
11/04/2025
کم ظرف لوگ اور پطرس بخاری
پطرس بخاری کو کالج کا چوکیدار پیٹھ پیچھے گالیاں دیتا تھا۔ ایک دن ساتھی پروفیسر نے پطرس سے کہا کہ چوکیدارکہتا ھے پطرس میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا اس پہ پطرس بخاری نے تاریخی جواب دیا۔
"کہ وہ بلکل سچ کہتا ھے اسکے پاس نہ شہرت ہے، نہ عزت ھے اور نہ ہی غیرت اب میں اسکا کیا بگاڑ سکتا ہوں۔
ہم سب کی زندگی میں کچھ ایسے گِرے ہوئے کردار ضرور آتے ہیں جن کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔
اور وہ اپنا آپ دکھا کر یہ سوچتے ہیں کہ وہ بہت بڑی توپ چیز ہیں جنکا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا.
ایسے کمظرف لوگوں کو جواب دیکر ان جیسے بننے کی کوشش مت کریں. وہ بلکل ٹھیک سوچتے ہیں۔