Herbal treatments

A place where you can find tips and home remedies about your daily basic health problems We have experience of more than 100 years and our four fathers belongs to saharenpoor (UP) who had great experience of herbal treatment so we have progressed much in this field and we have found the treatment of almost every kind of diseases.

Operating as usual

قوم "عاد :
قوم عاد ایک ایسی قوم تھی جو
بڑے طاقتور تھے
40 ہاتھ جتنا قد
800 سے 900 سال کی عمر
نہ بوڑھے ھوتے
نہ بیمار ھوتے
نہ دانت ٹوٹتے
نہ نظر کمزور ھوتی
جوان تندرست و توانا رہتے
بس انھیں صرف موت آتی تھی
اور کچھ نہیں ھوتا تھا
صرف موت آتی تھی
ان کی طرف اللہ تعالی نے حضرت ھود علیہ السلام کو بھیجا
انھوں نے ایک اللہ کی دعوت دی
اللہ کی پکڑ سے ڈرایا
مگر وہ بولے
اے ھود ! ہمارے خداوں نے تیری عقل خراب کر دی ھے
جا جا اپنے نفل پڑھ
ہمیں نہ ڈرا
ہمیں نہ ٹوک
تیرے کہنے پر کیا ہم اپنے باپ دادا کا چال چلن چھوڑ دیں گے
عقل خراب ھوگئی تیری
جا جا اپنا کام کر
تیرے کہنے پر چلیں تو ہم تو بھوکے مر جائیں
انھوں نے شرک ظلم اور گناھوں کے طوفان سے اللہ کو للکارا
تکبر اور غرور میں بد مست بولے

فَأَمَّا عَادٌ فَاسْتَكْبَرُ‌وا فِي الْأَرْ‌ضِ بِغَيْرِ‌ الْحَقِّ وَقَالُوا مَنْ أَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً ۖ أَوَلَمْ يَرَ‌وْا أَنَّ اللَّـهَ الَّذِي خَلَقَهُمْ هُوَ أَشَدُّ مِنْهُمْ قُوَّةً ۖ وَكَانُوا بِآيَاتِنَا يَجْحَدُونَ ﴿١٥﴾
اب قوم عاد نے تو بےوجہ زمین میں سرکشی شروع کردی اور کہنے لگے ہم سے زور آور کون ہے؟ (۱) کیا انہیں یہ نظر نہ آیا کہ جس نے اسے پیدا کیا وہ ان سے (بہت ہی) زیادہ زور آور ہے، (۲) وہ (آخر تک) ہماری آیتوں کا (۳) انکار ہی کرتے رہے۔
کوئی ھے ہم سے ذیادہ طاقتور تو لاو ناں ؟
ہمیں کس سے ڈراتے ھو ؟
اللہ نے قحط بھیجا
بھوک لگی
سارا غلہ کھاگئے
مال مویشی کھا گئے
حرام پر اگئے
چوھے بلی کتے کھاگئے
سانپ کھاگئے
درخت گرا کر اسکے پتے کھا گئے
بھوک نہ مٹی
نہ بارش ھوئی نہ قطرہ گرا نہ غلہ اگا
پھر تنگ آکر اپنا ایک وفد بیت اللہ بھیجا
ان کا دستور تھا جب مصیبت آتی تو اوپر والے کو پکار اٹھتے
جب دور ھوجاتی تو اپنے بتوں کو پوجنے لگتے
بیت اللہ وفد گیا اور کہا کہ ہمارے لئے اللہ سے دعا کرو کہ بارش برسائے
اللہ نے3 بادل پیش کئے
کالا
سفید
سرخ
اللہ نے فرمایا ان میں سے ایک کا انتخاب کرو
انھوں نے آپس میں مشورہ کیا
کہ سرخ میں تو ھوا ھوتی ھے
سفید خالی ھوتا ھے
کالے میں پانی ھوتا ھے
کالا مانگو
اللہ تعالی نے کہا واپس پہنچو بادل بھیجتا ھوں
وہ خوشی خوشی واپس آئے
سب لوگ ایک میدان میں جمع ھوئے
بادل آیا
وہ ناچنے لگے کہ اب بارش ھوگی
قحط مٹے گا
کھانے کو ملے گا
کیا پتا تھا
کہ وہ بارش نہیں اللہ کا عذاب ھے
جو تم ھود سے کہتے تھے کہ
لے آ ! جس سے ہم کو ڈراتا ھے
اس بادل مین ایسی تند و تیز ھوا تھی کہ
جس نے ان کو اٹھا مارا ان کے گھر اڑا دئیے
60 ہاتھ کے قد اور لوگ تنکوں کی طرح اڑ رہے تھے
ھوا ان کے سروں کو ٹکراتی تھی اتنی زور سے ٹکراتی کہ ان کے بھیجے نکل نکل کر منہ پر لٹک گئے
بعض لوگ بھاگ کر غار میں گھس گئے کہ یہاں تو ھوا نہیں آ سکتی
مگر میرے رب کا حکم ھو کر رہتا ھے
ھوا غار میں بگولے کی طرح داخل ھوتی اور انکو باہر اٹھا کر پھینک دیتی
اللہ نے فرمایا
فھل تری من باقیہ
کیا کوئی باقی بچا ھے ؟
اللہ تعالی نے ان کو ہلاک کر کے دکھایا کہ جب تم اللہ کی اس کے رسول کی نافرمانی کروگے
اللہ تم پر ایسی جگہ سے عذاب بھیجے گا جہاں سے گمان بھی نہ ھوگا
جو گناہ قوم عاد نے کیا
کیا وہ ہم نہیں کر رہے
کیا ہم اللہ کی حدوں کا پار نہیں کر گئے
کیا ہم نے اللہ کو اپنی نافرمانی سے نہیں للکارا ھوا ھے
توبہ کرو
اللہ سے ڈرو
قرآن پڑھو
جن گناھوں کو ہم معمولی سمجھتے ہیں اللہ نے ان گناھوں پر پوری پوری قومیں زمین بوس کر دی ہیں
استغفرا للہ ربی من کل ذنب و اتوب الیہ

ہریڑھ. ہلیلہ سیاہ. کالی ہرڑ. بلیلہ زرد
ہلیلہ’’ ہرڑ ‘‘ اور اس کے 22 فوائد ذیل میں
Chebulla Myrobalan
دیگرنام۔
فارسی میں ہلیلہ عربی میں ہلیلج بنگالی میں ہرئیکی, ہندی میں ہڑ, سندھی میں ہریڑ انگریزی میں چے بوئے ماکروبلان اور لاطینی میں Terminaliaکہتے ہیں ۔

ماہیت۔
ہلیلہ کا درخت درمیانہ قد کا لیکن بعض جگہوں پر سوفٹ تک بلند ہوتاہے۔ پتے جامن یا اور اڑوسہ کے پتوں سے قدرے چوڑے اور چار سے اٹھ انچ تک لمبے بیضوی شکل کے سفیدی مائل سبزاور لچکدار ہوتے ہیں ۔چھوٹے کھردرے محسوس ہوتے ہیں ۔ ٹہنیوں پر پتے گھنے نہیں ہوتے ۔ پتے موسم بہار میں جھڑ کر نئے آتے ہیں۔ جو سفیدی مائل زرد ہوتے ہیں ۔ان میں سے خاص قسم کی بو آتی ہے۔ پھول سفید یاہلکے پیلے رنگ کے ہوتے ہیں ۔پھل کی شکل سب کی یکساں یعنی ایک جیسی نہیں ہوتی۔ کچھ لمبے کچھ چھوٹے بیضوی شکل کے اور خشک ہونے پر چھلکے سکڑ جاتے ہیں۔ اور پھل پانچ دھاریوں والانظر آنے لگتا ہے۔

جو پھل گٹھلی پیدا ہونے سے پکنے سے پہلے ہی درخت سے گرجاتے ہیں جو چھوٹے اور خشک ہونے پر سیاہ ہوجاتے ہیں اس کو ہلیلہ سیاہ کہا جاتا ہے اور جو پھل درخت پر نشوونما پا کر فربہ ہو کر پک جائے تو اس کو ہلیلہ کابلی کہتے ہیں۔
مقام پیدائش۔
پاکستان میں پنجاب کے بعض علاقے جبکہ ہندوستان میں کم وبیش ہر حصہ جبکہ مدراس اور میسور کے جنگلات میں خودرو ہوتاہے.

ہلیلہ سیاہ’’کالی ہرڑ‘‘
دیگرنام۔
عربی میں ہلیلج اسود فارسی میں ہلیلہ زنگی اور ہندی میں کالی ہرڑ کہتے ہیں۔

مزاج۔
سردایک خشک درجہ دوم۔ ذائقہ کسیلا
اصلاح روغن بادام, روغن زرد
افعال۔ فوائد
مقوی و منقیٰ دماغ ، نافع سدرو دوار, مقوی چشم, جاذب رطوبات ،مقوی معدہ و جگر, آمعاء مصفیٰ خون مسہل ہر ایک سہہ اخلاط سودا,صفرا اور بلغم ہے, مادہ کو دستوں کے راہ نکالتی ہے, مصلح جگر بکثرت استعمال کیا جاتا ہے, ۔۔جبکہ بریان قابض ہے دستوں کو بند کرنے کے لیے ہلیلہ سیاہ کو روغن زرد میں بریاں کر کے کھلاتے ہیں, .
اس کے استعمال سے بھوک بڑھ جاتی ہے اور غذا خوب تحلیل ہوگی,
تجدید اور اعادہ شباب کیلیے اس کو موسم برسات میں نمک طعام, موسم خزاں میں کھانڈ, موسم سرما کے اول نصف حصہ میں سونٹھ اور آخر نصف حصہ میں فلفل دراز, موسم بہار میں شہد اور شدت گرما میں قند سیاہ(گُڑ پرانا) کے ساتھ کھلاتے ہیں,
اس کی افادیت ہے کہ سرعت انزال کا عارضہ دور ہو جاتا ھے, مردانہ طاقت میں اضافہ اس کا ایک سالہ استعمال کایا پلٹ کر دیتا ھے, 70 سالہ شخص دوسری شادی کر کے صاحب اولاد ہو سکتا ہے,
😳نکتہ اس کے ساتھ گُڑ جتنا پرانا و صاف ہو گا اُتنا ہی نفع کرے گا,
😳نکتہ ہرڑ بعض مزاجوں کو خشکی پیدا کرتی ہے تو پہلی تدبیر اس کو روغن بادام سے چرب کرلیا جاے دوسری یہ کہ چکنائی حب برداشت کا استعمال ضروری ہے,
👈پرانے سے پرانا نزلے کی تحریک جاتی رہتی ہے, آشوب چشم زائل ہو جاتا ہے,

استعمال۔
ہلیلہ سیاہ کو مقوی دماغ ہونے کی وجہ سے حافظہ اور ذہن کے ضعف کو دور کرنے حواس کو تیز اور قوی کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
تقویت بصر بینائی کیلیے سونف کے ساتھ گھس کر آنکھوں میں لگاتے ہیں,
جاذب رطوبت ہونے کی وجہ سے دماغ کی فاسد رطوبتوں کوجذب کرنے کیلئے مالیخولیا اور لقوہ جیسے امراض میں چباتے ہیں اس لئے مرطوب معد ہ کیلئے مالیخولیا اور لقوہ جیسے امراض میں چباتے ہیں اس لئے مرطوب معدہ کے لئے خاص طور پر مفید و مقوی ہے۔ مسہل ہر سہہ اخلاط سودا,صفرا و بلغم ہے, اور مصفیٰ خون ہونے کی وجہ سے بہت سے سوداوی امراض مثلاً مالیخولیا, وسواس سوداوی ، بواسیر جذام اور خارش وغیرہ میں دیتے ہیں۔
دستوں کو بند کرنے کیلئے روغن زرد یا روغن بادام سے چرب کرتے اور بریان کرکے سفوف بنا کر کھلاتے ہیں جو دستوں کو بند کرنے کے علاوہ معدہ اور امعاء کو طاقت بھی دیتا ہے۔

مقدارخوراک۔
سفوفا ماشہ,
جوشاندہ اور خسیاندہ پانچ سے سات گرام ۔

بلیلہ زرد’’بڑی ہرڑ‘‘زرد ہرڑ
ماہیت۔
اس کو عربی میں ہلیلج اصغر کہتے ہیں ۔درخت ہلیلہ کا مکمل پھل ہے ۔یہ درخت پر پکنے کے بعد جس گٹھلی پڑی ہوحاصل کرتے ہیں۔
مزاج۔
سرد ایک خشک ۔۔۔درجہ دوم۔
افعال ۔
مقوی دماغ ،قابض و مقوی چشم مقوی معدہ ،مسہل صفراء ۔
استعمال۔
قابض و مقوی چشم ہونے کی وجہ سے شہد کے ساتھ گھس کر آنکھوں میں لگاتے ہیں جس سے ضعف بصارت آنکھوں کی سرخی کو دور کرنے کیلئے لگاتے ہیں ۔نہایت مفید ہے ۔اس کو بھگوکر آنکھوں کو دھونا اور خیساندہ کو پینامذکورہ امراض چشم میں مفیدہے۔
ہلیلہ زرد کو اکثر امراض دماغی میں مختلف تراکیب مثلا ًسفوف اور اطریفلوں وغیرہ میں استعمال کرتے ہیں ۔ہلیلہ کو مقوی معدہ ہونے کی وجہ سے ضعف معدہ سے استعمال کرتے ہیں اور مسہل صفراہونے کی وجہ سے بطور مسہل امراض سوداویہ و صفراویہ میں دیتے ہیں ۔واضح رہے کہ اس کا خیساندہ اس کے جوشاندے اور سفوف سے زیادہ قوی ہوتاہے۔

مربہ ہرڑ زرد۔
ہلیلہ کامربہ بھی بنایاجاتا ہے۔ جوکہ امراض چشم, تقویت دماغ و معدہ اور رفع بواسیر قبض کیلئے مشہور و مفید ہے۔
مقدار خوراک مربہ کی ایک سے تین دانے۔
مشہور مرکب۔
سفوف ہلیلہ ،اطریفل کشینزی, اطریفل زمانی اور تمام اطریفلات کا اہم ترین جزو.

😳 مشہور زمانہ طبی نسخہ کایا کلپ یا پلٹ

#ہریڑ_سیاہ_کا_ایک_سال_استعمال

طریقہ استعمال
ویدوں کا ماننا ھے کہ درج ذیل طریقہ سے ھریڑ کو ایک سال استعمال کیا جائے تو انسان کی کایا پلٹ جاتی ھے.

پہلے مہینے جسم کے زھریلے مادے نکل کر سستی ختم، دوسرے ماہ پیٹ اور معدہ کے تمام امراض ختم، تیسرے ماہ آنکھ کی بینائی اور امراض چشم، چوتھے ماہ دل کے امراض، پانچویں ماہ سفید بال سیاہ ھو جاتے ھیں، چھٹے ماہ جنسی امراض کا خاتمہ، ساتویں ماہ امراض جگر، آٹھویں ماہ قوت حافظہ، نویں ماہ پِتہ اور لبلبہ کے امراض، دسویں ماہ عقل و ھوش، گیارھویں ماہ ھڈیوں اور پٹھوں کے امراض اور بارہ ماہ بعد مکمل کایاپلٹ

ھریڑ سیاہ کو پاؤڈر کے رکھ لیں اور روغن بادام کے ساتھ چرب کرلیں تاکہ اسکی خشکی کم ھو جائے اب درج ذیل طریقہ سے استعمال میں لائیں

1
جنوری-فروری
فلفل دراز (مگھاں) سفوف کرکے ھریڑ سیاہ کے برابر وزن سفوف چرب شدہ میں ملاکر روزانہ چھوٹی چمچ ایک دفعہ پانی سے. دو ماہ بعد فلفل دراز ختم کردیں
2
مارچ-اپریل
کالی ھریڑ کا چرب شدہ سفوف شہد کے ساتھ ایک چھوٹی چمچ روزانہ
3
مئی-جون
ھریڑ کاسفوف پرانے گُڑ کے ساتھ چھوٹی چمچ روزانہ
4
جولائی-اگست
ھم وزن کالا نمک ملاکر چھوٹی چمچ روزانہ
5
ستمبر-اکتوبر
ھم وزن مصری ملاکر چھوٹی چمچ روزانہ
6
نومبر-دسمبر
ھم وزن سُنڈھ ملا کر چھوٹی چمچ روزانہ

نوٹ
ھر دو ماہ بعد ھریڑ کے سفوف کے ساتھ والی چیز تبدیل کرنی ھے تو بہتر طریقہ یہ ھے کہ ھر دو ماہ بعد کالی ھریڑ لیکر روغن بادام سے چرب کرکے جو ملانا ھو ملا لیا جائے
دوسرا یہ کہ مئی-جون میں جب گُڑ ملانا ھو تو گُڑ صاف قسم کا اور پرانا ھو. جتنا پرانا ھوگا بہتر ھے.

( باقاعدہ استعمال سے پہلے اپنے مستند معالج سے مشورہ کر لیں. شکریہ).
——————————————————————————
🌅 ہڑڑ کے 22 بہترین فائدے

👈ھرڑ کو اپنی زندگی میں شامل کریں اور ہمیشہ صحت مند رہئیں,

👌ہڑر بہت سے بیماریوں میں اکثیر کا کام کرتا ہے اسی لیے طبیب حضرات برسوں سے اس کا استعمال کر کے فوائد حاصل کر رہے ہیں کیونکہ یہ انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ ہڑڑ کے فائدے ہڑڑ کی اگر چٹنی بنا کر ہر کھانے کے ساتھ تھوڑی چٹنی کھائی جائے تو اس سے نہ صرف عمر لمبی ہوتی ہے بلکے دل اور دماغ کو توانا کرتی ہے اور کھانے کے بعد جی متلانا اور قے جیسی علامات بھی ختم کر دیتی ہے۔ طب کے ماہرین کا کہنا ہے کہ
1= اگر ہڑڑ کو نمک کے ساتھ ،شکر کیساتھ، اور گھی کر کھایا جائے تو یہ تمام بیماریوں کو رفع کر دیتی ہے۔

2= ہڑڑ،پیپری (paparri )، راک نمک (Rock Salt) مکس کر کے چورن بنا کر رکھ لیں اور 5 3= گرام چورن روزانہ کھانے سے آپ کو دہی کے پانی کے ساتھ کھانے سے فورا قبض ختم ہو جاتی ہے

4= ہڑڑ کو ابال کر کھانے سے دستوں کی شکائت ختم ہو جاتی ہے
5= گڑ کے ساتھ اسے کھانے سے خون صاف ہوتا ہے اور پھوڑے پھنسی سے نجات ملتی ہے۔

6= مرغ کی یخنی میں اگر ہڑڑ کا پاوڈر ڈال کر پکایا جائے تو قبض اور انتوں کی صفائی کر دیتی ہے۔

7= ہڑڑ کو اگر پرانے گڑ میں شامل کر کے کھایا جائے تو جسم کی سوزش ختم کر دیتا ہے۔

8= ملیریا کی صورٹ میں ہڑڑ کے پاوڈر میں شہد ڈال کر کھانے سے بیماری کو آرام آجاتا ہے۔
9= ہڑڑ کو پانی میں بھگو کر پانی سے آنکھیں صاف کی جائیں تو بینائی تیز ہوتی ہے اور آنکھوں کی بیماریوں کو رفع کر دیتی ہے۔
10= پانچ گرام ہڑڑ کو 20 ملی لیٹر پانی میں مکس کر کے روزانہ پینے سے دماغ طاقتور ہوتا ہے اور خون کی صفائی ہوتی ہے۔
11= کھانسی کی صورت میں ہڑر ، کالی مرچ اور Peepari تینوں کو برابر مکس کر کے پاوڈر بنا لیں اور 3 گرام روزانہ استعمال کریں کھانسی قریب بھی نہیں پھٹکے گی۔
12= 3 گرام ہڑڑ کا پاوڈر شہد میں ملا کر چاٹیں جگر کے لیے انتہائی مفید ہے۔
13= جریری اور راک نمک کیستاھ ہڑڑ کا چورن کھانے سے بھوک لگتی ہے اور خوراک ہضم کرنے میں انتہائی مفید ہے۔
14= ہڑڑ کے پاوڈر سے روزانہ دانت صاف کرنے سے دانت صحت مند اور چمکدار ہو جاتے ہیں اور منہ کی بدبو ختم ہو جاتی ہے۔
15= ہڑڑ کو نیم کی چھال کیساتھ چورن بنا کر کھانے سے پیٹ کے کیڑے ختم ہو جاتے ہیں۔
16= اگر کھانے میں ہڑڑ کا استعمال روزانہ کیا جائے تو کبھی بواسیر نہیں ہو گی۔
17 ہڑڑ کو اگر کشمش کیساتھ کھایا جائے تو معدے کی تیزابیت ختم ہو جاتی ہے۔
18= بھوک نہ لگنے کی صورت میں ہڑڑ کو چبائیں فورا بھوک لگ جائے گی۔
19= منہ کے چھالوں کی صورت میں چھوٹی ہڑڑ کو پانی میں ایک رات بھگو دیں اور صبح نہار منہ اس پانی کو چھالوں پر لگائیں بہت جلد آرام آجائے گا۔
20= ہڑڑ میں پھٹکری کا پاوڈر ملائیں اور پانی میں ڈال کر غرارے کریں تو گلہ صاف اور آواز سریلی ہو جاتی ہے۔
21= کھجانے کے بعد اگر پیٹ میں بھاری پن محسوس ہو تو ہڑڑ کا چورن انتہائی مفید ہے۔
22= ہڑڑ کے پانی کو اگر خارش پر لگائیں تو خارش ختم ہو جاتی ہے۔
ایک سال کا استعمال کر لیا جاے تو سرعت انزال کا عارضہ دور ہو جاتا ھے, مردانہ قوت باہ میں زیادتی کرتا ھے کایا پلٹ ہے, 70 سالہ شخص دوسری شادی کر کے صاحب اولاد ہو سکتا ہے,
نوٹ: ہڑڑ کا استعمال حاملہ خواتین کے لیے مفید نہیں ہے۔
😳نکتہ گُڑ جتنا پرانا و صاف ہو گا اُتنا نفع کرے گا,
😳نکتہ ہرڑ بعض مزاجوں کو خشکی پیدا کرتی ہے تو پہلی تدبیر اس کو روغن بادام سے چرب کرلیا جاے دوسری یہ کہ چکنائی حب برداشت کا استعمال ضروری ہے,

[02/07/21]   لبلبے کو درست رکھنے والے اجزاء!

تمہ
لبلبے کا فنکشن بحال کرتا ھے۔قدرتی انسولین کا ذریعہ ھے۔

بابچی
لبلبے کے فنکشن میں رکاوٹ دور کرتی ھے۔

بالچھڑ
لبلبہ کی ذائد عضلاتی رطوبات کو اعتدال پہ لاتی ھے۔لبلبے کا ورم دور کرتی ھے۔

بدھارہ
شوگر کی وجہ سے ھونے والی کمزوری دور کرتا ھے۔

برم ڈنڈی
لبلبے کو طاقت دیتی ھے۔

تخم ریحان
لبلبہ کی غلیظ رطوبات کو خشک کرتا ھے جو لبلبے کے فعل میں رکاوٹ ھیں۔

دار چینی
لبلبے کی سوزش دور کرتی ھے۔

چرائتہ
لبلبے کو طاقت دیتا ھے۔

سملو
لبلبے کے ورم کو دور کر کے افعال لبلبہ روٹین پہ لاتا ھے۔لبلبہ میں عضوی ٹوٹ پھوٹ دور کرتا ھے۔

حب بلساں
مقوی لبلبہ ھےاسکے فعل میں رکاوٹ دور کرتی ھے۔

رائی
لبلبہ کی اعصابی کمزوری دور کرتی ھے۔لبلبے کے فالج کو دور کرتی ھے۔

کنوار گندل
خون میں شکر کو فوری ختم کرتی ھے۔لبلبے کے کینسر کو مفید ھے۔

کلونجی
لبلبے کو مفید ھے لبلبے کے افعال درست کرتی ھے۔

میتھی دانہ
لبلبے کی خشکی اور اسکے فعل کو درست رکھتی ھے۔

ہزاردانی
لبلبے کے خلیوں کی بہتری میں مددگار ھے

لوکاٹ
اسکے پتے شوگر کو کنٹرول رکھنے میں بہت مددگار ھیں۔

مکئی
لبلبے کے خلیے درست کرنے میں مددگار ھے۔

پیلو کی مسواک

شوگر کے لئے بہترین ھے۔

سالپرنی
پیاس کی شدت کم کرتی ھے۔پیشاب میں شکر آنے کو روکتی ھے۔

سپاری
لبلبے کے عضلاتی نظام کو تقویت دیتی ھے۔

سلاجیت
مقوی لبلبہ ھے۔

گڑمار بوٹی
پیشاب میں شکر کم کرتی ھے۔لبلبے کے بیٹا سیل کو بحال کرتی ھے۔

شاہترہ
لبلبہ کے تمام عضوی افعال کی اصلاح کرتی ھے۔

کافور کے حیرت انگیز فوائد جن سے آپ لاعلم ہیں

کافور طبی اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔اس کا کیمیائی نام Camphor ہے۔ یہ ایک پودا ہوتا ہے جسے کاشت کرنے کے بعد اس کے بیجوں، جڑوں اور تنوں میں سے جو تیل نکلتا ہے اس سے کافور تیار کیا جاتا ہے۔
کافور کا درخت نہایت خوبصورت اور سدا بہار ہوتا ہے۔ اس درخت کی لکڑی میں سے ایک گاڑھا روغن کشید کر کے مشینوں کی مدد سے کافور الگ کیا جاتا ہے۔ اس کی جڑوں اور تنوں سے نکلنے والا روغن خاص طور پر مفید رہتا ہے کیونکہ اس میں کافور کے علاوہ ایک اور دوائی نکلتی ہے جسے سیفرول کہتے ہیں۔ اپنے کولنگ افیکٹ کے باعث تمام جلدی امراض کے لئے نہایت مفید ہے۔
کافور کو مؤثر جراثیم کش ادویہ کے طور پر جانا مانا جاتا ہے۔ اینٹی سیپٹک اور اینٹی فنگل خصوصیات کے باعث یہ طب میں اہم مقام رکھتا ہے۔ کافور کو آپ پانی میں حل کر کے یا پیسٹ کی صورت میں یا پھر اس کے تیل کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔ یہ ایک ایسی دوا ہے جسے جسم کے اندرونی اور بیرونی مسائل کے حل کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

کافور کے حیران کن فوائد
۱۔کافور کی لکڑی سے نہایت مضبوط صندوق تیار کئے جاتے ہیں۔ جن میں اگر اونی ،ریشمی یا قیمتی کپڑے رکھے جائیں تو ان میں کیڑا نہیں لگتاب لکہ کپڑے بھی خوشبودار ہوجاتے ہیں۔
۲۔کافور دماغ کی گرمی دور کر کے طاقت پہنچاتا ہے۔
۳۔معدے کے زخموں کو بھرتا ہے۔
۴۔پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے۔
۵۔ہیضے اور معدے کے امراض میں مفید ہے۔
۶۔کافور، ست اجوائن اور ست پودینہ ہم وزن لے کر ان تینوں خشک ادویات کو اگر کسی خالی شیشی میں ڈال کر رکھ دیں۔ تو کچھ گھنٹوں بعد یہ تینوں اجزاء خود بخود تیل کی شکل اختیار کرلیں گے۔اس تیل کو کافی امراض میں استعمال کیا جاتا ہے اور مفید ثابت ہوتا ہے۔
۷۔تلِ کا تیل نیم گرم کر کے کافور شامل کرلیں ۔جب کافور حل ہوجائے تو موسم سرما میں ہونے والے سردرد میں لگانے سے درد دور ہوجاتا ہے۔اس تیل کے سونگھنے سے نکسیر کا خون بند ہوجاتا ہے۔
۸۔سرمہ، منجن، مرہم اور دیگر اشیاء میں کافور استعمال کیا جاتا ہے۔
۹۔تپ دق کے مرض میں مریض کے گلاس میں کافور کی ڈلی ڈالی جاتی ہے تاکہ یہ پانی جسم میں داخل ہوکر تپ دق کے تمام جراثیم ہلاک کردے۔
۱۰۔یہ زخموں کی صفائی کر کے انھیں جلد بھر دیتا ہے۔
۱۱۔کلوریل ہائیڈ ریٹ اور کافور ایک ایک اونس ملاکر شیشی میں رکھ لیں۔ جہاں بچھو یا زہریلا کیڑا کاٹ لے وہاں اس دوا کے چار قطرے ڈال دیں آرام آجائے گا۔
۱۲۔دانت کے درد کی دوا میں کافور شامل ہوتا ہے جس سے درد میں آرام آتا ہے۔
۱۳۔چہرے پر نکلنے والے دانوں کا بہترین علاج ہے جو جلد پر جلن نہیں کرتا۔
۱۴۔جلد پر ہونے والی خارش اور جلن کو دور کرتا ہے۔
۱۵۔کافور کا پیسٹ لگانے سے ناخنوں کو فنگس سے بچایا جاسکتا ہے۔
۱۶۔پانی میں کافور حل کر کے اگر آپ اس میں اپنے پاؤں بھگو کر دھولیں تو ایڑیاں پھٹنے سے محفوظ رہتی ہیں۔
۱۷۔فنگل اور بیکٹریل انفیکشن دور کرنے میں کافور کا استعمال مفید رہتا ہے۔
۱۸۔کافور کا تیل اگر دوسرے تیل کے ساتھ ملا کر لگایا جائے تو یہ بالوں کو لمبا،گھنا،مضبوط اورجوؤں سے پاک رکھتا ہے۔
۱۹۔یہ جسم کی سوجن اور درد دور کر کے بلڈ سرکولیشن کو بہتر بناتا ہے۔
۲۰۔اگر نہانے کے پانی میں چند قطرے کافور کے تیل کے شامل کرلئے جائیں تو آپ پرسکون محسوس کریں گے

تین دن میں گردے کی پتھری ختم

*ھوالشافی*

1- سنگ یہود 50 گرام
2- سنگ سر ماہی 50 گرام
3- دارچینی 50 گرام
*ترکیب تیاری*
ہاتھوں پر سرسوں کا تیل لگا کر سنگ یہود کو ملیں تاکہ اس پر تیل لگ جائے اب توے پر ڈال کر ڈھک دیں اور نیچے آگ جلائیں۔ جب سنگ یہود کے تڑخنے کی آوازیں آنا بند ہو جائیں تو آگ سے اےاتار لیں۔
تمام چیزیں الگ الگ پیس کر باریک سفوف کپڑ چھان کر لیں۔ پھر وزن کرکے تینوں کو ملاکر ایک گھنٹہ کھرل کرلیں۔ یہ آپ کی اکسیر دواء تیار ہے۔
*مقدار خوراک*
ایک تا دو ماشہ ہمراہ دودھ اور سیون اپ صبح و دوپہر و شام درمیان میں بھی دودھ سوڈا پلاتے رہیں۔
*خواص و فوائد*
پہلے دن پیشاب زیادہ آئے گا۔ دوسرے دن پیشاب کم آئے گا۔ تیسرے دن پھر پیشاب زیادہ ہو جائے گا۔
تیسرے دن مریض سے کہیں پیشاب کسی برتن میں اکٹھا کر لے۔ وہ خود ہی دیکھے گا کہ اس کی پتھری ریزہ ریزہ ہو کر نکل گئی ہے۔

دھماسہ کیا ھے اس کے فوائد اور علاجِ

دھماسے کو پشتو میں ازغکے کہتے ہیں اور وہ لوگ جو ستر کی دہائی میں جوان ہورہے تھے ان کو مذکورہ پودے کے بارے میں سب کچھ معلوم ہے

بہت سے دوست پوچھ رہے ہیں کہ یہ کہاں ملتا ہے ۔ تو عرض ہے کہ یہ قبرستانوں میں بہت زیادہ اگتے ہیں۔آپ کسی بھی قبرستان سے خود جا کر توڑ سکتے ہیں بناء کسی چارجز کے
اس میں نا صرف کینسر بلکہ خارش،دانے،خون کی صفائ،کیل مہاسے،یرقان کی بھی اللہ نے شفاء رکھی ہے۔

دھماسے اردو میں،پشتو میں سپیل اغزایئ،چرائیتا،ہندکو میں اسکو پھاکرہ کہتے ہیں۔
اسکو تیار کرنا مشکل نہیں۔اچھی طرح سے دھو لیں اور جوسر میں ڈالیں پھر پانی ڈال کر جوس بنا لیں اور رات کو پیا کریں تھوڑا تھوڑا.

دھماسہ کیا ہے؟

دھماسہ ویران علاقوں میں پایا جانے والا ایک پودہ ہے۔ اسے اردو میں دھماسہ یا سچی بوٹی، عربی میں “شوکت البیضأ”، پشتو میں سپیلغزئ ، پنجابی میں دھماں، ہندی میں دھماسہ، پوٹھوہاری میں دھمیاں ، سندھی میں ڈراماؤ، اور انگریزی نام فیگونیا خود، یونانی زبان سے لیا گیا ہے۔
دھماسہ کی تمام اقسام کے فوائد ایک جیسے ہیں۔
دھماسہ کسی بھی سنگین ضمنی اثرات کے بغیر کینسر، ہیپاٹائٹس، دل کے امراض، وغیرہ جیسی مہلک بیماریوں بشمول عمومی صحت کے مسائل پر معجزانہ اثرات کی حامل ہربل دوا ہے۔
کچھ لوگ دھماسہ کو غلطی سے اونٹ کٹارا سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں اونٹ کٹارا علیحدہ پودہ ہے۔
دھماسہ کے پودے میں تھوڑے تھوڑے فاصلے پر چار چار کانٹوں کا ایک سیٹ ہوتا ہے جس میں ہر دو کانٹوں کے درمیان پتلا اور لمبوترا پتہ ہوتا ہے۔ یہ کانٹےتین بھی ہو سکتے ہیں، اور چار بھی۔ اس کی شاخیں بہت پتلی ہوتی ہیں، اس لئے یہ براہ راست بڑھ نہیں سکتے ہیں اور ایک چھوٹی سی جھاڑی کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ یہ پودہ اٹلی، جرمنی، مشرق وسطیٰ کے ممالک، پاکستان اور بھارت میں بھی پایا جاتا ہے۔ یہ کینسر خاص طور پر خون اور جگر کے کینسر کے علاج کے طور پر مانا جاتا ہے۔
اس کے پھولوں کا رنگ ہلکاجامنی ہے۔ پھول جھڑنے کے بعد اس کے کانٹوں کے قریب 00 شکل کے چھوٹے بیج بڑی تعداد میں ہوتے ہیں۔

دھماسہ کے فوائد

۔۔۔ یہ سب سے اچھا مصفّا خون ہے اور خون کے لوتھڑوں کو پگھلاکر خون کو پتلا کرتا ہے جس کی وجہ سے برین ہیمبرج، ہارٹ اٹیک، اور فالج وغیرہ سے حفاظت ہوتی ہے۔
۔۔۔ اس کے پھول اور پتیوں سے کینسر اور تھیلاسیمیا کی ہر قسم کا علاج ممکن ہے۔
۔۔۔ جسم کی کی گرمی کو زائل کرنے اور ٹھنڈک کے اثرات کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
۔۔۔ اس کے ذریعے ہیپاٹائٹس کی تمام اقسام کا علاج ممکن ہے۔
۔۔۔ جگر کو طاقت دے کر جگر کے کینسر کا بھی علاج کیا جا سکتا ہے۔
۔۔۔ دل اور دماغ کی صلاحیتوں میں بہتری لانے میں معاون ہے۔
۔۔۔ جسمانی دردوں کے علاج میں مددگار ہے۔
۔۔۔ مختلف قسم کی الرجی کا علاج ہے۔
۔۔۔ کیل، مہاسے، چھائیاں اور دیگر جلدکے امراض سے نجات دلاتا ہے۔
۔۔۔ معدہ کو تقویت دے کر بھوک بڑھاتا ہے۔
۔۔۔ اس سے قے، پیاس اور جلن، وغیرہ جیسی علامات ختم ہو جاتی ہیں۔
۔۔۔ کمزور جسم کو طاقت دے کر فربہ بناتاہے، اور موٹے افراد کے لئے وزن کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے۔
۔۔۔ منہ اور مسوڑھوں کے امراض علاج ہے۔

۔۔۔ بلڈ پریشر کو معمول پر لاتا ہے۔
۔۔۔ دمہ اور عمومی سانس لینے میں دشواری کا علاج کرتا ہے۔
۔۔۔ تمباکو نوشی کےضمنی اثرات سے بحالی میں مدد ملتی ہے۔
۔۔۔ دھماسہ کا قہوہ چیچک روکنے کے لئے دیا جاتا ہے۔
۔۔۔ پیشاب کو بڑھاکر گردوں اور پیشاب کے نظام کو بہتر بناتا ہے۔
۔۔۔ یہ گردن کے پٹھوں کے کھچاؤ میں بھی دیا جاتا ہے۔
۔۔۔ مردانہ سپرم کی تعدادمیں بہتری اور عورت کے تولیدی نظام کو معمول پر لانے میں معاون ہے۔
۔۔۔ لیکوریا سمیت عورتوں کےعوارض کو کنٹرول کرتا ہے۔
۔۔۔ اٹھرا کا شافی علاج کرتا ہے، جب کہ ایلوپیتھی میں یہ لاعلاج مرض ہے۔یہ خواتین کی ایسی بیماری ہے کہ جس میں جسم پر نیلے یا سیاہ دھبےطاہر ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے ہی اسقاط حمل ہو جاتا ہے، مردہ بچے پیدا ہوتے ہیں یا پیدا ہونے کہ بعد نیلے کالے ہو کر مر جاتے ہیں۔ کچھ خواتین میں صرف لڑکیاں تو بچ جاتی ہیں لیکن لڑکے زندہ نہیں رہتے۔ اس کے علاوہ کچھ خواتین میں اٹھرا کی وجہ سے معدہ اور جگر کی خرابی کی وجہ سے وہ کمزور ہو جاتی ہیں۔ ایسی خواتین حمل کی تکالیف برداشت نہیں کر سکتیں جس کی وجہ سے اسقاط حمل ہو جاتا ہے۔
۔۔۔ ایک اچھا اینٹی آکسیڈینٹ ہونے کی وجہ سے ذہنی دباؤکو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ … ..اور فوائد کی فہرست طویل ہوتی جاتی ہے۔
۔۔۔ اگر آپ اب بھی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہیں تو اس کا مطلب آپ ابھی تک دھماسہ کے فوائد سے بے خبر ہیں۔

استعمال کرنے کا طریقہ

کینسر، تھیلیسیمیا، ہیپاٹائٹس، وغیرہ جیسے مہلک امراض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے دھماسہ کے پھول، پتے اوربیج اکٹھے کرلیں۔ اسے نیم گرم پانی سے دھونے کے بعد ہوادار سایہ میں خشک کر لیں۔ مکمل طور پر خشک ہے کے بعد اسے پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔صبح دوپہر شام اس پاؤڈر کے ایک چھوٹے چمچ کو بچے کی خوراک میں شامل کرکے کھلائیں۔ بڑوں کے لئے اسی پاؤڈر کا ایک چھوٹا یا بڑا چمچ (عمر اور جسم کے وزن کے مطابق) بڑے کیپسولز میں بھر کے یا کسی خوراک میں ملا کر صبح دوپہر شام پانی کے ہمرا کھلائیں۔
۔۔۔ دھماسہ کے تازہ پتے، پھول اور بیج سب کو پانی میں گھوٹا لگا کر ایک کپ یا گلاس دن میں تین بار کھانے کے فوری بعد نوش فرمائیں۔ پندرہ سے تیس دن تک بیماری سے شفا ہوگی۔ البتہ مکمل صحت کے لئے سال بھر بھی مسلسل استعمال کیا جاسکتا ہے۔
۔۔۔ اگر پتے پھول اور بیج کم ملیں تو دھماسہ کی مکمل سبز شاخیں، کانٹوں سمیت بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔
۔۔۔ دھماسہ کو پیس کر تھوڑا سا شہد شامل کرکے آٹے کی طرح تیار کریں اور اس کی چنے کے بڑے دانے کے سائز کی گولیاں بنا لیں۔ یہی تین یا چار گولیاں دن میں تین بار کھانے کے فوراً بعد پانی سے نوش فرمائیں۔
۔۔۔ اٹھرا کےمرض میں مبتلا خواتین صحت مند بچے کو حاصل کرنے کے لئے حمل کے تمام نو ماہ اسے استعمال کریں۔ زچہ و بچہ دونوں صحت مند رہیں گے۔
—————————————————————

Want your business to be the top-listed Clinic in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Location

Category

Telephone

Address

Saddar
Rawalpindi
46000

Opening Hours

Monday 10:00 - 16:00
Tuesday 10:00 - 16:00
Wednesday 10:00 - 16:00
Thursday 10:00 - 16:00
Friday 10:00 - 16:00
Saturday 10:00 - 16:00
Other Doctors in Rawalpindi (show all)
Havi Homeopathic Clinic Havi Homeopathic Clinic
The MidCity Mall, Murree Road
Rawalpindi, 46000

Best Homeopathic Clinic in the town!

Medfit Medfit
Rawalpindi

MEDFIT - Our aim is to provide premium quality and fashionable garments for aspiring doctors.

Asthma Cure Center Asthma Cure Center
D-407/2 Bohar Bazar
Rawalpindi, 46000

Asthema cure center Offer All our The world Patients of Asthema Come And meet Us cure Asthema Problem Forever Thanks

Global Dental Supplies Global Dental Supplies
CB-788,St 20
Rawalpindi, 46000

We Deal in Dental Material,Equipment,Instruments and Disposable Items

Matab Faiz e Aam Matab Faiz e Aam
Jamshaid Colony
Rawalpindi

For the commercialization of personal business

Natural Healing Center Pakistan Natural Healing Center Pakistan
House Number 30, Zeeahan Street Near Attock Pump, Bostan Khan Road, Chaklala Scheme 3, Rawalpindi
Rawalpindi, 46000

Best Physiotherapy, Homeopathic, Skin and Nutritional, Hijama, Acupuncture Services in Town

D.watson Chemist D.watson Chemist
AL HAMRA CENTRE HADRI CHOWK SAIDPUR ROAD
Rawalpindi, 46000

Global Dignostic Spectrum Global Dignostic Spectrum
Office # 46, 3rd Floor, Moti Mahal Plaza, Muree Road
Rawalpindi, 46000

Medical equipments refabrished and just used also repairing of all medical equipments .......not stoped

Dr fozia - DHMS Dr fozia - DHMS
Dhoke Khabba Rawalpindi
Rawalpindi

Ideal Pharmacy Ideal Pharmacy
Satellitetown
Rawalpindi, 46300

Get Online Pharmacy at Your Door Step

Dr. Abdullah Jan's Family Health Clinic Dr. Abdullah Jan's Family Health Clinic
Main Chirrah Road, Near Habib Bank, Sadiqabad
Rawalpindi, 46000

Providing affordable and quality primary healthcare for over 40 years....

Wellness Discovery Wellness Discovery
Rawalpindi

Providing products made from botanicals or plants, that are used to treat diseases or to maintain our health...

About   Contact   Privacy   FAQ   Login C