16/05/2026
*تین روزہ چیف منسٹر اسپیشل اسکریننگ کیمپ*
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلر سیداں میں جاری وزیراعلیٰ اسپیشل اسکریننگ کیمپ کے تیسرے روز کا افتتاح انچارج الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کی جانب سے کیا گیا اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال اور کیمپ فوکل پرسن بھی موجود تھیں.
معزز مہمانوں نے کیمپ میں قائم تمام سہولت کاؤنٹرز کا دورہ کیا، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور انتظامات کو سراہا۔
اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس عوامی فلاحی اقدام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کیمپس عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔