
21/02/2024
نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا ٹی بی سنٹر ہسپتال کا دورہ،
شعبہ صحت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ،
آج دوپہر کو وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان صاحب ہمارے ہاں تشریف لائے ڈاکٹر امتیاز میمن صاحب ایم ایس ٹی بی سنٹر ہسپتال اصغر مال روڈ راولپنڈی نے گرمجوشی سے استقبال کیا، ھاسپیٹل کا مکمل وزٹ کے بعد میڈیا والوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہم نے صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے۔
، اور ملک بھر میں ادویات کی فراہمی کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنانے کیلئے مربوط اقدامات کئے جارہے ہیں۔
نیز دوست ممالک سے ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی پر مثبت بات چیت جاری ہے، پاکستان میں فارما پارک بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے، ادویات کی امپورٹ پر بلین ڈالر خرچ ہوتے ہیں، پاکستان میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے ذریعے مالیکیول کی تیاری سے ادویات کی سپلائی میں بہتری آئے گی۔
محترم ایم ایس صاحب نے ہاسپیٹل کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں مکمل ادویات ، مریضوں کو مفت فراہم کی جاتی ہیں ،اورماھانہ راشن ، دن کے وقت میں 150 مریضوں کو مفت کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے ،
نگران وزیر نے یقین دلایا کہ وزارتِ صحت ہمیشہ کی طرح ٹی بی سنٹر ہسپتال کے فلاح بہبود کے لئیے
بھرپور تعاون کرتا رہے گا۔
ہمارے محترم ایم ایس صاحب میں یہ خوبی ہے کہ ہمہ وقت اسی کوشش میں رہتے ہیں کہ اسلام آباد والے کھبی کھبار ہمارے ہاں تشریف لاتے رہیں تا کہ ملازمین کا اور مریضوں کا بھلا ہو ، اللہ کریم انہیں جزائے خیر عطا فرمائے
اور ہمارے ملک پاکستان کو کامل ترقیات سے مالامال فرمائے آمین یارب العالمین