MSL Herbal Product

MSL Herbal Product یہاں پر جڑی بوٹییا ، ڈراۓ فروٹ ِ،روغنیات،عرقیات،مربہج?

آپ سب کو "عید الفطر" بہت بہت مبارک ہو۔ عید کے موقع پر، اللہ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو امن، ہم آہنگی، خوشی، اچھی صحت او...
22/04/2023

آپ سب کو "عید الفطر" بہت بہت مبارک ہو۔ عید کے موقع پر، اللہ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو امن، ہم آہنگی، خوشی، اچھی صحت اور خوشحالی عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ آپ سب پر اپنی محبتوں کی بارش فرمائے۔

MSL Herbal Products is wishing you all a very Happy "Eid ul Fitar". On the occasion of Eid, may Allah grant you and your...
22/04/2023

MSL Herbal Products is wishing you all a very Happy "Eid ul Fitar". On the occasion of Eid, may Allah grant you and your family peace, harmony, pleasure, good health, and prosperity. May Allah Almighty will shower his love to all of you.










ماجو | MajooScientific Name: Oak Gills.تعارف:بلوط کے گلے غیر معمولی نشوونما ہیں جو بلوط کے درختوں پر کیڑوں یا فنگس کی بع...
11/03/2023

ماجو | Majoo
Scientific Name: Oak Gills.

تعارف:
بلوط کے گلے غیر معمولی نشوونما ہیں جو بلوط کے درختوں پر کیڑوں یا فنگس کی بعض اقسام کی موجودگی کے جواب میں بنتے ہیں۔ یہ نشوونما مختلف شکلیں اور سائز لے سکتی ہے، اور وہ اکثر گول، سخت اور لکڑی والے ہوتے ہیں۔ بلوط کے گلے کیڑے یا فنگس کی موجودگی پر درخت کے ردعمل کی وجہ سے ہوتے ہیں، جو حملہ آور کے گرد حفاظتی ڈھانچہ پیدا کرنے کے لیے درخت کو تحریک دیتا ہے۔

کیڑوں اور فنگس کی بہت سی مختلف انواع ہیں جن کی وجہ سے بلوط کے پتے بن سکتے ہیں، اور ہر ایک انواع ایک منفرد قسم کا پتلا پیدا کر سکتی ہے۔ کیڑوں کی کچھ عام مثالیں جو بلوط کے پتے کا سبب بن سکتی ہیں ان میں بھٹی، مڈجز اور ایفڈز شامل ہیں، جب کہ کوکی کی عام مثالیں جو بلوط کے پتے کا سبب بن سکتی ہیں ان میں سینیپیڈی اور ٹیفرینا کی نسلیں شامل ہیں۔ ان کی غیر معمولی شکل کے باوجود، بلوط کے گلے بلوط کے درخت کے ماحولیاتی نظام کا ایک قدرتی حصہ ہیں، اور وہ مختلف قسم کے دیگر جانداروں کے لیے رہائش اور خوراک فراہم کر سکتے ہیں۔

• فوائد:
ماجو غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جیسے پروٹین، فائبر، وٹامنز اور معدنیات۔
کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ان میں اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات ہیں، جو دائمی بیماریوں سے بچانے میں مدد کر سکتی ہیں۔
کچھ ثقافتوں میں، وہ روایتی ادویات میں مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

• نقصانات:

ان میں زہریلے مادے ہوتے ہیں جو کچے یا کم پکائے جانے پر معدے کی تکلیف کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہ زہریلے مادے الٹی، اسہال اور پیٹ میں درد کا سبب بن سکتے ہیں۔
ٹاکسن زیادہ شدید علامات کا سبب بھی بن سکتے ہیں جیسے کہ پٹھوں کی کمزوری، دورے اور ش*ذ و نادر صورتوں میں جگر کا نقصان۔
وہ آسانی سے دوسرے مشروم کے ساتھ الجھ سکتے ہیں جو زہریلے یا مہلک ہیں، لہذا ان کی صحیح شناخت کرنے کے قابل ہونا ضروری ہے۔
یہ بات قابل غور ہے کہ بلوط گل مشروم کے کچھ ممکنہ فوائد ہوتے ہیں، لیکن اگر غلط طریقے سے استعمال کیا جائے تو وہ اہم خطرات بھی لاحق ہوتے ہیں۔ جنگلی مشروم کھاتے وقت احتیاط برتنا بہتر ہے اور انہیں صرف اس صورت میں کھائیں جب آپ کو اپنی شناخت کی مہارت پر یقین ہو یا آپ نے انہیں کسی قابل اعتماد ذریعہ سے حاصل کیا ہو۔

کرنجوا |KarnjawaScientific Name:  Banduc Nut.• تعارف:یہ ایک بیل دار بوٹی ہے اور اسکی شاخوں میں کانٹے ہوتے ہیں اس کی شاخی...
13/02/2023

کرنجوا |Karnjawa
Scientific Name: Banduc Nut.

• تعارف:
یہ ایک بیل دار بوٹی ہے اور اسکی شاخوں میں کانٹے ہوتے ہیں اس کی شاخیں پراگندہ اور پتے سرس کے پتوں کی طرح ہر ایک شاخ پردو طرفہ ایک دوسرے کے بالمقابل لگے ہوتے ہیں پھول اڑتی ہوئی شہد کی مکھی کی طرح لیکن ان کی پنکھڑیاں چھوٹی بڑی ہوتی ہیں ۔اس پر بڑی بڑی خاردار پھلیاں ہوتی ہیں ان پھلیوں کے اندر لگ بھگ سپاری کے برابر فاختی یا زرد مائل سلیٹی سے تخم ہوتے ہیں جو ذائقہ میں تلخ ہوتاہے۔جس کو مغز کرنجوہ کہاجاتاہے۔ان کا مغز جڑ کاچھلکا اور پتے بطور دواء مستعمل ہیں ۔

• بیرونی استعمال :
کرنجوہ کو مجفف اور جاذب رطوبت ہونے کے باعث استسقاء اورقیلہ مائیہ افوطوں کی تھیلی میں پانی بھرجانا میں بطور ضماد استعمال کرتے ہیں اس کا باریک سفوف کرکے ملتے ہیں ۔کلافی فوطہ ورم خصیہ اور غددی اورام میں مغز کرنجوا کے باریک سفوف کو ارنڈی کے تیل کے ہمراہ یا ارنڈ کے پتوں پر چھڑک کر مقام ماوف پر باندھتے ہیں اس کاسفوف خارش میں ملتے ہیں ۔مغزتخم کرنجوہ کوتلوں کے تیل میں جلانے کے بعد روغن صاف کرکے متعفن زخموں پرلگاتے ہیں اور خارش پر مالش کرتے ہیں ۔مغز کرنجوا کا سفوف حقہ میں پینا قولنج میں نافع ہے۔

• استعمال اندرونی۔
تپ لرزہ کو روکنے کیلئے جڑ کی چھال یا مغز کرنجوا کو مساوی مقدارمرچ سیاہ کے ہمراہ پانی میں پیس کر پلاتے ہیں یا تپ لرزہ کو روکنے اور امراض فسادخون کو دور کرنے کیلئے برگ کرنجوہ کے چند دانے مرچ سیاہ کے ہمراہ پانی میں گھوٹ کر پلاتے ہیں مغز کرنجوہ پلاس پاپڑہ مقشر کونپل ببول کی گولیاں بناکر نوبتی بخاروںخصوصاًربع کی نوبت روکنے کے لئے کھلاتے ہیں ۔

کرنجوے کا ایک مغز پیس کر قند سیاہ گڑ میں ملاکر کھلانے سے کیچوے مرئے ہوئے تھیلی سمیت دو سرے دن نکل جائیں۔

• مزاج:
گرم وخشک ۔۔۔درجہ سوم۔بعض کے نزدیک گرم تین ۔۔۔خشک درجہ دوم۔

• مضر:
متلی اورخشکی پیداکرتاہے۔

• مقدارخوراک:
مغز چاررتی سے دو ماشہ تک۔
جڑ کاچھلکا نصف ماشہ سے ایک ماشہ تک۔

تخم سوئے| Thukham SohyScientific Name: Fenel Seed۔• تعارف:سویہ کے تخم بادیان کے مشابہ لیکن ان سے بہت چھوٹے اور چٹپے ہوتے...
06/02/2023

تخم سوئے| Thukham Sohy
Scientific Name: Fenel Seed۔

• تعارف:
سویہ کے تخم بادیان کے مشابہ لیکن ان سے بہت چھوٹے اور چٹپے ہوتے ہیں ۔اس کے عرض میں دونوں طرف ایک باریک جھلی لگی رہتی ہے۔ان کا مزہ تیز اور خوشبودار ہوتاہے۔

• استعمال۔
اندرونی طور پر نفع شکم درد شکم قولنج اور ضعف ہضم کو زائل کرنے کیلئے کھلاتے ہیں ۔ادرار بول و حیض کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں ۔امراض بلغمی میں قے لانے کیلئے اس کا جوشاندہ پلاتے ہیں ۔یہ برگ کی نسبت زیادہ قوی اور مستعمل ہیں ۔
• بیرونی استعمال۔
تخم سویہ کو روغن زیتون یا روغن کنجد میں ملاکر اوجاع مفاصل پر ضمادیا مالش کرتے ہیں جوش دے کر درد ناک اعضاء کوبپھارہ دیتے اور نیم گرم جوشاندہ میں کیڑے کی گدی بھگو کر تکمیدکرتے ہیں ۔درد گردہ ریحی مروڑاوردردرحم کو دفع کرنے کیلئے اس کے جوشاندے میں مریض کو بٹھاتے ہیں ۔
تخم سویہ سے روغن کشید کیاجاتاہے۔جو نفع شکم قولنج اور مروڑ کو زائل کرنے کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔درد گوش کو تسکین دینے کیلئے کان میں قطور کرتے ہیں ۔فالج لقوہ وجع المفاصل اور درد اعصاب میں مالش کرنے سے فائدہ ہوتاہے۔

•مزاج:
گرم خشک درجہ سوم۔

• نفع خاص۔
قے آور مدربول و حیض۔

•مقدارخوراک:
دو سے تین گرام ۔

سفید تل | Safeed Till Scientific Name: Seasame Seeds۔• تعارف۔تِل روغنی بیج ہے۔ایشیاء میں یہ زمانہ قدیم سے بہت ہی زیادہ غ...
02/02/2023

سفید تل | Safeed Till
Scientific Name: Seasame Seeds۔

• تعارف۔
تِل روغنی بیج ہے۔ایشیاء میں یہ زمانہ قدیم سے بہت ہی زیادہ غذائیت کاحامل سمجھاجاتاہے۔تِل ایسی غذا ہے جو گوشت کے خواص کی حامل ہے ۔یہ مختلف کھانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مٹھائیوں میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔تِل کی تین اقسام ہوتی ہیں۔یہ سفید، کالے اور لال رنگ میں پائے جاتے ہیں۔ لیکن ہمارے ہاں کالے اور سفید تل زیادہ مشہور ہیں۔

بظاہر چھوٹے چھوٹے یہ بیج غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں ۔ تِل وٹامنز،منرلز،قدرتی تیل،اور دیگر نامیاتی مرکبات جیسے کیلشیئم،آئرن،میگنیشیئم،فاسفورس،میگنیز،کاپر،زنک،فائبر،تھیامن،وٹامن بی سکس،فولیٹ،اور پروٹین سے لبریز ہوتے ہیں۔تِل ذیابیطس،بلڈپریشر،کینسر،ہڈیوں کی کمزوری،جلد کو پہنچنے والے نقصانات،دل کی بیماریوں،منہ کی بیماریوں،اور کشیدگی سے بچاتاہے اورجسم کو ڈیٹاکسیفائی کرتاہے۔تِل بھی ڈرائے فروٹ کاحصہ سمجھے جاتے ہیں۔کالے تلوں کاتیل سب سے بہتر اورادویات کے لئے موزوں ہوتاہے۔

• تِل کے صحت بخش فوائد.
۱۔سفید تِل میں کیلشیئم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔اسی لئے جو کیلشیئم کی کمی کاشکار ہوں انھیں چاہئے کہ وہ سفید تِل کے ذریعے اپنی کیلشیئم کی کمی کو پورا کریں۔لیکن بہت زیادہ نہ کھائیں۔وہ بھی نقصان دہ ہے۔
۲۔تِل جلد کو نرم وملائم رکھتے ہیں۔یہ اندرونی طور پر ہونے والی خراش کو ختم کرکے سکون پہنچاتے ہیں۔
۳۔تِل بواسیر کے مرض میں بھی مفید ہیں۔تِل پانی کے ساتھ گرائنڈکرکے خونی بواسیر کے علاج کے لئے استعمال کیاجاتے ہیں۔
۴۔خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے کالے تِل بہترین ہیں ۔کیونکہ انمیں آئرن کی وافر مقدار ہوتی ہے۔اگر کالے تل نیم گرم پانی میں بھگوکر گرائنڈ کرکے چھان کراسمیں دودھ ملاکر پیاجائے تو چند روز میں خون کی کمی دور ہوجاتی ہے۔
۵۔تِل میں موجود اہم معدنیات اور وٹامنز کینسر کی تمام اقسام سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
۶۔موٹے ہونے کے خواہشمندافراد تِل کوبادام اور خشخاش کے ساتھ کھاکر اوپر سے دودھ پی لیں۔
۷۔بچوں کے بستر پر پیشاب کرنے کی عادت چھڑوانے میں تِل اہم کردار اداکرتے ہیں۔اسکے لئے آپ تِل کے لڈو یاتِل کی چِکی کااستعمال عمل میں لاسکتے ہیں۔
۸۔تِل اور السی کے بیج ہم وزن تقریباً دوچمچ لے کرایک چٹکی نمک اور تھوڑا سا شہد ملاکر روزانہ کھانے سے نمونیہ اوردمہ کا مسئلہ حل ہوجاتاہے۔
۹۔آدھاچمچ پسے تِل نیم گر م پانی کے ساتھ دن میں دو بار کھانے سے حیض کے مسائل جیسے شدید درداورحیض کی کمی وغیرہ دور ہوجاتی ہے۔
۱۰۔تِل میں موجود وافر کیلشیئم کے باعث ہڈیوں کے مسائل سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
۱۱۔نظامِ ہاضمہ کے لئے بہترین ہیں ۔ان میں فائبر پایاجاتاہے ۔جو قبض سے محفوظ رکھتاہے۔
۱۲۔انمیں میگنیشیئم پایاجاتاہے جسکے باعث ذیابیطس کے خطرے سے بچاجاسکتاہے۔
۱۳۔تِل انرجی اور میٹابولزم کو بڑھاتے ہیں۔
۱۴۔اسمیں پائے جانے والے اہم اجزاء کے باعث بالوں اور جلد کے لئے بہترین ہیں۔
۱۵۔یہ دل کے نظام کی کیشدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔

کباب چینی | Kabab CheniScientific Name: Piper Cubeb.• تعارف:اس کی بیل ہوتی ہے جو سہارا پاکر آس پاس کی چیزوں پرچڑھ جاتی ہ...
30/01/2023

کباب چینی | Kabab Cheni
Scientific Name: Piper Cubeb.
• تعارف:
اس کی بیل ہوتی ہے جو سہارا پاکر آس پاس کی چیزوں پرچڑھ جاتی ہے اس کے پتے گول نوکدار پانچ چھ انچ لمبے چکنے ہوتے ہیں پھول چھوٹے سفید رنگ یا زرد رنگ کے گچھوں میں لگتے ہیں پھل سیاہ مرچ کے برابر شکن دار جوکہ پھول جھڑنے کے بعد گچھوں میں لگتے ہیں ۔پھل پہلے سبز بعدمیں بھورے رنگ کے اور اندر سے سفید ہوتے ہیں اور اس میں تنکے کی مانند ڈنڈی لگی ہوتی ہے۔

• استعمال۔
کباب چینی ملطف و مفتح ہونے کی وجہ سے سدہ جگر و طحال میں استعمال کی جاتی ہے۔ادرار بول حیض کیلئے اس کا سفوف یا جوشاندہ دیاجاتاہے۔سوزاک قروح و مجاری بول کے لئے اس کو مفردیادیگر ادویہ کے ہمراہ بطور خیساندہ یا شیرہ پلایاجاتاہے۔بعض اطباء چھاچھ کوایک کورے پیالے میں ڈال کر اس پر سفوف کباب چینی چھڑک کر کپڑا باندھ کر یا جالی سے دھک کر رات کو چھت پررکھ کر صبح پلاتے ہیں ۔قروح مجاری بول کیلئے مفیدکہتے ہیں ۔غذا خشکہ اور بغیر نمک دہی کے ہمراہ کھلائیں ۔مذکورہ چھاچھ والا نسخہ چار پانچ روز کریں تو زیادہ مفیدہے۔

مقوی دندان اور مطیب دہن ہونے کی وجہ سے لفوفات میں شامل کرتے ہیں بدبودہن کو دور کرنے اور تصفیہ آواز کیلئے اس کو تنہا منہ میں چباتے ہیں کھانسی کیلئے شہد میں ملاکر چٹاتے ہیں گردہ اور مثانہ کی پتھری کو توڑتی ہے بدبو دہن دور کرنے آواز صاف کرنے اور گانے والوں کیلئے ضروری ہے کہ منہ میں رکھ کر چباتے رہیں ۔

کباب چینی تین گرام قلمی شورہ ایک گرام سفوف بناکر ایسی تین پڑیا ہر روز کھانے سے سوزایک کو بہت نفع ہوتاہے۔
کباب چینی کو سفوف تین گرام اور معمولی کے پانی کے ساتھ روزانہ ایک ہفتہ پھانکنے سے درد سرجاتارہتاہے۔بلکہ مزمن سردرد میں بھی مفیدہے۔معدہ و آنتوں کو قوت دے کر دستوں کو بند کرتی ہے۔کباب چینی کا خاص اثر ہوتاہے۔اس کوتنہا یا اس کے تیل کو روغن کے ہمراہ زیادہ تر سوزرک قرحہ بول اور سوزش مثانہ میں استعمال کرتے ہیں ۔

• بیرونی استعمال۔
جسم کی بدبو کو دورکرنے کیلئے اس کا سفوف بدن پر ملاجاتاہے اور شہد میں ملاکر طلاکیاجائے تو باہ میں تحرک پیدا کرتی ہے یعنی طلاء نعوذپیدا کرتی ہے۔درد سر کہنہ میں ضماداًبھی مفیدہے۔ضمادمحلل اورام ہے ۔عضو پرلگا کر ج**ع کرنے سے طرفین کو لذت حاصل ہوتی ہے۔

• مزاج۔
گرم خشک ۔۔۔درجہ دوم۔

• مقدارخوراک ۔
ایک سے تین گرام۔

کوزہ مصری | Koza misriScientific Name: Rock Sugar• تعارف: مصری کے کئی طرح کے طبی فائدے بھی ہیں اور اس کو مختلف طرح کے کھ...
27/01/2023

کوزہ مصری | Koza misri
Scientific Name: Rock Sugar

• تعارف:
مصری کے کئی طرح کے طبی فائدے بھی ہیں اور اس کو مختلف طرح کے کھانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بہت پُرانے وقتوں سے پاک و ہند اور ایران وغیرہ میں بنائی جا رہی ہے۔

1۔ جن لوگوں کی نظر کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہے تو ان کو سر میں درد بھی اکثر ہی رہتا ہے، اس کے لیے آپ مصری کو استعمال کر سکتے ہیں۔

مصری، سونف، دانہ الائچی خورد ہموزن پیس کر پوڈر بنا لیں، ایک چمچ چائے والی صبح و شام ہمراہ پانی لیں۔

اس سے سر درد ختم ہو جاتی ہے اور ساتھ ہی نظر بھی تیز ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

2۔ مصری کا استعمال دماغ کو تیز کرنے کے لیے بہت مفید ہے، مصری اور اخروٹ کی گِری کو ملا کر کھانے سے دماغی کمزوری ختم ہو جاتی ہے اس کے ساتھ دماغی تھکاوٹ بھی دُور ہوتی ہے۔

مصری، مغز اخروٹ ہر ایک 10 گرام لے کے سفوف بنائیں اور ایک چمچ کھانے والی دیسی گھی میں اچھّی طرح فرائی کر لیں اور رات کو سونے سے پہلے ہمراہ دودھ نیم گرم لیں۔

3۔ مصری کھانسی کو ختم کرنے کے لیے مفید ہے، گلے کو بھی آرام دیتی ہے۔

ایک ٹافی کے برابر مصری کا ٹکڑا مُنہ میں لے کر صرف چُوستے رہیں فوری آرام ملتا ہے۔

4۔ ایسے لوگ جنہیں باہ کی کمزوری کا مسٔلہ ہو وہ مصری اور اخروٹ کی گری کا استعمال کر کے فائدہ اُٹھائیں۔

مصری، مغز اخروٹ ہر ایک 50 گرام کا سفوف بنائیں اور اس میں 3 گرام زعفران باریک کر کے شامل کریں۔

رات کو سونے سے قبل ہر روز دو چمچ کھانے والے دودھ نیم گرم ایک گلاس میں مِلا کر استعمال کریں۔

5۔ آنکھوں کی جلن کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں، یہ جلن اور سُرخی آنکھوں میں انفیکشن کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے۔ جب بھی آپ کو اپنی آنکھوں میں تھکاوٹ، جلن یا خارش محسوس ہو تو مندرجہ ذیل ٹوٹکہ استعمال کریں۔

ایک چمچ پسی ہوئی مصری میں ایک چٹکی کالی مرچ باریک کر کے دیسی گھی ایک چمچ میں ملا کر لیں، ایک ہفتہ میں ہی آپ کو واضع فرق محسوس ہو گا۔

• کھانے کے بعد میٹھے میں کیا نہیں کھانا چاہیے۔

کھانے کے بعد میٹھا کھانا صحت کے لیے مفید ہوتا ہے مگر اس کے لیے بھی یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ کیا کھانا چاہیے اور کیا نہیں کھانا چاہیے- بعض لوگ کھانے کے بعد بہت چکنائی والی ڈشز کھاتے ہیں جب کہ اصل حقیقت میں صرف میٹھا کھانا چاہیے مگر اس مٹھاس کے ساتھ اگر فاضل چکنائی اور دیگر چیزیں شامل ہو جائيں تو وہ نہ صرف موٹاپے کا باعث ہو سکتی ہیں بلکہ صحت کے کئی مسائل کا باعث ہو سکتی ہیں- اس وجہ سے کھانے کے بعد صرف ایسا ہی کچھ کھانا چاہیے جو کہ منہ کو میٹھا کر دے مگر دیگر مسائل کا باعث نہ بنے- مصری ایسی ہی ایک میٹھی شے ہے جو کہ کھانے کے بعد کچھ دیر چوسنے سے بہت سارے فوائد کا حامل ہوتا ہے

1: ہاضمے کو بہتر کرے
کچھ ٹکڑے مصری کے ساتھ سونف ملا کر کھانے سے ہاضمے کے عمل پر بہت اچھا اثر پڑتا ہے اس سے ایک جانب تو کھانا جلد ہضم کرنے والے بیکٹیریا متحرک ہو جاتے ہیں اور دوسری جانب اس کے منفی اثرات بھی نہیں ہوتے ہیں-

2: سانسوں کی بدبو دور ہوتی ہے
سانسوں میں بدبو دانتوں اور منہ میں موجود بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے مصری کو چوسنے سے یہ بیکٹیریا ختم ہو جاتے ہیں اس وجہ سے اس کو چوسنے سے نہ صرف سانسوں کی بدبو دور ہوتی ہے بلکہ بہت تازگی بھرا احساس ہوتا ہے-

3: دماغ اور بینائی کے لیے مفید
مصری کا کھانا دماغ اور بینائی کے لیے بہت مفید ہوتا ہے گرم دودھ میں ایک ٹکڑا مصری ڈال کر پینے سے ایک جانب تو دماغی تھکاوٹ دور ہوتی ہے اس کے علاوہ اس سے یاداشت بہتر ہوتی ہے اور یہ بینائی کو بڑھانے میں بھی بہت اہم کردار ادا کرتی ہے- مصری ، بادام اور سونف کو پیس کر رکھ لیں اور ہر روز رات سونے سے قبل ایک چمچ کھا کر ایک پیالی دودھ پی لیں اس سے بینائی اور دماغی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا-

4: خون کی کمی کو دور کرے
خون کی کمی انسان کے جسم کو بہت ساری بیماریوں میں مبتلا کر سکتی ہے خون کی کمی کی ایک وجہ تو ہاضمے کی خرابی ہوتی ہے جو کہ مصری کےاستعمال سے دور ہو سکتی ہے- اس کے علاوہ مصری کے استعمال سے خون کے سرخ خلیات میں اضافہ ہوتا ہے جس سے جسم میں خون کی کمی دور ہوتی ہے-

5: گلے کی خرابی اور کھانسی سے آرام پہنچائے
مصری گلے کی سوزش کا خاتمہ کرتی ہے اس کے ساتھ ساتھ کھانسی سے آرام پہنچاتی ہے ایک ٹکڑا مصری اور تھوڑی سی کالی مرچ کو پیس کر پیسٹ بنالیں اور اس کو رات کو سونے سے قبل تھوڑا سا کھا لیں اس سے گلے کی سوزش کا خاتمہ ہوتا ہے- اس کے علاوہ مصری اور کالی مرچ کا پاوڈر بنا لیں اور سادے پانی کے ساتھ اس کو کھا لیں اس سے شدید کھانسی میں فوری آرام ملتا ہے-

تخم ریحان | Thukham RehanScientific Name: Ocimum Basilicum.تعارف : اسے عربی، فارسی میں "ریحان "، اردو میں"ریحان" اور "تل...
24/01/2023

تخم ریحان | Thukham Rehan
Scientific Name: Ocimum Basilicum.

تعارف :
اسے عربی، فارسی میں "ریحان "، اردو میں"ریحان" اور "تلسی" اور ہندی میں "تلسی" کہا جاتا ہے۔پنجابی میں" نیاز بو" اور پبری بھی کہتے ہیں۔ریحان ایسا پودا جس کا تذکرہ قران مجید اور احادیث نبوی ﷺ دونوں میں موجود ہے ۔ اس سے اس کی اہمیت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے ۔قران مجید میں اس کا ذکر سورہ الرحمن(آیت نمبر12) اور سورہ الواقعہ میں ہواہےحضور نبی کریم ﷺ اسے پسند فرمایا ہے ۔کئی احادیث میں ریحان کا ذکر موجود ہے ۔ ترمذی کی ایک روایت کے مطابق آپ ﷺ سے ارشاد فرمایا کہ "جب تم میں سے کسی کو ریحان دیا جائےتولینے سے انکار نہ کرو کیونکہ یہ پودا جنت سے آیا ہے"۔بخاری و مسلم کی ایک اور حدیث کے مطابق نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ"جس کسی کو ریحان پیش کیا جائے وہ اس کو لینے سے انکار نہ کرےکیونکہ یہ اپنی خوشبو میں نہایت عمدہ اور وزن میں ہلکا ہوتا ہے ۔

تلسی/تخم ریحان میں بہت سے مفید اجزا ء پائے جاتے ہیں یہ جسم میں ہارمون اور معدنی اجزاء )منرل(کے توازن برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں ۔ان اجزاء میں وٹا من "کے" وٹامن "سی"، مینگانیز، تانبا ، اومیگا تھری ،فیٹی ایسڈ، لوہا )آئرن(، میگنشیئم اور فولیٹ کی بڑی مقدار ہے ۔

ریحان یا تلسی کے طبی خواص :
اطباء اسے مقوی قلب ، مفرح قلب ، منفث بلغم (بلغم خارج کرنے والا)،آنتوں کی خشکی دور کرنے والا ، دافع عفونت دافع بخار، اور ہاضم بتایا ہے ۔اس لئے اسے دل کی گھبراہٹ ،نزلہ زکام اور کھانسی ، تیزابیت معدہ پیٹ درد ، بھوک کی کمی ، اسہال اور بخاورں میں استعمال کرتے ہیں ۔ایورویدک میں اسے اکسیر کہا جاتا ہے ۔اس کے پتے او ر بیج دونوں بطور دوا استعمال ہوتے ہیں ۔ اس کے بیج بہت سے خمیروں جزو اعظم ہیں اور انہیں شربتوں میں بھی پیاس کی تسکین کے لئے ڈالا جاتا ہے ۔جدید تحقیقات بھی مندربالا خواص کی تصدیق کرتی ہیں اوراس کے کچھ نئے فوائد بھی سامنے آئے ہیں ۔
ریحان یا تلسی یا نیاز بو مرکزی اعصابی نظام (سی این ایس )پُر سکون اثرات ڈال کر نہ صرف ڈیپریشن، کھچاؤ، تناؤ ، بے چینی ،خفگی دور کرنے میں مفید ہےبلکہ ان امراض سے تحفط کا اہم ذریعہ بھی ہے ۔ یہ تھکاوٹ دور کرتی ہے ۔ سر درد خصوصا درد شقیقہ میں اس کا استعمال مفید ہے ۔یہ اعصاب کوتقویت دے کر یاداشت کو بہتر بناتی ہے۔بعض اطباء کے رائے میں تخم ریحان (تلسی کے بیج) ایک چائے کا چمچ ایک پیالی پانی میں جوش دے کرایک چمچ شہد ملا کررات کو پینے سے بڑی پرسکون اورگہری نیند آتی ہے ۔اچھی نیند ڈیپریشن اور بہت سے نفسیاتی امراض کا علاج ہے۔
تلسی خون میں کولیسٹرال کی سطح کوکم کرتی ہے اور دل کے مرض میں ہونے والی کمزوری کو بھی رفع کرتی ہے ۔اس میں موجود پوٹاشیم بلڈپریشر کوکم کرتا ہے ۔ جبکہ اس میں پایا جانے والا میگنشیئم قلبی صحت کو فروغ دینے کیلئے جانا جاتا ہے۔ یہ دل کی شریانوں کی حفاظت کرتے ہوئے خون کی بے قاعدہ روانی کو ختم کرکے آزاد بہاؤ کی اجازت دیتا ہے۔اس مقصد کے لئے تلسی کے تقریبا 12 پتے دن میں دو بار چبانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ اس کی خوشبو سے گھبراہٹ رفع ہوتی ہے اس کو سونگھنا دل کو طاقت دیتا ہے۔
تلسی بیٹا کیروٹین سے لبالب بھری ہوئی ہے جو طاقتور دافع تکسید (اینٹی آکسی ڈینٹ)یعنی جسمانی ٹوٹ پھوٹ کو روکنے والا ہے۔اس کے استعمال سے جسمانی ٹوٹ پھوٹ میں کمی واقع ہوتی ہے ۔ایک مطالعہ سے ظاہر ہوا ہے کہ تلسی بڑھتی عمر کے اثرات کو روکنے(اینٹی ایجنگ) اور انہیں کسی حد تک زائل کر نے کی خصوصیات بھی رکھتی ہے یہ خصوصیت اس میں موجود فلیونائیڈ ز کی وجہ سے ہے۔
تلسی نزلہ زکام ، سانس کی تنگی (دمہ) ، انفلوئنزا اور کھانسی کا مؤثر علاج ہے ۔ بلغم کو خارج کرتی ہے ۔ زکام سردی اور بند ناک میں اس کا استعمال حیران کن فوائد کا حامل ہے ۔ اس کے لیے اس کے رس کے چند قطرے کسی مشروب میں ڈال کر پئیں یا اس کے پتے چبائیں ، آپ کو فوری آرام ملے گا۔اس مقصد کے لئے تلسی او ر ادرک اچھی طرح ابال کر ، شہد ملا کرجوشاندہ کی طرح استعمال کرنے سے نظام تنفس کی اکثر بیماریوں سے نجات ملتی ہے۔
بچوں کی بیماریوں مثلا بخار، اسہال اور قے میں فائدہ مند ہیں۔ تلسی معدے کو تقویت دیتی ہے اور آنتوں کے سوزش کو رفع کرتی ہے ۔ہیضہ روکنے کے لئے تلسی کے پتوں کا چبانا مفید ہے۔یہ ہضم کو بہتر بنا کر ریاح ، تیزابیت کا خاتمہ کرکے نظام انہضام کے بہت سی بیماریوں مثلا قے ،متلی ، گیس، عدم اشتہا(بھوک کی کمی)بے حد مفید ہے ۔ ہرروز کھانے کے بعداس کے پانچ چھ پتے چبانے سے بدہضمی ، قے ، متلی وغیرہ ختم ہوجاتے ہیں۔تلسی خصوصا کپورتلسی کے سبز پتوں کا رس نہارمنہ پلانے سے پیٹ کے کیڑے ختم ہوجاتے ہیں۔ یہ معدہ کے السر کے لئے بہت فائدہ مند ہے ۔

مصبر | MusabbarScientific Name: Dried Aloe Vera• تعارف:گھیکوار ایک عام پودا ہے جس میں ڈنٹھل اور تنا نہیں ہوتا ۔جڑ کے چار...
23/01/2023

مصبر | Musabbar
Scientific Name: Dried Aloe Vera

• تعارف:
گھیکوار ایک عام پودا ہے جس میں ڈنٹھل اور تنا نہیں ہوتا ۔جڑ کے چاروں طرف اور لمبے کنارے کانٹے دار پتے پیدا ہوتے ہیں۔ جن میں گودا بھرا ہوتا ہے۔یہ پتے لگ بھگ ایک فٹ لمبے اور ڈھائی انچ چوڑے ہوتے ہیں۔ اس کے گودے اور پانی میں سےمصبر کی طرح بو اور ذائقہ مصبر کی طرح کڑوا ہوتا ہے۔ اس پودے کے پھل نہیں لگتا لیکن ماہ فروری مارچ میں اس کے درمیان میں لمبی سید ھی شاخ نکلتی ہے۔جس کے اوپر بالی نما گلابی پھول لگتے ہیں۔اس کی جڑ پھیل کر نئے پودے پیداکرتی ہے ۔اس میں ہر قسم کا کشتہ بن سکتا ہے۔
رنگ : تقریباًسیاہ اور ڈالیاں چکنی ہوتی ہیں۔
ذائقہ : سخت کڑوا اور جی متلانے والا ہوتا ہے۔
اہم بات : ایلوا گھیکوار کے پتوں کے گودے کا عصارہ ہے جوکہ کئی قسم کا ہوتا ہے۔لیکن بہترین ایلوا صبرسقو طری ہوتا ہے۔جہاں اس کی بابت ہی بیان ہوگا
ایلوا کے پودے کو ایلوایا ایریا ایلوچائی منن کہاجاتاہے۔اس پودا کو عموماًگھروں میں خوبصورتی کیلئے لگایاجاتا ہے۔
مقام پیدائش : پاکستان اور ہندوستان
مزاج : گرم خشک درجہ دوم
افعال : ملین ومسہل ،مقوی معدہ ،مقوی جگر ،قاتل کرم شکم ،مدرحیض ،منقی قروح
استعمال :
ایلوا قبض دور کرنے کیلئے بکثرت استعمال ہوتا ہے۔دماغ پیٹ،اور مفاصل کے مادے کو خارج کرتا ہے۔ مفردیامناسب ادویہ کے ہمراہ امراض سوداویہ میں مستعمل ہے۔
تقویت معدہ کے لئے خفیف مقدار میں استعمال کیاجاتا ہے۔
کرم شکم خصوصاًچونوں کے قتل واخراج کیلئے اس کے آب محلول سے حقنہ کرتے ہیں۔یا کسی روغن میں ملاکر مقعد میں لگاتے ہیں۔اور بعض کرم مار دواؤں میں بھی ان کو شامل کیاجاتا ہے۔جو کھانے کو دی جاتی ہے۔
مدر حیض ہونے کی وجہ سے بندش حیض ،قلت حیض ،سوءہضم دائمیقبض میں مفید ہے۔حیض کی کمی میں فولاد کے مرکبات کے ہمراہ استعمال کرانے سے حمل ساقط ہوجاتا ہے۔اسقاط حمل کیلئے اس کو بطور فررجہ بھی استعمال کرتے ہیں۔
زخموں کو پاک و صاف کرنے کیلئے تنہایامناسب ادویہ کے ہمراہ ذرورکرتے یامرہم میں شامل کرکے لگاتے ہیں۔بصارت کو تقویت دیتا ہے۔
سدہ کھولتا ہے۔ اشق رسوت اقاقیاافیون کوسرکہ میں حل کرکے استعمال کرنا ورم طحال کونافع کرتاہے۔

مقدارخوراک :
ایک سے چار رتی

خاص فوائد :
ایلوز کو ہومیوپیتھی میں اسہال بند کرنے کیلئے پوٹینسی میں استعمال کرتے ہیں۔اور بواسیر میں حب کہ ٹھنڈے پانی سے بواسیر کے درد کو افاقہ ہوتو ایلوز استعمال کرتے ہیں۔

تخم قرفس | Tukham-e- KarfusScientific Name: Celery Seedsاجوائن پودوں کے اجمودا خاندان کا ایک رکن ہے اور اجوائن کے بیجوں ...
21/01/2023

تخم قرفس | Tukham-e- Karfus
Scientific Name: Celery Seeds

اجوائن پودوں کے اجمودا خاندان کا ایک رکن ہے اور اجوائن کے بیجوں کے بہت سے صحت کے فوائد ہیں۔ اجوائن عام طور پر دنیا کے کئی حصوں میں اگائی جاتی ہے۔ اجوائن ایک قسم کی سبزی ہے اور اسے مختلف پکوانوں اور غذائی خوراک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ذائقہ میں کڑوا اور کبھی کبھی کھٹا ہوتا ہے۔ یہ ذائقہ میں کرکرا اور کرکرا ہوتا ہے۔ اجوائن کا بیج/تخم قرفس (تخم قرفس) جسے Apium Graveolens بھی کہا جاتا ہے، اجوائن کے پھل کو خشک کرکے حاصل کیا جاتا ہے۔ اجوائن کے بیجوں میں کیلوری کی قیمت کم ہوتی ہے اور ان میں غذائیت زیادہ ہوتی ہے۔ اس میں کئی دواؤں کی خصوصیات بھی ہیں۔

اجوائن کے بیجوں کے صحت کے فوائد میں شامل ہیں،

اس میں کینسر سے لڑنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
یہ بلڈ پریشر کی سطح کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
یہ جگر کو مضر اثرات سے بچاتا ہے۔
اجوائن کے بیجوں کے فوائد میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کی صلاحیت شامل ہے۔
اجوائن کے بیج گردشی نظام کے مسائل کے علاج کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں۔
اجوائن کے بیج جوڑوں کے درد اور سوجن کے علاج میں مدد کرتے ہیں۔ اجوائن کے بیجوں کا روزانہ استعمال سوزش سے متعلق بیماریوں جیسے گاؤٹ، گٹھیا اور گٹھیا کے علاج میں مدد کرتا ہے۔
اجوائن کے بیج بچہ دانی کو متحرک کرتے ہیں اور پٹھوں کی کھچاؤ کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں، خاص طور پر خواتین کے تولیدی نظام سے متعلق۔
اجوائن کے بیج ماہواری کے درد اور درد کو کم کرنے میں مددگار ہیں۔ اگر خواتین کو یہ روزانہ کی بنیاد پر ہوتا ہے تو یہ واقعی ماہواری کی تکلیف کی علامات کو کم کرتا ہے۔
اجوائن کے بیج فطرت میں موتروردک ہوتے ہیں۔ چونکہ اجوائن کے بیج فطرت میں موتروردک ہوتے ہیں ان کی سفارش ان لوگوں کے لیے کی جاتی ہے جو گردے کی پتھری، پانی برقرار رکھنے اور گاؤٹ کے شکار ہیں۔
اجوائن کے بیج اینٹی بائیوٹک ہونے کے ساتھ ساتھ اینٹی سیپٹیک بھی ہیں۔ یہ خصوصیات جسم میں کئی طرح کے انفیکشن کے علاج کے لیے بہت ضروری ہیں۔ اجوائن کے بیج پیشاب کی نالی کے انفیکشن کے علاج میں خاص طور پر مفید ہیں۔ اجوائن کے بیج مثانے کی بیماریوں، گردے کی پریشانیوں اور سیسٹائٹس کے علاج کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
احتیاطی تدابیر:

حاملہ خواتین کو اجوائن کے بیج کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس سے بچہ دانی میں خون بہہ سکتا ہے اور پٹھوں میں سکڑاؤ ہوسکتا ہے جس سے اسقاط حمل ہوسکتا ہے۔
فعال گردے کی سوزش والے افراد کو اجوائن کا بیج نہیں لینا چاہیے۔
کم بلڈ پریشر والے افراد اجوائن کے بیج لینے پر غور کرتے وقت احتیاط برتیں۔
کچھ لوگ جن کو برچ پولن سے الرجی ہوتی ہے انہیں اجوائن کے بیج سے بھی الرجی ہو سکتی ہے۔
اجوائن کے تنوں اور بیجوں میں موجود کچھ کیمیکل جلد کو سورج کی UV شعاعوں کے لیے بہت حساس بنا سکتے ہیں۔

چھال کیکر | Chall kikarScientific Name: Acacia Tree Bark.• تعارف:ببول، بابل، عربی/چل کیکر (چھال کیکر) ایک جھاڑی نما درخت...
20/01/2023

چھال کیکر | Chall kikar
Scientific Name: Acacia Tree Bark.

• تعارف:
ببول، بابل، عربی/چل کیکر (چھال کیکر) ایک جھاڑی نما درخت ہے جس میں تیز کانٹے ہوتے ہیں اور یہ 15 فٹ تک اونچا ہو سکتا ہے۔ اس کا سائنسی نام Acacia Karoo ہے۔ وہ خشک اور خشک علاقوں میں پھل پھول سکتے ہیں۔ درخت کی چھال اور پتوں میں ٹینن اور گیلک ایسڈ ہوتا ہے جو اسے کڑوا ذائقہ دیتا ہے۔

• استعمال:
ببول کے درخت کی چھال کے کچھ صحت کے فوائد اور استعمال یہ ہیں۔
ببول کے درخت کی چھال ایکزیما کے علاج میں موثر ہے۔
یہ خون بہنے اور انفیکشن کو کنٹرول کر سکتا ہے۔ اس طرح، وہ زخموں، کٹوتیوں، اور زخموں پر استعمال کیا جا سکتا ہے.
یہ ٹنسلائٹس کی علامات کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔
ببول کی چھال منہ اور دانتوں کی صفائی کے لیے بہترین ہے۔ یہ مسوڑھوں سے متعلق مسائل کے علاج کے لیے بھی اچھا کام کرتا ہے۔
یہ لیکوریا کے علاج کے لیے مفید ہے۔
ببول کے درخت کی چھال اکثر نظام انہضام کو راحت بخشنے، جلد کے دھبوں کو کم کرنے اور سوزش کو کم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ منہ کے استعمال سے سانس اور نظام انہضام کے امراض اور پیشاب کے امراض سے نجات ملتی ہے۔
ببول افراد میں ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار ہے۔

Address

Scheem3 Dock Chaudhrian Pakki Galli
Rawalpindi
46000

Opening Hours

Monday 10:00 - 22:00
Tuesday 10:00 - 22:00
Wednesday 10:00 - 22:00
Thursday 10:00 - 22:00
Friday 10:00 - 22:00
Saturday 10:00 - 22:00
Sunday 10:00 - 22:00

Telephone

+923150542858

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MSL Herbal Product posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to MSL Herbal Product:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram