04/06/2025
⚠️ خبردار! یومِ عرفہ کے حوالے سےمتنبه رهیں:
💥 یہ دن نہ گھروں کی صفائی کے لیے ہے، نہ خریداری کے لیے، نہ نیند کے لیے، نہ آرام کے لیے۔
💥 یہ وہ دن ہے جسے اللہ نے بہت شرف بخشا ہے
، یہ اللہ کا پسندیدہ اور مكرم دن ہے، یہ وہ دن ہے جس دن اللہ آسمان میں اہل عرفہ پر فخر کرتا ہے ، یہ جهنم سے آزادی کا دن ہے، یہ دلجمى سےعبادت کرنے کا دن ہے
💥 کوشش کریں کہ آپ کا کوئی لمحہ بھی اللہ کی اطاعت یا اس کی قربت والے کام کيے بغیر نہ گزرے، کیونکہ اگر آپ کے پاس دنیا کا قیمتی خزانہ اور جواہرات ہوتے اور وہ ضائع ہو جاتے، تو آپ ندامت اورافسوس سے دوچار ہوتے … تو آپ دنیا کے بہترین دن کو کیسے ضائع کر سکتے ہیں؟!
💥 اگر لیلۃ القدر پوشیدہ ہے تو یوم عرفہ معلوم اور متعين ہے۔ اگر لیلۃ القدر میں فرشتے نازل ہوتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ خود عرفہ کے دن آسمانِ دنیا پر نزول فرماتا ہے۔
تو اس عظیم موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی بھرپور کوشش کریں۔ یومِ عرفہ کا ایک شاندار شیڈول🗒️ جو ہمارے لیے مفيد ثابت ہوگا اسے اپنے پیاروں کو بھی سینڈ کریں كيونكه یہ دن سال میں صرف ایک دن آتا ہے:
🌙 عرفہ کی رات:
❇️عرفہ کی رات جلدی سو جائیں تاکہ اللہ کی عبادت کے لیے تازہ دم ہو سکیں۔
❇️سحری میں بیدار ہوں اور یوم عرفہ کی نیت سے روزہ رکھیں۔
❇️سحری کے بعد کم از کم 2 یا 4 نفل نماز پڑھیں اور سجدے میں دنیا و آخرت کی بھلائی مانگیں۔ اس پر اللہ کا شکر ادا کریں کہ اس نے آپ کو وہ دن دیکهايا جس دن رحمتیں برستى ہیں
❇️فجر سے کچھ دیر پہلے استغفار کریں تاکہ آپ اللہ کے ان بندوں میں شامل ہو جائیں جو سحر کے وقت بخشش مانگتے ہیں۔
❇️اذانِ فجر سے پانچ منٹ پہلے وضو کریں اور آپ یہ تصور کرے گیں کہ وضو کے پانی کے ساتھ آپ کے گناہ بھی بہہ رہے ہیں۔
وضو کے بعد کی دعا پڑھیں۔
❇️نمازِ فجر باجماعت ادا کریں اور پھر نماز کے بعد کم از کم سورج نکلنے کے 15 منٹ بعد تک مصلے پر بیٹھے رہیں۔
❇️نماز کے بعد فوراً تکبیرات کا آغاز کریں
اس وقت کو قرآن کی تلاوت، تسبیح، تہلیل، تحمید اور اذکارِ صباح میں گزاریں۔
❇️نمازِ اشراق ادا کریں تاکہ آپ کو ایک حج اور عمرے کا ثواب ملے، وہ بھی نبی کریم ﷺ کے ساتھ — یہ موقع کبھی ضائع نہ کریں!
اگر ممکن ہو تو پورا دن نیند نہ لیں، ہر لمحہ ذکر اور دعا میں گزاریں اور اللہ سے پوری امید رکھیں کہ آپ کی دعا قبول ہو گی۔
❇️اگر ضرورت ہو تو تھوڑی دیر آرام کریں تاکہ دوبارہ عبادت کے لیے قوت حاصل ہو۔
❇️اٹھ کر وضو کریں اور کم از کم چار رکعت صلاۃ الضحیٰ ادا کریں۔ عبادت میں تنوع پیدا کریں تاکہ دل نہ تھکے۔
💥 زیادہ سے زیادہ تکبیر، ذکر، قرآن کی تلاوت کریں اور کثرت سے یہ کلمات پڑھیں:
"لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ"
❇️نمازِ ظہر ادا کریں، تکبیرات کہیں، تسبیح کریں، قرآن کی تلاوت کریں۔
❇️خطبۂ عرفہ کو مکمل توجہ سے سنیں — اس سال کوشش کریں کہ پچھلے سالوں سے زیادہ عمل کریں، ان شاء اللہ۔
❇️نمازِ عصر ادا کریں، اذکارِ مساء پڑھیں اور تکبیرات جاری رکھیں۔
❇️مغرب سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل قرآن کی تلاوت کریں پھر خشوع کے ساتھ دعا میں لگ جائیں، اور تصور کریں کہ آپ اللہ کے سامنے کھڑے ہیں۔ اپنے غزه کے مسلمان بھائیوں کے لیے دعا کرنا نہ بھولیں۔
اللہ سے دعا کریں کہ سورج غروب ہونے سے پہلے ہی آپ کو جہنم سے آزادی عطا فرمائے۔
💥 اللہ ہم سب کو نیک اعمال کی توفیق دے، اور ہم سب کی عبادت کو قبول فرمائے۔
اللہ ہمیں اور آپ کو جهنم سے آزاد فرمائے اور اپنے مقرب بندوں میں شامل کرے۔ آمین یا رب العالمین!