
19/08/2022
کیا آپ جانتے ہیں؟ کہ دوران حمل پالتو بلی یا کتے کو پکڑنے اور اس سے کھیلنے سے ایک حاملہ لڑکی کو Toxoplasma gondii parasite منتقل ہوسکتے ہیں۔ یہ وہ پیراسائٹ ہیں جو جانورں سے انسانوں میں منتقل ہوکر انفیکشن پیدا کرتے ہیں۔ یہ پیدا ہونے والے بچے کو ماں کی کوکھ میں ہی سماعت سے محروم کر سکتے ہیں۔ ان کو پیدا ہونے کے بعد دورے پڑتے ہیں۔ بصارت سے جزوی یا کلی محرومی ہو سکتی ہے۔ پیلیا بڑا شدید ہوسکتا ہے۔
یا حاملہ لڑکی ایسا گوشت کھاتی ہے جو ٹھیک سے پکا نہ ہو تو بھی انفیکشن ہونے سے پیدا ہونے والا بچہ اوپر والی ساری کنڈیشنر میں سے کوئی ایک لے سکتا ہے۔ اس چیز کو Toxoplasmosis کہا جاتا ہے۔ اور دنیا بھر میں ہوئی بے شمار ریسرچز ہمیں بتاتی ہیں کہ دوران حمل بلیوں اور کتوں سے کھیلنے والی خواتین میں سے کئیوں کے بچے جزوی یا کلی طور پر سماعت سے محروم پیدا ہوئے ہیں۔ یا دیگر کئی معذوریوں کی وجہ یہی پیراسائٹ بنے ہیں۔ اس انفیکشن کا ماں میں پتا نہیں چلتا مگر بچہ اس کی لپیٹ میں آکر بہت متاثر ہوتا ہے۔ اکثر مس کیرج تک ہوجاتا۔
دوران حمل پالتو کتوں اور بلیوں سے دور رہیں مکمل احتیاط کریں اور پیغام کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں۔ گوشت ضرور کھائیں مگر بہت اچھی طرح دھو کر اور اسے اچھی طرح تیز آنچ پر پکا کر۔
Courtesy Ahmad