
08/06/2025
پتے کی پتھری کا ہومیو پیتھک علاج۔
السید ہومیو کلینک مری۔ مشورہ اور علاج کے لیے وٹس اپ۔ 03145386092
پتے کی پتھری ایک عالمی مسئلہ ہے اور پاکستان میں بھی اس کے بہت سے مریض موجود ہیں ایسے کیس اتفاقی طور پر عام معائنوں کے دوران سامنے آتے ہیں جب مریض کو اس کے وجہ سے پیٹ میں درد محسوس ہوتا ہے پتے کی پتھری کے باعث بائل ڈکٹ بند ہوچکی ہوتی ہے بروقت علاج سے مریض مکمل صحت یاب ہوجاتا ہے ۔
پتے کی پتھری کیا ہے
پتے کی پتھری وہ پتھر ہے جو پتے میں (ایک چھوٹی تھیلی جو جگر کے نیچے ہوتی ہے ) میں بنتا ہے ۔
پتھری کیوں بنتی ہے
اس سوال کا کوئی سادہ جواب نہیں کچھ لوگوں میں جگر بہت زیادہ کولیسٹرول بنانا شروع کردیتا ہے جس کی وجہ سے بائل ڈکٹ میں کولیسٹرول کرسٹلز بن سکتے ہیں جو بڑھ کر پتھری بن جاتے ہیں مردوں کے مقابلے میں یہ بیماری عورتوں میں عام ہے
اس کے علاوہ ایسے افراد جن کا وزن زیادہ ہو یا جن کے خاندان میں اس بیماری کی موروثیت پائی جاتی ہو وہ بھی اس کا زیادہ شکار ہو تے ہیں ۔
پتھری کی علامات
تقریبا ہر دس میں سے سات افراد میں پتھری کی کوئی علامت نہیں ہوتی جب علامت ظاہر ہوتی ہیں تو وقفے وقفے سے پیٹ کے اوپری حصے یا پیٹھ میں درد ہوتا ہے جب پتے کی پتھری بائل ڈکٹ میں پہنچ جاتی ہے تو درد کا سبب بن سکتی ہے یا یہ بائل ڈکٹ کو جزوی بند کر کے یرقان اور انفیکشن کی وجہ بنتی ہے پتے کی پتھری کی تشخیص کے لئے الٹرا ساونڈ انتہائی مووزون ہے ۔
پتھری کو گھلایا جاسکتا ہے
ہومیوپیتھک علاج میں علامات شدید اہمیت کی حامل ہوتی ہیں اس سلسلے میں تجربہ بڑی اہمیت رکھتا ہے اور دوا کے انتخاب میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔
چائنہ 30۔ 7 قطرے صبع۔
نیٹرم سلف 30۔ 7 قطرے شام
سلیشیا 30۔ 7 قطرے رات سونے سے پہلے۔ کھانے میں زیتون کا تیل استعمال کریں۔