Hakeem Sahib

Hakeem Sahib every thing about your health

*ہرنیا کیا ہے؟*ہرنیا Hernia ایک عام بیماری ہے۔ آنتوں کے اوپر موجود ایک جھلی ہوتی ہے اس جھلی کے پھٹنے یا ڈھیلا ہو جانے سے...
03/08/2025

*ہرنیا کیا ہے؟*
ہرنیا Hernia ایک عام بیماری ہے۔ آنتوں کے اوپر موجود ایک جھلی ہوتی ہے اس جھلی کے پھٹنے یا ڈھیلا ہو جانے سے آنت کا کوئی حصہ جھلی سے باہر نکل آتا ہے۔ ہرنیا زیادہ تر پیٹ کے مختلف حصوں پر ظاہر ہوتا ہے۔ ہرنیا میں پیٹ کے کمزور حصے سے انتڑیاں یا دیگر اعضاء مثلاً پیٹ کی اندرونی چربی وغیرہ پیٹ کے باہر خارج ہو کر جلد کے نیچے ایک تھیلی کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے اور لیٹنے یا آرام کرنے سے خود بخود ختم ہو جاتی ہیں۔ زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد یہ تھیلی سوج کی شکل میں مستقل موجود رہتی ہے اور تکلیف دہ صورت اختیار کر لیتی ہے ، ھرنیا عام طور پر ناف ، ناف اور سینے کے درمیانی حصے میں نمودار ہوتا ہے
مختلف بیماریوں ، لمبی کھانسی ، دمہ یا پیشاب کی رکاوٹ کی بیماری میں بھی ھرنیا ہونے کا امکان ہوتا ہے
*ہرنیا کی وجوہات*
حمل کے دوران صحیح غذاء کااستعمال نہ کرنا ، جھلی کا کمزور ہونا ، وزنی چیز کا اُٹھانا ، قبض ، مستقل نزلہ ، مستقل کھانسی اور دمہ ، موٹاپا ، سگریٹ نوشی ، پھپھڑوں کی بیماری ، پیشاب کی رکاوٹ ، پیٹ میں پانی پڑنا
ھرنیا کی بیماری میں ان تجاویز پر عمل کرکے بیماری کی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے
٭وزن میں کمی کی جائے
٭مرغن غذائوں سے پرہیز کیا جائے اور سا دہ غذائیں سبزیاں اور سلاد زیادہ استعمال کیے جائیں۔
٭سگریٹ نوشی، شراب نوشی سے پرہیز کیا جائے۔
٭کھانسی ہونے کی صورت میں اس کا علاج کیا جائے۔
٭ذیابیطس کی صورت میں اس کو کنٹرول کیا جائے،،
*ہرنیا کی علامات*
پیٹ میں بغیر درد کے ابھارجسکو دبانے پر محسوس کیا جا سکے،، درد کے ساتھ ابھار ،، متلی کا اکثر آنا،، پیٹ کے نیچے سوزش ، پیٹ میں جلن ھرنیا کی علامات ہے
*پریز*
بدہضمی والی غذاوں بادی چیزیں ، مرچ مصالہ کا کم سے کم استعمال ، تلی ہوئی چیزیں ، کافی اور تیز پتی والی چائے سے پرھیز کریں
*علاج نسخہ ھرنیا*
سقمونیا 10 گرام ، مغز بادام 200 گرام ، گلقند 120 گرام
سقمونیا اور مغز بادام کو الگ الگ پیس کر گلقند میں شامل کر کے معجون بنا لیں
*خوراک*
ایک ٹیبل سپون صبح نہار منہ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں، اور کسی بڑے میڈیکل سٹور سے ھرنیا کا بیلٹ ملتا ھے لے کر پیٹ پر باندھیں ، ان شاء اللہ پندرہ سے بیس دن میں مرض سے نجات مل جائے گی
*پرھیز*
بدہضمی والی غذاوں بادی ، مرچ مصالہ کا کم سے کم استعمال ، تلی ہوئی چیزیں، کافی اور تیز پتی والی چائے سے پرھیز کریں

موٹاپے کا خاتمہھوالشافیاجوائن دیسی دس تولہزیرہ سیاہ دس تولہکلونجی دس تولہ،لیموں کے چھلکے دس تولہپودینہ خشک دس تولہلاکھ د...
24/07/2025

موٹاپے کا خاتمہ
ھوالشافی
اجوائن دیسی دس تولہ
زیرہ سیاہ دس تولہ
کلونجی دس تولہ،
لیموں کے چھلکے دس تولہ
پودینہ خشک دس تولہ
لاکھ دانہ دس تولہ
مکوہ دانہ دس تولہ
سب کا سفوف بنا لیں
آدھی چمچ خالی پیٹ صبح شام
اگر زیادہ موٹاپا ہو تو کھانے کے بعد بھی آدھی چمچ لے سکتے ہیں. اک ماہ میں پانچ سے سات کلو وزن کم ہو گا اگر ساتھ میں ورزش بھی کی جائے تو دس کلو تک وزن کم ہو گا اور اس کے ساتھ گیس تزابیت تبخیر قبض معدہ درست ہو جائے گا۔
پرہیز.....چکنایاں مٹھایاں اور چاول اور گوشت سے مکمل پرہیز.
والسلام

ذیابیطس۔ ۔شوگر شفاءمنجانب اللہھوالشافیگڑماربوٹی۔50گرامکالی زیری۔50گراماجوائن دیسی۔50گراممرچ سیاہ۔25گرامپھلی کیکر۔25گرامم...
23/07/2025

ذیابیطس۔ ۔شوگر
شفاءمنجانب اللہ
ھوالشافی
گڑماربوٹی۔50گرام
کالی زیری۔50گرام
اجوائن دیسی۔50گرام
مرچ سیاہ۔25گرام
پھلی کیکر۔25گرام
مغزگٹھلی آم۔50گرام
مغزنمولی نیم.50گرام
مغرتمرھندی کلاں۔50گرام
تخم ھالیوں۔25گرام
ھلیلہ سیاہ۔25گرام
مغزتخم جامن۔50گرام
تمہ خشک بیج دورکردہ۔50گرام
کچورثابت۔50گرام
سب چیزیں اچھی طرح صاف کریں اورباریک پیس لیں۔
ڈبل زیروسائزکیپسول بھرلیں۔
ایک کیپسول صبح ایک شام کھانےسےآدھاگھنٹہ پہلےتازہ پانی کےساتھ استعمال کریں
والسلام

ہلدی ایک سپاہی ہے…اور کالی مرچ اس کی تلوار .! دیکھیے، ہلدی کوئی معمولی چیز نہیں۔یہ ہمارے باورچی خانے کا پرانا دیسی سپاہی...
16/07/2025

ہلدی ایک سپاہی ہے…
اور کالی مرچ اس کی تلوار .!

دیکھیے، ہلدی کوئی معمولی چیز نہیں۔
یہ ہمارے باورچی خانے کا پرانا دیسی سپاہی ہے
جو صدیوں سے بیماریوں سے لڑتا آیا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ آج کے دور میں یہ سپاہی اکیلا رہ گیا ہے، اس کے ہاتھ میں تلوار نہیں… اور وہ تلوار ہے
"کالی مرچ"۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہلدی واقعی اندر جا کے
اپنا کام درست انداز میں کرے، پیٹ کی صفائی ، سوزش کم ، نیند بہتر ، موڈ خوش — تو صرف ایک چٹکی کالی مرچ ساتھ ضرور ڈالیں۔ یہ سائنس سے ثابت شدہ بات ہے، مزاق نہیں۔

کالی مرچ ہلدی کے اندر موجود "کرکیومن"
کو جسم میں زیادہ بہتر جذب ہونے میں مدد دیتی ہے۔ اور یہ جذب ۲۰ گنا تک بڑھ جاتا ہے۔ اگر آپ کو بیس گنا کا دعویٰ بڑا لگے، تو چلیں بس دو گنا سمجھ لیں، اصل بات وہی ہے، کالی مرچ کے بغیر ہلدی کا پورا فائدہ نہیں ملتا۔

اب سوال یہ ہوگا کہ "کتنی ہلدی؟"
تو جواب سنیے: صرف آدھی چمچ — لیکن خالص ہلدی ہو، وہ بھی ایسی کہ آپ خود پنسار سے خشک لے کر اپنے ہاتھ سے پیسیں۔ بازار کی پیکٹ والی اکثر میں رنگ کی ملاوٹ ہوتی ہے، تو خالص ہلدی لیں، صاف ستھری، اصلی خوشبو والی۔ اور "کالی مرچ کتنی؟" صرف ایک چٹکی — پسی ہوئی کالی مرچ، بس۔ اس سے زیادہ نہیں، ورنہ معدے میں جلن ہو سکتی ہے۔ اور یہ آمیزہ آپ کیسے لیں؟ تو اس کے بھی کئی طریقے ہیں:

– نیم گرم پانی میں ڈال کر قہوہ بنا کر پی لیں
– دودھ میں ملا کر ہلدی دودھ بنائیں
– املیٹ میں مکس کر لیں
– سالن میں، سوپ میں، دال میں ڈال دیں
– بچوں کے کھانے میں خاموشی سے شامل کر دیں.

کس وقت لیں ؟
صبح خالی پیٹ بھی پی سکتے ہیں،۔
رات کو سونے سے پہلے بھی۔ اگر قبض، پیٹ کی گیس، یا ذہنی بے سکونی کا مسئلہ ہے تو رات کے وقت بہت مفید رہتا ہے۔ ہفتے میں پانچ دن ضرور لیں، اور مہینے میں ایک ہفتے کا وقفہ کر لیں تاکہ جسم خود کو ری سیٹ کرتا رہے۔ بچوں کو دینا ہے؟ تو ان کے لیے ہلدی تھوڑی کم کر لیں، بس چٹکی بھر، اور کالی مرچ آدھی چٹکی سے بھی کم، جیسے پاؤ چٹکی۔ ان کا معدہ نازک ہوتا ہے۔۔

اصل بات یہ ہے کہ ہلدی اور کالی مرچ کو
روزمرہ استعمال کا حصہ بنائیے۔ نہ کہ وقتی فیشن یا کسی پوسٹ سے متاثر ہو کر دو دن استعمال کیا اور چھوڑ دیا۔ یہ ایک پرامن سپاہی ہے، آہستہ اثر دکھاتا ہے، مگر مستقل مزاجی سے لے لیا جائے تو حیران کن نتائج دیتا ہے۔ آپ خود محسوس کریں گے کہ جسم ہلکا ہلکا لگ رہا ہے، نیند بہتر ہو گئی، پیٹ صاف ہو رہا ہے، اور دماغ میں جیسے بوجھ کم ہو گیا ہو۔ اور پھر یہ پیغام دوسروں تک بھی پہنچائیں۔

اللہ ، آپ کو آسانیاں عطا فرمائے ۔ آمین یارب العالمین

10/07/2025

سفید بالوں کو مستقل سیاہ کرنے کا آزمودہ اور قدرتی نسخہ
آج کل نوجوانوں میں وقت سے پہلے بال سفید ہونا ایک عام مسئلہ بن چکا ہے، جو نہ صرف شخصیت کو متاثر کرتا ہے بلکہ خوداعتمادی کو بھی کمزور کرتا ہے۔ مہنگے خضاب وقتی حل تو ہیں، مگر اکثر بالوں کو مزید نقصان پہنچاتے ہیں۔
ایسے تمام افراد کے لیے ایک بے حد مفید، آزمودہ اور قدرتی نسخہ پیش ہے، جو محض چند ہفتوں کے استعمال سے بالوں کی اصل سیاہی واپس لا سکتا ہے۔

✅ نسخہ تیاری:

کیکر کی پھلیاں: 4 سیر (ایسی حالت میں ہوں جب ان میں رس ہو مگر بیج سخت نہ ہوا ہو)

پانی: 20 سیر

لوہے کا برادہ: آدھ سیر
ان تمام چیزوں کو ایک مٹی کے مٹکے میں ڈالیں، اور 20 دن تک دھوپ میں رکھیں۔
روزانہ کیکر کی لکڑی سے ایک بار ہلائیں۔
21ویں دن پانی چھان کر بوتلوں میں محفوظ کر لیں۔
یہ عرق اب تیار ہے – ایک قدرتی جادو!

🌿 استعمال کا طریقہ:
روزانہ صبح نہار منہ 2 چھٹانک (تقریباً ایک گلاس سے کم) اس عرق کو پی لیں۔
سال میں صرف ایک ماہ کا کورس بھی کافی ہے۔

💡 فائدے:

سفید بالوں کا بڑھنا مکمل رک جاتا ہے

جو بال سفید ہو چکے ہیں وہ بھی اندر سے سیاہ ہونے لگتے ہیں

جگر کی کمزوری، رنگت کی زردی، جریان، اح**ام جیسے مسائل بھی اس سے بہتر ہوتے ہیں

یہ صرف بالوں کا علاج نہیں، بلکہ ایک مکمل جسمانی ٹانک ہے!

31/05/2025

پھیپھڑوں کی صفائی نزلہ ، زکام ، کھانسی اور بلغم کی زیادتی کیلئے
ایسا نسخہ جو کہ پھیپھڑوں کےلیے بہت اچھا ہے۔ پھیپھڑوں میں جو آپ کے ریشہ بنتا ہے ۔ یہ وہ نسخہ ہے جو کہ آپ کے لنگس کے اندر جتنا ریشہ ہوتا ہے اس کو حاجت میں نکال دیتا ہے۔ اور نظام ہضم کے لیے بہت ہی اچھا ہے۔ ان لوگوں کے لیے جن کی ہر وقت سینے میں جکڑن رہتی ہے۔ ریشہ رہتا ہے ۔ اور وہ ختم نہ ہورہا ہے۔ تو اس کی وجہ سے اور بہت سے مسائل آرہے ہوں۔
ان کے لنگس بہت کمزورہوگئے ہوں۔ تو ان کے لیے بہت ہی اچھا نسخہ ہے۔ اس کے لیے سب سےپہلے آپ نے اجوائن سوگرام لینی ہے۔ سوگرام سونف لینی ہے۔ پودینہ سوگرام لیناہے۔ برگد بانسہ ہمارے ہاں کمال کی چیز ہے اس کے متعلق ہے کہ آپ کے لنگس بہت ہی کمزور ہوگئے ہوں۔ اور لنگس کام نہ کررہے ہوں۔ تو اس کے لیے یہ کمال کا نسخہ ہے۔ برگد بانسہ بڑا اہم کردار اداکرتا ہے.
ھوالشافی:
۔برگد بانسا آ پ نے سوگرام لینا ہے۔ ثناء مکھی ، کالی ہریراورگل سرخ ان ساری چیزوں کو ہم وزن لینا ہے۔ یہ تقریباً ہم وزن سوسوگرام لے کر اچھی طرح صاف ستھرا کرکے باریک پیس لینا ہے۔ یہ اتنا کمال کا نسخہ ہے کہ آپ کے لنگس کے اندر جو ریشہ ہے وہ ریشہ اگرختم نہ ہورہا ہوتو اس کے لیے کمال کا نسخہ ہے ۔ اس کی ترکیب استعمال یہ ہےکہ ان سب چیزوں کو آپ نے باریک پاؤڈر بنا لینا ہے۔
جب یہ پاؤڈر بن جائے تو اس کا آدھی چمچ پاؤڈر نیم گرم پانی کے ساتھ دن میں کم ازکم تین سے چار مرتبہ استعمال کریں۔ ویسے یہ نظام ہضم کے لیے بہت اچھا ہے۔ خاص طور پر جب آپ کا لنگس کمزو ر ہوگئے ہوں۔ اور آپ کے لنگس کے اندر بہت زیادہ ریشہ بنتا ہے۔ یہ اس کے لیے کمال کا نسخہ ہے۔ آپ کے لنگس کے اندرجتنا بھی ریشہ ہوگا اس کو حاجت کے ذریعے سے باہر نکال دے گا۔
اس کے ساتھ ہی آپ کے نظام ہضم کو ٹھیک رکھے گا۔ ڈائی جیشن کو ٹھیک رکھے گا۔ معدے کےلیے بہت اچھا ہے۔ ان لوگوں کےلیے جن کابلغمی مزاج ہوگیا ہو۔ ان کےلیے کمال کا نسخہ ہے۔ آپ کو جتنی بھی چیزیں بتائی گئی ہیں۔یہ ساری کی ساری مجرب چیزیں ہیں۔ آپ ا س نسخہ کو استعمال کریں۔ انشاءاللہ ! اللہ تعالیٰ آپ پر کرم فرمائے گا۔ آمین۔
والسلام

16/04/2025

تقریبا 90 فیصد نوجوانوں کو اس کی ضرورت هے اس نسخہ سے آپ کی زندگی بن جاے گی کیونکہ جو مسائل هیں وه صرف نوجوانوں تک محدود نہیں آگے جا کر خاندانی جهگڑوں کی بهی ابتداء ہوتی ہے
ھوالشافی۱
ثعلب مصری 10 گرام مغز پنبہ دانہ 10 گرام
موصلی سفید 10 گرام ثعلب پنج 10 گرام
ستاور 10 گرام بیج بند 10 گرام
بہمن سفید 10 گرام اسگند ناگوری 10 گرام
کونچ کے بیج 10 گرام مغز پستہ 20 گرام
مغز بادام 20 گرام برہمی بوٹی 30 گرام
تالمکھانہ 10 گرام اسبغول کا چھلکا 10 گرام
مغز جیا بوتہ 10 گرام کوزہ مصری 150 گرام
سونٹھ 30گرام شہد 350 گرام
کونچ کے بیج کا چھلکا اتار کے سب کا سفوف بنا لے.
فوائد:-.
اح**ام جریان زکاوت حس مقوی باہ مادہ منویہ پیدا کرے گا جراثیم پیدا کرے گا ... کم جرا ثیم والے اس کو ضرور بنا کے استعمال کرے...... وزن بڑھا دے گا سوکھے سرے لوگوں کا..امساک پیدا کرے گا انزال کا خاتمہ کرے گا پٹھوں کو طاقت دے گا...
مقوی باہ ہے جسم کو فربہ کرے گا مرد کو مکمل مرد بنا دے گا.
عورتوں کو اس سے دودھ میں آضافہ کرے گا خشکی گرمی کی وجہ سے ہونے والی رحم کی سوزش کو ختم کرے گا...
انڈے پیدا کرے گا کمزوری کو ختم کرے گا.
ماہواری کو اعتدال پر لائے گا چھاتی بڑھا دے گا دبلی پتلی عورتیں اس کے استعمال سے موٹی ہو جائے گی.
بچہ پیدا کرنے والی صلاحیت پیدا کرے گا عورتوں اور مردوں کے لیے لاجواب
03338462705

ترپھلہ، ترپھلہ کے ثابت شدہ فوائد: طب کے مطابقطب، جو صدیوں پرانی ایک مکمل علاج کا نظام ہے، قدرتی جڑی بوٹیوں اور مرکبات کے...
23/01/2025

ترپھلہ، ترپھلہ کے ثابت شدہ فوائد: طب کے مطابق

طب، جو صدیوں پرانی ایک مکمل علاج کا نظام ہے، قدرتی جڑی بوٹیوں اور مرکبات کے ذریعے انسانی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مشہور ہے۔ اس نظام میں "ترپھلہ" کو ایک اہم مقام حاصل ہے۔ ترپھلہ تین اہم جڑی بوٹیوں کا مرکب ہے: آملہ (املا)، بہیڑہ (بہیڑہ) اور ہڑڑ (ہرڑ)۔ طب کے مطابق یہ مرکب جسمانی صحت کو متوازن رکھنے، قوت مدافعت بڑھانے اور مختلف بیماریوں سے بچانے میں بےحد مؤثر ہے۔

ترپھلہ کی کیمیائی ترکیب

ترپھلہ میں قدرتی طور پر موجود اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی، فلاوونائیڈز، اور فائٹو کیمیکلز شامل ہیں۔ یہ مرکب جسم میں موجود مضر اجزاء کو خارج کرتا ہے اور خلیات کی حفاظت کرتا ہے۔

نظامِ ہاضمہ کی بہتری

ترپھلہ کو طب میں نظامِ ہاضمہ کے لیے بہترین دوا سمجھا جاتا ہے۔ یہ بدہضمی، قبض، اور معدے کی دیگر بیماریوں کو ختم کرتا ہے۔

ہڑڑ معدے کو صاف کرتی ہے اور قبض دور کرتی ہے۔

بہیڑہ آنتوں کو مضبوط بناتا ہے اور ان کے افعال کو بہتر کرتا ہے۔

آملہ معدے کی تیزابیت کو ختم کرتا ہے اور نظامِ انہضام کو تقویت دیتا ہے۔

قوتِ مدافعت میں اضافہ

آملہ، جو وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہے، قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے اور جسم کو مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے۔ ترپھلہ کے استعمال سے جسم قدرتی طور پر انفیکشنز سے لڑنے کے قابل ہو جاتا ہے۔

وزن کم کرنے میں مددگار

ترپھلہ چربی گھلانے کی خصوصیات رکھتا ہے اور میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔ یہ جسم سے غیر ضروری چربی کو ختم کرکے وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

جلد کی حفاظت

ترپھلہ میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو جوان اور تروتازہ رکھتے ہیں۔ یہ کیل مہاسوں، جھریوں، اور جلد کی دیگر خرابیوں کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔

بالوں کی صحت

آملہ بالوں کے لیے بےحد مفید ہے۔ یہ بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے، بالوں کا گرنا کم کرتا ہے، اور انہیں چمکدار بناتا ہے۔

ڈیٹاکسیفیکیشن

ترپھلہ جگر اور گردوں کو صاف کرتا ہے، جسم سے زہریلے مادے نکال کر خون کو صاف کرتا ہے۔ یہ پورے جسم کو ڈیٹاکس کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

شوگر اور بلڈ پریشر کا کنٹرول

طب کے مطابق ترپھلہ خون میں شکر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مددگار ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی مؤثر ہے۔

ترپھلہ کا استعمال کیسے کریں؟

پاؤڈر: ترپھلہ پاؤڈر کو نیم گرم پانی یا شہد کے ساتھ صبح یا رات کو لیا جا سکتا ہے۔

کیپسول: جدید دور میں ترپھلہ کیپسولز بھی دستیاب ہیں جو استعمال میں آسان ہیں۔

چائے: ترپھلہ کو چائے کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

احتیاطی تدابیر

حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائیں ترپھلہ کا استعمال کرنے سے پہلے ماہر سے مشورہ کریں۔

اس کا زیادہ مقدار میں استعمال معدے میں جلن یا اسہال کا سبب بن سکتا ہے۔

طب کے مطابق ترپھلہ نہ صرف ایک عام دوا ہے بلکہ ایک مکمل صحت مند زندگی گزارنے کا راز بھی ہے۔ یہ قدرتی اور سستا مرکب جسمانی صحت، ذہنی سکون، اور ظاہری خوبصورتی کے لیے ایک تحفہ ہے۔

ترپھلہ کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں اور طب کے اس حیرت انگیز تحفے سے فائدہ اٹھائیں!

17/01/2025

بلڈ سٹاپ
ایک سنیاسی نسخہ جو پرنالے کی طرح بہتے خون کو بند کر دے۔ #نورکلینک کے سنہری نسخہ جات

پھٹکڑی سرخ خام 100 گرام
گوند کیکر 100 گرام
ترکیب تیاری
سفوف بنا لیں اور تھوڑے تھوڑے سفوف کو پانی کا چھنٹا دے کے فٹا فٹ تیزی سے گولیاں باندھتے جائیں۔ یہ ایک دم خشک ہوتی ہے۔ گولیاں باندھتے باندھتے خشک ہو جاتی ہیں۔
فوائد-*-
خواہ کتنا ہی خون آتا ہو۔ کتنا بواسیر سے تنگ ہو۔ خون کے پرنالے چلتے ہوں۔ تو اللہ کی رحمت سے یہ دو گولیاں۔ دودھ کے ساتھ کھلا دیں۔ اور مریض کو دس پندرہ منٹ کے بعد دعوے سے کہہ دیں کہ اب جا کے پاخانہ کر۔ اگر خون آیا تو ہم حکمت چھوڑ دیں گے۔ تو اللہ کی رحمت سے یہ بالکل بلڈ سٹاپ ہے۔ حیض بھی ایسے ہی سٹاپ کر دیتا ہے۔ یہ ایک سنیاسی چٹکلہ ہے۔ یہ اگر ہفتہ استعمال کرا دیں تو یہ بواسیر کو نابود کر دے گا۔

*❣ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ❣*

ڈینڈیلین کے پودے اور کینسر کا خاتمہ ایک ایسا پودا جو صرف 48 گھنٹوں میں کینسر کے خلیات کو تباہ کر دیتا ہے! یہ کیموتھراپی ...
17/01/2025

ڈینڈیلین کے پودے اور کینسر کا خاتمہ

ایک ایسا پودا جو صرف 48 گھنٹوں میں کینسر کے خلیات کو تباہ کر دیتا ہے! یہ کیموتھراپی سے 100 گنا زیادہ مؤثر ہے۔

سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ صحت مند خلیات کو نقصان پہنچائے بغیر کام کرتا ہے۔ صرف 48 گھنٹوں میں، **ڈینڈیلین کی جڑیں** کینسر کے خلیات پر اثر انداز ہو کر انہیں مکمل طور پر ختم کر سکتی ہیں۔

یہ انقلابی تحقیق دنیا بھر کے کینسر کے مریضوں کے لیے امید کی کرن بن گئی ہے۔ تحقیق کے حیرت انگیز نتائج نے مزید تحقیقات کے لیے اضافی تعاون کو بھی فروغ دیا ہے۔ اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ڈینڈیلین کے پودے آسانی سے صاف کھیتوں میں، مصروف سڑکوں سے دور مل سکتے ہیں۔

ایک شخص، **جان ڈی کارلو**، جو 72 سال کے تھے، نے ڈینڈیلین کی شفا بخش خصوصیات کا تجربہ کیا۔ تین سال تک ناکام علاج کے بعد، انہوں نے ڈینڈیلین کی جڑ سے بنی چائے پینا شروع کی۔ اور صرف چار ماہ کے اندر، وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔

لہٰذا، اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا کینسر سے لڑ رہا ہے، تو ڈینڈیلین کی جڑ کی طاقت کو آزمانے پر غور کریں۔ یہ روایتی علاج کا ایک قدرتی اور مؤثر متبادل ہے۔ اسے آزمائیں اور اس معجزاتی پودے کو اپنی صحت پر اثر دکھانے دیں۔

اس پودے کا سائنسی نام Taraxacum officinale ہے.
بلتی نام: پسندا مندوق/خرما مندوق شنٹھا اور خوشموشی بہھی کہتے ہے۔

جسے ہم بیکار جڑی بوٹی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں
دیگرنام:-
عربی میں کمافیطوس ہندی میں ککروندہ دکن میں جنگلی کاسنی پنجابی میں ککڑ چھڈی اور انگریزی میں ڈاگ بش کہتے ہیں ۔
ترقی یافتہ ممالک میں اس کو فائیو سٹار ہوٹلوں میں سلاد کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے

01/12/2024

چند اشیاء ہربز کے میڈیکل نام

حکمت میں ۔۔ میڈیکل میں
گندھک ۔۔۔ سلفر
نیلا تھوتھا ۔۔۔کاپر سلفیٹ
سالٹ ۔۔مگ سلف (میگنیشیم سلفیٹ)
ہیراکسس ۔۔۔ فیرس سلفیٹ
پتری فولاد ۔۔۔فیری ایٹ امونیا سٹرس
ست پودینہ ۔۔۔منتھول
ست اجوائن ۔۔۔تھائی مول
ست اذراقی ۔۔۔سٹرکنین
ست املی ۔۔۔ٹارٹرک ایسڈ
ست لیموں ۔۔۔سڑک ایسڈ
ست لوبان ۔۔۔بینزوئک ایسڈ
ست ماجو۔۔۔گیلک ایسڈ
ست مصبر ۔۔۔ایلوز
سہاگہ سفید ۔۔۔ بوریکس
پھٹکڑی سفید ۔۔۔ایلم
میٹھا سوڈا ۔۔۔ سوڈیم بائی کارب
سرکہ کا تیزاب ۔۔۔ ایسٹک ایسڈ
نمک کا تیزاب ۔۔۔ہائیڈرو کلورک ایسڈ
شورہ کا تیزاب ۔۔۔ نائٹرک ایسڈ
گندھک کا تیزاب ۔۔۔سلفیورک ایسڈ
اذراقی ۔۔۔ نکس وامیکا
میٹھا تیلہ ۔۔۔ایکونائٹ
ست تنکار ۔۔۔بورک ایسڈ
جست کا پھولا ۔۔۔زنک آکسائڈ
جونکھار ۔۔۔ پوٹاسی کاربوناس (پوٹاشیم کاربونیٹ)
قلمی شورہ ۔۔۔ پوٹاشیم نائٹریٹ
سم الفار ۔۔۔ وائٹ آرسنک
مردہ سنگھ۔۔۔ لیڈ مونو آکسائیڈ
سفید وزلین ۔۔۔ ہارڈ پیرافین
روغن مونگ پھلی ۔۔۔پی نٹ آئل
روغن بیدانجیر۔۔۔ کسٹر آئل
روغن ناریل ۔۔۔ کوکونٹ آئل

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakeem Sahib posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share