Homoeopathic Clinic

Homoeopathic Clinic صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

12/10/2025

آج کی بات
موسم کی تبدیلی کی وجہ

نزلہ، چھینکیں

خوشبو سے تکلیف میں اضافہ

ٹھنڈا پانی لگانے یا ٹھنڈا موسم سے ناک سے پانی کا اخراج زیادتی

ناک میں جلن اور پانی کا اخراج

یہ علامات Allium Cepa اور Sabadilla جیسی دواؤں سے ملتی ہیں۔

1. Allium Cepa / 30

اہم علامات:

ناک سے پانی بہنا، آنکھوں میں جلن، ناک کی جلد جلنے لگتی ہے۔

ٹھنڈی ہوا یا ٹھنڈا پانی لگانے سے تکلیف بڑھتی ہے۔
کھلی ہوا میں سکون
گرم کمرے یا گرم جگہ میں تکلیف کی زیادتی محسوس ہو۔

خوراک:

Allium Cepa 30 دن میں 2 بار، یا

2. Sabadilla 30

اہم علامات:

چھینکوں کی زیادتی خاص طور پر خوشبو، پھول یا گردوغبار سے۔

ناک میں خارش، جلن، نزلہ بہتا رہتا ہے۔

ٹھنڈے موسم یا ہوا سے تکلیف زیادہ۔

خوراک:

Sabadilla 30 دن میں 2 بار۔

---

🔹 3. Arsenicum Album 30

اگر ناک کی جلن اور پانی کا بہاؤ بہت تیز ہو

اور جسم میں تھکن یا بےچینی ہو۔

ٹھنڈا موسم برداشت نہ ہو۔

خوراک:

Arsenicum Album 30 دن میں 2 بار۔

---

4. Combination Option (اگر علامات ملی جلی ہوں):

Allium Cepa 30 + Sabadilla 30 + Arsenicum Album 30
اگر سنگل علامات کے مطابق
⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️
Allium Cepa 30: 10 قطرے آدھا کپ پانی میں صبح شام۔

Sabadilla 30: 10 قطرے دوپہر۔

Arsenicum Album 30: رات کو ایک بار۔

---

اگر نزلہ پرانا ہو جائے یا ہر موسم میں بار بار ہو تو Nux Vomica 200 ہفتے میں ایک بار بطور constitutional dose فائدہ دیتی ہے۔

آپکی صحت کے لیے دعا

10/10/2025
10/10/2025

ایک شخص نے سالوں کی محنت سے پیسہ پیسہ جوڑ کر' اپنی حلال کی کمائی اور زور بازو پر بھروسہ کرتے ہوئے' اپنے بیوی بچوں کیلئے ایک خوبصورت نیا گھر تعمیر کروایا- جب گھر مکمل ہوا تو یہ فیصلہ کیا کہ 3 دن بعد اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئے گھر میں شفٹ ہو جائیگا لیکن۔۔۔۔۔
شفٹنگ سے ایک دن پہلے رات کو زلزلہ آیا اور پورے علاقے سمیت اس کا نیا' خوابوں جیسا گھر زمین بوس ہو گیا

اگلی صبح جب محلے والے اور عزیز و اقارب گھروں کے ملبوں پر افسوس کیلئے کھڑے تھے تو اچانک گھر کا مالک ہاتھ میں مٹھائی کا ڈبہ لیئے وہاں پہنچا اور سب میں مٹھائی بانٹنے لگا- لوگ حیران رہ گئے' ایک صاحب نے غصّے سے چیختے ہوئے کہا:
کیا تمھارا دماغ خراب ہو گیا ہے' یہاں اتنا بڑا نقصان ہو گیا اور تم مٹھائی بانٹ رہے ہو؟؟
گھر کے مالک نے مسکرا کر جواب دیا: نہی'؛؛
میں تو اپنے رب کا شکر ادا کر رہا ہوں کہ زلزلہ ایک رات پہلے آیا' اگر میں اس رات اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں ہوتا تو آج مٹھائی نہی بانٹ رہا ہوتا بلکہ ملبے کے نیچے دفن ہوتا💔

زندگی میں دو پہلو ہوتے ہیں۔۔۔
ایک شکایت کا
دوسرا شکر کا

ہم کیا چنتے ہیں۔۔۔
یہی ہماری سوچ اور ایمان کی پہچان ہے۔

10/10/2025

آج کی بات
لیکوریا (Leucorrhoea)
عورتوں اور بچیوں میں ایک عام
لیکن اہم مسئلہ ہے، خاص طور پر جب یہ پرانا (Chronic) ہو جائے۔
اس کی وجوہات میں ہارمونل عدم توازن، کمزوری، رحم کی سوزش، خون کی کمی، یا انفیکشن شامل ہو سکتے ہیں۔
یہاں اہم ہومیوپیتھک ادویات بتائی جا رہی ہیں جو مختلف علامات کے مطابق بہت مؤثر ہیں

سفید یا پیلا مادہ جو خاص طور پر دن میں یا پیشاب سے پہلے/بعد میں آتا ہے۔
رحم میں بوجھ محسوس ہو۔
کمر درد، کمزوری، چڑچڑاپن، محبت سے بے رغبتی۔
تھکاوٹ کے ساتھ چہرہ پیلا۔
گاڑھا، سفید، انڈے کی سفیدی جیسا یا چپکدار مادہ۔
زیادہ دیر بیٹھنے سے زیادتی، حرکت سے کمی۔
قبض کے ساتھ۔
پیلا، بدبودار، جلن دار لیکوریا جو کپڑے خراب کر دیتا ہے۔
اندام نہانی میں جلن، خارش اور جلنے کا احساس۔
ماہواری کے درمیان یا بعد میں مادہ کا اخراج۔
پرانا لیکوریا، گاڑھا، زرد یا چپکدار۔
رحم میں کمزوری یا بھارا پن۔
عمومی کمزوری اور تھکاوٹ۔
موٹی، دودھ جیسی سفید رطوبت۔
زیادہ پسینہ، تھکاوٹ، موٹاپا۔
بچیوں میں بلوغت کے دوران مادہ آنا
سفید یا کریمی رطوبت جو ٹھنڈی ہوتی ہے۔
Sepia 30
Pulsatilla 30
Calcarea Carb 30
Kreosotum 30
Alumina 30
CALCAREA PHOS 30
OVA TOSTA 30
ان تمام ادویات کا کمبینشن بنا لیں اور 15+15+15 قطرے صبح دوپہر شام آدھا کپ پانی میں مکس کر کے پیئں
اس کے ساتھ
HR NO 46
15+15+15 قطرے صبح دوپہر شام آدھا کپ پانی میں مکس کر کے پیئں
WOMITONE SYRUP
2 چمچ صبح 2 چمچ شام

اگر مسئلہ پرانا اور شدید ہو تو یہ مرکب مفید ہے

Hydrastis Q 10 قطرے
Aletris Farinosa Q 10 قطرے
Glycerin Q 10 قطرے

سب کو آدھا کپ پانی میں ملا کر
دن میں دو بار پئیں
پرہیز چکن کسی بھی قسم کی بوتل کولڈ ڈرنک سے پرہیز کریں

آپکی صحت کے لیے دعا گو

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Aleeza Ahmad, Muhammad Ashraf, MalikAmja...
10/10/2025

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Aleeza Ahmad, Muhammad Ashraf, MalikAmjad MalikAmjad, Syed Imran Raza, Love Zaman, Syed Asif Shah, Abdul Wahid, Tazeem Akhtar Shah

08/10/2025

سردیوں کی پہلی چوٹ: گلا، زکام اور تین بنیادی ہومیو ادویات (ہیپر سلف 200، نیٹرم میور 200، چائنا آفیشینلس 200)

دوستو! سردی باقاعدہ آ چکی ہے۔ اس موسم میں ایک ایسی دوا جسے گھر میں رکھنا لازم سمجھیں: ہیپر سلف 200۔ خاص طور پر جب ٹھنڈ لگنے کے بعد گلا بیٹھ جائے/خراب ہو اور ساتھ سردی کے آثار بھی ہوں۔ طریقۂ استعمال: 200 پوٹینسی کے دو قطرے—ایک خوراک پہلے دن اور ایک خوراک دوسرے دن۔

زکام کے لیے دو اہم اور بار بار کام آنے والی ادویات: نیٹرم میور 200 اور چائنا آفیشینلس 200۔ یہ دونوں اُس وقت مفید رہتی ہیں جب زکام پانی کی طرح پتلا ہو۔
اور اگر زکام گاڑھا ہو جائے، حلق میں سوئیاں چبھنے سا احساس، کھانسی کے ساتھ ٹھنڈی ہوا برداشت نہ ہو—تو پھر وہی ہیپر سلف 200 موزوں رہتی ہے

مختصر رہنمائی

ہیپر سلف 200: سردی لگنے کے بعد گلے کی سوزش/کھچاؤ، گاڑھا بلغم، ٹھنڈی ہوا سے حساسیت۔ دو روز، ایک ایک خوراک کافی رہتی ہے۔

نیٹرم میور 200: بار بار چھینکیں، شفاف رِساؤ، ہونٹ خشک اور نمکین چیزوں کی کشش۔

چائنا آفیشینلس 200: زکام/نزلہ یا بخار کے بعد کمزوری، بے دِلی، ماتھے کا بھاری پن—یعنی “نکل تو گیا مگر بدن ٹوٹا پڑا ہے” والی

آپکی صحت کے لیے دعا گو

20/09/2025

آج کی بات جریان اح**ام

جریان اور اح**ام (رات کو غیر ارادی منی خارج ہونا) اکثر نوجوانوں میں زیادہ پایا جاتا ہے۔ یہ عام طور پر ذہنی خیالات، فحش عادات، جسمانی کمزوری، ریڑھ کی ہڈی کی کمزوری یا مثانے و غدود کی خرابی سے جڑا ہوتا ہے۔ اگر بار بار ہو تو جسمانی و ذہنی کمزوری کا باعث بنتا ہے۔

وجوہات

زیادہ جنسی خیالات یا فحش عادات

قبض یا معدہ کی خرابی

پروسٹیٹ گلینڈ کی سوزش

مثانے اور اعصابی کمزوری

زیادہ گرم مصالحہ جات، چائے، سگریٹ

---

ہومیوپیتھک علاج

بنیادی ادویات (Potency میں)

1. Staphysagria 200

غیر شادی شدہ افراد، جنسی خیالات زیادہ، ذرا سی بات پر غصہ
ایک خوراک 5 قطرے روزانہ

2. Selenium 200

تھکن، کمزوری، اح**ام کے بعد زیادہ نقاہت
روزانہ ایک خوراک 5 قطرے

3. China Officinalis 200

منی کے بار بار ضیاع کے بعد کمزوری، خون کی کمی
صبح شام 5+5 قطرے

4. Phosphoric Acid 200

زیادہ فکری کمزوری، نزلہ زکام کے بعد یا ٹینشن میں اح**ام
صبح شام 5+5 قطرے

5. Sulphur 200

بار بار اح**ام کے ساتھ خارش یا جلدی مسائل
روزانہ ایک خوراک

---

مفید مدر ٹینکچر ادویات

1. Avena Sativa Q – اعصابی کمزوری، دماغی کمزوری، جنسی طاقت بحال کرنے میں بہترین۔

15+15+15
آدھا کپ پانی میں

2. Damiana Q – جنسی کمزوری اور جریان میں موثر۔
15+15-15
آدھا کپ پانی میں

3. Agnus Castus Q – جنسی خواہش کم یا ختم ہو جانا، اح**ام بار بار ہونا۔
15+15+15
5. آدھا کپ پانی میں

4. Withania Somnifera Q (Ashwagandha) – عمومی اعصابی و جسمانی طاقت بڑھانے کے لیے
5. 15+15+15
6. آدھا کپ پانی میں
آپکی صحت کے لیے دعا

16/09/2025

زرشک شیریں۔۔۔۔۔ وٹامن کا سپر سٹار۔

زرشک شیریں کا تعارف۔

زرشک شیریں جسے پہاڑی کشمش بھی کہا جاتا ہے،یہ صرف گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں پایا جاتا ہے اور مزاجاً "سردخشک "ہوتا ہے،یہ گیارہ ہزار سے سترہ ہزار فٹ بلندی پر سرسبز پہاڑی علاقوں میں ایک جھاڑی نما پودہ ہوتا ہے،اس کا ذائقہ کشمش سے ملتا جلتا ہے، زرشک شیریں نہ صرف قوت کا خزانہ ہے بلکہ قدرت نے اسے بے شمار خصوصیات سے نوازا ہے۔

غذائی اجزاء

زرشک شیریں میں وٹامن اے، وٹامن بی، بی ون، وٹامن ای،وٹامن سی پائے جاتے ہیں۔ اس لئے اسے وٹامن کا سپرسٹار بھی کہا جاتا ہے، علاوہ ازیں اس میں فولاد بھی موجود ہوتا ہے۔ ان میں سب سے اہم وٹامن سی ہے۔ حقیقت میں، زرشک شیریں میں وٹامن سی کی مقدار سنگترے کی نسبت چار گنا زیادہ ہوتی ہے۔ اس میں انٹی آکسیڈنٹس بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

زرشک شیریں کے مختصر فوائد:

•کالا یرقان اور پیلا یرقان کے لئے اس سے بہتر علاج کوئی نہیں ہے
•جگر کے جملہ امراض کے لئے مفید ہے
•قوت مدافعت بڑھانے کے لئے مفید ہے۔
•ہڈیاں مضبوط بناتی ہے
•جلد کو ترو تازہ رکھتی ہے
•بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتی ہے
•جوڑوں کے درد کے لئے مفید ہے
•نظروں کی کمی کو دور کرتی ہے
زرشک شیریں کا مسلسل استعمال عینک سے نجات دلاسکتا ہے
خون کی کمی کو دور کرتی ہے

اس کے علاوہ بھی یہ متعدد طبی فوائد کا حامل ہے جس کی تفصیل گوگل پر موجود ہے۔

طریقہ استعمال:

زرشک شیریں کے 15سے 20دانے رات کو دودھ یا پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ استعمال کریں،اس کے علاوہ اس کے 15 سے 20دانے صبح اور شام عام ڈرائی فروٹس کی طرح بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

14/09/2025

آج کی بات
*Kidney
Infection Diseases* ◾▪️
جس کو میڈیکل زبان میں
(Pyelonephritis)
کہتے ہیں:👇
گردوں کا انفیکشن اس وقت ہوتا ہے جب گردوں میں بیکٹیریا یا جراثیم کی وجہ سے سوزش اور انفیکشن پیدا ہو جاتا ہے۔ یہ انفیکشن عام طور پر پیشاب کی نالی (UTI) سے شروع ہوتا ہے اور بعد میں گردوں تک پہنچتا ہے۔ اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو یہ گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور گردوں کی ناکامی (Kidney Failure) کا سبب بن سکتا ہے۔

◼️ *گردوں کے انفیکشن کی وجوہات :*

1. *بیکٹیریل انفیکشن*

زیادہ تر کیسز میں E. coli بیکٹیریا انفیکشن کا سبب ہوتا ہے۔

*2. پیشاب کی نالی کی رکاوٹ*

گردے یا مثانے میں پتھری (Kidney Stones)۔

پروسٹیٹ گلینڈ کا بڑھ جانا (مردوں میں)۔

*3. پیشاب روک کر رکھنا"

لمبے وقت تک پیشاب نہ کرنا۔

*4. کمزور قوت مدافعت*

ذیابیطس (Diabetes)، ایڈز (AIDS)، یا دیگر مدافعتی کمزوری۔

*5. حمل (Pregnancy)*

حمل کے دوران ہارمونی تبدیلیوں کی وجہ سے گردوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

*6. کیٹھیٹر کا استعمال*

مثانے میں کیتھیٹر ڈالنے سے جراثیم داخل ہو سکتے ہیں۔

◼️ *گردوں کے انفیکشن کی علامات (Symptoms)*:

1. بخار اور کپکپی (High Fever with Chills)

2. کمر یا پسلیوں کے نیچے درد (Pain in Flank or Lower Back)

3. پیشاب میں جلن اور درد (Burning Sensation while Urinating)

4. پیشاب کی بو اور رنگ میں تبدیلی

پیشاب بدبودار یا دھندلا ہو جانا۔

بعض اوقات پیشاب میں خون آنا (Hematuria)۔

5. بار بار پیشاب آنے کی خواہش (Frequent Urination)

6. متلی اور قے (Nausea and Vomiting)

7. تھکن اور کمزوری (Extreme Fatigue)

8. پیشاب کم آنا یا رک جانا — گردوں کی سوزش بڑھنے کی علامت۔

9. پیٹ کے نچلے حصے میں درد (Lower Abdominal Pain)۔

گردوں کے انفیکشن کی پیچیدگیاں (Complications)

گردوں کو مستقل نقصان (Chronic Kidney Disease)

گردوں کی ناکامی (Kidney Failure)

سیپسس (Sepsis) – انفیکشن خون میں پھیل جانا

ہائی بلڈ پریشر (High Blood PRESSURE

◼️ *گردوں کے انفیکشن کی دو بنیادی اقسام ہیں:* 👇
Acute & Chronic Pyelonephritis

1. *Acute Pyelonephritis (شدید گردوں کا انفیکشن)*

2. *Chronic Pyelonephritis (پرانا اور بار بار ہونے والا گردوں کا انفیکشن)*

یہ دونوں گردوں کی بیماری ہیں جن میں جراثیم (خاص طور پر بیکٹیریا E. coli) گردوں میں داخل ہو کر سوزش اور نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو گردوں کی ناکامی (Kidney Failure)، ہائی بلڈ پریشر، اور سیپسس جیسی خطرناک پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

◼️ 1. *Acute Pyelonephritis (شدید گردوں کا انفیکشن)*

◾ *وجوہات (Causes)*

1. پیشاب کی نالی کا انفیکشن (UTI) جراثیم کے گردوں تک پہنچنے کی سب سے عام وجہ۔

2. گردوں یا مثانے میں پتھری (Kidney Stones)۔

3. پیشاب کی نالی میں رکاوٹ — مثلاً پروسٹیٹ گلینڈ کا بڑھ جانا۔
4. حمل (Pregnancy) میں ہارمونی تبدیلیوں کی وجہ سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جانا۔

5. ذیابیطس یا کمزور قوتِ مدافعت۔

6. مثانے میں کیٹھیٹر ڈالنے سے بیکٹیریا کا داخل ہونا۔

7. لمبے وقت تک پیشاب روک کر رکھنا۔

◼️ *علامات (Symptoms):*

اچانک تیز بخار اور کپکپی (Chills)۔

کمر یا پسلیوں کے نیچے شدید درد (Flank Pain)۔

پیشاب میں جلن اور درد (Burning & Painful Urination)۔

بار بار پیشاب آنے کی خواہش مگر کم مقدار میں۔

پیشاب میں بدبو یا خون (Foul Smell / Blood in Urine)۔

متلی اور قے (Nausea & Vomiting)۔

عام جسمانی تھکن اور کمزوری۔

پیٹ کے نچلے حصے میں دباؤ یا درد۔

پیشاب کا رک جانا یا کم مقدار میں آنا۔

◼️ *ہومیوپیتھک ادویات:*

1. *Cantharis*

پیشاب کے دوران شدید جلن اور کٹنے جیسا درد۔

بار بار پیشاب کی حاجت مگر بہت کم مقدار میں پیشاب آنا۔

پیشاب میں خون آنا۔

انفیکشن کے ابتدائی اور شدید مرحلے کے لیے بہترین۔

2. *Apis Mellifica*

پیشاب بہت کم مقدار میں آنا یا رک جانا۔

جسم پر سوجن خاص طور پر آنکھوں کے گرد۔

پیشاب میں ہلکی جلن لیکن زیادہ درد نہیں۔

گردوں کی سوزش کے ابتدائی مرحلے میں بہترین دوا۔

3. *Mercurius Corrosivus*

پیشاب کے دوران شدید جلن اور درد کے ساتھ چند قطرے مشکل سے آنا۔

پیشاب میں خون کی آمیزش۔

سردی اور کپکپی کے ساتھ تیز بخار۔

4. *Belladonna*

اچانک تیز بخار، سرخی اور جسم پر گرمی۔

کمر اور گردوں کے مقام پر شدید درد۔

شدید انفیکشن اور سوزش کے ابتدائی مرحلے کے لیے۔

5. *Pareira Brava*

پیشاب کے لیے جھک کر زور لگانا پڑتا ہے۔

پیشاب کے بعد کمر میں درد اور دباؤ۔

گردے اور مثانے کی رکاوٹ میں مفید۔

◼️ *2. "Chronic Pyelonephritis (پرانا گردوں کا انفیکشن)*

یہ حالت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب Acute Pyelonephritis کا مکمل علاج نہ ہو یا بار بار گردوں میں انفیکشن ہوتا رہے۔
یہ گردوں کو آہستہ آہستہ نقصان پہنچاتا ہے اور آخرکار گردوں کی ناکامی (Chronic Kidney Disease) کا سبب بن سکتا ہے۔

◾ *وجوہات (Causes):*

1. Acute Pyelonephritis کا مکمل علاج نہ ہونا۔

2. پیشاب کی نالی یا گردوں میں مستقل رکاوٹ (Kidney Stones, Enlarged Prostate)۔

3. گردوں میں پیدائشی نقص (Congenital Defects)۔

4. بار بار ہونے والا UTI۔

5. ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، یا کمزور قوتِ مدافعت۔

◾ *علامات (Symptoms):

کمر کے دونوں طرف ہلکا لیکن مسلسل درد۔

بار بار ہلکا بخار (Low-grade Fever)۔

پیشاب میں ہلکی بدبو یا دھندلا رنگ۔

جسم پر سوجن، خاص طور پر ٹانگوں اور آنکھوں کے ارد گرد۔

بلڈ پریشر بڑھ جانا۔

بار بار پیشاب آنے کی حاجت مگر کم مقدار۔

مستقل تھکن اور کمزوری۔

شدید صورت میں پیشاب کی مقدار کم ہونا اور یورین میں پروٹین آنا۔

گردوں کے کام میں کمی (Reduced Kidney Function)۔

◾ *ہومیوپیتھک ادویات:*

1. *Berberis Vulgaris*

گردوں کے مقام پر درد جو ران یا ٹانگوں تک پھیلتا ہے۔

پیشاب کا رنگ گدلا یا زرد مائل۔

گردوں کی پتھری یا Chronic Infection کے لیے بہترین۔

2. *Equisetum Hyemale*

پیشاب کے بعد بھی بار بار پیشاب کی حاجت۔

پیشاب کی مقدار کم مگر جلن کے ساتھ۔

گردوں کی پرانی انفیکشن میں مؤثر۔

3. *Lycopodium Clavatum*

جسم پر سوجن، خاص طور پر آنکھوں کے گرد۔

پیشاب کی نالی میں رکاوٹ یا پتھری کے کیسز میں بہترین۔

پیشاب کا رنگ سرخی مائل یا دھندلا۔

Chronic Kidney Disease میں مؤثر۔

4. *Sulphur*

بار بار ہونے والا UTI اور گردوں کی کمزوری۔

پیشاب میں بدبو اور جلن۔

جسم پر کھجلی اور گرمی کے ساتھ علامات۔

5. *Apis Mellifica*

سوجن (Edema) زیادہ ہو، خاص طور پر ٹانگوں اور آنکھوں کے گرد۔

پیشاب کم مقدار میں آتا ہو یا رک گیا ہو۔

گردوں کی Chronic Inflammation کے لیے۔

6. *Solidago Virgaurea*

گردوں کے مقام پر دباؤ اور درد۔

پیشاب کی مقدار کم، رنگ گہرا یا بدبودار۔

گردوں کو Detox کرنے اور Chronic Infection میں بہترین۔
*Acute اور Chronic Pyelonephritis کا فرق*

پہلو Acute Pyelonephritis (شدید) Chronic Pyelonephritis (پرانا)

آغاز (Onset) اچانک اور تیز آہستہ آہستہ، دھیرے دھیرے بڑھتا ہے
بخار (Fever) تیز بخار اور کپکپی ہلکا، بار بار آنے والا بخار
درد (Pain) کمر کے دونوں طرف شدید درد ہلکا مگر مسلسل درد
پیشاب کی علامات شدید جلن، خون، بدبو ہلکی بدبو، دھندلا رنگ
نتائج بروقت علاج سے مکمل صحت یابی گردوں کی مستقل خرابی یا ناکامی

◼️ *اہم احتیاطی تدابیر:*

دن میں کم از کم 8-10 گلاس پانی پینا۔

مثانے کو خالی رکھنے کے لیے بار بار پیشاب کرنا۔

الکحل، کیفین، اور بہت زیادہ نمک سے پرہیز۔

انفیکشن کے دوران ہومیوپیتھک علاج کے ساتھ ڈاکٹر کی نگرانی میں رہنا۔

اگر بخار بہت تیز ہو یا پیشاب رک جائے تو فوری ہسپتال جانا ضروری ہے۔

آپکی صحت کے دعا گو

Address

Sahiwal

Telephone

+923154225956

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Homoeopathic Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram