Syeda Saher Batool

Syeda Saher Batool

Comments

Beautiful you dear
My work of graphics I want work as graphics freelancer
Khuda salamat rakhain,maula as ki panah me rahu
THANKYOU VERY MUCH SEHER NAQVI SAHIBA FOR INVITE ME TO YOUR PAGE SYEDA SEHER BATOOL
کچھ رشتوں کے لئے شائد ساری زندگی دروازے کی دستک کا انتظار باقی رہتا ہے۔ چاہ کے بھی امیدیں نہیں توڑیں جا سکتیں،،، نہ سکت رہتی مزید امید کی،،، لیکن انسان ایک بے آب مچھلی کی طرح تڑپ تڑپ کے زندگی اس ، آس پہ گزارتا چلا جاتا کہ شائدواپسی ہو ، مگر ایک وقت آتا ہے کہ آپ کا شک یقین میں بدلنے لگتا،، سانس بے ربط ہونا شروع ہوتا ،، دل کا موسم اجڑنے لگتا کہ اب دستک کا وقت بھی گزر چکا۔ 💔💔💔 عاصمہ پیرزادہ
احمد فراز کی یادگار غزل نظر احباب اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں جس طرح سوکھے پھول کتابوں میں ملیں ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی یہ خزانے تجھے ممکن ہے خرابوں میں ملیں غمِ دنیا بھی غمِ یار میں شامل کر لو نشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں تو خدا ہے نہ مرا عشق فرشتوں جیسا دونوں انساں ہیں تو کیوں اتنے حجابوں میں ملیں آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پر کیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں اب نہ وہ ہیں نہ وہ تو ہے نہ وہ ماضی ہے فراز جیسے دو سائے تمنا کے سرابوں میں ملیں احمد فراز
Nice work
Hi Saher Api
Humen ap progrm pasd hy bhaji

Hi, I am a Digital Marketing Manager and Consultant. Currently I am offering free consultancy and helping several small businesses grow. Through this page i teach social media management to youngsters in a language they can understand easily.

Stay tuned.

Operating as usual

#حاجی_ہدایت_یافتہ اور میں چاند کی سطح کی دوربین سے لی گئی تصاویر دیکھ رہے تھے تو یک دم احساس ہوا کہ میرے چہرے کی جلد اور چاند کے سطح ایک ہی طرح کی ہے، گویا جب حضور ہمیں چاند کہتے ہیں تو مبالغہ آرائی نہیں کر رہے ہوتے. دور سے تو ہم بھی روشن ہی ہیں، یہ داغ دھبے تو فقط قریب سے معلوم ہوتے ہیں.
#سیدہ_سحر_بتول

کوویڈ نے ویکسین عام ہونے سے قبل نئی شکل آختیار کر لی.
یقین تھا کہ سب داؤ پیچ اب میری گرفت میں ہیں
میں اس کے ہر سوال کا جواب تو ڈھونڈ لایا تھا
بازی اب میری ہے،
باری اب میری ہے
اس نے بساط ہی بدل ڈالی تب میں سمجھا
کہ کھیل تو سب شروع سے اس کا تھا
میں تو بس ایک پیادہ تھا
وہ مجھ سے آگے نہیں، وہ مجھ سے پہلے تھا
#سیدہ_سحر_بتول

لاہور گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی اور دوسوتیلے بچوں کو قتل کردیا

نیچے دی گئی تصویر کسی جاہل مرد نے شئیر کی ہوئی تھی اور اس پر بہت سے جاہل مرد واہ واہ کر رہے تھے. حالانکہ میرے خیال سے اگر ان جملوں کو درست مان لیا جائے تو یہ مردوں کے چہروں پر زبردست تھپڑ ہے اور ان کے لیے لمحہ فکریہ ہے.
سوال یہ ہے کہ عورت مرد کے بغیر رہنا کیوں چاہتی ہے؟ اس کو مرد کی طرف فطری کشش محسوس نہیں ہوتی یا وہ تمام مردوں سے مایوس ہو گئی ہے. کیا پیسے کے سوا کوئی اور چیز اسے مرد مہیا نہیں کر پا رہا ہے کہ پیسے کی ضرورت ختم تو مرد کی ضرورت ختم؟
کیا مرد عورت کو محبت اور راحت قلب نہیں دے پا رہا جو عورت کو اس سے ان چیزوں کی امید ہی ختم ہو گئی ہے. وہ اگر مرد کے ساتھ ہے تو پیسے کی مجبوری کے سبب ہے؟
سوچ کر بتائیں یہ تھپڑ پر واہ واہ کرنا بنتا ہے مردوں کا؟
#سیدہ_سحر_بتول

اشرف المخلوقات ہونے کا ثبوت دیجیے
کسی مستحق بے سہارا کو ایک ٹائم کی روٹی کی خوشی بھی بہت ہے. آپ کے ایک پیزا کی قیمت میں ان کے گھر پورا مہینہ روٹی بن سکتی ہے. ایسے بچوں سے بے وجہ انڈے خرید لیا کریں اور کبھی کبھی بس یوں ہی چاکلیٹ دے دیا کریں.
#سیدہ_سحر_بتول

کوئی خاتون غلطی سے خواتین کے لیے بنائے گئے پرائیویٹ فیس بک گروپ میں پوچھ لے "بچے کو قبض رہتی ہے کیا فلاں فلاں دودھ سے ٹھیک ہو جائے گی یا فلاں فیڈر سے گیس کی شکایت دور ہو جائے گی؟ بچی فیڈر پی کر فوراً دودھ الٹ دیتی ہے کیا کروں؟
بس پھر کیا زمانے بھر کی خون کی پیاسی خواتین دوڑی آئیں گی، اپنا دودھ کیوں نہیں دیتی، ظالم پتہ نہیں ماں کا دودھ سب سے بہترین ہے، میں نے تو چاروں بچوں کو پورا ٹائم اپنا ہی دیا ہے. کیوں نہیں دیتی اپنا وغیرہ وغیرہ.
بھئی جس نے نو ماہ اندر رکھ لیا تکلیف لے کر پیدا کر لیا وہ اپنا دودھ بھی پلا سکتی ہے، سستہ آپشن ہے اور بچہ گود میں لے کر بیٹھے رہو بہت سارے گھر کے کاموں سے بریک بھی مل جاتا ہے. سوچو تو جو ایسا نہیں کر رہی کوئی وجہ تو ہو گی. اس کے ذاتی کوئی مسائل جو آپ کو نہیں معلوم اور جن کی تفتیش آپ کا حق نہیں بنتا. جو مسئلہ اس نے آپ کو بتایا ہے اس کے بارے میں علم رکھتی ہو تو بولو نہیں تو منہ بند رکھو.
کچھ ماوں کو بیماری یا میڈیکل مسائل ہوتے ہیں جس کے سبب دودھ نہیں پلا سکتیں. کچھ ماوں کی خود کے جسم میں اتنی جان نہیں ہوتی کہ بچے کا پیٹ ان کے دودھ سے بھر جائے اس لیے دوسرا دودھ لگانا پڑتا ہے. کچھ بچے سست یا کمزور ہوتے ہیں اور ماں کو دودھ کھینچنے میں جو محنت لگتی ہے وہ نہیں کرنا چاہتے. کچھ ماوں کے پاس گھڑی گھڑی کام چھوڑ کر اپنا دودھ پلانے کا وقت نہیں ہوتا. کچھ کو نوکری پر جانا ہوتا. کچھ باپ پسند نہیں کرتے کے بچہ ماں کا دودھ پیتا رہے اور بیوی کو دوبارہ حاملہ کر چھوڑتے ہیں. بہت سے مسائل ہوتے ہیں.
بہنوں، ایک دوسرے کے مسائل کریدنے اور انگلیاں اٹھانے کے بجائے جتنی ہو سکے مدد کیا کریں.
#سیدہ_سحر_بتول

Classic misogyny
جب ایک مرد کسی عورت سے مہذب انداز میں دلائل سے نہیں جیت سکتا تو وہ اس کے عورت ہونے پر تمسخر کرتا ہے اور باقی مردوں سے اپیل کرتا ہے کہ اسے ہرانے میں میری مدد کرو اور اس سے بیاہ کر کے اس سے اس کی خوختاری اور آزادی چھین لو.
خواتین کو شادی کرکے گھر بٹھانا ایک بہت بڑا فیکٹر ہے خواتین کو کنٹرول کر کے ان کو خود سے کمتر زندگی گزارنے پر مجبور کرنے میں. گھر بیٹھنے والی خواتین معاشی طور سے منحصر ہوتی ہیں اور اہم معملات میں ان کی رائے کو اہمیت نہیں دی جاتی کیونکہ ان کا گھر بیٹھ جانا ان کی کم عقلی کی دلیل بن جاتا ہے جبکہ مرد نے دنیا دیکھی ہے اس کے عاقل اور باشعور ہونے کی دلیل بن جاتا ہے.چاہیے اس کی دیکھی ہوئی دنیا میں موٹر سائیکل پر سوار ہو کر دفتر جانا اور دفتر میں کمپیوٹر پر ڈیٹا اپلوڈ کرنا اور پھر اسی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر گھر آ جانا ہو.
گھر بیٹھ جانے سے یقیناً خوداعتمادی میں کمی واقعہ ہوتی ہے اور دماغی صلاحیتوں کو زنگ لگنے لگتا ہے. کیوں اپنے آپ کو رضامندی سے عمر بھر کے لیے تیسرے درجے کا شہری بنایا جائے؟
کیوں نہ بٹ صاحب جیسوں کو منہ طوڑ جواب دیا جائے!
#سیدہ_سحر_بتول

صرف مرد ہی نہیں خواتین پیرنیاں بھی ٹھرکی اور حوس کی پوجارن ہو سکتی ہیں. عورتوں میں بھی دم ہے.
#سیدہ_سحر_بتول

نفسیات کا سوال: ایک طرف پتھروں کا ڈھیر ہے، ایک طرف ریت کا ڈھیر، کبوتر گھونسلے کے لیے گھاس کدھر تلاش کرے گا؟ اس سوال کا صحیح جواب دینے والے زندگی میں کامیاب ہو سکتے ہیں.

[12/20/20]   2020 میں آپ نے ایسا کون سا کام کیا جو آپ اشرف المخلوقات کہلانے کے لائق ہوں؟

یں نے پوسٹ کی “انسانیت کو زنگ لگ چکا ہے" اور کسی ایک شخص نے بھی اختلاف نہیں کیا، اور یہ خوف ناک بات ہے. یعنی کسی بھی شخص کو اردگرد تو کیا اپنے اندر بھی انسانیت نہیں محسوس ہوتی.
#سیدہ_سحر_بتول

خوف اور خواہش میں سے زیادہ طاقتور موٹیویشن کون سی ہے؟

Q - Ali Shah

This thread says it all

اگر میری یا میرے شوہر کی عزت کا ٹھیکا میرے بیٹے کے سر نہیں تو میری عزت میری بیٹی سے کیسے جڑ گئی؟ بالغ ہونے کے بعد وہ جو غلط سہی کرے اس کی میں ذمہ دار تو نہیں. باقی قرآن کے مطابق انسان کی عزت اور ذلت تو اللہ کے ہاتھ میں ہے، انسان کی اولاد کو تو اللہ نے ٹھیکا دیا ہی نہیں عزت کی حفاظت کا.
#سیدہ_سحر_بتول

کیا تمام شادی شدہ جوڑے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں؟ کیا آپ کچھ ایسے میاں بیوی کو جانتے ہیں جنھوں نے جسمانی تعلق کے سوا ایک دوسرے سے محبت نہیں کی؟ اس طرح کے کیسز کے پیچھے کیا وجوہات ہوتی ہیں؟

اولاد کی پرورش ماں کو ہی کرنی چاہے کہنے والوں سے پوچھنا چاہوں گی کہ کیا اللہ نے اپنے نبی (ص). کے لیے بہترین انتظامات اور انتخابات نہ کیے تھے جو ان کی پرورش ماں سے دور دائی حلیمہ (رح) کے ہاتھوں اور پھر ان کے چچا کے ہاتھوں ہوئی؟ سوال ہے, اسے برائے مہربانی صرف سوال ہی سمجھیں. بہتر ہے کسی قرآنی آیت کا حوالہ دیں جہاں ماں کو مخاطب کر کے کہا گیا ہو کہ اولاد کی پرورش صرف تمھارا فرض ہے کیونکہ مرد کمانے میں مصروف ہیں.
یاد رہے کہ اس دور میں زیادہ تر لوگ یا تجارت کرتے تھے یا زراعت جس کے سبب مزدور اور غلام طبقہ اہل خانہ کو وقت کم دے پاتے تھا جب کے اہل دولت زیادہ وقت گھر پر رہتے تھے ان کے غلاموں کا ہیڈ غلام سب امور دیکھتا تھا، پھر بھی میری نظر سے قرآن کی کوئی آیت اولاد کی پرورش کے بارے میں ایسی نہیں گزری جس کا مخاطب فقط خواتین ہوں.
#سیدہ_سحر_بتول

[12/18/20]   یہ سال شروع ہوا تھا بند کمرے میں ماں پر تشدد کی ویڈیو سے اور ختم ہونے کو جا رہا ہے سرعام جوان اولاد پر تشدد پر.
#سیدہ_سحر_بتول

جب وہ بچے نہیں رہتے تو آپ ان پر پابندی بھی نہیں لگا سکتے ... تشدد اور زور زبردستی سے تو آج تک کوئی اچھا نتیجہ نکلا ہی نہیں.
#سیدہ_سحر_بتول

کیا جوانی میں محبت ہونا انہونی بات ہے؟ کیا یہ قدرتی جذبہ نہیں؟
ایک جوان لڑکا لڑکی باہمی رضامندی سے ہوٹل میں کھا، پی رہے تھے کہ دونوں میں سے کسی ایک کی والدہ آن پہنچی اور دے دنا دن دونوں کو پیٹنا شروع کر دیا.
کیا آپ کے خیال سے والدہ کا یہ رویہ ٹھیک ہے؟
اگر وہ چپ کر کے اپنی اولاد کا ہاتھ پکڑتی اور گھر لے جاتی اور یوں ریسٹورنٹ میں تماشا نہ بناتی تو کیا ہوتا؟
کیا وہ گھر جا کر مار پیٹ کرتی تو ٹھیک تھا؟
کیا اس عمر کی اولاد سے مار پیٹ درست رویہ ہے؟
کیا لڑکا لڑکی کا گناہ بہت بڑا ہے؟
کیا لڑکا لڑکی والدین کو دھوکا دے رہے تھے؟ کیا ہوتا اگر وہ والدین کو اپنی پسند بتانے کا حوصلہ رکھتے؟ اگر والدین نے ان کی پسند کا احترام کرنا ہوتا تو ان کو چھپ کر ملنے کی ضرورت کیا تھی؟ لڑکا سیٹلڈ نہیں اور اس کے سیٹلڈ ہونے تک شادی کی بات بیکار ہے، کیا کوئی مانتا؟ منگنی کے لیے بھی راضی نہیں ہونا تھا.
انہیں والدین کے پسند کیے ہوئے شخص کے سوا کسی سے شادی کرنے کا حق نہیں؟
کیا والدین کو یہ حق کہ وہ اولاد کی زبردستی اپنی مرضی سے شادی کریں؟ کیا اولاد کی محبت کے نام پر ہمارے معاشرے میں حکم کے غلام پالے جا رہے ہیں؟
اگر آپ کا بھائی بہن، بیٹا بیٹی کسی ریسٹورنٹ میں لنچ ڈیٹ پر آپ کو مل جائے تو آپ کیا کریں گے؟
#سیدہ_سحر_بتول

Guide to: how to predict your own future
Step 1: Dream
Step 2: set goals (timeline for your dreams to come true)
Step 3: work your arse off achieving them ...
Hint: Dreams are what keeps u up all night ...

[12/18/20]   چار ماہ کی بچی سے زیادتی کرنے والا چودہ سال کا چاچو ہو تو اس فعل کی کیا وجہ ہو سکتی ہے.

[12/18/20]   انسانیت کو زنگ لگ چکا ہے

[12/17/20]   ایک دہائی مکمل ہوئے جاتی ہے، اس دہائی میں امت مسلمہ نے کیا کیا ایجاد کیا؟

This

ایک مچھلی سارے جل کو گندا کر دیتی ہے ...
‏‎#FIA نے ہراسانی کیس میں علی ظفر کو سوشل میڈیا پربدنام کرنے پرگلوکارہ میشا شفیع سمیت 8 افراد کو قصور وار قرار دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے کارروائی کی درخواست کردی.دیگر ملزمان میں اداکارہ عفت عمر،علی گل پیر،ماہم جاوید،لینا غنی،فریحہ ایوب،فیضان رضا،حسیم الزمان شامل ہیں۔

ویکسین تاخیر سے دے کر بھی یہ غریب ممالک کی آبادی کم نہیں کر سکتے. کرونا سے ہونے والی ایک ایک موت کے بدلے ہم دس دس بچے پیدا کرتے رہے ہیں گے. لاک ڈاؤن کے سبب غربت برھے گی اور اس سے کچھ لوگ بچوں سمیت خودکشیاں کرین گے مگر کوئی بات نہیں. آخر پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا.
کثرت اولاد رزق میں اضافے کا باعث ہوتی ہے تو اس حساب سے زیادہ آبادی والے ممالک کو زیادہ خوشحال ہونا چاہیے تھا.
آنے والا اپنا رزق خود لے کر آتا ہے، کاش آنے والا اپنی ویکسین بھی ساتھ لے کر آتا تو لاک ڈاؤن نہ کرنا پڑتا. اگر آنے والا سکول فیس بھی ساتھ لاتا تو جہالت نہ ہوتی. اگر انے والا ماں باپ کا پیار اور تربیت ساتھ لے کر آتا تو پڑھے لکھے جاہل نہ ہوتے.
#سیدہ_سحر_بتول

فیملی میں پیدا ہونا اور فیملی کو سمجھنا دو الگ باتیں ہیں, ضروری نہیں کہ خون کے رشتہ دل کے رشتہ ثابت ہو مگر میری نظر میں دل کا رشتہ ہمیشہ خون کے رشتے سے افضل رہے گا.

[12/16/20]   کیا آپ خوش ہیں؟

غلط انسان سے شادی کا فیصلہ آپ کا تھا.
اس کے ساتھ بچے پیدا کرنے کا فیصلہ بھی آپ کا تھا.
اس سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ بھی آپ کا تھا
بچے کیوں اپنے ماں یا باپ سے محروم ہوں؟ ان کا کیا جرم؟
مغربی کفار کی طرح, بچوں کی خاطر سابقہ شریکِ حیات سے انسانوں والے تعلقات قائم رکھیں اور بچے کو ماں یا باپ میں سے کسی ایک کو چننے پر مجبور نہیں کریں. آپ کو وہ شخص زہر لگتا ہوگا مگر وہ آپ کے بچوں کا باپ/ماں ہے. خود غرضی کا مظاہرہ کر کے بچوں کے دل میں اس کے خلاف زہر مت بھریں.
علیحدگی کی صورت میں بچوں کی کفالت جس کو بھی ملے انھیں ان کے باپ/ماں سے ملنے کے حق سے محروم مت کریں. آپ نہ صرف بچے کا حق ماریں گے اس کی شخصیت اور زندگی بھی تباہ کر دیں گے.
اپنی انا کی خاطر اپنی اولاد کے ٹکڑے مت کریں.
#سیدہ_سحر_بتول

[12/16/20]   جتنے فکرمند ہم "لوگ کیا کہیں گے ؟"کہ بارے میں ہیں کاش اتنے فکرمند "کیا ہمارے بچے خوش رہیں گے؟" کے بارے میں بھی ہو جائیں

مزے کی بات، میں شادی اور بچے کے بعد بھی بوڑھی ہو رہی ہوں، اب اس پر تو کوئی بات نہیں کرتا کہ نکاح بڑھاپے یا گنجے پن کو روکنے میں ناکام ہے ...

گاسپنگ ان "میں گاسپنگ نہیں کرتی" سٹائل
وہ: فلاں فلاں اداکارہ تیسری شادی کر رہی ہے
میں: سانوں کی؟ مطلب اس کی نجی زندگی کا آپ کی عام سی زندگی پر کیا اثر پڑ رہا ہے؟
وہ: مگر فلاں فلاں اداکار نے دوسری شادی کی تھی تب تو بہت شور کیا تھا آپ نے.
میں: ہاں مگر جب کوئی اداکار کہتا ہے کہ میری دو بیویاں ہیں تو میرے میاں، والد اور بھائی کے دل میں شادی کے لڈو پھوٹنے کا اندیشہ ہوتا ہے، مرد آسانی سے اپنی پٹری سے اتر سکتے ہیں. مگر کسی اداکارہ کی تیسری شادی ہوتی دیکھ کر کسی بھی پاکستانی عورت کو یہ غلط فہمی نہیں پیدا ہوتی کہ وہ فوراً موجودہ شوہر کو چھوڑ کر اگلے کی تلاش میں لگ جائے. مزاق کے علاوہ مرد کا دو بیویاں رکھنا یا طلاق دینا یا ناجائز تعلقات رکھنا سنگین نتائج رکھتا ہے. جبکہ ایک طلاق یافتہ عورت کا پھر سے نکاح کرنا شائد اچھی ہی بات ہے. البتہ جس سے وہ شادی کر رہی ہے وہ پہلے سے بیوی بچوں والا ہے تو پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں.
وہ: مطلب آپ صرف خاص قسم کی گاسپنگ پسند کرتی ہیں، جس میں مرد ظالم ہو وغیرہ وغیرہ
میں: نہیں، مجھے ان معاشرتی معاملات میں دلچسپی ہے جن سے معاشرتی سطح پر کوئی فرق پڑتا ہے. کسی دو دفعہ طلاق یافتہ مرد یا عورت کا تیسری دفعہ شادی کر لینے سے معاشرے پر کیا اثر پڑتا ہے؟
وہ: مگر جس کی دو دفعہ طلاق ہوئی ہو، آپ کو نہیں لگتا اس کی تیسری شادی بھی ناکام ہونے کے زیادہ چانسز ہوتے ہیں.
میں: ضروری نہیں ہے، ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ دو غلط تجربات کے بعد وہ مرد یا عورت زیادہ سمجھدار ہو گیا ہو. مگر یہ بھی ممکن ہے کہ تیسری شادی بھی ناکام ہو مگر یہ تو اس شخص سے شادی کرنے والے کو سوچنا چاہیے، سانوں کی؟
#سیدہ_سحر_بتول

عورت کی گواہی آدھی ہے ۔۔۔؟؟؟
🤔🤔🤔
جاوید احمد غامدی صاحب کی بھی سن لیں.

مجھ پر الزام ہے کہ میں پیسے کے پیچھے بھاگتی ہوں اور عورتوں کو بھی معاشی خودمختاری کی تلقین کرتی ہوں. گویا کہ میں مادیت پرست ہوں.
یہ الزام بلکل سچ ہے.
کہتے ہیں کہ میں پیسے کی بھوکی ہوں. بلکل درست ہے.
ہر شخص کی کوئی نہ کوئی بھوک ہوتی ہے.
کوئی پیٹ سے بھوکا ہوتا ہے. پیسہ وہ بھوک مٹا دیتا ہے.
کوئی دل سے بھوکا ہوتا ہے. میں نے دیکھا ہے سب رشتے دار اسی سے رشتے نبھاتے ہیں جس کے پاس پیسہ ہو. ماں اس بیٹے کا غلط ساتھ بھی دیتی ہے جو ماں پر پیسہ خرچے. سب رشتے بکاؤ ہیں. پیسے سے سب مل جاتا ہے. کھانا, پیار, عزت, دوا دارو, یہاں تک کہ بے اولادوں کو اولاد مل جاتی ہے.
جو کہتے ہیں پیسے سے سکون نہیں ملتا بکواس کرتے ہیں. انھوں نے کبھی اتنا پیسہ حاصل نہیں کیا کہ پیسے سے سکون مل سکے.
ایک غریب کبھی بھی اس دنیا میں پیسے والے سے جیت نہیں سکتا.
امیر عورت پر اس سے کم امیر مرد ہاتھ ڈالنے سے پہلے دس دفعہ سوچے گا.
ہوں میں پیسے کی بھوکی کیونکہ ایدھی جیسے شخص کو بھی انسانیت کی خدمت کے لیے پیسے کی ہی بھیگ مانگنی پڑتی تھی. منٹو جیسا ذہین شخص بھی سستی شراب پینے سے مرگیا. محمد علی جناح جیسا شخص پیسے کے بل پر انگلینڈ پڑھنے گیا اور قائدِاعظم بنا. آج پیسے کے بل پر ظالم من مانی کر رہے ہیں, پیسہ نہ ہونے کے سبب مظلوم ظلم سہہ رہے ہیں.
ہاں ہوں میں پیسے کی بھوکی مگر کسی کا حق مار کے پیسہ نہیں کما رہی, کسی کو محبت کے جال میں پھنسا کر پیسہ نہیں بٹور رہی. اپنی محنت کے بل پر اگر میں بہتر سے بہترین کی کوشش کر رہی ہوں تو اس میں کیا گناہ ہے؟
یہ سچ ہے پیسہ کمانے کے لیے رشتوں کی قربانیاں دینی پڑتی ہیں. ماں کو دو ماہ کا بچہ چھوڑ کر کام پر جانا پڑتا ہے. باپ کو روتے بلکتے بیوی بچے چھوڑ کر پردیس جانا پڑتا ہے. بیٹے کو بوڑھے ماں باپ کو چھوڑ کر سات سمندر پار جانا پڑتا ہے. مگر کیا کریں یہ پیسہ بھی تو انھی رشتوں کے لیے ضروری ہے. دو ماہ کے بچے کے ڈائپر کہاں سے آئیں گے. بچوں کے اچھے مستقبل کے لیے مہنگے سکول کی فیس کیسے بھریں گے. کب تک بیوی کو کرائے کے مکان میں رکھے کوئی؟ بہن کی شادی کا قرض اور ماں باپ کے علاج کے لیے پیسے کہاں سے آئیں گے؟
میری والدہ کہتی ہیں, پیسہ سب کچھ نہیں ہے, مگر بہت کچھ ہے.
#سیدہ_سحر_بتول
#moneymoves #earnmoney #entrepreneurship #moneycanbuyhappiness #pakistaniloggs

اس قدر عزیز تھے اس کو اس کے خواب
وہ آنکھیں بیچ آئی خوب گروی نہ رکھے اس نے
#سیدہ_سحر_بتول

Want your business to be the top-listed Clinic in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Location

Address

Rawalpindi
Rawalpindi

Opening Hours

Monday 10:00 - 21:00
Tuesday 10:00 - 21:00
Wednesday 10:00 - 21:00
Thursday 10:00 - 21:00
Friday 10:00 - 21:00
Saturday 10:00 - 21:00
Sunday 12:00 - 14:00
Other Rawalpindi clinics (show all)
Haematology Clinic Haematology Clinic
Shop No. D-122, Near Holy Family Hospital Chowk , Main Saidpur Road Rawalpindi
Rawalpindi

A Clinic For Blood Diseases

Dr. Shafaq Ramay Dr. Shafaq Ramay
PWD Double Road,
Rawalpindi

Doctor Shafaq Ramay Obstetrician gynecologist infertility / ultrasound specialist .

Dr Samina Akbar Dr Samina Akbar
Saidpur Road Rawalpindi And Allama Iqbal Rd Mirpur Azad Kashmir
Rawalpindi, 460000

Typically i am working on some of the main groups of mental disorders like Mood disorders, Anxiety disorders, Personality disorders, Psychotic disorders, Eating disorders, Trauma-related disorders, Substance abuse disorders

Homeopathic And Hajama Homeopathic And Hajama
Khyban-e-iqbal Rawalpindi
Rawalpindi, 46000

Farooqi Surgery Farooqi Surgery
4th Road, Haidery Chowk
Rawalpindi, 46300

Deal in diseases like urinary infections, kidney or bladder stones, prostate problems, urinary obstruction, urinary incontinence, infertility and STDs.

Naeem Homoeo Clinic Naeem Homoeo Clinic
Kuree Road Muslim Town
Rawalpindi, 46000

Consult us all chronic disease

Al Latif Homeo Clinic Al Latif Homeo Clinic
Al Latif Homoeo Clinic Peshawer Road Opp Kohinoor Mil Street No.4 Nasirabad Gujar Palaza Rawalpindi
Rawalpindi

homeopathic clinic

Ideal Pharmacy Ideal Pharmacy
Satellitetown
Rawalpindi, 46300

Get Online Pharmacy at Your Door Step

Stcicld Stcicld
St#5, H#96, Ibrahim Vilas, Near Attock Oil Refinery Morgah Road
Rawalpindi, 46000

STCICLD is a Speech & Language Therapy Club & Intervention Center for Learning Disabilities We take children with different diagnosis.

Army Medical College Rawalpindi Army Medical College Rawalpindi
Abid Majeed Rd, Rawalpindi
Rawalpindi, 46000

Welcome to AM College The Army Medical College was established at Rawalpindi in 1977 as a residential institution.

Hussain Lakhani International Hospital Hussain Lakhani International Hospital
TMA Building (Shopping Complex) Opposite Gordon College, Liaqat Road
Rawalpindi

Hussain Lakhani International Hospital strives to bring the latest advances in healthcare and world class treatment options to the people of Pakistan.

Modern Diagnostic Centre Modern Diagnostic Centre
F-833/14, F Block, Holy Family Hospital Road, Satellite Town
Rawalpindi, 46000

Modern Diagnostic center is staffed by a qualified team of most competent Radiologists Pathologists supported by a highly skilled team of technicians.

About   Contact   Privacy   FAQ   Login C