SehatAbad

SehatAbad Doctor,Occasional Writer, Philanthropist
(1)

A polite request to my medical Community. Pakistani Foreign Doctors Association - PFDA Fahad Rashid Qazi Resolution and ...
28/02/2023

A polite request to my medical Community.
Pakistani Foreign Doctors Association - PFDA
Fahad Rashid Qazi
Resolution and Revolution
Dr Affan Qaiser

22 Likes, 1 Comments - Dr.Sheharyar Ahmed () on Instagram‎: "ڈاکٹر عفان قیصر کی متنازع ویڈیو۔ A polite request to my medical commun..."‎

InshaaAllah Today visiting different slum areas to provide free medical aid and Formula milk.
11/12/2022

InshaaAllah Today visiting different slum areas to provide free medical aid and Formula milk.

Thanks Allah that He has chosen me to bring some ease in someone's life. This time it was very difficult to arrange the ...
11/11/2022

Thanks Allah that He has chosen me to bring some ease in someone's life. This time it was very difficult to arrange the things due to some personal engagements but Allah has always created the ways when I decided to do something for the people in need. Alhamdulillah another Injection Rituximab delivered to a child patient of Cancer. Thanks everyone who contributed even a single penny. JazakAllah

12/10/2022

تُم میرا قیمتی اثاثہ ہو۔۔۔۔

Inj Rituximab case resolved.... In a world of this much uncertainty, these prayers are enough for inner peace. Allah qub...
11/10/2022

Inj Rituximab case resolved.... In a world of this much uncertainty, these prayers are enough for inner peace. Allah qubool farmaiy or meri team ko mazeed aese hi Insaniyat ki khidmat ki tofeeq de. Ameen

09/10/2022
08/10/2022

Certificate distribution for Previous 3 camps and a short Medical Camp activity for locals by team Sehatabad🙂InshaaAllah next camp will be arranged for Orphanage.

InshaaAllah Tomorrow another In-station Camp by Team Sehatabad for Under privileged community.
07/10/2022

InshaaAllah Tomorrow another In-station Camp by Team Sehatabad for Under privileged community.

InshaaAllah Mobile Free Medical Camps for Southern Punjab (   جنوبی پنجاب)
02/10/2022

InshaaAllah Mobile Free Medical Camps for Southern Punjab ( جنوبی پنجاب)

Peaceful Internal satisfaction we all need in our lives. Nothing is more precious than prayers for us and our parents by...
30/09/2022

Peaceful Internal satisfaction we all need in our lives. Nothing is more precious than prayers for us and our parents by those who even don't know us. JazakAllah🙂

آپ کا تعارف کرواتا ہوں آج ان دو فرشتوں سے جن کی وجہ سے اس قابل ہوا کہ آج سکون کی نیند سو سکوں گا۔2 دن پہلے سندھ کے ایک ع...
26/09/2022

آپ کا تعارف کرواتا ہوں آج ان دو فرشتوں سے جن کی وجہ سے اس قابل ہوا کہ آج سکون کی نیند سو سکوں گا۔
2 دن پہلے سندھ کے ایک علاقے دادو کے دور دراز علاقے سے ایک بہن کی مدد کی کال آتی ہے جسےAutoimmune Inflammatory myopathy کا مرض لاحق تھا۔ بحرین میں پیش آنے والے واقعے کے بعد دل تھوڑا ٹوٹ گیا تھا اسی لیے شاید شروع میں تھوڑا غصہ بھی کر بیٹھا کہ ہم تو خود اپنی اپنی زندگیوں میں سٹیبل ہونے کے لیے مشقت کر رہے ہیں تو جتنا ہو سکتا ہے وہ کر دیتے ہیں لیکن ہر کسی کی مشکل تو حل نہیں کر سکتے لیکن خود کو ٹائیفائیڈ بخار کی وجہ سے رات سکون سے اپنے بیڈ پہ لیٹ کر بھی جسم میں دردوں کی وجہ سے نیند نہ آسکی تو اُس بہن کا خیال دل میں آیا کہ جو معذوری کی وجہ سے ہر رات ایسی تکلیف میں گزارتی ہوگی۔ خدا جانتا ہے کہ پچھلے کیمپ کے بعد سے جیب کے حالات ایسے نہیں تھے کہ فوراً سے کوئ ایسے ایکٹیوٹی کرتے لیکن بس ٹھان لیا کہ کرنا ہے تو کرنا ہے تو بس اُن کے لیے ایک ماہ کی دوائ کا بندوبست ہوگیا۔ پہلے سوچا وہیں سے کسی طرح انہیں میڈیسن خرید کے دے دیتے ہیں لیکن بس حکمرانوں کی عیاشیوں کا یہ حال ہے کہ جہاں پیناڈول تک نہ ملتی ہو وہاں ایسی دوائیں تو شاید وہاں کے میڈیکل سٹورزوالوں نے دیکھی بھی نہ ہوں۔ یہاں بھی کافی مشکل سے ملی اور کلینک سے آف کر کے کلیم بھائ کو ساتھ لیا اور صدر TCS کے دفتر اس آس پہ پہنچا کہ وہ رات دیر تک کھلا رہتا ہے لیکن تالے لگے تھے،پھر M&P والے بھی جا چکے تھے، اب ڈر تھا کہ اس بہن کے آگے آج کا دن بھی شرمندہ ہونا پڑے گا، کلیم بھائ کو گھر بھیجا کہ انہوں نے ریلوے اسٹیشن سے ایک مہمان کو ریسیو کرنا تھا جو بیچارا ہمارے چکر میں پچھلے آدھے گھنٹے سے وہیں بیٹھا تھا۔ خیر ان کے جانے کے بعد دل نہیں مانا کہ گھر جاؤں سوچا صدر میں پیدل چلتے ہوئے کوئ اور جگہیں دیکھ لیتا ہوں شاید کوئ مل جائے لیکن سب بند۔ چلتے چلتے تصویر میں نظر آنے والے بائکیا والے بھائ قریب سے گزرے تو میں نے بتایا کہ یہ پریشانی ہے اور گوگل کے مطابق لالکرتی میں صرف ایک دفتر کُھلا ہے وہاں تک جانا ہے اور پھر مجھے گھر چھوڑنا ہے، وہاں پہنچ کہ پتہ چلا کہ یہ تو انکا کوئ سٹور روم ہے جہاں سے گاڑیوں کی فائنل لوڈنگ ہوتی ہے اور بکنگ 8 سے پہلے۔اب گھر کی طرف روانہ ہوئے۔ بھائ کو راستے میں وجہ بتائ کہ اس مسئلے کے لیے آدھی رات کو بھاگ رہاں ہوں کہ مریضہ کی دوائ میں ناغہ نہ آئے۔ بھائ کی ماں بھی شاید میری ماں کی طرح گھر انتظارکر رہی ہوگی کہ کب بیٹا خیریت سے گھر واپس آئے اور وہ سکون سے سوجائیں
لیکن جب میں نے مسئلہ بتایا تو اُس بندے نے لالکرتی سے سکیم 3 پھر جناح پارک کے گردونواح میں 2 3 جگہیں اور پھر آخر میں صدر میں دوبارہ واپس آکر ایک چھوڑا سا دفتر ڈھونڈ ہی نکالا جہاں سے میں پہلے ہو کے جاچکا تھا لیکن میری نظر نہیں پڑی۔ اب وہاں تصویر میں نظر آنے والا دوسرا فرشتہ بٹھایا ہوا تھا اللہ نے میرے لیے انسان کے روپ میں ۔ عموماً وہ 11 بجے چلے جاتے تھے آج کلوزنگ کرتے تھوڑا وقت زیادہ لگ گیا اور سب کچھ آف کر دینے کے باوجود میری درخواست پر انہوں نے رات 11:30 پہ میرا پارسل ریسیو کیا اور کل صبح روانہ کر دینے کا بولا۔ اب یہ دو لوگ آج کے ہیرو تھے کہ جن کی مدد سے میرے حصے کا فرض ادا ہوا ورنہ یہ ڈر تھا کہ کل کیسے وقت نکالوں گا مصروفیت سے اور پھر ایسے ایک اور دن ضائع ہوجائے گا۔ بس اللہ ایسے لوگوں کی روزی میں برکت ڈالے اور ایسے ایک دوسرے کے کام آنے کی وجہ سے ان کی زندگیوں میں بھی آسانیاں پیدا کرے۔ اب دعا ہے کہ ہماری چھوٹی سی کاوش کی وجہ سے اس بہن کی تکلیف کم ہوجائے اور اللہ سے دعا ہے کہ میری ٹیم کے ہر ایک ممبر کے ماں باپ صحت والی لمبی زندگی گزارتے ہوئے ہمارے سروں پہ موجود رہیں کہ ہم اُن کی خاطر یہ چھوٹی چھوٹی نیکیاں کرتے ہوئے جھجھک محسوس نہ کریں کہ ہماری چھوڑی سی کوشش سے کیا ہوجائے گا۔ جو ہمارے ماں باپ کو دعائیں ملتی ہیں یہی تو سارا سرمایا ہے۔ جزاک اللہ
بقلم ڈاکٹر شہریار احمد


اسلام علیکم۔ زبیر توروالی صاحب،چیئرمین نیبرہوڈ کونسل بحرین خورشید صاحب،فہیمی صاحب اور چند اور نام جو بغیر واقعہ کی تصدیق...
20/09/2022

اسلام علیکم۔ زبیر توروالی صاحب،چیئرمین نیبرہوڈ کونسل بحرین خورشید صاحب،فہیمی صاحب اور چند اور نام جو بغیر واقعہ کی تصدیق کے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا کا حصہ رہے۔ بہت افسوس ہوا آپ کی پوسٹس اور کمنٹس پڑھ کر۔ مُجھے لگا تھا کہ آپ ہمارے ہمدرد ہیں تو شاید اسی لیے آپ ہم سے موقف لینا چارہے ہیں لیکن آپ نے اپنے علاقے کی عزت بچانے کے لیے بغیر تصدیق کے وہ باتیں کی جو ہمارے لیے بہت تکلیف دے تھیں۔ کسی نے جو کہہ دیا آپ شیئر کرتے رہے جب کہ آدھی سے زیادہ عوام کو یہ بھی نہیں پتہ ہوگا کہ بدتمیزی میرے ساتھ کی گئ اور زخمی اور شخص ہوا لیکن چونکہ سب کو میرا نام پتہ تھا لہذٰا سب نے مل کر پراپیگنڈا کیا اور میری عزت خوب اُچھالی اور ادھر میں آپ کے علاقے کی عزت خراب ہونے کے ڈر سے ویڈیو پیغام دیتا رہا کہ جس بندے نے ہمارے ساتھ غلط کیا اس کی وجہ سے بحرین کے باقی لوگوں کے لیے دل میں بُرا نہ سوچا جائے۔ خیر یہ باتیں تو بندہ اُس سے کرتا ہے جو ان سب چیزوں کو خیال کرتا ہو۔ آپ نے تو ہمیں سرِعام ڈربے کو چوزے بول دیا کہ جیسے ہمیں پتہ ہی نہ ہو کہ سوشل ورک کیسے ہوتا ہے۔ میں ایک ڈاکٹر ہونے کے باوجود خود گُردوں کی بیماری سے لڑ رہا ہوں اور پچھلے 8 10 سالوں سے اسلیے اتنا سوشل ورک کرتا ہوں کہ انسان کی زندگی کا کُچھ پتہ نہیں ہوتا کب ختم ہوجائے اسلیے کچھ ایسا ضرور کرنا چاہیے کہ آپ کے بعد لوگ آپ کو یاد رکھیں اور اپنے لیے جو بچانا ہے بہتر ہے کہ وہ لوگوں کی فلاح پر خرچ کیا جائے لیکن آپ کے علاقے کے لوگوں نے میری ساری محنت پر پانی پھیرتے ہوئے میری عزت کو خوب اُچھالا۔ مجھے کوئ فنڈنگ نہیں کرتا، میرا کسی ادارےسے تعلق نہیں ہے۔ میں چھوٹی چھوٹی سرگرمیاں خود اپنی بچت سے کرتا ہوں اور اللہ نے اتنی توفیق دی ہے کہ جو سرگرمیاں یہ چوزوں کی چھوٹی سی ٹیم کرتی ہے وہ بڑے بڑے مگرمچھ بھی نہیں کرسکتے

مُجھےبالکل بھی شوق نہیں تھا ایسے کسی بھی جگہ جا کر اپنی اور اپنی ٹیم کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا اسلیے میں نوشہرہ سے شروع ہو کر سوات شانگلہ کوہستان کالام بحرین تک وہاں کے سٹوڈنٹس یا اساتذہ سے رابطہ کرتا تھا کیونکہ میں چاہتا تھا کہ میں گراؤنڈ پہ جا کر خود لوگوں کو سہولت دوں کسی تنظیم کا حصہ نہیں بننا چاہتا تھا کیونکہ ایک دو دفعہ ایسا واقعہ پیش آچکا تھا کہ میری ٹیم نے اتنی محنت کی تھی اور ہمیں معلوم ہوا تھا کہ ہماری محنت مستحق لوگوں تک نہیں پہنچی تھی۔اسلیے ہم وہاں کے لوگوں سے رابطہ کرتے تھے اور بڑے احسن طریقے سے 2 کیمپ کر چکے تھے جس سے میری ٹیم میں مزید جزبہ آیا اور ہم مزید لوگوں کی خدمت کی طرف بڑھے۔ تین چار جگہیں میرے ذہن میں تھیں جن میں ایک بحرین تھی تو میرا ایک مریض تھا اسکی دکان پر اچانک جانا ہوا تو اسکے پارٹنر نے بتایا کہ وہ بحرین گیا ہوا ہے تو میں نے اسے بتایا کہ میں ٹیم کو لے کے جانا چاہ رہا تھا آپ نے میری مشکل آسان کر دی کہ جس بندے کو میں ذاتی طور ہر جانتا ہوں وہ اگر وہاں میرے لیے انتظامات کروا دے گا تو میرے لیے آسانی ہوجائے گی

اس بندے سے مل کر سارے معاملات طے کیے گئے اور روانگی کے وقت اسے ساتھ لیا گیا اب میں مکمل اعتماد میں تھا کہ چونکہ وہ اس بندے کا گاؤں ہے تو میری ٹیم محفوظ رہے گی اور کسی قسم کا مسئلہ پیش نہیں آئے گا اور نہ ہی پہلے کبھی ایسا واقعہ ہوا تھا کہ پیشگی اس کا بندوبست کیا جاتا۔ وہاں جانے سے پہلے بتایا گیا تھا کہ ہم آدھی رات کو اسلیے نکل رہے ہیں کہ صبح پہلے ٹائم پہنچ کر اپنا کام شروع کریں اور پھر 2 بجے کیمپ ختم کر کے 3 بجے تک علاقے کا وزٹ کر کے رات 9 10 تک خواتین کو انکے گھروں تک بحفاظت پہنچا دیں۔ وہاں پہنچنے پر کیا ہم نے ریسٹ کیا؟ کیا ہم نے ان سے کوی فرمائش کی؟ ساری رات بغیر سوئے جو ٹیم پہنچی اس نے جاتے ساتھ گاڑی سے سامان اتارنا شروع کردیا جس دوران وہاں کی کچھ خواتین نے بدتمیزی بھی کی جس سے لگا کہ شاید ان کو کسی نے یہ بتایا ہوگا کہ ہمیں کوئ پیسے ادا کر کے یہاں لایا ہے اسلیے ان کی مرضی کے مطابق کام کرنا ہمارا فرض ہے

ہم نے زیادہ توجہ نہ دی کیونکہ ایک سماجی کارکن کو اپنے اعصاب پر گرفت رکھنا پڑتی ہے۔ کیمپ شروع ہوا اب کچھ اچھے سے چلتا رہا۔ لوگوں کو بہترین سے بہترین ادویات دی گئیں۔ اور یہ وہ ادویات تھیں جو بازار بند ہونے کی وجہ سے میں میڈیکل سٹوروں سے مہنگے داموں خرید کر لے گیا تھا کہ میں وہاں زبان دے چکا ہوں اور مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ جمعہ کے بعد ہفتہ کو بھی چہلم کی وجہ سے بازار بند ہوگا۔ عام مریضوں کو تین سے 5 دن اور شوگر بلڈ پریشر کے مریضوں یا کسی انفیکشن کے مریضوں کو پورا پورا کورس دیا گیا۔اس دوران وہی آرگنائزرز کے ساتھ میری معمولی تلخ کلامی بھی ہوئ کہ جب میں ایک عورت سے سوال کرتا تھا کہ یہ دوائ آپ کی تو نہیں تو آپ کیوں لے رہی ہیں تو کہتی تھی کہ یہ میرے بیٹے کی دوائ ہے تو میرا اعتراض تھا کہ میں ایسے دوائ کے لیے ویریفائ نہیں کروں گا جس پر آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ آپ وقت ضائع کرنے کی بجائے جلد از جلد دوائ دے کر فارغ کریں جب کہ میرا کہنا تھا کہ باہر کھڑے لوگ جانور نہیں انسان ہیں آپ کے نزدیک اہم نہیں لیکن میرے لیے ضروری ہے کہ میں کسی مریض کو ٹھیک کرتے کرتے کہیں جلد بازی کی وجہ سے اس کی زندگی کا نقصان نہ کردون

اب ہجوم میں (فرضی طور پر)نصرت نامی لڑکا بھی تھا لڑکی بھی تھی کوئ عورت بھی تھی۔اب میں اگر یہ یقینی نہیں بناؤں گا کہ میں جس کو دوائ دے رہا ہوں وہ کون ہے تو کیا یہ غلط ہے۔ جو پرچیاں پکڑنے والے بندے تھے ان کو تو شاید اردو بھی نہیں پڑنا آتی تھی وہ تو آواز لگا کر بس کسی کو بھی دوائ پکڑا دیتے تھے لیکن فرض کریں ایک حاملہ عورت کی دوائ اسی نام سے آئ ایک چھوٹی بچی کو پکڑا دی جائے تو کتنا بڑا نقصان ہے یا کسی عام سے مریض کو دینے والی دوائ جو حاملہ کے لیے ممنوعہ تھی اس کو پکڑا دی جائے اور اس کے پیٹ میں پلنے والا بچہ ہماری جلد بازی کی وجہ سے اس دنیا میں آنے سے پہلے ختم ہوجاتا تو کیا ہم خود کو معاف کرسکتے ؟ اسلیے میں بار ہا ان سے درخواست کرتا رہا کہ ہم دوائیاں بانٹنے نہیں آئے ہم نے لوگوں کے مسائل کے مطابق دوائ دینی ہے اسلیے ہمیں اپنا کام طریقے سے کرنے دیں کوی مسئلہ نہیں ہے ہم بار بار آتے رہیں گے

اس سب کے دوران مجال ہے کہ میری پوری ٹیم نے پانی تک بھی پیا ہو. ایک بندہ چائے لے کر آیا تھا لیکن اس قدر ہجوم تھا کہ مناسب نہیں سمجھا۔اب 2 بجے میں نے پوچھا کہ باہر کتنے بندے ہیں بتایا گیا خواتین نہیں ہیں صرف مرد رہ گئے ہیں میں نے اپنی فیمیل ڈاکٹرز کو ریسٹ کرنے کا بولا اور میل ڈاکٹرز کو بولا کی باہر موجود لوگوں کو چیک کر کے کلوزنگ کی جائے۔ نئے مریضوں کو اندر داخل کرنے سے منع کرنے کےباوجود پندرہ بیس مریض ختم ہی نہیں ہورے تھے خواتین بھی آنا شروع ہوگئیں۔ 2 بجے کا بول کر مزید ڈیڑھ گھنٹہ یہ سنتے سنتے مریض چیک کرتے رہے کہ بس آخری دس بارہ رہ گئے لیکن میں اپنی مجبوری بتا چُکا تھا کہ ہمارے ساتھ جو خواتین ہیں انہیں رات دس سے پہلے پہلے لازمی چھوڑنا ہے کیونکہ فیملی کی طرف سے اجازت نہیں ہاسٹل کی طرف سے دیر سے واپس آنے کی اجازت نہیں وغیرہ وغیرہ

کوئ پابند نہیں تھے کسی کے۔نہ ہمیں حکومت نے تنخواہ دے کر بھیجا تھا نہ ہمیں کسی نے پیسے ادا کر کے اپنے لوگوں کے لیے بلایا تھا کہ جیسے کچھ لوگ کہہ رہے کہ جلدی آئے اور جلدی چلے گئے؟ اب کیا ہم مہینے کا کیمپ لگاتے؟ ہم اپنی استطاعت سے بڑھ کر کام کرتے رہے صبح تقریباً 9:30 سے لے کر 3:30 تک 700 سے زائد مریض دیکھے گئے اتنے تو سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی میں نہیں دیکھے جاتے۔ 3 کے بعد غصہ اس بات پر آرہا تھا کہ مستحق مریض کو ئ نہیں تھا سب اپنے اپنے بندے لا کر چیک کروا رہے تھے یقین کریں ایک بھی مریض ایسا ہوتا جس کا مجھے لگتا کہ اس کو واقعی دوائ کی ضرورت ہے اور ہمارے جانے کے بعد اس کو دوائ کہیں سے نہیں ملے گی تو میں اسے فوری چیک کرتا ۔ کیا میں پاگل تھا کہ جو ایک رات پہلےتک میڈیکل سٹور کھلوا کھلوا کہ رات 11 12 بجے تک میڈیسن اکھٹی کرتا رہا مستحق لوگوں کو دینے کے لیے 60 ہزار روپے اپنی جیب سے گاڑی کا خرچ برداشت کر کے وہاں گیا تو اسلیے کہ دوائیاں بچا کے گھر لے آؤں گا؟

میری ہمت جواب دے گئ جب میں اپنی باقی ساری ٹیم کو اٹھا چکا تھا اور اکیلا مریض بھی دیکھ رہا تھا اور سٹاف کو دوائیاں دینے میں بھی مدد کر رہا تھا جب میں نے مزید مریض دیکھنے سے انکار کیا کہ آپ گھنٹے سے دس بارہ مریض کر کے سو سے زیادہ مریض لےآئے ہو تو کیا میں اب رات تک یہیں بیٹھا رہوں آپ کو مجبوری بتا چکا ہوں اور ہم پہ فرض تو نہںں ہے کہ ہم جتنے لوگ آئیں سب کو دیکھیں۔ کیا آپ اس بات پہ خوش نہیں کہ سات سو سے زیادہ مریض دیکھے جا چکے ہیں لوگ تو ایسے کبھی بھی نہیں ختم ہونگے ہمیں خود اٹھنا پڑے گا
جس پر فواد نامی شخص جو سارا دن ہماری ٹیم کے ساتھ رہا اس نے مجھے کہا کہ یہ مریض تم نے بلائے ہیں ایسے کیسے جاسکتے ہو دیکھ کے جائو گے ایسے نہیں جاسکتے جس پر مجھے بہت غصہ آیا کہ کتنا احسان فراموش بندہ ہے سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے باوجود ایسے بول رہا ہے۔ میں نے انکار کیا جس پر اس نے ساری پرچیاں میرے منہ پر دے ماریں اور کہتا پھر ادھر آئے کیوں تھے دفعہ ہو جاؤ اور جاتے ہوئے دروازے میں پڑی ادویات کو ٹانگ مار کے گراتے ہوئے بولنے لگا کہ سب کچھ اُٹھاؤ اور فوراً سے پہلے میری جگہ خالی کرو۔

جس پر میرے سٹاف کو غصہ آیا اور تلخ کلامی شروع ہوئ میں خود بھی اس وقت بہت زیادہ ہائپر ہوگیا تھا کیونکہ میں نے کبھی نہیں دیکھی تھی ایسی مہمان نوازی کہ سب کچھ اچھے سے کرنے کے بعد آپ کو کہا جائے کہ دفعہ ہوجاؤ.میرے سٹاف میں سے ایک بندے نے اسے پکڑنے کی کوشش کی کہ تم نے ہمارے سینیر کو ایسے کیوں بولا ہے تو وہ خواتین کے سامنے گالم گلوچ کرنے لگا جس وقت اس ٹیم کے باقی لوگ بھی وہاں موجود تھے اب اگر وہ اس بات سے مکر جائیں تو اللہ کے آگے پتہ نہیں کیا منہ لے کر جائیں گے۔ خیر گالی کسی سے بھی برداشت نہیں ہوتی میری ٹیم کے لڑکے اس کے پیچھے بھاگتے ہیں اور باہر گلی میں خوب ہنگامہ ہوتا ہے اورادھر نیچے میں اپنی فیمیل ٹیم کو روم میں بند کر نے پر مجبور ہوتا ہوں کہ ان کو کوئ آنچ نہ آئے کیونکہ ان کے والدین نے میرے اعتماد کی وجہ سے ساتھ بھیجا تھا اور ان کی حفاظت کی زمہ داری بہت بڑی تھی

جوبندہ زخمی ہوا وہ وہ کوئ بدمعاش نہیں تھا وہ صرف اسلیے لڑ رہا تھا کہ میرے ڈاکٹر کے منہ پر پرچیاں کیوں پھینکی گئیں کیوں اس کی بے عزتی کی گئ اور خواتین کے سامنے گالم گلوچ کی گئ۔ وہ خود دل کا مریض ہونے کی وجہ سے بے ہوش ہو کر گر پڑا تھا جسے ہم بعد میں اسی روم میں ریسکیو کرتے رہے جہاں باقی ٹیم موجود تھی اور اس کے گواہ وہ سب لوگ تھے جو ہم سے اس بے حیا انسان کی وجہ سے معافیاں مانگ رہے تھے ٹی ایل پی کے رضاکار بھی موجود تھے۔میں خود بھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ زیادہ بنے اسلیے میں اپنی ہی ٹیم کے لڑکوں کو سمجھاتا رہا کہ آپ ہائپر نہ ہوں ہم پولیس کو کمپلین کر دیتے ہیں وہ ہمیں یہاں سے بحفاظت نکال دیں گے کسی ایک انسان کی شرارت کی وجہ سے سب کا امن خراب ہوسکتا ہے ہمارے ساتھ خواتین ہیں ہمیں ان کے ساتھ بحث کرنے کی ضرورت نہیں ہے پولیس کو آلینے دیں جس دوران کافی لوگ آتے رہے اور معافی تلافی بھی کرتے رہے لیکن وہ بندہ بدستور اس پلازے کے فرسٹ فلور پر کھڑا گالیاں دے رہا تھا جس پر اس کی اپنی ہی ٹیم کے ایک ممبر نے اس کا منہ بند کرواتے ہوئے اسے تھپڑ بھی مارے تھے

اتنے سارے لوگوں کی موجودگی میں پھر سے گالیاں سن کر تصویر میں نظر آنے والےبندے کو پھر طیش آیا اور وہ پھر سے ایک دفعہ اس کے پیچھے بھاگا جس پر مجھے آکر بتایا گیا کہ وہ لڑکا اپنے ساتھ مزید بندے لے کر آیا ہوا ہے اور ایک کے ہاتھ میں ڈنڈا بھی ہے اور باہر جو لوگ تھے وہ مجھے باہر نہیں جانے دے رہے تھے جس پر میں نے دوبارہ سے 15 پہ کال کی کہ ٹیم جلدی بھیجیں۔ پولیس کی ٹیم آنے سے پہلے تک دو تین دفعہ ہاتھا پائ ہوچکی تھی اور سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کون ہمیں بچانے والا ہے اور کون ہم سے لڑنے والا ہے۔ خیر تھانے میں کمپلین درج ہوئ، مقامی لوگوں نے رضامندی ظاہر کی کہ جسیے آپ چاہیں گے ویسے ایکشن ہوگا۔ ہم میڈیکل کے لیے روانہ ہوئے، آگے اپنے ینگ ڈاکٹرز سے ملے جنہوں نے یقین دہانی کروائ کے ڈی سی بحرین ایکشن لے چکا ہے آپ بحفاظت گھروں کو جائیں۔

غصہ بہت تھا پھربھی جب پوسٹس دیکھی کے پنجاب سے آئے ڈاکٹرز پنجاب سے آئے ڈاکٹرز۔ بحرین والوں کا ظلم بحرین والوں کا حملہ، تو دل دکھا کہ ہم تو ایسا نہیں چاہتے تھے فوراً سے ایک وضاحتی بیان دیا کہ ایک بندہ پورے علاقے کی تصویر نہیں ہوتا
لیکن اس سے زیادہ دکھ اس بات پہ ہوا جب آپ جیسے لوگوں کے مزاحقہ خیز کمنٹس پڑھے، ہماری عزت اچھالنے والی پوسٹس پڑھیں کہ کیا ہم ان کے لوگوں کی خدمت کرنے گئے تھے اپنی نیندیں حرام کر کے؟ جس دن یہاں سے روانگی تھی اسی دن مجھے شدید ٹائفائڈ بخار ہوا تھا صرف پیناڈول لے کر بخار کم کر کے سفر پر روانہ ہوا اینٹی بائیوٹکس نہیں لگوائ کہ کسی ناگہانی سائیڈ ایفیکٹس کی وجہ سے میری طبیعت مزید خراب ہوگئ تو ایک ٹیم لیڈر کمزور پڑ گیا تو باقی ٹیم اچھا پرفارم نہ کر سکے گی۔ اس قربانی کا صلہ آپ نے اور آپ کے لوگوں نے ایسے دیا کہ 20 لوگوں کی ٹیم میں جو 19 لوگ نئے نئے سماجی کارکن بنے تھے ان کے تو گھر والوں نے سرے سے انکار کر دیا کہ آج کے بعد اجازت نہیں ایسے فضول کاموں میں پڑنے کی اور میں جو چھوٹی سی عمر میں اپنے باپ کی سپورٹ کی وجہ سے ایک سماجی کارکن بن گیا تھا کہ جو کہتے تھے کہ بیٹا تمہیں ڈاکٹر پیسہ کمانے کے لیے نہیں لوگوں کی خدمت کے لیے بنایا ہے پیسے چاہیے ہوئے تو مُجھ سے لے لینا لیکن کسی غریب مریض کا خیال کرتے ہوئے جھجھک محسوس نہ کرنا اور یہی وجہ تھی کہ میں اپنے کلینک کی 90 فیصد تک کی کمائ ایسے ہی لوگوں پر خرچ کر دیتا ہوں۔ آج آپ کے توروال کے لوگون نے جو ہماری قربانیوں کا مزاق بنایا اس نے یہ سماجی کام کا جذبہ ہمیشہ کے لیے دفنا دیا اور بتا دیا کہ جو میرا نعرہ تھا کہ "ایک انسان سب کچھ نہیں کرسکتا لیکن ہر انسان کچھ نہ کچھ ضرور کرسکتا ہے" وہ بالکل غلط تھا کیونکہ دنیا کو بڑے بڑے مگر مچھ نظر آتے ہیں،چوزے نہیں۔
فی امان اللہ
بقلم ڈاکٹر شہریار احمد







Free Medical Camp by Team Sehatabad at Land of Beauty(Bahrain,KPK).Nature was at its best even after the flood destructi...
20/09/2022

Free Medical Camp by Team Sehatabad at Land of Beauty(Bahrain,KPK).Nature was at its best even after the flood destruction. Covered 700+ patients by our team of 6 Doctors and Paramedical Staff. We pray that place recovers its beauty as soon as possible. Ameen.



Address

Sehatabad Medical Center, Chairman House, Dhoke Darzian Road, Dhoke Hassu
Rawalpindi
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SehatAbad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to SehatAbad:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Practice
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share