Sattar and Dean's Healthcare

Sattar and Dean's Healthcare Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sattar and Dean's Healthcare, Medical and health, multi Gardens B-17 islamabad & New City Phase 2 wah cantt, Rawalpindi.

30/10/2025






ایک آدمی سرِ راہ اپنے ڈاکٹر سے ملا تو حیرت سے پوچھا؛ جناب آپ اپنا کلینک بند کر کے چپکے سے کہیں چلے گئے اور کسی کو بتایا ...
28/10/2025

ایک آدمی سرِ راہ اپنے ڈاکٹر سے ملا تو حیرت سے پوچھا؛ جناب آپ اپنا کلینک بند کر کے چپکے سے کہیں چلے گئے اور کسی کو بتایا تک بھی نہیں۔
ایسا کیوں _؟

ڈاکٹر نے حیرت سے کہا: نہیں تو !! میرا کلینک تو ابھی بھی وہیں پر ہی ہے۔ تمہیں ایسا کس نے بتایا؟

اس آدمی نے کہا؛
آپ کے کیلنک کے نیچے چاول کی دکان والے نے اور اس کے برابر بیٹھے قصاب نے ۔

ڈاکٹر صاحب سیدھا اس چاول اور قصاب کی دکان پر گئے اور پوچھا،
بھائی، تم لوگوں اور میرے بیچ میں ایسی کون سی بات ہو گئی ہے کہ تم میرے مریضوں کو اوپر میرے کلینک میں جانے دینے کی بجائے بتاتے ہو کہ میں یہاں سے کلینک بند کر کے کہیں اور چلا گیا ہوں۔۔ ایسا کیوں کر رہے ہو؟

ان دونوں نے کہا: ڈاکٹر صاحب،
آپ بھی تو جو بھی مریض آتا ہے اسے کہتے ہو کہ چاول نہ کھاؤ، بڑا گوشت نہ کھایا کرو ان سے الرجی ہوتی ہے۔

اگر کام کرنا ہے تو مل کر کرتے ہیں__ ورنہ دکان داری بند ہو گی تو سب کی ہوگی۔

23/10/2025

🏥 ہسپتال میں ڈینگی کا علاج (Hospital Treatment for Dengue in Pakistan)
ڈینگی کے مریض کو ہسپتال میں اُس وقت داخل کیا جاتا ہے جب علامات خطرناک ہوں، مثلاً:
پلیٹ لیٹس بہت کم ہو جائیں (

23/10/2025

🇵🇰 پاکستان میں ڈینگی بخار — بچاؤ اور علاج 🦟

🌿 ڈینگی کیا ہے؟
ڈینگی ایک وائرس ہے جو مچھر (Aedes aegypti) کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔ یہ مچھر عام طور پر صبح اور شام کے وقت کاٹتا ہے۔
یہ وائرس خون میں داخل ہو کر بخار، جسم درد، اور پلیٹ لیٹس میں کمی کا باعث بنتا ہے۔

⚠️ ڈینگی کی علامات:
اگر آپ کو درج ذیل علامات میں سے کچھ محسوس ہوں تو فوراً ٹیسٹ کروائیں 👇

تیز بخار (102°F یا اس سے زیادہ)
آنکھوں کے پیچھے درد
جسم، جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد
جلد پر سرخ دھبے یا ریش
پلیٹ لیٹس کی کمی
متلی یا قے

🧪 تشخیص (Diagnosis):
ڈینگی کی تصدیق کے لیے درج ذیل ٹیسٹ کیے جاتے ہیں:
CBC (Complete Blood Count) → پلیٹ لیٹس دیکھنے کے لیے
NS1 Antigen Test → ابتدائی دنوں میں

IgM/IgG Antibodies → بعد کے مراحل میں

💊 علاج (Treatment):
ڈینگی کا کوئی مخصوص ویکسین یا اینٹی وائرل علاج موجود نہیں، مگر علاماتی علاج سے مریض صحت یاب ہو جاتا ہے۔
✔️ اہم ہدایات:
زیادہ سے زیادہ پانی اور جوس پئیں (Hydration بہت ضروری ہے)
Papaya leaf extract یا isotonic drinks (ORS, Gatorade وغیرہ) مددگار ثابت ہو سکتے ہیں
پیرامیٹول (Panadol) استعمال کریں بخار کے لیے
Aspirin یا Brufen بالکل استعمال نہ کریں (یہ خون بہنے کا خطرہ بڑھاتے ہیں)
روزانہ پلیٹ لیٹس کی نگرانی کریں
اگر خون بہنا، سانس لینے میں دشواری یا شدید کمزوری ہو تو فوراً اسپتال جائیں
🛡️ بچاؤ (Prevention) — یہی بہترین علاج ہے:
✅ گھروں اور آس پاس پانی جمع نہ ہونے دیں
✅ پانی کی ٹینکیوں کو ڈھانپ کر رکھیں
✅ مچھر مار اسپرے یا کوائل استعمال کریں
✅ Full-sleeve کپڑے پہنیں
✅ دروازوں اور کھڑکیوں پر جالی لگائیں
💚 یاد رکھیں:
ڈینگی بخار خطرناک ضرور ہے، مگر بروقت علاج اور احتیاط سے مکمل صحتیابی ممکن ہے۔
اپنے اور اپنے پیاروں کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

📍 Sattar & Dean’s Healthcare
📞 0337-2011115 | 0317-3179326
آپ کی صحت، ہماری ذمہ داری 🌿

17/10/2025

Great news 👏

😲 کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے؟اکثر لفٹوں میں جو "Door Close" یعنی دروازہ بند کرو والا بٹن ہوتا ہے،وہ اصل میں کام ہی نہیں ک...
12/10/2025

😲 کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے؟
اکثر لفٹوں میں جو "Door Close" یعنی دروازہ بند کرو والا بٹن ہوتا ہے،
وہ اصل میں کام ہی نہیں کرتا! 😅
اب آپ سوچیں گے، پھر وہ لگا کیوں ہوتا ہے؟
دراصل کچھ سال پہلے قوانین بدلے گئے تھے تاکہ
بوڑھے اور معذور افراد آرام سے لفٹ میں داخل ہو سکیں۔
اسی لیے اب لفٹ خود بخود چند سیکنڈ بعد بند ہوتی ہے۔
لیکن اگر وہ بٹن ہٹا دیا جاتا تو لوگ چڑ جاتے، بےچین ہو جاتے
لگتا جیسے لفٹ پر ہمارا کوئی کنٹرول ہی نہیں۔
تو انجینئروں نے کیا کیا؟
بٹن لگا تو دیا...
مگر اندر سے اس کا کنکشن کاٹ دیا! ⚡
یہ دراصل ایک نفسیاتی چال ہے —
ہمیں بس کنٹرول کا احساس دلانے کے لیے،
ورنہ لفٹ کا دروازہ تو اپنی مرضی سے بند ہوتا ہے، ہماری سے نہیں۔ 🚪

جب ہم چھوٹے تھے، تو نہ ہمیں "گرامر" کا پتا تھا، نہ "تذکیر و تانیث" کی سیاست سمجھ آتی تھی۔بس اتنا معلوم تھا کہ مرغا–مرغی،...
11/10/2025

جب ہم چھوٹے تھے، تو نہ ہمیں "گرامر" کا پتا تھا، نہ "تذکیر و تانیث" کی سیاست سمجھ آتی تھی۔
بس اتنا معلوم تھا کہ مرغا–مرغی، بکرا–بکری، گدھا–گدھی، گھوڑا–گھوڑی — سب کے جوڑے مقرر ہیں، جیسے آسمان سے ہی فائنل لسٹ آ گئی ہو۔
لیکن جب نوبت آئی چڑا–چڑی اور کتا–کُتی تک، تو کلاس میں ایسا سناٹا چھا جاتا جیسے کسی نے بم گرا دیا ہو۔
استاد کے چہرے کے تاثرات دیکھ کر دل میں آواز آتی:
"اے الفاظ کے مسافر، یہ راستہ خطرناک ہے!" 😅
ہم تو بس زبان سیکھنا چاہتے تھے، مگر استاد کے تیور دیکھ کر لگتا تھا جیسے ہم کوئی "اخلاقی جرم" کر بیٹھے ہوں۔
کوئی ہمیں یہ منطقی بات نہیں سمجھاتا تھا کہ "چڑی" کو "چڑیا" اور "کُتی" کو "کُتیا" کہنا کیوں لازم ہے۔
کیا یہ اردو کا گرامر ہے یا "اخلاقیات کا پیپر"؟
پھر جب بڑے ہوئے تو معلوم ہوا کہ اردو کی تذکیر و تانیث دراصل ایک مکمل "رازدار مملکت" ہے —
جہاں کچھ کو جوڑا نصیب ہوتا ہے اور کچھ ہمیشہ کے لیے سنگل رہ جاتے ہیں۔ 💔
مثلاً کوا، الو، ہُدہُد، خرگوش، لنگور، گدھ، کچھوا، مچھر —
ان سب کی بیویاں، مائیں، بہنیں آخر کہاں ہیں؟
کیا مسز خرگوش کہیں موجود نہیں؟
کیا لنگورنی اور گدھن صرف ہماری تخیل کی پیداوار ہیں؟
جب ایک دن ہم نے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے استاد سے سوال کیا تو وہ غصے میں بولے:
"ناانصافی صرف نر جانوروں کے ساتھ نہیں!
کبھی مچھلی کے شوہر کا نام سنا ہے؟ وہ بھی تو کہیں پانی میں اداس پھر رہا ہوگا!" 🐟😄
پھر استاد نے لمبی لسٹ سنائی:
"فاختہ، مینا، چیل، مُرغابی، ابابیل، مکھی، چھپکلی..."
اور پھر قہقہہ مار کر بولے:
"بتاؤ، ان سب کے شوہر کہاں ہیں؟"
اور ہم آج تک سوچ رہے ہیں —
شاید اردو زبان بھی ایک رومینٹک ڈرامہ ہے،
جہاں کچھ کرداروں کے جوڑے بنتے ہیں،
اور باقی... ہمیشہ کے لیے اکیلے رہ جاتے ہیں۔ 😜

08/10/2025

08/10/2025

Derma roller available




Address

Multi Gardens B-17 Islamabad & New City Phase 2 Wah Cantt
Rawalpindi

Website

Services

Specialties

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sattar and Dean's Healthcare posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share