Homoeopathic Dr. Rehan's Family Clinic

We HELP you to fight disease and WIN in life. We serve humanity with homoeopathy.

Operating as usual

[08/26/21]   جَو کا دلیہ

مختلف تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ناشتے میں جَو کا دلیہ کھانے سے خراب کولیسٹرول میں کمی واقع ہوتی ہے، جَو کے دلیئے میں پلانٹ فائبر (جسم میں جَلد جذب ہو جانے والا)، نائٹروجن کمپاؤنڈز، گوند، چینی اور فیٹس کی معمولی مقدار کے علاوہ نشاستہ بھی پایا جاتا ہے جو کہ انسانی جسم سے خراب کولیسٹرول کی مقدار کم کر کے تندرست بناتا ہے۔

[08/26/21]   طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے کہ صبح کا ناشتہ کیئے بغیر گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہیئے اور اگر گھر میں بنا ہوا عین حفظانِ صحت کے مطابق صحت بخش غذاؤں سے ناشتہ کیا جائے تو یہ دن کی پہلی غذا سارا دن جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے، اس کے علاوہ کچھ ایسی غذائیں بھی ہیں جو برسہا برس آپ کو تندرست و جوان رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

[08/23/21]   ڈپریشن میں مبتلا افراد اکثر یہ محسوس کرتے ہیں کہ اُن کی اداسی کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے مگر ایسا نہیں ہوتا، ارد گرد کا ماحول ڈپریشن کی بڑی وجہ قرار دی جاتی ہے یا خود اپنے لیے پیدا کیے گئے حالات، اندر ہی اندر کوئی چیز آپ کی ذہنی صحت کو متاثر کر رہی ہوتی ہے، لہٰذا خود کے بارے میں سوچیں، خود کے لیے وقت نکالیں، اداس بیٹھنے یا کسی سے الجھنے کے بجائے اپنا فارغ وقت ورزش کر کے گزاریں۔

[08/23/21]   طبی ماہرین کے مطابق زندگی کے آدھے مسائل انسان خود اپنے لیے پیدا کرتا ہے، آسان چیزوں کو چھوڑ کر مشکل چیزوں کا انتخاب اور کسی بھی تکلیف دہ چیز کو بھولنے کے بجائے تا دیر اُسے سوچتے رہنے یا اُس کا حل تلاش نہ کرنے کے سبب زندگی کا زیادہ تر حصہ مشکلوں اور پریشانیوں میں گزر جاتا ہے اور ہم اس کے عادی ہو کر اپنی روٹین متاثر کر بیٹھتے ہیں۔

[08/23/21]   تنہائی لوگوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے، ماہرین صحت کے مطابق تنہائی کا شکار افراد کے امراض قلب میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔

24/07/2021

[05/27/21]   لال لوبیا کے استعمال سے بے شمار فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں جن میں سے چند مندرجہ ذیل درج ہیں:

لوبیا میں فولیٹ (وٹامن بی9) اور فائبر بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جس کے سبب اس کا استعمال دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے اور شریانوں کو کشادہ کرتا ہے۔

لوبیا میں موجود ڈائیٹری فائبر نظام ہاضمہ کے راستوں میں جیل کا کام کرتا ہے جو کولیسٹرول کو جسم سے خارج کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، اس کے استعمال سے جسم سے اضافی اور منفی کولیسٹرل کا خاتمہ ممکن ہوتا ہے۔

لوبیا اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے باعث اینٹی ایجنگ صلاحیت کا حامل ہے، اسے کھانے سے مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں۔

لوبیا بلڈشوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے اور آئرن کی کمی دور کرتا ہے۔

لوبیا کا استعمال وزن میں کمی کا ذریعہ بنتا ہے، اس کا روزانہ استعمال وزن میں تیزی سے کمی لاتا ہے۔

لوبیا جسم کے لیے انتہائی ضروری جز پروٹین پر مشتمل اور مضر صحت کولیسٹرول سے پاک غذا ہے جو مجموعی صحت کی بہتری کے لیے بےحد ضروری ہے۔

[03/25/21]   اگر آپ بھی ان لوگوں میں سے ہیں جو ناشتہ نہیں کرتے تو آپ اپنے دن کا آغاز ملک شیک یا صحت بخش اسموتھی سے کرسکتے ہیں۔ بے شک آپ کم مقدار میں ناشتہ کریں یا اپنی پسند کی چیز ناشتے میں کھائیں لیکن اسے کھائیں ضرور تاکہ آپ اپنے لیے ایک صحت مند روٹین بنانے میں کامیاب ہوسکیں۔

[03/11/21]   ذیابطیس ٹائپ 1 ہے کیا؟

ماہرین کے مطابق ذیابطیس ٹائپ 1 شوگر کی ایک ایسی قسم ہے جو بچوں سمیت نوجوانوں کو بھی متاثر کرسکتی ہے، ذیابطیس ٹائپ 1 میں انسانی جسم میں موجود لبلبہ بہت کم انسولین بناتا ہے یا پھر انسولین کی افزائش ہوتی ہی نہیں ہے، ذیابطیس کی ٹائپ 1، ذیابطیس ٹائپ 2 سے مختلف ہے اور یہ بچوں اور نوجوانوں کو بھی متاثر کرتی ہے جبکہ ٹائپ 2 بڑی عمر کے افراد کو زیادہ تعداد میں متاثر کرتی ہے۔

[02/16/21]   کیوی پھل میں وٹامن اے، بی 6، بی 12 ،ای کے ساتھ پوٹاشیئم ، کیلشئم، آئرن اور میگنیشیم کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے، جو جسم کے افعال درست رکھتے ہیں جس میں خون کی روانی، آئرن جذب کرنے کی صلاحیت، مضبوط ہڈیاں اور دانت، بہترین بصارت، اور تناؤ سے نکلنے کی صلاحیت شامل ہے۔

[01/28/21]   میگرین کے شکار افراد باقاعدگی سے ورزش کو اپنا معمول بنائیں۔ ورزش ذہنی تناؤ کو کم کرتی ہے اور اس سے جسم میں بہت سے کیمیکلز اور افعال کو متوازن کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ صبح سیر کے لیے 15سے 20منٹ نکالیں۔

[01/27/21]   دودھ پلانے والی مائیں خون کی کمی کاشکار ہو جاتی ہیں ان کے لیے ہرے پتے والی سبزیاں بہت فائدمند غذا ئیں ہیں، پالک میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو کہ بریسٹ کینسر سے محفوظ رکھتے ہیں۔

[01/23/21]   پانی کی مناسب مقدار انسان کے جسم کے لیے اتنی ہی ضروری ہے جتنا کہ غذائیت سے بھرپور خوراک۔

[01/20/21]   مشروم کے پانچ حیرت انگیز فوائد

کولیسٹرول لیول ٹھیک رہتا ہے۔
ہڈیوں کے لیے مفید
ہڈیوں کے لیے مفید
شوگر کے لیے بہترین
وزن کرنے میں معاون

[01/19/21]   قدرت نے انسانوں کو بے شمار نعمتیں عطا کی ہیں جن میں سے پھل، سبزیاں، میوہ جات وغیرہ شامل ہیں،ان میوہ جات میں ایک انجیر بھی شامل ہے اور انجیر جنت کا پھل بھی کہلاتا ہے۔ انجیر کمزور اور دبلے لوگوں کے لیے قدرت کی نعمت ہے۔ ا نجیر جسم کوپر کشش اور چہرے کو سفید و سرخ رنگت عطا کرنے کے ساتھ ساتھ دلکش بھی بناتی ہے۔

[01/09/21]   کلونجی کو اگر ناشتے میں استعمال کیا جائےتو یہ میٹابولزم درست رکھتی ہے، دائمی قبض کی تکلیف رفع کرتی ہےاورجسمانی طاقت و توانائی بحال کر کے قوّتِ مدافعت بڑھاتی ہے۔

[01/07/21]   پلاسٹک کے برتنوں میں کھانا گرم کرنا

ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کھانے کو پلاسٹک کے برتنوں میں گرم کرنے سےبرتنوں میں کینسر کا باعث بننے والے اجزا شامل ہوجاتے ہیں جبکہ کینسر سے ہٹ کر بھی دیگر امراض جیسے بانجھ پن، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپے اور ذیابیطس وغیرہ کا خطرہ بڑھتا ہے۔

[01/07/21]   نہار منہ پانی پینا جاپانی روایتوں میں سے ایک ہے جس کے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں، صبح اُٹھتے ہی نہار منہ پانی پینے سے دماغ اور جسم فعال ہو جاتا ہے اور جسمانی اعضاء اپنا کام بہتر طریقے سے انجام دینا شروع کر دیتے ہیں۔

[11/18/20]   ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ 5 کیلے کھانے سے بلڈ پریشر میں اُسی طرح نصف حد تک کمی ہو سکتی ہے جس طرح بلڈ پریشر ادویات کھانے سے ہوتی ہے۔

[11/05/20]   دماغی صحت بہتر رکھنے والی غذائیں

اخروٹ
بادام
مونگ پھلی
دالیں اور اجناس
پتو ں والی سبزیاں
پھلیاں
پھل
مچھلی

[11/05/20]   ’’ارے بھئی دماغ کو تیز کرنا ہے تو بادام اور اخروٹ کھائو‘‘

[10/27/20]   صحت بخش اور متوازن غذائی پلان پروٹین کے بغیر ادھورا ہوتا ہے کیونکہ یہ ایک ضروری غذائی جزو ہے، جو جسم کے لیے اہم افعال سرانجام دینے کا ذمہ دار ہے۔ ان افعال میں ٹشوز، سیلز اور مسلز کی تیاری کے ساتھ مختلف ضروری ہارمونز اور اینٹی باڈیز کی تیاری سرفہرست ہیں۔

ہمارے ناخن اور بالوں کی نشوونما کے لیے بھی پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ہماری جِلد، خون، ہڈیوں اور پٹھوں کے لیے بھی بہت اہم ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پروٹین کا بنیادی کام ہمارے جسم کی مرمت اور نشوونما کرنا ہے، یہ ہمارے جسم میں ہارمونز، انزائمز وغیرہ پیدا کرتا ہے جس سے ہمارے جسم کو توانائی ملتی ہے، ہم بیماریوں سے صحتیاب ہوتے ہیں، ہمارے جسم میں موجود غیر ضروری چربی ختم ہوتی ہے اور ہمارا آئی کیو لیول بھی بڑھتا ہے۔

[10/26/20]   بچوں کیلئے لازمی وٹامن اور منرلز

کیلشیم والی غذائیں
بی 12اور دیگر بی وٹامنز
فائبر والی غذائیں
وٹامن ڈی والی غذائیں
وٹامن ای والی غذائیں

[10/26/20]   عام طور پر عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ انسان کو مختلف بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں جیسے کہ الزائمر، ڈیمنشیا، ذیابطیس، بلڈ پریشر، امراض قلب، جوڑوں کا درد اور دیگر جسمانی بیماریاں۔ ان سب سے محفوظ رہنے کا طریقہ تو یہ ہے کہ اوائل عمری سے ہی اپنی صحت کا خیال رکھا جائے اور صحت بخش غذا استعمال کی جائے۔

[10/24/20]   لوگ کیوں ہکلاتے ہیں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہکلانے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں نفسیاتی اور موروثی عوامل بھی شامل ہیں۔ مثال کے طور پر گھر، اسکو ل یا دفتر میں ملنے والا ذہنی دباؤ، جینز میں پایا جانے والا کوئی نقص یا کوئی جسمانی کمی، اس کی ممکنہ وجوہات میں شامل ہیں۔ بات کرنے کی اس تکلیف کا سب سے زیادہ شکار بچے ہوتے ہیں۔

[10/19/20]   آنکھوں کی حفاظت کے لیے ذیل میں بتائے گئے مشوروں پر عمل کیا جاسکتا ہے۔

٭صحت بخش غذائیں: اپنی خوراک میں وہ غذائیں شامل کریں، جو آنکھوں کے لیے فائدہ مند ہوں۔ آنکھوں کے لیے گاجر کے علاوہ ہری سبزیاں جیسے پالک، گوبھی، بروکولی، بند گوبھی اور سلاد پتہ مفید ہیں۔

٭مچھلی: مچھلی میں اومیگا 3فیٹی ایسڈ زبردست مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اومیگا3 آنکھوں کے امراض کو کم کرنے ، آنکھوں کے اعصاب کو مضبوط بنانے اور خشک آنکھوں جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

٭ورزش: آنکھوں کی حفاظت کے لیے ان کو آرام پہنچانے والی مشقیں بھی بے حد ضروری ہیں۔

٭کمپیوٹر کا استعمال اور حفاظت: آنکھوں کی حفاظت کے طور پر کمپیوٹر کی اسکرین مناسب جگہ پر رکھیں اور اس سے20سے 28انچ کا فاصلہ برقرار رکھیں۔ کام کے دوران ہر20 منٹ بعد وقفہ ضرور لیں۔

٭روشنی: ہلکی روشنی میں کبھی کام نہ کریں۔ اسی طرح روشنی آگے رکھ کر کام نہ کریں بلکہ روشنی ہمیشہ پیچھے یاپھر دائیں بائیں طرف سے آنی چاہیے۔

٭سن گلاسز: دھوپ کے چشموں کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔ ایسے سن گلاسز لگائیں، جو سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کو روک سکیں۔

[10/17/20]   عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ انسان کو مختلف بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں جیسے کہ الزائمر، ڈیمنشیا، ذیابطیس، بلڈ پریشر، امراض قلب، جوڑوں کا درد اور دیگر جسمانی بیماریاں۔ ان سب سے محفوظ رہنے کا طریقہ تو یہ ہے کہ اوائل عمری سے ہی اپنی صحت کا خیال رکھا جائے اور صحت بخش غذا استعمال کی جائے۔

[10/16/20]   Homeopathy helps a lot in ADHD children.

If treated with homeopathy constitutionally way of treatment after taking a thorough case history then this can be cured permanently.

[10/16/20]   اے ڈی ایچ ڈی ایک عام ذہنی خرابی ہے جو بچپن میں شروع ہوتی ہے اور نوجوانی تک جاری رہ سکتی ہے۔ اپنی عمر کے دیگر بچوں کی نسبت اس مرض میں مبتلا بچے بہت زیادہ متحرک اور دھیان نہ دینے والے ہوتے ہیں، ان میں ایک اضطراری کیفیت پائی جاتی ہے۔

[10/16/20]   کچھ والدین اکثر پریشان نظر آتے ہیں کہ ان کا بچہ گھر ہو یا اسکول، کسی بات پر بھی توجہ مرکوز نہیں کرپاتا۔ دراصل اس کی ایک وجہ توجہ مرکوز نہ کرپانے کا مرض (Attention-Deficit/Hyperactivity Disorder) ہوسکتا ہے۔

[10/14/20]   ورزش کیلئے وقت نکالیں

ورزش کرنے سے نہ صرف جسمانی صحت کے حوالے سے بلکہ جذباتی لحاظ سے بھی متعدد فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ خاص طور پر دوڑنے سے اینڈورفنز ہارمون ریلیز ہوتا ہے ۔ ورزش کی دیگرسرگرمیوں سے ڈوپامائن اور سیروٹونن کا لیول بھی بڑھ سکتاہے یعنی ورزش کرکے آپ اپنے خوشگوار ہارمونز کوریلیز کرکے ایک اچھے موڈ میں آ سکتے ہیں۔

[10/14/20]   ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ 50سال سے زائد عمر کے افراد اگر ہفتے میں دو تین بار معتدل ورزش کریں تو اس سے ان کا ذہن تروتازہ رہتا اور تیزی سے کام کرتاہے جبکہ ان کی یادداشت میں بھی بہتری آتی ہے۔

[10/13/20]   بدلتے موسم میں وائرل انفیکشن سے بچنےکے آسان طریقے

نمک ملے نیم گرم پانی سے غرارے کریں
موسم کے بدلنے کے دوران زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں
زنک کا استعمال کریں
بھاپ کا استعمال کریں
سبز چائے ، جڑی بوٹیوں کی چائے کا استعمال کریں

[10/12/20]   ہارمونز کے عدم توازن کی وجوہات

- سونے، جاگنے کے اوقات میں تبدیلی
- سہل پسندی
- ذہنی تناؤ
- کاربوہائیڈریٹس کا زائد استعمال
- ماحولیاتی اثرات
- وٹامن ڈی کی کمی
- موروثیت

[10/09/20]   جگر کو صحت مند رکھنے والی دیگر غذاؤں

جو کا دلیہ
کھجور
لہسن
سبز چائے
چقندر
انجیر
میوہ جات
مچھلی
زیتون کا پھل
آلوبخارا

Location

Telephone

Address


Street No. 3 Ayub Colony, Khayyaban-e-Tanveer, Chaklala Scheme III,
Rawalpindi
46000

Opening Hours

Monday 11:00 - 17:00
Thursday 11:00 - 17:00
Friday 15:00 - 17:00
Saturday 11:00 - 17:00
Other Family medical practices in Rawalpindi (show all)
City Medicare Lab & City Diagnostic Center City Medicare Lab & City Diagnostic Center
Satellite Town
Rawalpindi, 45000

CITY DIAGNOSTIC CENTER CDC

Dr muhammad Naseem Sh Hashmi BZU Multan Dr muhammad Naseem Sh Hashmi BZU Multan
Sadiq Abad
Rawalpindi

Practice of medicine with mujeeb Dr. Mujeeb Hashmi This is my channel in which you can get medical knowledge .by this you can get healthy life.if you are a health care provider you SUBSCRIBE. https://www.youtube.com/c/DrMuhammadM... Our YouTube channe

Healing Homoeo Clinic Healing Homoeo Clinic
Rawalpindi, 46000

hospital of all diseases

Health. Dr Manzoor Ahmed Butt Health. Dr Manzoor Ahmed Butt
Dr Manzoor Ahmed Butt, Main Chowk Dhoke Kala Khan, Shamsabad
Rawalpindi, 46300

Family health services including Women Health Problems ( treatment of Breast & Infertility), treatment of Skin & Sexual Diseases and Psychiatry