09/04/2026
فضل عائشہ ہومیو پیتھک کلینک کی افتتاحی تقریب
گزشتہ روز ڈاکٹر عبدل وسیم کے نئے سیٹ اپ فضل عائشہ ہومیو پیتھک کلینک خیابان سر سید کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر غلام مرتضیٰ صدر نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی تھے۔ جبکہ ممبر نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی ڈاکٹر منیر احمد چوہدری اور پی ایچ ایم اے پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر کاشف سلیم شیروانی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس کے علاؤہ لیکچرر کوہسار ہومیو پیتھک میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد حفیظ کھوکھر بھی تقریب میں موجود تھے۔
جناب مہمان خصوصی ڈاکٹر راؤ غلام مرتضیٰ نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ افتتاحی فیتہ کاٹا اور ڈاکٹر عبدل وسیم کے نئے کلینک کے سیٹ اپ کی کامیابی کے لیے دعا کی۔
ڈاکٹر فیصل ارشد، ڈاکٹر عاقل سلیم، ڈاکٹر شاہد ؛ کمال لیبارٹری کے نمائندے عمید محبوب کےعلاؤہ دیگر کثیر تعداد میں ڈاکٹرز نے تقریب میں شرکت کی۔