Doctor Jawad Hussain Awan

Doctor Jawad Hussain Awan Ye page medical information or islam ky related he

10/11/2025

اگر آپ چاہیں تو میں عمر یا مخصوص حالت (مثلاً: مرد/خواتین، بلڈ پریشر، وزن کم کرنا، شوگر وغیرہ) کے مطابق خاص میڈیکل ٹپس بھی بنا سکتا ہوں۔
کیا آپ بتائیں گے کہ کس طرح کی ہیلتھ ٹپس آپ چاہتے ہیں؟
DrJawad Awan

10/11/2025

🧠 دماغی صحت

روز کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کریں۔

موبائل یا سکرین کا استعمال محدود رکھیں۔

قرآن کی تلاوت، ذکر اور مثبت سوچ ذہنی سکون دیتی ہے۔
DrJawad Awan

💪 مدافعتی نظام (Immunity) مضبوط رکھنے کے لیےوٹامن C والے پھل (کینو، لیموں، امرود) کھائیں۔ہلدی والا دودھ یا ادرک کی چائے ...
10/11/2025

💪 مدافعتی نظام (Immunity) مضبوط رکھنے کے لیے

وٹامن C والے پھل (کینو، لیموں، امرود) کھائیں۔

ہلدی والا دودھ یا ادرک کی چائے مفید ہے۔

ورزش یا ہلکی جسمانی سرگرمی روزانہ کریں۔
DrJawad Awan

10/11/2025

💧 پانی اور ہائیڈریشن

دن میں کم از کم 8 سے 10 گلاس پانی پئیں۔

گرمیوں میں پانی کے ساتھ ORS یا لیموں پانی استعمال کریں تاکہ جسم میں نمکیات متوازن رہیں۔

---

❤️ دل کی صحت

نمک اور تیل کا استعمال کم کریں۔

گری دار میوے (بادام، اخروٹ) دل کے لیے مفید ہیں۔

بلڈ پریشر اور شوگر چیک کرواتے رہیں۔

DrJawad Awan

🩺 عمومی صحت کے لیے ٹپس1. صبح خالی پیٹ پانی پئیں — جسم سے ٹاکسن خارج کرتا ہے اور نظامِ ہاضمہ بہتر بناتا ہے۔2. روزانہ 30 م...
10/11/2025

🩺 عمومی صحت کے لیے ٹپس

1. صبح خالی پیٹ پانی پئیں — جسم سے ٹاکسن خارج کرتا ہے اور نظامِ ہاضمہ بہتر بناتا ہے۔

2. روزانہ 30 منٹ واک کریں — دل، دماغ اور موڈ کے لیے بہترین ہے۔

3. نیند پوری کریں (7–8 گھنٹے) — نیند کی کمی ذہنی دباؤ اور بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔

4. پھل اور سبزیاں زیادہ کھائیں — قدرتی وٹامنز اور منرلز حاصل ہوتے ہیں۔

5. جنک فوڈ، کولڈ ڈرنکس اور زیادہ چینی سے پرہیز کریں۔
Dr Jawad Awan

10/11/2025

Agr kisi ko koi b health issue he to wo free online consult kr sakta he

02/02/2024
جو لوگ میرے معیار تک نہ پہنچ سکے _ ✨🌹پھر وہ لوگ میرے کردار پر بھونکتے ہیں ❤😊
31/12/2023

جو لوگ میرے معیار تک نہ پہنچ سکے _ ✨🌹
پھر وہ لوگ میرے کردار پر بھونکتے ہیں ❤😊

26/12/2023
26/12/2023

*ایک ڈاکٹر ایک مسیحا*

بچہ چند ماہ کا تھا کہ اسے قے کا عارضہ لاحق ہو گیا، میں اسےشہر کے سب سے بڑے چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر سمیر شیخ کے پاس لے گیا، ڈاکٹر صاحب نے معائنے کے بعد فرمایا:
"اسے الٹا سلایا کیجئے، ٹھیک ہوجائے گا۔"

یہ کہہ کر وہ مجھے یوں دیکھنے لگے جیسے ان کی ذمہ داری پوری ہو گئی۔ میں نے سوالیہ نظروں سے ان کی جانب دیکھتے ہوئے کہا:
"دوائی ؟"
انہوں نے خالی پرچہ میری جانب بڑھاتے ہوئے فرمایا:
"کوئی دوائی نہیں، بچوں کو دوا صرف اشد ضرورت کے تحت دی جاتی ہے"
میں اور اہلیہ خالی پرچہ لئے گھر آگئے اور بچے کی قے کی شکایت الٹا سونے سے ٹھیک ہوگئی۔

کچھ عرصے بعد اس کے دانت نکلنے کے دن آئے تو میں ایک بار پھر اسے لے کر ڈاکٹر سمیر کی خدمت میں حاضر ہوا اور دانشوری بھگارتے ہوئے کہا
"ڈاکٹر صاحب ! یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ بچوں کے جب دانت نکلتے ہیں تو اس کے سبب ان کا پیٹ خراب ہوجاتا ہے، جس سے یہ کمزور ہو جاتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ آپ بچے کے لئے کوئی ایسی دوا لکھ دیجئے کہ اس کا پیٹ خراب نہ ہو اور یہ ہٹا کٹا رہے۔"

ڈاکٹر سمیر عینک کے اوپر سے گھورتے ہوئے میری دانشوری پر حملہ آور ہوئے۔

"نہیں! میں بالکل نہیں جانتا کہ دانت نکلنے سے بچوں کا پیٹ خراب ہوتا ہے، یہ راز کب دریافت ہوا؟"

تپ تو مجھے بہت چڑھی مگر ضبط سے کام لیتے ہوئے ان کی معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے گزارش کی۔

"میرے دونوں بڑے بچوں کے ساتھ ایسا ہوچکا ہے، اور یہ تو عام معروف بات ہے، حیرت ہے آپ نہیں جانتے ۔"
ڈاکٹر صاحب بولے
"یہ انپڑھ گھرانوں کا تصور ہے کہ دانت نکلنے سے پیٹ خراب ہوتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جب بچے کے دانت نکلتے ہیں تو اس کے مسوھڑوں میں کھجلی ہوتی ہے جس کے سبب وہ بار بار ہاتھ منہ میں ڈالنے لگتا ہے، چونکہ ہاتھوں پر جراثیم ہوتے ہیں سو یہ بچے کے پیٹ میں جاکر خرابی پیدا کر دیتے ہیں. حل اس کا یہ ہے کہ بچے کے دانت نکلنے کے ایام میں مناسب وقفے کے ساتھ دن میں چار بار اس کے ہاتھ صابن سے دھوئے جائیں۔"

یہ کہہ کر وہ پچھلی بار کی ہی طرح یوں ہاتھ ٹیبل پر رکھ کر بیٹھ گئے جیسے انہیں مزید کچھ نہیں کرنا. عرض کیا
"دوائی کوئی نہیں؟"
فرمایا:
"کوئی نہیں"
کچھ مدت بعد بچے کا گلا اور سینہ خراب ہوگیا، میں اس بار بھی اسے ڈاکٹر سمیر کے پاس لے گیا مگر اس بار "انپڑھ گھرانوں"والی ڈوز سے بچنے کی خاطر دانشوری جھاڑنے سے مکمل گریز کرتے ہوئے بس اتنا کہا:
"اس کا گلا اور سینہ خراب ہے"
"کیوں خراب ہے؟"
"مجھے کیا پتا، میں تو انپڑھ گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں"
یہ میں نے جی ہی جی میں کہاچونچ بند ہی رکھی. وہ معائنہ فرما کر بولے۔

"سری لیک بند کر دیجئے، ٹھیک ہو جائے گاسری لیک ہر بچے کو راس نہیں آتی"
"سری لیک کی جگہ کیا دیں؟"
"دہی جو کھٹی ہرگز نہ ہو، ابلا ہوا آلو، یخنی، سبز چائے، شہد اور کھچڑی دیجئے"
"دوائی ؟"
"بچوں کو دوا صرف اشد ضرورت کے وقت دیتے ہیں اور وہ بھی ایک آدھ. وقاص کو کوئی اشد ضرورت نہیں"
میں بچے کو دس بارہ برس کی عمر تک بوقت ضرورت ڈاکٹر سمیر کو ہی دکھاتا رہا اور اس پورے عرصے میں ایک دو بار ہی انہوں نے ایک آدھ دوا لکھ کر دی. وہ سختی سے اس بات کے قائل تھے کہ بچے کو دوا نہیں دینی چاہئے. آج بھی ان کے لئے دل سے دعاء نکلتی ہے کیونکہ وہ ایسے دور میں بچوں کو ادویات سے بچانے کے قائل تھے جس دور میں کمیشن خور ڈاکٹرز پانچ سے دس دوائیں لکھ کر مریض کو کرتے تو مزید بیمار ہیں لیکن نسخے والے پیڈ کی لوح پر "ھوالشافی"پرنٹ کرا کر ثواب دارین کی امید بھی رکھتے ہیں.
کیا آپ بھی ڈاکٹر سمیر جیسے کسی ڈاکٹر کو جانتے ہیں؟

Address

Rawalpindi

Telephone

+923484424753

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Doctor Jawad Hussain Awan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Doctor Jawad Hussain Awan:

Share