Tib E Nabvi Health Care

  • Home
  • Tib E Nabvi Health Care

Tib E Nabvi Health Care ما انزل اللہ من دآء الا انذل لہ شفاء (صحیح بخاری 847:2)
"اللہ نے کوئی بیماری ایسی نہیں اتاری جس کی شفاء نہ فرمائی ہو۔"

10/11/2025
🎤 🎤🎤 اہم اعلان 🎤 🎤 🎤 اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ہم انشاءاللہ بہت جلد طب نبوی ہیلتھ کیئر ہسپتال شروع کرنے جا رہے ہیں...
06/11/2025

🎤 🎤🎤 اہم اعلان 🎤 🎤 🎤
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ہم انشاءاللہ بہت جلد طب نبوی ہیلتھ کیئر ہسپتال شروع کرنے جا رہے ہیں
انشاء اللہ جو خالص طب نبوی کے اصولوں کے مطابق کام کرے گا
جس میں کوئی بھی بڑی سے بڑی بیماری کا علاج کیا جائے گا
کیسی بھی ایسے مریض کو جو کئی کئی سالوں سے بیمار ہیں
مثلا
شوگر ٹائپ ون کی انسولین صرف 3 دن میں چھڑوا دی جائے گی
گھنٹیا
دمہ
کینسر
دل کے مریض
گردوں کے مریض
کہنے اور سننے کو یہ ایک مزاق لگ رہا ہے لیکن انشاء اللہ ایسا ممکن ہے ہم کوئی منجن چورن پھکی نہیں بیچنے جا رہے ہم مریض کو صرف اپنے پاس 3 دن اپنے پاس رکھیں گے انشاءاللہ مریض 3 دن میں ہی بغیر میڈیسن ایک صحت مند ہو کر اپنے گھر واپس جائیں گے
ہمارے ہسپتال میں
ڈاکٹرز
ہومیو ڈاکٹرز
نیوٹریشن
حکیم
نرسزز
لیبارٹری
تمام بنیادی سہولیات میسر ہو گی
ایسے مریضوں کا علاج بھی ممکن ہوگا جو ڈائلسزز کروا رہے ہیں انکے ڈائلسزز بند ہوں گے ہم مریض کو جینا سکھائیں گے مریض صرف 3 دن ہمارے پاس رہے گا انشاء اللہ کیسی بھی مرض کے مریض کو پہلے ہی دن رزلٹ ملے گا
سب سے بڑ کر انتہائی مناسب اور سستا علاج ہوگا جو ایک دیہاڑی کی بھی پہنچ میں ہوگا انشاء اللہ
آنے والے دنوں میں مکمل تفصیل آپکو ویڈیوز کے ذریعے بتائی جائیں گی
Coming Soon ...........in shaa Allah

*شوگر والے یہ ایک چیز ضرور سمجھ لیں۔* آپ کو شوگر ہوئی ہے تو اسے سمجھنا ضروری ہے۔کیونکہ جب آپ  اسے سمجھیں گے تب ہی اس کا ...
06/11/2025

*شوگر والے یہ ایک چیز ضرور سمجھ لیں۔*

آپ کو شوگر ہوئی ہے تو اسے سمجھنا ضروری ہے۔
کیونکہ جب آپ اسے سمجھیں گے تب ہی اس کا درست علاج کر سکتے ہیں۔

اور تب ہی آپ اپنا دل، گردے، آنکھیں اور ٹانگیں شوگر سے بچا سکتے ہیں۔

ذیابیطس یا شوگر کی بیماری کیا ہے؟
۔WHO ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق شوگر ایک میٹابولک بیماری ہے۔

اب میٹابولک یا میٹابولزم کا کیا مطلب ہے؟
آپ کو آسان زبان میں سمجھاتا ہوں۔
آپ کے جسم کی مثال ایک گاڑی کی سی ہے
جسے چلنے کیلئے فیول کی ضرورت ہوتی ہے۔
جیسے گاڑی پٹرول پر چلتی ہے۔ ایسے ہی آپ کا جسم خوراک پہ چلتا ہے۔

گاڑی میں سب سے اہم پارٹ انجن ہے جو پٹرول کو انرجی میں تبدیل کرتا ہے۔

ایسے ہی آپ کے جسم کا انجن میٹابولزم ہے
جو خوراک کو انرجی میں تبدیل کرتا ہے۔

کیسے؟
آپ خوراک کھاتے ہیں۔
یہ معدے اور digestive سسٹم میں ریزہ ریزہ ہو کر خون میں شامل ہوتی ہے۔

خون سے یہ اجزاء آپ کے خلیوں میں پہنچتے ہیں۔
جہاں اس سے انرجی بنتی ہے۔
اور کچرا جسم سے باہر نکال دیا جاتا ہے۔

یہ انرجی یا طاقت آپ کے جسم کی ضرورت ہے۔
ہلنے جلنے سے لے کر
سونے،
سانس لینے
اور حتی کہ سوچنے تک ہر کام کیلئے انرجی چاہئے ہوتی ہے۔
انرجی بنانے کا یہ سارا پراسیس میٹابولزم کہلاتا ہے۔

اب ذیابیطس میں کیا ہوتا ہے؟

کسی بھی وجہ سے آپ کا میٹابولزم خراب ہوا ہے۔

پیدائشی طور پر،
یا غلط خوراک کی وجہ سے
یا سارا سارا دن بیٹھے رہنے سے
یا سٹریس پریشانی سے آپ کا میٹابولزم خراب ہوا ہے۔

آپ کے خلیے شوگر کو انرجی میں تبدیل نہیں کر پاتے۔

ٹائپ 1 ذیابیطس میں آپ کا لبلبہ انسولین نہیں بناتا۔

اور ٹائپ 2 میں انسولین تو بن رہی ہے۔
وہ بلڈ سے شوگر اٹھا کر خلیے تک پہنچاتی ہے تاکہ اسے انرجی میں تبدیل کر دیں
لیکن آپ کا میٹابولزم خراب ہوا ہے۔
آپ کے خلیے انسولین کو قبول ہی نہیں کر رہے۔ شوگر اندر جانے ہی نہیں دے رہے۔
اس لئے شوگر بلڈ میں بڑھتی جاتی ہے۔

یہ بات یاد رکھیں کہ ہائی شوگر آپ کے جسم کے ہر ہر حصے کو نقصان پہچاتی ہے۔

اب اگر آپ اس کے لئے میڈیسن استعمال کرتے ہیں تو وقتی طور پر تو شوگر نیچے آجاتی ہے۔
لیکن اصل مسئلہ جوں کا توں رہتا ہے۔
کیونکہ انسولین یا گولیوں سے میٹابولزم ٹھیک نہیں ہوتا۔

میڈیسن کھانے کے باوجود دل، گردے، آنکھیں شوگر سے متاثر ہوتے ہیں۔

اس لئے شوگر کا اصل علاج میڈیسن نہیں،
بلکہ شوگر کو پراسیس کرنے والا نظام ٹھیک کرنا ہے۔
یعنی میٹابولزم ٹھیک کرنا ہے۔
Only information

06/11/2025

Only for information
*شوگر میں کونسے ٹیسٹ باقاعدگی سے کروائیں؟*

ذیابیطس صرف بلڈ شوگر کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ سر سے پاؤں تک ہر جگہ اس سے متاثر ہوتی ہے۔ اس کیلئے جسم کے ہر حصے پر نظر رکھنی پڑتی ہے۔
ہر شوگر والے ہو یہ ٹیسٹ باقاعدگی سے کروانے چاہئیں۔

1. فاسٹنگ اور رینڈم بلڈ شوگر۔ اگر شوگر کنٹرول نہیں ہے تو روزانہ کروائیں۔ اگر کنٹرول ہے تو ہفتے میں ایک یا دو بار کروائیں۔
2. ہر 3 مہینے بعد Hba1c
3۔ RFT یعنی گردوں کے ٹیسٹ ہر 6 سے 12 مہینے بعد۔
4۔ Lipid Profile یعنی چکنائی کے ٹیسٹ ہر 6 سے 12 مہینے بعد۔
5۔ آنکھوں کا چیک اپ ہر 12 مہینے بعد۔
6۔ Vitamin D اور B12 ٹیسٹ ہر 12مہینے بعد۔
7۔ بلڈ پریشر اگر نارمل ہے تو ہفتے میں ایک بار۔
8۔ وزن ہر مہینے چیک کریں۔

ان ٹیسٹوں سے آپ اپنے جسم کی کارکردگی سے باخبر رہیں گے۔
آگہی کیلئے یہ پوسٹ شئیر کر دیں۔

🌿 نیاز بو — ایک خوشبودار جڑی بوٹی جس میں ہے صحت کا خزانہ! 🌿(English Name: Basil | Arabic: ریحان)نیاز بو صرف ذائقہ بڑھانے...
31/10/2025

🌿 نیاز بو — ایک خوشبودار جڑی بوٹی جس میں ہے صحت کا خزانہ! 🌿
(English Name: Basil | Arabic: ریحان)

نیاز بو صرف ذائقہ بڑھانے والی جڑی بوٹی نہیں بلکہ ایک قدرتی دوا ہے جو صدیوں سے یونانی، آیورویدک اور اسلامی طب میں استعمال ہو رہی ہے۔ جدید سائنسی تحقیق سے بھی اس کے بے شمار فوائد ثابت ہو چکے ہیں۔

🌱 نیاز بو کے سائنسی و طبی فوائد:

1. 🌿 نظامِ ہضم کی بہتری:
ریسرچ کے مطابق Basil میں موجود تیل بدہضمی، گیس اور پیٹ درد میں آرام دیتا ہے۔
یہ معدہ کو پرسکون کرتا ہے اور بھوک بہتر بناتا ہے۔

2. 🛡️ مدافعتی نظام مضبوط کرتا ہے:
Basil میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن A، C اور K پائے جاتے ہیں جو جسم کو انفیکشنز سے محفوظ رکھتے ہیں۔

3. 😌 ذہنی دباؤ میں کمی:
Basil کی خوشبو Cortisol (stress hormone) کو کم کرتی ہے، جس سے ذہن کو سکون اور توانائی ملتی ہے۔
یہ نیند میں بہتری اور دماغی تھکن کے لیے بھی مفید ہے۔

4. 🤧 نزلہ، زکام اور کھانسی میں راحت:
Basil کی چائے سانس کی نالی کو کھولتی ہے، بلغم ختم کرتی ہے اور کھانسی کو آرام دیتی ہے۔
تحقیقی طور پر اس میں antiviral اور expectorant خصوصیات موجود ہیں۔

5. ❤️ دل کی صحت کے لیے بہترین:
Basil خون میں کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈ کی سطح کو کم کرتا ہے،
بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے اور دل کے افعال بہتر بناتا ہے۔

6. 🦠 قدرتی جراثیم کش:
Basil کے تیل میں antibacterial اور antifungal خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جلد اور جسمانی انفیکشنز سے بچاؤ کرتی ہیں۔

7. 💊 ذیابیطس میں فائدہ مند:
ریسرچ کے مطابق Basil خون میں شوگر لیول کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے اور انسولین سنسٹیویٹی کو بہتر بناتا ہے۔

🫖 استعمال کے آسان طریقے:

روزانہ تازہ پتے چبا لیں۔

Basil tea یا قہوہ دن میں ایک بار پئیں۔

کھانوں، سلاد یا سوپ میں مصلح کے طور پر شامل کریں۔

Basil oil سر یا جلد پر لگائیں — یہ سکون اور خوشبو دونوں دیتا ہے۔

✨ قدرت نے ہر پتے میں شفا رکھی ہے — صرف سمجھنے اور استعمال کرنے کی دیر ہے۔
اپنی روزمرہ زندگی میں نیاز بو شامل کریں اور فطرت کی طاقت سے فائدہ اٹھائیں 🌿💚

-

ننگے پاؤں درخت کو چھونا  ایک تجربہ جو صرف 15 منٹ میں آپ کی زندگی بدل سکتا ہے کیا آپ نے کبھی ننگے پاؤں زمین پر چل کر کسی ...
30/10/2025

ننگے پاؤں درخت کو چھونا ایک تجربہ جو صرف 15 منٹ میں آپ کی زندگی بدل سکتا ہے
کیا آپ نے کبھی ننگے پاؤں زمین پر چل کر کسی درخت کے تنے کو چھوا ہے؟
اگر نہیں، تو شاید آپ نے فطرت کی سب سے گہری طاقت کو ابھی تک محسوس ہی نہیں کیا۔
یہ محض ایک روحانی تجربہ نہیں — بلکہ ایک سائنسی حقیقت ہے کہ درختوں اور زمین سے براہِ راست رابطہ انسان کے جسم، دماغ اور روح پر حیرت انگیز اثرات ڈالتا ہے۔
جب آپ ننگے پاؤں کسی درخت کے نیچے کھڑے ہوتے ہیں، تو آپ کا جسم زمین کی قدرتی توانائی (Earth Energy) کو جذب کرتا ہے۔ یہ وہی توانائی ہے جو صدیوں سے انسان، جانور اور پودوں کے درمیان زندگی کا توازن برقرار رکھے ہوئے ہے۔
درخت نہ صرف ہمیں آکسیجن دیتے ہیں بلکہ وہ ہماری منفی توانائی، ذہنی دباؤ اور تھکن کو بھی جذب کر لیتے ہیں — جیسے کوئی قریبی دوست ہمارے دکھ سن کر بوجھ ہلکا کر دیتا ہے۔
درخت کو چھونے کا عمل صرف جسمانی رابطہ نہیں بلکہ ایک روحانی گفتگو ہے۔
جب آپ اپنی ہتھیلیاں درخت کے کھردرے تنے پر رکھتے ہیں، تو آپ اس کی دھڑکن کو محسوس کر سکتے ہیں — ایک خاموش مگر جاندار دھڑکن جو زمین کے اندر سے آتی ہے۔
یہ دھڑکن آپ کے دل کی دھڑکن کے ساتھ ہم آہنگ ہو جاتی ہے، اور چند منٹوں میں آپ کے اندر ایک غیر معمولی سکون، شکرگزاری اور جینے کی نئی لہر دوڑنے لگتی ہے۔
تحقیقات کے مطابق، ننگے پاؤں زمین سے جڑنے (Earthing) سے جسم میں Cortisol کی سطح کم ہوتی ہے، دل کی دھڑکن متوازن رہتی ہے، نیند بہتر ہوتی ہے، اور انسان کا موڈ حیرت انگیز طور پر خوشگوار بن جاتا ہے۔
اور جب آپ کسی درخت کے ساتھ یہ لمحہ گزارتے ہیں، تو آپ فطرت کے ساتھ وہ بندھن دوبارہ جوڑ لیتے ہیں جو جدید زندگی کی مصروفیات نے توڑ دیا ہے۔
انسان اور درخت کا رشتہ صدیوں پرانا ہے۔
درخت نے ہمیشہ ہمیں سایہ، آکسیجن، لکڑی، پھل اور دوائیں دیں — مگر آج کے انسان نے فطرت سے اپنا رشتہ کمزور کر لیا ہے۔
ہم اینٹوں کے شہروں میں قید ہیں، مصنوعی ہوا میں سانس لیتے ہیں، اور اپنی روح کو اس قدرتی سکون سے محروم کر بیٹھے ہیں جو درخت ہمیں بلا شرط دیتے ہیں۔
اگر آپ روز صرف 15 منٹ ننگے پاؤں درخت کے ساتھ گزاریں تو یقین کیجیے، آپ کا جسم ہلکا، ذہن پرسکون، اور دل شکر سے لبریز ہو جائے گا۔
درخت کو گلے لگائیے، اس سے بات کیجیے، اور محسوس کیجیے کہ یہ فطرت آپ سے کتنی محبت کرتی ہے۔
درخت صرف زمین کے پودے نہیں، بلکہ انسان کے دل کے مرہم ہیں۔

منقول

بلیو وہیل دنیا کا سب سے بڑا جانور ہے حتیٰ کہ کوئی ڈائنوسار بھی جسامت میں بلیو وہیل سے بڑا نہیں ہوا۔ وہیل کی مادہ جب اپنے...
26/10/2025

بلیو وہیل دنیا کا سب سے بڑا جانور ہے حتیٰ کہ کوئی ڈائنوسار بھی جسامت میں بلیو وہیل سے بڑا نہیں ہوا۔ وہیل کی مادہ جب اپنے بچے کو دودھ پلاتی ہے تو قدرت کا ایک حیرت انگیز نظام سامنے آتا ہے۔ وہیل کے دودھ میں چربی کی مقدار 30سے 50 فیصد تک ہوتی ہے جو اسے غیر معمولی طور پر گاڑھا بناتی ہے۔ یہ دودھ اتنا گاڑھا ہوتا ہے کہ پانی میں حل نہیں ہوتا جس کی وجہ سے وہیل کا بچہ سمندر کے کھلے پانی میں بھی باآسانی اپنی ماں کا دودھ پی سکتا ہے۔ قدرت نے یہ انتظام اس لیے کیا ہے تاکہ سمندری لہروں کے بیچ بھی بچے کو مکمل غذائیت حاصل ہو سکے اور وہ تیزی سے بڑھ سکے۔

یہ دودھ نہ صرف توانائی سے بھرپور ہوتا ہے بلکہ بچے کے جسم کو سرد سمندری پانی میں گرم رکھنے کے لیے موٹی چربی کی تہہ بنانے میں بھی مدد دیتا ہے۔ وہیل کے بچے روزانہ کئی کلوگرام وزن بڑھاتے ہیں اور چند ماہ میں ہی مضبوط و طاقتور بن جاتے ہیں۔ یہ سب قدرت کے اس بے مثال نظام کا نتیجہ ہے جو ہر مخلوق کی ضرورت کے مطابق اسے بہترین انداز میں نوازتا ہے۔ "فَتَبَارَكَ اللّٰهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ" — واقعی اللہ بہترین خالق ہے، جس نے ہر جاندار کو اس کی فطرت اور ماحول کے لحاظ سے کامل بنایا۔ ❤️

ہمارے ہاں عموما چینی کو برا جبکہ شکر گڑ شہد کو اچھا سمجھا جاتا ہے۔ چلیں آج ان سب کی نیوٹریشن ویلیو دیکھتے ہیںاور دیکھتے ...
26/10/2025

ہمارے ہاں عموما چینی کو برا
جبکہ شکر گڑ شہد کو اچھا سمجھا جاتا ہے۔
چلیں آج ان سب کی نیوٹریشن ویلیو دیکھتے ہیں
اور دیکھتے ہیں کہ ہمارے لئے سب سے بہتر کیا ہے۔
چلیں چینی سے شروع کرتے ہیں
فیس بک اور باقی سوشل میڈیا پر چینی کو کوکین سے برا اور زہر بتایا جاتا ہے۔
سب سے زیادہ ہر جگہ چینی ہی استعمال ہوتی ہے
بہت ہی زیادہ پراسیس ہوا ایک میٹھا جو گنے سے ہی بنتا ہے
اس کا گلائمکس انڈیکس 65 سے 70 تک ہوتا ہے۔
کیلوریز کی بات کریں تو 390 کیلوریز ایک سو گرام چینی سے ہمیں ملتی ہیں
کوئی خاص نیوٹریشن یا منرلز نہیں۔ بس اچانک سے پیور انرجی بوسٹ

2- شکر یا گڑ
جو لوگ چینی کو ولن بناتے ہیں وہی شکر یا گڑ کو مہان سمجھتے ہیں اور اسے ہیلتھی سمجھتے ہیں
اس میں بہت ہی کم مقدار میں آئرن اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔
اگر گلائسمکس انڈیکس کی بات کریں تو 70 سے 84 تک جاتا ہے۔ یعنی یہ چینی سے کہیں زیادہ بلڈ شوگر کو سپائک دیتا ہے۔
اگر کیلوریز کی بات کریں تو 380 کیلوریز 100 گرام شکر سے ملتی ہیں
اور رہی بات پراسیس کی تو بہت سے لوگ اسے گورا چٹا کرنے کے لئے نہ جانے کیا کیا ملاتے ہیں۔ اس کا درست ڈیٹا بھی موجود نہیں۔

3- شہد
میرا اور آپ سب کا پسندیدہ
حکیموں کے نزدیک یہ بلاشک و شبہ شوگر کے مریض کھا سکتے ہیں۔
لیکن ہم اسے بھی چیک کرتے ہیں
مکھی نے ہی پراسیس کیا
بہت شاندار اینٹی آکسیڈین
پیٹ کے لئے بہت شاندار چیز

گلائمیکس انڈیکس 45-69 تک

کیلوریز کی بات کریں تو 240 سے 330 تک ایک سو گرام میں
شہد کی قسم کے حساب سے کیلوریز ہوتی ہیں
4- کھجور
ایک مکمل پھل
زیرو پراسیس
آئرن اور فائبر سے بھرپور
انتڑیوں کے لئے شاندار
گلائمیکس انڈیکس صرف 40-55 تک
کھجور کی قسم کے حساب سے ہی انڈیکس ہوتا ہے۔
اگر کیلوریز کی بات کریں تو 315 کیلوریز / سو گرام
تو اس ساری تفصیل کا اگر نچوڑ نکالیں تو چینی چھوڑ کے باقی چیزیں استعمال کرنے سے آپ کی کیلوریز کو کچھ خاص فرق پڑنے والا نہیں۔ نہ ہی چینی ولن اور باقی چیزیں دوست ہوں گی۔
لیکن ایک بہتر چوائس شہد اور کھجور ہو سکتی ہے پر وہ بھی لمٹ میں رہ کے۔
یعنی ایک دن میں تین کھجوریں ہی کافی ہیں۔
اگر چینی استعمال کرنی ہو تو بھی سارے دن میں دو چمچ کافی ہیں

چلیں اب بات کرتے ہیں کہ اگر شوگر کے مریض ہیں اور میٹھا نہیں چھوڑ سکتے تو سٹیو یا یا پھر مونک فروٹ پاؤڈر کے استعمال کا
اٹیویا وور مونک فروٹ دونوں ہی زیرو کیلوریز ہیں
آٹو یا چینی سے دو سو گنا میٹھا ہوتا ہے۔
جہاں چینی کا ایک چمچ درکار ہوتا ہے وہیں سٹو یا کی ایک چٹکی کافی رہتی ہے
لیکن اس میں ایک برائی ہے کہ یہ بعد میں کڑواہٹ لاتا ہے
پاؤڈر استعمال کریں یا پتے۔ مرضی آپ کی
وہیں مونک فروٹ کی بات کریں تو یہ تین سو گنا تک زیادہ مٹھاس دیتا ہے۔
اور استعمال کے بعد بھی مٹھاس بحرحال موجود رہتی ہے
یہ سویٹنر کے طور پر استعمال کئے جا سکتے ہیں
لیکن اگر شوگر نہیں ہے تو آپ چینی بھی گزارے لائق استعمال کر سکتے ہیں۔
WHO کے مطابق آپ اپنی روز کی کیلوریز کا دس فیصد چینی سے لے سکتے ہیں
لیکن میرے خیال سے اس سے بھی تھوڑا کم ہی استعمال کریں تو بہتر ہے۔ تاکہ کیلوریز کا پورشن بچ سکے۔
جو سویٹنر آپ کے استعمال نہیں کرنے ان کے نام
Sucralose
یہ ڈائٹ پیپسی میں استعمال ہوتا ہے۔
ہمارے پیٹ کے اچھے بیکٹیریا کی موت کی وجہ بن سکتا ہے۔
Aspartame
یہ ڈائٹ کوک میں استعمال ہوتا ہے
یا پھر پیپسی میکس میں بھی یہی ہوتا ہے
Acesulfame-k
یہ کوک زیرو میں موجود ہوتا ہے اور کچھ انرجی ڈرنکس جو شوگر فری کے نام پر مارکیٹ میں موجود ہیں
Saccharin-
یہ بھی کافی قسم کے میٹھے شوگر فری کیکس میں استعمال ہوتا ہے
Neotame
یہ بھی لو کیلوریز بیکری اور ڈیرے آئسکریم وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے۔
اس لئے یاد رکھیں ہر شوگر فری کا مطلب ہیلتھی نہیں ہے
یہ پوسٹ اپنے ان دوستوں کے ساتھ شئیر کریں جو چینی سے تو پرہیز کرتے ہیں لیکن چینی سے بچتے ہوئے خطرناک کیمیکل استعمال کرتے ہیں

نیاز بو (جسے انگریزی میں **Basil** اور عربی میں **ریحان** کہا جاتا ہے) ایک خوشبودار پودا ہے جو نہ صرف کھانوں میں استعمال...
25/10/2025

نیاز بو (جسے انگریزی میں **Basil** اور عربی میں **ریحان** کہا جاتا ہے) ایک خوشبودار پودا ہے جو نہ صرف کھانوں میں استعمال ہوتا ہے بلکہ اس کے کئی **طبی فوائد** بھی ہیں۔ آیئے اس کے اہم فوائد پر نظر ڈالتے ہیں:

---

# # # ✅ **نیاز بو کے صحت بخش فوائد:**

1. # # # 🌿 **نظامِ ہضم کی بہتری:**

* بدہضمی، گیس اور پیٹ درد میں مفید ہے۔
* معدہ کو سکون دیتا ہے اور بھوک کو بہتر کرتا ہے۔

2. # # # 🛡️ **مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے:**

* اس میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامنز ہوتے ہیں جو جسم کو بیماریوں سے بچاتے ہیں۔

3. # # # 😌 **ذہنی دباؤ اور بے چینی کو کم کرتا ہے:**

* اس کی خوشبو ذہن کو سکون دیتی ہے۔
* دماغی تھکن اور ڈپریشن میں فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔

4. # # # 🤧 **نزلہ، زکام اور کھانسی میں مفید:**

* نیاز بو کی چائے یا قہوہ سانس کی نالی کو کھولتا ہے۔
* بلغم ختم کرتا ہے اور کھانسی کو آرام دیتا ہے۔

5. # # # ❤️ **دل کی صحت کے لیے فائدہ مند:**

* خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے۔
* بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

6. # # # 🦠 **جراثیم کش خصوصیات:**

* نیاز بو میں قدرتی طور پر اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات ہوتی ہیں۔

7. # # # 💊 **ذیابیطس (شوگر) میں مفید:**

* خون میں شکر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مددگار۔

---

# # # ✅ **استعمال کے طریقے:**

* نیاز بو کی **تازہ پتیاں** چبانا
* نیاز بو کی **چائے یا قہوہ** بنانا
* کھانوں میں **مصلح کے طور پر** استعمال کرنا
* اس کا **تیل** سر یا جسم پر لگانا

--

اسلام آباد ایس پی عدیل اکبر نے گاڑی میں خود کو زخمی کر لیا۔ ان کو  زخمی حالت  میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر...
24/10/2025

اسلام آباد ایس پی عدیل اکبر نے گاڑی میں خود کو زخمی کر لیا۔ ان کو زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے

بعض اوقات بظاہر مضبوط نظر آنے والے لوگ بھی کمزور اور ٹوٹے ہوئے ہو سکتے ہیں

کبھی کبھی لوگوں کو کسی بڑے حل کی ضرورت نہیں ہوتی۔۔۔ بس کسی خاموش، ہمدرد ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے

اگر کوئی آپ کے آس پاس اداس، تھکا ہوا یا ٹوٹا ہوا لگے۔۔۔ تو فوراً نصیحت نہ کریں، بس سُن لیجیے

انہیں یہ احساس دلائیں کہ ان کے جذبات حقیقی ہیں
کہیے "میں سمجھ سکتا ہوں کہ تمہارے لیے یہ وقت کتنا مشکل ہے۔"

انہیں جج نہ کریں
انہیں کمزور مت کہیں
بس دل سے قبول کرلیں

کبھی ایک سادہ سا جملہ "میں تمہارے ساتھ ہوں" ان کے لیے امید کی کرن بن جاتا ہے

اگر ضرورت ہو تو نرمی سے کہیں کہ کسی ماہرِ طب نبوی سے بات کرلیں

اور ہاں، دعا کو کبھی مت بھولیں

"اللہ کسی جان پر اس کی برداشت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔"
(سورہ البقرہ 2:286)

تو بس… کسی کے لیے امید بن جائیں، مشورہ نہیں۔۔۔۔
کبھی آپ کی خاموش موجودگی ہی کسی کے دل کا سکون بن جاتی ہے

ڈاکٹر عثمان چوہدری و ماہر طب نبوی ریسرچر:

20/10/2025

ایک ملٹی نیشنل بینک کمپنی کے چیئرمین نے معاشی ماہرین کو اّس وقت سوچ میں ڈال دیا جب اُس نے ایک اسٹاف میٹنگ میں یہ بتایا کہ:--
سائیکل ملکی معیشت کیلئے تباھی کا باعث بنتی ہے 🔃

سب ماہرین نے حیران ھو کر پوچھا:--
ایسا کیسے ھو سکتا ہے ؟؟

سی ای او CEO :-- اِس لیئے کہ سائیکل چلانے والا ‏کار نہیں خریدتا۔
🚗
▪️وہ کار خریدنے کے لیئے قرض بھی نہیں لیتا

▪️انشورنس نہیں کرواتا

▪️پیٹرول بھی نہیں خریدتا

▪️اپنی گاڑی سروس اورمرمت کے لیئے نہیں بھیجتا

▪️کار پارکنگ کی فیس ادا نہیں کرتا

▪️وہ ٹول پلازوں پر ٹیکس بھی ادا نہیں کرتا

▪️سائیکل چلانے کی وجہ سے صحت مند رہتا ہے اور موٹا نہیں ھوتا

▪️‏صحت مند رہنے کے باعث وہ دوائیں بھی نہیں خریدتا

▪️ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے پاس نہیں جاتا حتیٰ کہ :--

▪️ملک کے GDP میں کچھ بھی شامل نہیں کرتا۔

جبکہ اُس کے بالکل برعکس :--
🔰

ہر نیا فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ
اپنے ملازمین کے علاوہ کم از کم 30 طرح کے لوگوں کے لیئے روزگار کا سبب بھی بنتا ہے
‏جن میں ڈاکٹر ٫ امراض قلب کے ماہر٫
ماہرِ معدہ و جگر ٫ ماہر ناک کان گلہ٫ دندان ساز٫ کینسر اسپیشلسٹ٫ حکیم اورمیڈیکل اسٹور مالکان وغیرہ شامل ہیں
▪️
چنانچہ یہ بات ثابت کرتی ہے کہ:--

‏سائیکل معیشت کی دشمن ہے
اورمضبوط معیشت کے لیئے صحت مند افراد سخت نقصان دہ ہیں
‼️
نوٹ:---
پیدل چلنے والے معیشت کے لیئے اور بھی زیادہ خطرناک ہیں

کیونکہ

وہ سائیکل بھی نہیں خریدتے۔ 🚲

پیدل چلنا اور حرکت میں رہنا: دل کی صحت کا قدرتی نسخہ  ہماری پنڈلیوں کے پٹھوں کو اکثر "دوسرا دل" کہا جاتا ہے، کیونکہ یہ پ...
18/10/2025

پیدل چلنا اور حرکت میں رہنا:
دل کی صحت کا قدرتی نسخہ

ہماری پنڈلیوں کے پٹھوں کو اکثر "دوسرا دل" کہا جاتا ہے،
کیونکہ یہ پٹھے خون کو جسم کے نچلے حصے سے دل کی طرف واپس پمپ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ کیسے کام کرتا ہے؟
جب ہم چلتے ہیں، سیڑھیاں چڑھتے ہیں یا ہلکی پھلکی ورزش کرتے ہیں، تو پنڈلیوں کے پٹھے سکڑتے اور پھیلتے ہیں، جو رگوں پر دباؤ ڈال کر خون کی واپسی کو بہتر بناتے ہیں۔ اس عمل سے پورے جسم میں خون کی گردش تیز ہو جاتی ہے۔

اہم فوائد:
خون کے لوتھڑے بننے سے بچاؤ –
طویل وقت بیٹھے رہنے سے DVT (ڈیپ وین تھرومبوسس) جیسی بیماریاں ہو سکتی ہیں، لیکن چلنے سے یہ خطرہ کم ہوتا ہے۔
دل کی کارکردگی میں بہتری –
بہتر خون کی روانی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو متوازن رکھتی ہے۔
ہارٹ اٹیک اور فالج سے حفاظت –
روزانہ کی ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیاں دل کو مضبوط بناتی ہیں۔

زیادہ دیر بیٹھنے والوں کے لیے انتباہ:
اگر آپ کا زیادہ وقت بیٹھ کر گزرتا ہے تو ہر 30 سے 40 منٹ بعد چند قدم ضرور چلیں یا پنڈلیوں کو حرکت دیں۔
یہ عادت نہ صرف دل بلکہ پورے جسم کے لیے مفید ہے۔

چلتے رہیں، متحرک رہیں، دل کو جوان رکھیں!
دل آپ کا ہے، اس کا خیال رکھیں!

Address


57000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tib E Nabvi Health Care posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Tib E Nabvi Health Care:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram