Dr. Abdullah Azzam

Dr. Abdullah Azzam MD (USA) MBBS (Pak) - RMP
Founder & CEO at Medicoz Republic
Practicing as Family Physician

Eid Mubarak everyone!Subscribe Medicoz Republic
09/04/2024

Eid Mubarak everyone!

Subscribe Medicoz Republic

Thalassemia Screening to be mandatory before marriage registration in KPKآخر kpk حکومت کو عقل آ ہی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے  سی...
09/04/2024

Thalassemia Screening to be mandatory before marriage registration in KPK

آخر kpk حکومت کو عقل آ ہی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے سیکورٹی گارڈ کا ایک بیٹا تھیلیسیمیا کا مریض ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ہزاروں روپے ماہانہ دوائیوں کا خرچ اور بار بار خون لگوانا ۔۔۔۔۔۔۔۔زندگی بھر کی بہت سی اور تکلیفیں بھی ۔۔۔۔۔ یاد رہے کہ بچوں میں تھیلیسیمیا کی بیماری صرف اس صورت آتی ہے جب دونوں والدین میں تھیلیسیمیا کے جینز یعنی وراثتی اثرات ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر شادی سے پہلے دونوں کا ٹیسٹ کر لیا جائے اور دو تھیلیسیمیا اثرات والوں کی شادی نہ ہونے دی جائے تو تھیلیسیمیا کی بیماری ختم ہو جائے گی ۔۔۔۔
۔ KPK حکومت نے پاکستان میں پہلی دفعہ یہ قانون منظور کر لیا ہے کہ تھیلیسیمیا ٹیسٹ کے بغیر نکاح رجسٹر نہیں ہو سکے گا ۔۔۔۔۔


Free CME Activity Alert!(For registered doctors only)
22/03/2024

Free CME Activity Alert!
(For registered doctors only)

Naegleria fowleri- The Brain Eating Amoeba پانی میں نیگلیریا کی موجودگی نے لاہور کے باسیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ، ...
04/07/2023

Naegleria fowleri- The Brain Eating Amoeba
پانی میں نیگلیریا کی موجودگی نے لاہور کے باسیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ،
لاہور میں نیگلیریا کا پہلا کیس 4 روز میں ہی جان کی بازی ہارگیا 30 سالہ شخص پیشے کے اعتبار سے باڈی بلڈنگ کا ٹرینر تھا سوئمنگ پول میں نہانے سے نگلیریا جرثومہ سے متاثر ہوا مریض سر میں شدید درد کے باعث 4 روز میں درد کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں حق ہوگیا - نجی لیبارٹری سے 30 سالہ شخص مصطفی شفیق کا نیگلیریا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو مثبت آیا جس سے نیگلیریا کی تشخیص ہوئی تھی طبی ماہرین کے مطابق پاکستان نیگلیریا سے متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جس کی افزائش کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت اوراداروں کی عدم دلچسپی اور نااہلی کے باعث جرثومہ کی افزائش بڑھ چکی ہے نیگلیریا ناک کے ذریعے انسانی دماغ کھا جاتا ہے ۔نگلیریا صاف پانی میں افزائش پاتا ہے ۔نیگلیریا کے دماغ میں جانے سے انسان کی موت بھی واقع ہوجاتی نگلیریا سے بچاؤ کیلئے پانی میں کلورین سے صفائی کا ہونا ضروری ہےگھروں میں موجود ٹینکوں کو سال میں کم سے کم دو بار صاف کیا جائے،
کلورین کی گولیوں کا استعمال کیا جائے،پینے اور وضو کیلئے پانی کو 100 ڈگری سینٹی گریڈ پر ابالنا نگلیریا کے خاتمے کا باعث بنتا ہے-

13/06/2023

🛑اہم معلومات🛑

🌍 پاکستان میں ایڈز کا پھیلاؤ 🌍

🚨 سب متوجہ ہوں! پاکستان میں ایڈز (ایکوائرڈ امیونو ڈیفینسی سنڈروم) کے پھیلاؤ سے آگاہی بہت ضروری ہے۔ ایڈز تیزی سے بڑھ رہا ہے، خاص طور پر MSM (مردوں کے ساتھ جنسی تعلق رکھنے والے مرد)، IV (انٹراوینس) منشیات استعمال کرنے والے، خواجہ سرا، سیکس ورکرز، اور خون کی مصنوعات حاصل کرنے والے افراد میں۔

🔬 ایڈز ایک انتہائی متعدی وائرس ہے جو جنسی ملاپ، منشیات کے استعمال کے لیے سوئیاں بانٹنے اور آلودہ خون کی مصنوعات کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے۔ یہ ایک شدید حالت ہے جو مدافعتی نظام کو کمزور کرتی ہے اور جان لیوا بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔

🚫 ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں اور ایڈز کے بارے میں علم ہونا چاہیے۔ کچھ اہم اقدامات یہ ہیں:

1️⃣ معلومات حاصل کریں: ایڈز، اس کی وجوہات اور منتقلی کے طریقوں کے بارے میں خود کو آگاہ کریں۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ اس وائرس سے خود کو اور دوسروں کو کیسے بچایا جائے۔

2️⃣ تحفظ کا استعمال کریں: جنسی ملاپ کے دوران ہمیشہ رکاوٹ کے طریقے استعمال کریں، جیسے کنڈوم۔ یہ پھیلاؤ کے خطرے کو کم کرتی ہے۔ جنسی بے راہروی سے باز رہیں۔

3️⃣ سوئیاں بانٹنے سے گریز کریں: اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا نس کے ذریعے منشیات کا استعمال کرتا ہے، تو یہ بہت ضروری ہے کہ کبھی بھی سوئیاں نا بانٹیں۔ انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لیے صاف اور جراثیم سے پاک آلات استعمال کریں۔

4️⃣ ٹیسٹ کروائیں: HIV کی جانچ کے لیے باقاعدگی سے صحت کی دیکھ بھال کے مراکز کا دورہ کریں۔ ابتدائی پتہ لگانے سے علاج کے بہتر نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

5️⃣ طبی مدد حاصل کریں: اگر آپ کو ایڈز کا شبہ ہے یا اس کی تشخیص ہوئی ہے تو فوری طور پر صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور سے مشورہ کریں۔ مناسب طبی دیکھ بھال اور علاج اس حالت کو سنبھالنے اور زندگی کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔

6️⃣ دوسروں کو تعلیم دیں: اس معلومات کو اپنے دوستوں، خاندان اور کمیونٹی کے ساتھ شیئر کریں۔ آگاہی روک تھام کی طرف پہلا قدم ہے۔

یاد رکھیں، علم طاقت ہے، اور ہم مل کر ایڈز کے پھیلاؤ کے خلاف لڑ سکتے ہیں۔ آئیے ان احتیاطی تدابیر کو اپنا کر اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کریں۔ محفوظ رہیں اور آگاہی پھیلائیں!

17/12/2022

پاکستان میں اس وقت سب سے زیادہ جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہے
" اینٹی باٸیوٹکس سے متعلق آگاہی"
میڈیا پر اشتہارات چلنے چاہیے اور عوام کو ہر طرح سے الرٹ کرنا چاہیے کہ سٹور والے سے یا گھر پہ پڑی دوایاں ہر گز نہ کھاٸیں
آپ کوٸی بھی C/s رپورٹ اٹھا کر دیکھ لیں کہ آپ کے پاس زیادہ سے زیادہ ایک یا دو آپشن ہی باقی ہیں ۔
اگر ان سے بھی رزسٹنس ہو جاٸے تو آپ اپنے مریض کو کیا دیں گے
کل پرسوں میں نے RTI میں اینٹی باٸیوٹکس کے استعمال سے متعلق پوسٹ کی تو کچھ لوگ تنقید بھی کررہے تھے
یہ صورتحال جس طرف جارہی ہے اس میں 80 فیصد کردار میڈیکل سٹوروالوں کا اور خود علاجی ہے جو نزلہ زکام میں کسی کو بھی اینٹی باٸیوٹکس پکڑادیتے ہیں
یا گھروں پہ جو لوگ Augmentin یااریتھروسین کی توپیں چلا لیتے ہیں
براٸے مہربانی اینٹی باٸیوٹکس تجویز کرتے وقت ایک بار ضرور سوچیں کہ کیا آپکا مریض تجویز کردہ کورس پورا کرٸے گا یا ایک گولی کھا کہ چھوڑ دے گا
اینٹی باٸیوٹکس کلچر کے بغیر تجویز نہ کریں
اگر 90 فیصد لوگ غلط بھی کررہے ہیں تو آپ باقی کے دس فیصد میں شامل ہوں

27/10/2022

Interview questions be like 🥲🥲

20/10/2022

ڈاکٹر کی فیس

پکاسو (پکاسو) سپین میں پیدا ہونے والا ایک بہت مشہور مصور تھا۔ اس کی پینٹنگز پوری دنیا میں کروڑوں اور اربوں روپے میں بک رہی تھیں!

ایک دن جب وہ سڑک پر چل رہا تھا تو ایک عورت کی نظر پکاسو پر پڑی اور اتفاق سے اس نے اسے پہچان لیا۔ وہ بھاگ کر اس کے پاس آئی اور کہنے لگی، "جناب، میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں۔ مجھے آپ کی پینٹنگز بہت پسند ہیں۔ کیا آپ میرے لیے بھی پینٹنگ بنا سکتے ہیں؟"

پکاسو مسکرایا اور بولا، "میں یہاں خالی ہاتھ آیا ہوں۔ میرے پاس کوئی اوزار نہیں ہے۔ میں پھر کبھی تمہارے لیے پینٹنگ بناؤں گا۔"
لیکن عورت اب ضد کر رہی تھی۔ اس نے کہا، "مجھے ابھی ایک پینٹنگ بنانے دو۔ میں آپ کو نہیں بتا سکتی کہ ہم دوبارہ کب ملیں گے۔"

پکاسو نے پھر اپنی جیب سے کاغذ کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا نکالا اور اپنے قلم سے کاغذ پر کچھ کھینچنے لگا۔ تقریباً دس منٹ میں پکاسو نے کاغذ پر ایک پینٹنگ بنائی، اسے عورت کے حوالے کیا اور کہا، "یہ پینٹنگ لے لو، تمہیں اس کے لیے ایک ملین ڈالر آسانی سے مل سکتے ہیں۔"

عورت بہت حیران ہوئی۔ اس نے اپنے آپ سے کہا، "اس پکاسو نے جلدی سے یہ قابل عمل پینٹنگ صرف 10 منٹ میں بنائی، اور یہ مجھے بتاتا ہے کہ یہ ایک ملین ڈالر کی پینٹنگ ہے۔" لیکن ایک لفظ کہے بغیر اس نے پینٹنگ اٹھائی اور خاموشی سے گھر آ گئی۔ اس کا خیال تھا کہ پکاسو اسے بے وقوف بنا رہا ہے۔ وہ بازار گئی اور پکاسو کی بنائی ہوئی پینٹنگز کی قیمت دریافت کی۔ جب اسے پتہ چلا کہ پینٹنگ ایک ملین ڈالر تک حاصل کر سکتی ہے، تو اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔

وہ دوبارہ پکاسو کے پاس بھاگی اور کہنے لگی، "جناب، آپ ٹھیک کہتے ہیں، ان تصویروں کی قیمت تقریباً ایک ملین ڈالر ہے۔"

پکاسو مسکرایا اور بولا، ’’میں پہلے ہی بتا چکا ہوں۔

عورت نے کہا، "جناب، کیا آپ مجھے اپنا شاگرد بنائیں گے؟ مجھے پینٹ کرنا سکھائیں، میرا مطلب ہے کہ جس طرح آپ نے دس منٹ میں ایک ملین ڈالر کی پینٹنگ بنائی ہے، میں 10 گھنٹے میں اچھی پینٹنگ بنا سکتی ہوں، اگر 10 منٹ میں نہیں۔ "اس طرح تم مجھے تیار کرو۔"

پکاسو مسکرایا اور بولا، "یہ پینٹنگ جو میں نے 10 منٹ میں بنائی ہے اسے سیکھنے میں مجھے *تیس سال* لگے، میں نے اپنی زندگی کے تیس قیمتی سال اس کام میں گزارے ہیں۔

عورت چونک کر بولی۔ اس نے بس پکاسو کو دیکھا۔

ایک *ڈاکٹر* کو مریض کو دیکھنے کی فیس اوپر کی کہانی کے بارے میں بہت کچھ کہتی ہے۔ ڈاکٹرکے ایک ایک جملے کے پیچھے اس کی کئی سالوں کی محنت ہوتی ہے۔

معاشرہ یہ سمجھتا ہے کہ *ڈاکٹر* نے بس دیکھنا ہی ہے ۔ یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ آج دنیا میں جتنے لوگ باوقار عہدوں پر فائز ہیں، ان میں سے اکثر اپنی انتھک محنت کی وجہ سے اس مقام تک پہنچے ہیں۔

اگر آپ بھی *ڈاکٹر* کی فیس کو برا سمجھتے ہیں تو آپ اپنے خاندان کے ایک فرد کو ڈاکٹر بنائیے آپ کو آپ کے سوالات کے جوابات خود ہی مل جائینگے

*تمام قابل احترام ڈاکٹرز کے لیے.

13/10/2022

"ڈاکٹر صاحب ۔ یہ رپورٹس واٹس ایپ کررہا ہوں ۔ دیکھ کر بتا دیں ۔ کوئی مشورہ ؟"
اس قسم کے پیغامات عام ہو گئے ہیں ۔ خاص طور پر کووڈ کے دور کے بعد ، جب ڈاکٹر سے ملنا کچھ عرصہ ممکن نہیں تھا ۔ یہ طرز عمل اگرچہ بھیجنے والے کی سہولت پر مبنی ہے ، گھر بیٹھے ایک کلک سے مفت مشورہ بھی مل گیا ، ایک چھوڑ دس دوست ڈاکٹروں کی رائے بھی آگئی ، جس دوست کی رپورٹ بھیجی تھی ، اس کی مدد بھی کردی ۔ اور کیا چاہیے!
اکثر لوگ لیبارٹری کے ٹیسٹ ہی کو اہم سمجھتے ہیں (کچھ ڈاکٹر بھی) ۔ لیکن طبی علاج میں سب سے پہلے مریض سے علامات سے متعلق یا بظاہر غیر متعلق کچھ سوالات کیے جاتے ہیں ، (جسے ہسٹری کہتے ہیں) ۔ اس کے بعد معائنہ ۔ پھر اگر ضروری ہو تو ٹیسٹ ۔ اور ان سب کی روشنی میں تشخیص ۔ اور پھر حل ، یا علاج تجویز کیا جاتا ہے ۔
صرف ٹیسٹ کی رپورٹ سے نتیجہ اخذ کرنا اکثر ممکن نہیں ہوتا ، اور کبھی کبھی نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے ۔ دوسری طرف ، کبھی کوئی ٹیسٹ رپورٹ نارمل ہوسکتی ہے ، جب کہ مرض موجود ہو مثلاً ٹائیفائڈ بخار میں CBC نارمل ہوتا ہے جس کا مطلب یہ نہیں کہ "سب ٹھیک ہے" ۔ (جب کہ جواب بلڈ کلچر سے ملتا ہے)
کسی بیماری کے دوران کوئی ٹیسٹ ، مثلاً ذیابیطس ، شوگر ، میں بلڈ شوگر ایک ہفتے میں کبھی نارمل اور کبھی زیادہ آسکتی ہے ۔ اگر درمیان سے ایک رپورٹ دیکھ کر رائے قائم کی جائے ، تو کچھ کا کچھ بن سکتا ہے ۔
یعنی ، ہر رپورٹ اپنے سیاق و سباق میں رکھ کر سمجھنا ضروری ہے ۔
یہ بھی سوچنا چاہیے کہ ڈاکٹر نمبر ایک نے کسی ٹیسٹ کا لکھا ، تو ڈاکٹر نمبر دو سے کیوں پوچھا جا رہا ہے ؟ اگر پہلے پر اعتماد نہیں تھا تو اس سے مشورہ لینے کیوں گئے !!
سب سے دلچسپ ، اور کبھی کبھی تکلیف دہ ، ایسے مواقع پیش آتے ہیں کہ رپورٹ ملی اور آپ سے فون پر پندرہ منٹ مشورہ کیا ۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہی عمل پہلے اور بعد میں چار پانچ اور ڈاکٹروں سے بھی کیا جا چکا ہے ۔ صرف آپ کے موجود فون/ واٹس ایپ نمبر کا فائدہ اٹھایا گیا!! ۔ علاج تو کہیں اور کررہے ہیں۔
موجودہ دور میں مفید سہولیات مثلاً فون ، واٹس ایپ ، ہیلپ لائن وغیرہ ، بہت کام کے ذرائع ہیں ۔ جب تک کہ ان کو خواہ مخواہ استعمال کر کے ڈاکٹر اور اپنا وقت ضائع نہیں کیا جائے ۔ نیز صرف ٹیسٹ رپورٹ کو اصل اہمیت دینا اکثر بے سود اور کبھی مضر ثابت ہو سکتا ہے ۔

-copied

Rawalpindi Institute of Urology and Transplant Jobs- MO/WMO, SR/AP/Prof MO/WMO seats:- 54
13/10/2022

Rawalpindi Institute of Urology and Transplant Jobs- MO/WMO, SR/AP/Prof

MO/WMO seats:- 54

Specialized Healthcare jobs:-Professor, AP, SR , WMO required at Tertiary Hospitals WMO details:-Adhoc Portal Again Open...
12/10/2022

Specialized Healthcare jobs:-

Professor, AP, SR , WMO required at Tertiary Hospitals

WMO details:-

Adhoc Portal Again Open Fir DHQ/THQ
50 posts Anaesthesia in King Edward Medical University/Mayo Hospital Lahore
18 seats of Women Medical Officer in Punjab Institute of Mental Health Lahore
3 seats of Women Medical Officer in Faisalabad Institute of Cardiology Faisalabad
5 seats of Women Medical Officer in Aziz Bhatti Shaheed Teaching Hospital Gujrat
2 seats of Women Medical Officer in DHQ Hospital Rawalpindi
1 seat of Women Medical Officer in Nishtar Institute of Dentistry Multan
2 seats of Women Medical Officer in Allama Iqbal Medical College Lahore
14 seats of Women Medical Officer in DHQ Hospital Faisalabad
5 seats of Women Medical Officer in Govt. Teaching Hospital Shahdara Lahore
3 seats of Women Medical Officer in Sahiwal Teaching Hospital Sahiwal
2 seats of Women Medical Officer in Cardiac Center QAMC Bahawalpur
15 seats of Women Medical Officer in Govt. Nawab Sir Sadiq Muhammad Khan Abbasi Bahawalpur
3 seats of Women Medical Officer in Ch. Pervaiz Ellahi Institute of Cardiology Wazirabad
2 seats of Women Medical Officer in Kot Khawaja Saeed Teaching Hospital Lahore
Online apply via link

All Seat details:-
https://drive.google.com/file/d/19DZHlASQLYrjk_geGyUCEGAixjEe1-b6/view

Link to apply (currently not working, try after 24-48 hours)

https://adhoc-shcme.pshealthpunjab.gov.pk/

Tertiary care Adhoc Jobs- Punjab
12/10/2022

Tertiary care Adhoc Jobs- Punjab

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Abdullah Azzam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share