
06/05/2025
الحمدللہ!
آر پی او ساہیوال ڈی آئی جی محبوب رشید صاحب کا شکریہ جنہوں نے پولیس شہداء کے خاندانوں، حاضر سروس و ریٹائرڈ افسران، اہلکاروں اور خصوصی بچوں کی فلاح کے لیے عملی قدم اٹھایا۔
یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر نیورالوجی (ڈاکٹر مرزا محبوب اظہر) اس فلاحی مقصد کے لیے مفاہمتی یادداشت کا حصہ بنا۔
ان شاء اللہ، شہداء کے خاندانوں اور مستحق پولیس ملازمین کے لیے علاج معالجے کی سہولیات دل سے فراہم کی جائیں گی۔
دعا ہے کہ اللہ ہمیں اس خدمت کو خلوص نیت سے جاری رکھنے کی توفیق دے۔
* *
آر پی او ساہیوال DIG محبوب رشید کی جانب سے ساہیوال ریجن پولیس کے شہدا کی فیملیز اور حاضر سروس/ریٹائرڈ پولیس افسران و ملازمان کی ویلفیئر کا سلسلہ جاری
آر پی او ساہیوال محبوب رشید اور ڈاکٹر مرزا محبوب اظہر(MBBS.FCPS)اسسٹنٹ پروفیسر نیورالوجی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط
مفاہمتی یاداشت میں شہدائے پولیس کے خاندانوں، ریٹائرڈ اور حاضر سروس پولیس افسران و اہلکاروں اور پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج معالجے کی سہولت کے سلسلے میں دستخط کیے گئے ہیں
ساہیوال ریجن پولیس کے شہدا کے خاندانوں کا 100% مفت علاج کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ پولیس افسران/اہلکاروں کے خصوصی بچوں کا 100% مفت علاج کیا جائے گا۔حاضر سروس پولیس افسران/ اہلکاروں کا 50% مفت علاج کیا جائے گا اس کے ساتھ 50% نیوروسائیکالوجی کے متعلق ٹیسٹ (NCS,EMG,&EEG)کی فیس میں رعایت کی جائے گی