Al Rafay Health Clinic

Al Rafay Health Clinic Dr Abdul Salam (D.H.M.S)

4 ایسی عادات جو صحت کے لئے تباہ کن ہےہم زندگی میں اکثر مختصر فوائد کی خاطر طویل فوائد کو یکسرنظر انداز کردیتے ہیں۔ جس می...
04/02/2020

4 ایسی عادات جو صحت کے لئے تباہ کن ہے
ہم زندگی میں اکثر مختصر فوائد کی خاطر طویل فوائد کو یکسرنظر انداز کردیتے ہیں۔ جس میں بہت سی ایسی عا دتیں ہیں جو بظاہر خطرناک نہیں ہوتی مگر وہ کسی طرح سے آپ کی صحت کو نقصان پہنچارہی ہوتی ہیں۔ وہ عادات کونسی ہے اس مقالہ میں آپ جان سکتے ہیں۔

1- ناشتہ نہ کرنا
ہم سب جانتے ہیں کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم غذا ہوتی ہے اور اسے چھوڑنے کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ ناشتہ چھوڑنے سے وزن بڑھتا ہے جبکہ خون میں شکر کی تعداد میں بڑھ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ناشتہ چھوڑنے سے آپ کا میٹابولزم بھی سست ہوجاتا ہے جس سے آپ کو زیادہ کھانے کی طلب ہوتی ہے اور وزن بڑھتا ہے۔ایک حالیہ ریسرچ پیپر کے مطابق جو لوگ روزانہ ناشتہ کرتے ہیں وہ زیادہ کیلوریز استعمال کرتے ہیں، ان کا موڈ بہتر رہتا ہے جبکہ وہ توجہ کام پر مرکوز رہتی ہے

2- اسمارٹ فونز کا مسلسل استعمال
ٹیکس نیک سنڈروم نامی ایک بیماری پر کافی بات کی جارہی ہے جس کے باعث آپ کو مستقل بنیادوں پر نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اپنے فونز کو دیکھنے کے لیے ہم اپنی گردن کو جس انداز میں رکھتے ہیں اس سے گردن پر تناؤ بڑھتا ہے اور آپ یقین کریں یا نہیں مگر طویل عرصے تک ایسا ہونے سے آپ کو سرجری تک کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

3- پچھلی جیب میں پرس کا رکھنا
آپ اگر بھاری والٹ کو اپنی پچھلی جیب میں رکھنے کے عادت کا شکار ہے توجان لیں کہ مستقبل میں یہ عادت آپ کی کمر میں شدید تکلیف کا باعث بن سکتی ہے۔ اس کیفیت کو عام زبان میں wallet sciatica کہا جاتا ہے۔خواتین کے مقابلے میں اس بیماری کے مردوں میں ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جو طویل عرصے تک والٹ کو جیب میں رکھ کر گاڑی چلاتے ہیں جس سے کمر کی نسوں پر زور پڑتا ہے۔زیادہ عرصے تک اس عمل کو جاری رکھنے سے آپ اس مسئلہ کا شکار ہوسکتے ہیں جس سے آپ کے پیر کے نچلے حصوں، ٹخنوں اور کمر کے نچلے حصے میں شدید تکلیف ہوسکتی ہے۔تو احتیاطی تدبیر کے طور پر بیٹھتے وقت والٹ کو آگے کی جیب میں رکھئے۔

4- طویل عرصے تک بیٹھے رہنا
ایک حالیہ مطالعے میں پایا گیا کہ طویل عرصے تک بیٹھے رہنے سے جلد موت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ زیادہ بیٹھنے والے افراد کینسر یا دل کے امراض کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ روزانہ 12 گھنٹے یا اس سے زائد کرسی پر بیٹھے رہتے ہیں تو ذیابطیس کے امکانات 80فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

کورونا وائرس کیا ہے؟ علامات اور احتیاطی تدابیرکورونا وائرس 1960ء  میں پہلی بار  متعارف ہوا۔   اب تک 13 اقسام دریافت ہوچک...
04/02/2020

کورونا وائرس کیا ہے؟ علامات اور احتیاطی تدابیر

کورونا وائرس 1960ء میں پہلی بار متعارف ہوا۔ اب تک 13 اقسام دریافت ہوچکی ہیں جن میں سے 7 اقسام ایسی ہیں جو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوسکتی ہیں۔ کرونا وائرس دودھ دینے والے جانوروں اور پرندوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔یہ انفلوائزا کی ایک قسم ہے جو ناک کے ذریعے پھیپھڑوں میں منتقل ہوتا ہے جس سے وائرس سے متاثر ہونے والے فرد کو سانس لینے میں تکلیف اور دشواری ہوتی ہے
کورونا وائرس کی علامات:

کورونا کی علامات 2 سے 14دنوں کے درمیان سامنے آنے لگتی ہیں جن میں نزلہ ، زکام، کھانسی ، سر اور تیز بخار شامل ہیں ۔اس سےنمونیہ اور پھیپھڑوں میں سوجن پیدا ہوتی ہے اور سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے

کورونا وائرس سے کیسے بچا جائے:

صابن سے بار بار ہاتھ دھوتے رہیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وضو کرتے رہنے سے یہ مرض آپ کے قریب بھی نہیں آئے گا۔کھانا پکانے سے قبل اور بعد میں ہاتھوں کو اچھی طرح سے دھوئیں۔ کھانا مکمل طور پر پکائیں۔پانی ابال کر زیادہ سے زیادہ پیئں۔سردی اور زکام کے مریضوں سے دور رہیں۔پالتو جانوروں سے دور رہیں۔ کسی کی بھی آنکھ ، چہرے اور منہ کو مت چھوئیں۔وائرس میں مبتلا افراد اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال سے گریز کریں۔وائرس میں مبتلا افراد کی استعمال شدہ چیزوں کو استعمال سے بچنا ضروری ہے۔فلو وائرس میں مبتلا افراد رومال اور ماسک کا استعمال ضرور کریں

الرافع کلینک نیو آفر  پرچی فیس بمعہ دوائی 50 روپے نزد (TCF) ٹی سی ایف اسکول لکھن چکری روڈ دھمیال کیمپ راولپنڈی
04/02/2020

الرافع کلینک نیو آفر پرچی فیس بمعہ دوائی 50 روپے

نزد (TCF) ٹی سی ایف اسکول لکھن چکری روڈ دھمیال کیمپ راولپنڈی

13/01/2019

Address

Aslam Market Near TCF School Lakhan Chakri Road Dhamial Camp Rawalpindi
Rawalpindi
46000

Opening Hours

Monday 09:00 - 14:00
16:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 14:00
16:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 14:00
16:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 14:00
16:00 - 21:00
Friday 09:00 - 14:00
16:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 14:00
16:00 - 21:00
Sunday 09:00 - 14:00
16:00 - 21:00

Telephone

+923310441952

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Rafay Health Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category