکھے تو ایک مرتبہ اور کرلے۔
۔4. ہر نماز کے بعد اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد ایک سو بار یہ آیتأَصْلِحْ لِيْ فِي ْذُرِّيَّتِيْ إِنِّيْ تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ۔ (الاحقاف۔۱۵) پڑھے آخرمیں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر اولاد کی اصلاح اور فرمانبردار ہونے کی دعا کرے۔ جب ذُرِّیَّتِیْ کا لفظ ادا کرے تو اولاد کا تصور اور خیال دل میں لائے۔
۔5. اگر کسی کی اولاد نافرمان ہوگئی ہو اور خلاف شرع کام کرنے لگے تو اس کےلئے لڑکے یا لڑکی جو نافرمان ہوگئے ہوں ان کی والدہ یا والد دن میں کسی نماز کے بعد 300 بار روزانہ اس اسم الٰہی یَا رَءُوْفُ یَا حَنَّانُ یَا حَکِیْمُ کو پڑھیں، انشاء اللہ نافرمان اولاد فرمانبردار ہوجائے گی۔
۔6. اولاد کو فرمانبرداربنانے کیلئے پیشانی پر ہاتھ رکھ کر آنکھوں کو بند کر کے ذہن میں اللہ لکھیں، اور اب دَرُوْد اِبْرَاهِيْمِي ﴿ایک بار﴾، *بِسْمِ الله ﴿تین بار﴾، * أَعُوْذُ بِعِزَّۃِ للهِ وَقُدْرَتِهٖ مِنْ شَرِّمَا اَجِدُ وَأُحَاذِرُ ﴿سات بار﴾، * أَسْأَلُ اللہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ العَرْشِ الْعَظِیْمِ أَنْ یَّشْفِیَکَ ﴿سات بار﴾ ، بِسْمِ الله سمیت سُورَۃ الفَاتِحَۃ ﴿سات بار﴾، * دَرُوْد اِبْرَاهِيْمِي ﴿ایک بار﴾، دل میں اَللہُ شَافِیْ، اَللہُ کَافِیْ، اَللہُ مُعَافِیْ کہیں اور آنکھیں کھول دیں۔ یہ عمل روزانہ ہر نماز کے بعداور اس کے علاوہ بھی جتنی دفعہ ممکن ہو دہرائیں۔
۔7. اولاد کو فرمانبرداربنانے کیلئے باوضو اول و آخر گیارہ، گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں ایک ہزار مرتبہ اَلشَّہِیْدُ پڑھ کر پانی پر دم کرکے سب بچوں کوپلائیں اور ان سب بچوں پر دم بھی کریں۔ یہ عمل صرف ایک بار کریں۔ اگر کچھ کمی دیکھے تو ایک بار اور کرلے۔
۔8. اولاد کو فرمانبرداربنانے کیلئے باوضو، 90 دن تک، دن میں اسمائے حسنیٰ یَا وَدُوْدُ، یَا حَکِیْمُ، یَا مَنَّانُ کو پڑھتا رہے اور عشأ کے بعداول وآخر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی اور درمیان میں 300 بار یہی اسمائے حسنیٰ یَا وَدُوْدُ، یَا حَکِیْمُ، یَا مَنَّانُ پڑھے۔ اس عمل کے بعد 60 مرتبہ یَا بَرُّ پڑھے۔
۔9. بے راہروی سے باز رکھنے کے لئے چالیس دن تک، اول و آخر گیارہ مرتبہ درود پاک، اور درمیان میں 360بار ۔۔ یَا وَدُوْدُ ۔۔ پڑھیں۔ اور اس کے لئے دعا کریں۔اس دوران روزانہ گیارہ مرتبہ سورۃ فلق اور سورۃ الناس پانی پر دم کرکے بھی پلائیں۔
۔10. بُرے کو نیک بنانے کیلئے أُوْلٰـئِكَ عَلٰى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَأُوْلٰـئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (البقرۃ۔۵)، ۴۱دن تک روز 101 بار پانی پر دم کر کے پلائیں۔
۔11. نشے یا عاشقی معشوقی جیسی برائی کے عادی کیلئے ہر نماز کے بعد اول و آخر تین بار درود پاک کے ساتھ، ۷بار وَقُلْ رَّبِّ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيٰطِيْنِ(۹۷) وَأَعُوْذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَّحْضُرُوْنِ(۹۸) (اَلْمُؤمِنُوْن) پڑھ کراس پر پھونکیں ماریں اور پانی پر پھونک مار کر اسے اس پانی میں ملا دیں جس سے سب پانی پیتے ہیں۔

Address


Rawalpindi Cantonment
Other Rawalpindi Cantonment clinics (show all)
Phytoscience Phytoscience
Malikabad
Rawalpindi Cantonment, 46000

PhytoScience Sdn Bhd, is a global health & wellness company stands at the forefront of product innovation and committed to helping people take control

Ajwa Powder Pakistan Ajwa Powder Pakistan
Rawalpindi Cantonment, 46000

Ajwa Pakistan is about to provide Real Organic flavors to everyone who are fond of exploring new exotic tastes of nature !

Psychotherapy and Consultancy Counseling & Mental Health Psychotherapy and Consultancy Counseling & Mental Health
Rawalpindi
Rawalpindi Cantonment, 46000

We are providing you the services of Psychotherapy, Consultancy & Counseling.Our service charges are 800/= Rs per session( female & children only)

Rawalpindi Massage For Ladies Rawalpindi Massage For Ladies
Chaklala Cantt
Rawalpindi Cantonment, 46000

Rawalpindi females , who are having dull life and want to get complete relaxation can inbox me

ENT Specialist/Surgeon ENT Specialist/Surgeon
Rawalpindi
Rawalpindi Cantonment, 46000

Dr Nasheed Baig ( FCPS, MBBS) is an experienced and renowned ent specialist of Rwp/isb with over 12 years of experience providing health care services at renowned hospitals like Shifa inl hospital, Fauji Foundation Hospital, Holy Family hospital and IIMC.

Rehabilitation center of Alzheimer/Dementia Patients. Rehabilitation center of Alzheimer/Dementia Patients.
Railways Journal Hospital, Islamic International Medical College Trust
Rawalpindi Cantonment, 46000

Evidence based Physical Therapy for treatment of these miserable and poor prognostic conditions.

Dr Kabir Ahmed Dr Kabir Ahmed
638/A,Dheri Hassan Abad
Rawalpindi Cantonment, 46000

Gastrologist (Sarsal Pharmacy, Paris, France)

Heaven's Heaven's
Askari 14
Rawalpindi Cantonment, 46000

Heaven's is a mental health clinic to help people through online counseling to cope with their problems. Skype ID: Heavens2014

Hadi dawakhana Hadi dawakhana
Shop#13,zaki Shah Plaza,kurri Road Near Transformer Chowk, Sadiqabad Rawalpindi
Rawalpindi Cantonment, 46000

HAKIM NASIR ALI MINHAS B.U.M.S(FTJ)R.U.M.P Expert Sexologist Alternative Medicine specialist Expert Male & Female Infertility For Contact Hakim Nasir Ali Minhas +92332-6022999,+92310-6022999 imo & whats app Hakim Nasir Ali Minhas:- +92332-6022999 For appo

Eye Care Center Qualified Opticians Eye Care Center Qualified Opticians
Ramzan Plaza,Bank Road,Saddar
Rawalpindi Cantonment, 00000

Spa6 Spa6
Street 14 H#288F
Rawalpindi Cantonment, 54000

BEGIN WITH A RELAXING MASSAGE FOLLOWED BY A MANICURE/PEDICURE & FINISH WITH A PRESCRIPTIVE FACIAL WITH A THREE HOURS OF RELAXATION & PAMPERING.............

Anwar Diagnosis & Treatment Clinic Anwar Diagnosis & Treatment Clinic
Rawalpindi Cantonment, 46200

Anwar Diagnosis & Treatment Clinic provides diagnosis and treatment of different acute and chronic diseases with latest UK based Radionic equipments.