22/10/2025
"آج کا گیان"
Increased Sputum (Phlegm)
بلغم کا زیادہ بننا یا اس کا زیادہ اخراج آج کل ایک بہت اہم مسئلہ ہے جس سے اکثر مریض دوچار رہتے ہیں۔ اور ان کا یہی سوال ہوتا ہے کہ بلغم کو سکھانے کے لئے کوئی دوائی بتائیں۔ مگر حقیقت میں ایسی کوئی دوائی ہے ہی نہیں جو مستقل اس کو روکے۔ ویسے تو بلغم کا بننا ایک نارمل اور ضروری عمل ہے جس کے ذریعے ہمارے پھیپھڑوں اور سانس کی نالی سے گرد و غبار اور دوسرا گند باہر نکلتا ہے مگر اس کا زیادہ بننا مریضوں کے لئے تکلیف دہ ہوتا ہے۔
اس کی وجوہات میں سانس کی نالی (ناک سے لے کر پھیپھڑوں کے آخر تک) کی سوزش ہے اور اس سوزش کی وجہ انفیکشن بھی ہو سکتا ہے اور الرجی بھی۔ اس کے علاوہ سانس کی نالی کی سوزش معدے کے تیزابی پانی کے واپس آنے GERD کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے، ٹینشن بھی اس کی وجہ ہے۔ اس کے علاوہ ناک اور ناک کے گرد کھوکھلی ہڈیوں کی سوزش Sinusitis بھی اس کی وجہ ہوتی ہے۔ آواز کے بیٹھ جانے Laryngitis سے بھی یہ مسئلہ ہو سکتا ہے۔
لہذا اس بلغم کے زیادہ بننے کے مسئلے کے ساتھ جب مریض میرے کلینک آتے ہیں تو سب سے پہلے وجہ کو معلوم کرنا ہوتا ہے جو میں اوپر بیان کر چکا ہوں۔ اور جب وجہ کا علاج میں کرتا ہوں تو اللہ کے کرم سے مریض کو مستقل آرام ملتا ہے۔ کیونکہ جب تک وجہ ٹھیک نہیں ہوگی، دوائیوں سے آپ جتنا بھی سانس کی نالی کی سوزش اور بلغم کو سکھاتے رہیں مسئلہ بار بار ہوتا رہے گا۔
مزید معلومات یا علاج کے لئے دئیے گئے نمبر پر رجوع کریں۔
واللہ اعلم
طالب دعا ڈاکٹر عاصم جمیل
03463161563