الرافع ہومیو پیتھک کلینک

الرافع ہومیو پیتھک کلینک آپ ڈاکٹر صاحب سے گھر بیٹھے آن لائن اپنی صحت کے متعلق مشورہ یا علاج مناسب فیس میں کروانا چاہتے ہیں تو یہاں یا واٹس ایپ پر مشورہ کر سکتے ہیں۔

الرافع ہومیو پیتھک کلینک
ہومیو فزیشن ڈاکٹر محــــــــمـد وارث صائم موہانـــــــی
DHMS (PJB) Pakistan
RHMP

😰😨 Migraine Headaches / آدھے سر کا درد 😨😰Homeopathic Remedies / ہومیوپیتھی ادویات 😨 Belladonna بیلاڈونا This relieves he...
25/07/2024

😰😨 Migraine Headaches / آدھے سر کا درد 😨😰

Homeopathic Remedies / ہومیوپیتھی ادویات

😨 Belladonna بیلاڈونا
This relieves headaches with the feeling of head fullness, and sensitivity to noise and light.

😨 Bryonia / برائیونیا
This remedy can be helpful if a person has a heavy or “splitting” headache, with steady pain that settles over one eye (especially the left) or spreads to the entire head. Pain is worse from any motion, even from moving the eyes, and the person wants to lie completely still and not be talked to or disturbed. Nausea with a heavy feeling in the stomach and vomiting may occur. The person can have a very dry mouth and usually is thirsty.

😨 Gelsemium / جیلسیمیم
This remedy relieves congestive headaches at the base of the head, as well as headaches around the eye, caused or aggravated by stress.

😨 Glonoinum / گلونائنم
This remedy relieves sudden headaches, with fullness of head and feeling of heat, and aggravated by heat.

😨 Ignatia / اگنیشیا
This remedy is helpful for migraines in sensitive people, especially headaches after emotional upsets or caused by grief. The headache is often focused on one side of the head, and may feel as if a nail is driven in. Twitching in the face or spasms in the muscles of the neck and back frequently occur. The person often sighs or yawns and may sometimes weep or seem “hysterical.”

😨 Iris versicolor / آئرس ویر سیکولر
Intense migraines with blurry vision and pain that extends to the face and teeth, along with vomiting and a burning feeling in the throat and stomach, can often be relieved with this remedy. The person feels worse from resting and better from motion.

😨 Natrum muriaticum / نیٹرم میوریاٹیکم
Migraines (often on the right) that are worse from grief or emotional upsets, worse from too much sun, or occur just before or after the menstrual period, are likely to respond to this remedy. The headache feels like “a thousand little hammers were knocking on the brain” and is often worse from eyestrain. The person may have numb or tingling feelings in the lips or face before the headache starts, and the eyes are very sensitive to light. The person often feels better lying in the dark and after sleeping.

😨 Nux vomica / نکس وامیکا
This remedy relieves nausea and digestive troubles associated with overindulgence in food or alcohol.

😨 Sanguinaria / سینگوئنیریا
Right-sided migraines with tension in the neck and shoulder, extending to the forehead with a bursting feeling in the eye, are often relieved with this remedy. Jarring, light, and noise aggravate discomfort. The headaches improve after vomiting, as well as from burping or passing gas, and are often better after sleep. A person who needs this remedy often comes down with migraines after missing meals, and also has digestive problems and allergies.

😨 Sepia / سیپیا
Left-sided migraines with dizziness and nausea, worse from missing meals, and worse near menstrual periods or during menopause, often responds to this remedy. Pain may come in shocks or jerks, and the person feels worse indoors and from lying on the painful side. A person needing Sepia feels weary, cold, and irritable, wanting no one to make demands on them.

😨 Silicea / سلیشیا
Migraines that come on after mental exertion or near the menstrual period may indicate a need for this remedy—especially in a nervous person who is very chilly. Headaches are usually right-sided, starting in the back of the head and extending to the forehead, and are worse from drafts or from going out in the cold without a hat. The person may feel better from lying down in a dark, warm room and also from covering the head.

Other Remedies 👇

😨 Cimicifuga / سیمی سی فیوگا
This remedy is often indicated for migraines with throbbing pains (“as if the top of the head would fly open”) or shooting pains in the eyes. Headaches are often associated with the menstrual period or come on after long-term study or worrying. The muscles of the neck are usually involved in the headache, feeling very stiff and painful. The person (normally talkative and energetic) feels mentally dull and gloomy, or even fearful, during a migraine. Pain is worse from motion and sometimes improved by eating.

😨 Coffea cruda / کوفیا کروڈا
This remedy relieves headaches and sleeplessness with agitation and overactive thoughts.

😨 Cyclamen / سائیکلامن
Migraines that start with flickering in the eyes, dim vision, or dizziness suggest a need for this remedy. Pain is often right-sided and may involve the ear—which can also ache or itch. The person feels very weak and sick (the nausea is often worse from fatty food) and is thirsty, very sensitive to cold, and worse from open air. People who need this remedy are sympathetic and emotional; they often have an anxious or remorseful feeling that they may have neglected some responsibility.

😨 Kali phosphoricum / کالی فاسفوریکم
This remedy relieves symptoms from intellectual overwork.

😨 Lachesis / لیکسیس
Left-sided migraines with congested, pulsing pain that is worse from pressure or tight clothing may respond to this remedy. The person’s face looks deeply flushed or blotchy. Headaches are often worst before the menstrual period and better once the flow begins. The person feels worse from sleeping (either in the daytime or at night) and is usually worse from heat.

😨 Lycopodium / لائیکوپوڈیم
This relieves headaches caused by delaying meals, with desire for hot food and candy.

😨 Spigelia / سپائیجیلیا
Excruciating headaches on the left side of the head, with violent throbbing, or stitching pains above or through the eyeball, may respond to this remedy. Pain may extend through the face and is worse from motion, touch, position changes, and jarring. The person may feel better from lying on the right side with the head supported, and keeping still.

👨🏼‍⚕️ Homeopathic Doctor: Saim Mohani

12/07/2024

Ulceration in Re**um

تعارف:

پاخانہ خارج کرتے وقت انسان کو ضرورت سے زیادہ دباؤ ڈالنا پڑتا ہے۔ بعض اوقات اس وجہ سے مقعد پھٹ جاتا ہے اور مقعد پھٹنے کے بعد وہاں زخم پیدا ہو جاتا ہے۔ اس صورت حال میں شکار کو پاخانہ خارج کرتے وقت بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مختلف ادویات سے علاج:

1. نائٹرک ایسڈ: Nitric acid
مریض کو ملاشی میں بہت زیادہ درد محسوس ہوتا ہے کیونکہ انخلاء کے دوران ملاشی میں السریشن کی وجہ سے ایسا لگتا ہے جیسے ملاشی پھٹ گئی ہو۔ اگر مریض اس قسم کے مسائل کا شکار رہا ہو تو اسے Nitric Acid-6 چار گھنٹے کے وقفہ سے لینا چاہیے۔

2۔ گریفائٹس: Grafitis
مریض کو قبض، پاخانے میں بلغم کے ساتھ لمبے، سخت اور چھوٹے ٹکڑے ہونے جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں جس کی وجہ سے اسے ملاشی میں جلن اور عجیب قسم کا درد ہوتا ہے۔ دیگر علامات دھاگوں میں الجھے ہوئے پاخانے کے چھوٹے ٹکڑوں، مقعد میں رگوں کا جالا اور مریض کے آنسو ہیں۔ موٹا یا سرد طبیعت والا شخص مذکورہ علامات کا شکار ہوتا ہے۔ مریض کو راحت حاصل کرنے کے لیے گرافائٹس 6 یا 30 لینا چاہیے۔

3. سلفر: Sulphur
اگر مریض کو خارش اور سوزش کے ساتھ مقعد کے ارد گرد سرخی، چھوٹے ٹکڑوں کے ساتھ سخت اور ناکافی پاخانہ ہو، پاخانہ کے اخراج کی مسلسل خواہش ہو لیکن خالی ہونے کے بعد پیٹ صاف نہ ہو اور مریض کو بہت زیادہ درد محسوس ہوتا ہے۔ پاخانہ نکالتے وقت اسے سلفر 30 لینا چاہیے علاج کے لیے لیا جا سکتا ہے۔

4. ہائیڈریٹس لوشن کا انیما:
Anima of hydratis lotion
گر مقعد میں زخم ہوں تو مریض کو چاہیے کہ ہائیڈریٹس لوشن کا انیما اپنائے۔ اس کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

04/07/2024

😀

حکیم صاحب کے مطب پر ایک شخص آیا اور کہا پیٹ میں بہت درد ھو رہا ھے۔
حکیم صاحب سمجھ گئے کہ قبض ھے۔
پھر اس سے پوچھا: گھر کتنی دور ھے تمھارا؟
مریض ۔ دو کلومیٹر
حکیم صاحب نے کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور ایک بوتل میں سے چار چمچے دوائی نکال کر ایک کٹوری میں ڈالی۔
حکیم صاحب۔ گاڑی سے آئے ہو یا چل کر ؟
مریض ۔ چل کر
حکیم صاحب نے پھر سے کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور تھوڑی سی دوائی کٹوری سے واپس نکال لی ۔
حکیم صاحب - گھر کون سی منزل پر ھے؟
مریض - تیسری منزل پر
حکیم صاحب نے دوبارہ کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور کٹوری سے تھوڑی سی مزید دوا نکال لی۔
حکیم صاحب اب آخری سوال کا جواب دو- گھر کے مین گیٹ سے ٹائلٹ کتنی دور ھے؟
مریض - 20 فٹ
حکیم صاحب نے آخری بار کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور کٹوری سے تھوڑی دوا اور نکال لی۔
حکیم - اب میری دوا کے پیسے دے دو پہلے، پھر یہ دوا پیو، اور فٹا فٹ گھر کی طرف نکل لو۔ کہیں رکنا مت۔ پھر مجھے فون کرنا۔
مریض نے ویسا ھی کیا
آدھے گھنٹے بعد مریض کا فون آیا اور ایکدم ڈھیلی آواز میں بولا :
حکیم صاحب دوا تو بہت اچھی تھی آپکی، مگر آپ نے ناڑا کھولنے کا ٹائم کیلکولیٹ نہیں کیا تھا.
ھم دس سیکنڈ سے ہار گئے۔۔!

🟣◼️◾▪️ *نمونیہ* ▪️◾◼️🟣نمونیہ پھیپھڑوں کا ایک مرض ہے جس میں پھیپھڑوں کے اندر ورم ہو جاتا ہے، یہ مرض کبھی ایک طرف یا کبھی ...
01/10/2022

🟣◼️◾▪️ *نمونیہ* ▪️◾◼️🟣
نمونیہ پھیپھڑوں کا ایک مرض ہے جس میں پھیپھڑوں کے اندر ورم ہو جاتا ہے، یہ مرض کبھی ایک طرف یا کبھی دونوں طرف پھیپھڑوں میں لاحق ہوتا ہے۔ اگر اس کے ساتھ پھیپھڑوں کی کی جھلی میں ورم ہو جائے تو اسے پلورسی کہتے ہیں، ایسی صورت میں سدید درد ہوتا ہے جس کی وجہ سے سانس لینا بھی دشوار ہو جاتا ہے مریض کھانسی تک نہیں کر سکتا۔
اگر یہ مرض جلد ٹھیک ہو جائے تو اتنی پریشانی نہیں ہوتی اگر یہ لمبا ہو جائے تو پھر پھیپھڑوں کو تباہی کی طرف لے جاتا ہے جس سے کبھی پلمونری پھوڑا پیدا ہو جاتا ہے اور کبھی پھیپھڑے سوج کر سخت ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے آکسیجن صاف نہیں کرتے ہیں، اگر بروقت علاج نہ کروایا جائے تو مریض مر بھی سکتا ہے۔
اس مرض کی طب میں بے شمار تقریباً پانچ اقسام بیان کی جاتی ہیں لیکن ان اقسام کے چکروں میں پڑنے کی ہمیں ہومیو پیتھک میں کوئی ضرورت نہیں چونکہ ہومیو پیتھک میں ان تمام اقسام کی علامتیں ہیں ایک جیسی ہی حثیت رکھتی ہیں، اس کی فوراً تشخیص نہیں ہوا کرتی بلکہ علامات واضح ہونے میں تقریباً تین دن لگ جاتے ہیں اس میں بے چینی نمایا ہوا کرتی ہے بخار تقریباً 105 تک تیز ہوا کرتا ہے جو مسلسل کئی دنوں تک رہتا ہے سینے میں پستانوں کے نیچے بغل کی جانب پسلیوں میں ہلکا ہلکا درد ہوتا ہے۔
اگر ساتھ پلورسی ہو تو درد بہت سخت ہوتا ہے نبض کی رفتار 18 سے بڑھ کر 40 فی منٹ تک چلی جاتی ہے اور نبض 120 سے 130 تک چلی جاتی ہے اگر یہ مرض جلد کنٹرول نہ ہو تو اس سے مریض کی موت بھی ہو سکتی ہے، سینے میں سٹیتھوسکوپ لگا کر سننے سے سانس میں چھاں چھاں کی آوازیں آتی ہیں۔
📜 *اسباب*
اس مرض کا سبب اچانک ٹھنڈی ہوا کا لگ جانا یا بھیگ جانا، گرم سرد ہو جانا اور ایک مخصوص وائرس سے یہ مرض کا حق ہوتا ہے جب نمونیہ کسی کو ایک دفعہ ہو جائے تو پھر دوبارہ بھی خطرہ موجود رہتا ہے۔

🟤 *ایکو نائیٹ 30، 200*
یہ نمونیہ کی ابتداء میں استعمال ہونے والی دوا ہے اگر ابتدائی درجہ گزر جائے تو اس استعمال نہ کریں، سرد ہوا لگنے سے تیز بخار ہونا ، خشک کھانسی، تیز اور پر درد ہوا کرتی ہے، شدید بے چینی، موت کا خوف اور شدید پیاس، اچانک لاحق ہونے والا نمونیہ اس کی چند خوراکیں ہی بہترین ثابت ہوا کرتی ہیں۔

🟤 *فیرم فاس 30، 200*
یہ بائیوکیمک نمونیہ کی نمبر ون دوا سے جانی جاتی ہے لیکن اس کا ایکو نائیٹ جیسا اضطراب نہیں ہوا کرتا مگر یہ بھی ابتداء ہی میں استعمال ہونے والی دوا ہے اور اس کا دورانیہ ایکونائیٹ سے زیادہ ہوتا ہے، ایکونائیٹ ہٹے کٹے افراد کی دوا ہے فیرم فاس خون کی کمی والے کمزور لوگوں کی دوا ہے۔

🟤 *کالی میور 30، 6x*
یہ نمونیہ کی دوسرے درجے کی اعلیٰ ترین دوا ہے اگر اس دوا کو فیرم فاس کے ساتھ ادل بدل کر دی جائے تو ابتدائی نمونیہ کو 90% تک کنٹرول کیا جا سکتا ہے، کالی میور میں سفید رنگ کا بلغم خارج ہوتا ہے، اگر بلغم زرد رنگ کا خارج ہو نے لگے تو پھر *کالی سلف* دوا ہوا کرتی ہے فیرم، کالی میور اور کالی سلف یہ تینوں ادویات نمونیہ کے تینوں درجوں کو قابو پا سکتی ہے اگر ان کا ڈائیلوشن بنا لیا جائے تو بڑا کامیاب ہوا کرتا ہے۔
نمونیہ کا دوسرا درجہ اور اس حالت میں جب پھیپھڑے بالکل ڈل گئے ہوں یعنی ہیپاٹائزیشن ہو جائے یہ ورم کو تحلیل کر کے بخار کو کم کرتی ہے نمونیہ سے ہونے والی کھانسی کو روکتی ہے، پسلی چلنے کی یقینی دوا ہے۔

🟤 *برائی اونیا 30، 200*
یہ فیرم فاس کے بعد استعمال آیا کرتی ہے اور یہ نہایت مفید ترین ثابت ہوتی ہے۔ یہ دائیں طرف کی دواء ہے اس میں حرکت سے درد میں آضافہ ہوتا ہے، دائیں طرف درد والی جانب لیٹنے سے آفاقہ ہوتا ہے، پیاس، چبھن دار درد، پلورسی، منہ خشک اور قبض اس کی یقینی علامتیں ہیں۔

🟤 *فاسفورس*
یہ دوا برائی اونیا کی مدد گار دوا ہے اور یہ نمونیہ کی اعلیٰ درجے کی دوا سے مانی جاتی ہے جب زنگاری رنگ کا بلغم کا اخراج ہو، ٹھنڈے پانی کی پیاس، *بیلاڈونا* کی طرح شدت ہو اور ورم سخت ہو چکا ہو اگر *برائی اونیا اور فاسفورس* کو باری باری استعمال کیا جائے تو بہت ہی مفید ہے۔

🟤 *کالی کارب 200*
یہ دوا برائی اونیا کی مزمن دوا ہے نمونیہ اور پلورسی کے درد میں بلند مقام رکھتی ہے برائی اونیا کے درد حرکت سے بڑھتے ہیں لیکن کالی کارب کے چبھن دار درد ہر حال میں ہوتے رہتے ہیں۔

🟤 *لائیکوپوڈیم 30 ، 200*
یہ دوا اس وقت استعمال ہوتی ہے جب پھیپھڑوں کے فیل ہونے کا ڈر ہو اور کیس خراب ہو چکا ہو، نتھنے پنکھے کی مانند حرکت کر رہے ہوں یہ اس کی واضح علامت ہے بچہ چیختا ہے، ضدی ہوتا ہے، ایک پاؤں گرم دوسرا ٹھنڈا، شکم پھولا ہوا اور پیشاب کی علامات بھی ہوتی ہیں پیشاب میں سرخ ریت آتی ہے۔

🟤 *اینٹی مونیم ٹارٹ 30، 200*
اس میں بلغم سے چھاتی بھری ہوئی ہوتی ہے آواز آتی ہے یہ مرض کا زور ٹوٹنے کے بعد استعمال ہونے والی دوا ہے۔ اس کی بلغم خارج ہونے کا نام نہیں لیتی ہے بوڑھے افراد اور بچوں کی بلغم خارج کرنے میں اعلیٰ مقام رکھتی ہے

🟤 *آرسینک البم 30، 200*
پیاس، مریض منہ تر کرے اور بار بار ایک دو گھونٹ پیئے، یہ دوا بھی آخری درجے استعمال ہوتی ہے جب قوت حیات جواب دے رہی ہو، مریض سر ادھر ادھر مارے، یہ دوا ورم پھیپھڑے پر کوئی اثر نہیں کرتی، یہ صرف قوت حیات میں ردعمل پیدا کرتی ہے جب ردعمل پیدا ہو تو پھر فاسفورس، سلفر وغیرہ استعمال کریں۔

🟤 *سلفر 30*
یہ نمونیہ کی بلند پایہ دوا ہے خصوصاً پلمونری پھوڑے کے لیے یا جب ورم کی وجہ سے خون آنا شروع ہو چکا ہو اور پھیپھڑوں میں سختی واقع ہو چکی ہو زخم خشک کرنے کے لیے 200 یا اوپر 1m میں استعمال کریں۔

🟤 *کلکیریا سلف*
جھاگ دار بلغم آتی ہو۔

🟤 *سلیشیا*
نمونیہ کے بعد مکمل شفاء نہ ہو تو۔

🟤 *ہیپرسلف*
جن بچوں کو بار بار ٹھنڈ لگ جاتی ہو ان کیلئے Heper sulph اکسیر دوا ہے۔
بلغم کھانسی، کھانستے کھانستے غوطہ آ جائے، چھاتی میں بلغم کا جماؤ، مریض کھانس کھانس کے تھک جاتا ہو۔

🟤 *نیموکاکسینم 1m*
بچوں کے نمونیہ میں بہترین کاریگر دوا ہے۔

🟤 *کوکس کیکٹائی / کالی بائیکروم*
ان دونوں دواؤں میں لیسدار تاروں کی شکل میں بلغم آتا ھے فرق صرف یہ ھے کہ کوکس کیکٹائی میں سفید بلغم اور کالی بائیکروم میں زرد رنگ کا بلغم ھو گا تھوڑے فرق سے ھومیوپیتھی میں مکمل دوا بدل جاتی ھے اس لیے کیس توجہ سے لینا از حد ضروری ہے.

⚫ 👈 *نوٹ* : ان ادویات کے علاوہ اپیکاک، پلساٹیلا، سنیگا، بیلاڈونا اور چیلیڈونیم وغیرہ کو بھی ذہن میں رکھیں۔ *چیلیڈونیم* نمونیہ کی ایک حیرت انگیز دوا ہے اسے ہر گز ہرگز نہ بھولا جائے۔ ایک دفعہ ایک بچہ لایا گیا جس پر ہر دواء فیل ہوتی دیکھی جا رہی تھی اور مایوسی چھا رہی تھی محترم استاد اور میں بہت غور وفکر کرنے پر یہ دوا دینے پر اتفاق کیا تو اس کی چند خوراکوں نے کمال کردیا اور بچے کو اللہ تعالیٰ نے شفاء دی۔
🟤✍️ *ہومیو پیتھک ڈاکٹر صائم موہانـــــــی*

14/09/2022

💠 بوریکس 💠
دماغی علامات
بری خبر سے جلد متاثر ہونے والا اور بری خبر سننے سے فورا پاخانہ آنا اور کمزوری، اس علامت کی مدد سے اس دواء کا ہر کیس حل ہوا ہے، ہر بورکس مزاج انسان میں یہ علامت ضرور موجود ہوتی ہے، یہ اس دواء کی سب سے اہم اور مرکزی دماغی علامت ہے، جس طرح نمایاں اور شدت کے ساتھ اس دواء میں پائی جاتی ہے کسی دوسری دواء میں موجود نہیں ہے۔
ہر قسم کی غیر انسانی آواز سے جلد چونک جانا،اس علامت کے بارے میں نے بہت سے بورکس کے مریضوں سے پوچھا ہے، مگر انہیوں نے اس کے وجود سے انکار کیا ہے۔
پاخانہ کرنے سے قبل بے حد چڑچرا پن اور بعد میں زندہ دلی ،خوش مزاجی۔ صبح جب تک پاخانہ نہ آئے اس وقت تک بھاری پن اور چڑچڑا پن ختم نہیں ہوتا۔
صبح 11 بجے شدید غنودگی اور پریشانی، یہ علامت میں نے بورکس کے مریض سے نوٹ کی ہے بعد میں دیکھا تو مٹیریا سے بھی مل گئی۔
انچائی سے نیچے آتے ہوے ڈرنا، یہ علامت بھی بورکس کے ہر مریض میں پائی جاتی ہے، اکثر اوقات اس علامت سے رہنمائی حاصل کر کے بچوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ بچے کو جب گود سے نیچے لٹایا جاتا ہے، تو وہ چونک جاتا ہے، چلاتا ہے، اور عاجزی کر دیتا ہے۔ اسی طرح جب بچے کو سیڑیوں سے نیچے لایا جاتا ہے تو وہ چیختا ہے، جب تک نیچے کی حرکت بند نہ ہو(جیلسیم)۔
باتونی پن۔ غمگین اور غمگین لہجہ۔ بد مزاج ۔بے صبر۔
شوروغل اور معمولی تیز آواز سے انتہائی ذکی الحس، جیسا کہ کھانسی،چھینک،سلائی کے جلانے کی آواز سے۔

 خواہش ونفرت
کھٹی اشیاء پینے کی خوائش۔
 علامات عامہ
بائیں جانب۔آرام پسند۔
تکلیفات زیادہ ہوتی ہیں: نیچے کی حرکت سے،یکایک آواز سے،تمباکونوشی سے،مرطوب موسم سے،پیشاب سے قبل، گرم موسم میں ، حیض کے بعد،ہلکے شور سے۔
تکلیفات کم ہوتی ہیں:دبانے سے،درد والی جگہ کو ہاتھ سے پکڑنے سے۔پستانوں کے درد کو دبانے سے آرام ہو، نیز شام کو آرام ہوتا ہے۔
 جسمانی ساخت
سفید چٹے دار زبان۔
 جسمانی علامات
تیز بد بو دار یا خوشبودار پیشاب، یا گھوڑے کے سے پیشاب کی بو (بنزویک ایسڈ)۔
بچہ کا پیشاب کرتے وقت شدید جلن کی وجہ سے چیخنا، اس علامت کی مدد سے بہت سے بچوں میں یہ دواء استعمال ہوئی ہے۔
منہ آنا(منہ میں چھالے بننا) خصوصا دودھ پیتے بچوں میں اور منہ کا گرمی خشکی ہونا، اس علامت کو نیش لیڈر نے کلیدی علامت قرار دیا ہے۔ کھانے کے بعد بد مزاجی اور ریاحی نفخ۔ قبض اور نامکمل حاجت۔صبح شام سبزی مائل دست۔
شدید گیس۔دانت درد۔ مسوڑھے پھولنا۔
معمولی چوٹ سے زخم بن جانا اور ان میں پیپ پڑ جانا(کیمومیا، ہیپر سلف، سلیشیا۔سلفیورک ایسڈ، مرک)۔
پہلے دائیں پھر بائیں نتھنے کا بند ہونا۔
سیلان الرحم بہت گرم۔
 استعمال:
30 سے CM تک استعمال ہے
آرسینک، برائی اونیا،لائیکو،فاسفورس اس کی معاون ہے۔
ایسڈ فاس،سرکہ اور شراب کے قبل یا بعد استعمال نہیں کرنی چاہئے۔
کیمومیلا اور کافیا سے اس کا اثر زائل ہوتا ہے۔

🥀🟣 *کالی میور* 🟣🥀🥀🟣 Kali Muriaticum 🟣🥀🟣 بچہ نیند میں چیخے اور مزید اپنی علامات پر یہ مفید ترین دوا ہوتی ہے۔🟣 ناک سے انڈے...
12/09/2022

🥀🟣 *کالی میور* 🟣🥀
🥀🟣 Kali Muriaticum 🟣🥀
🟣 بچہ نیند میں چیخے اور مزید اپنی علامات پر یہ مفید ترین دوا ہوتی ہے۔

🟣 ناک سے انڈے کی سفیدی جیسا گاڑا پانی ملا مواد خارج ہو رہا ہو اچھی دوا ثابت ہوتی ہے۔

🟣 کھانسی کے دوسرے درجے میں جب کہ بلغم گاڑھا سفید، لیسدار، زبان پر سفیدی یا سلیٹی میل ہو فیرم فاس کے ساتھ یکے بعد دینے سے پر سکون نتائج ملتے ہیں۔

🟣 زکام ہوا ہو اس کے ٹھیک ہونے کے بعد سرسراہٹ والی کھانسی اور سینے میں درد پیدا ہو گیا ہو یا ورم موجود ہو ایسی حالت میں یہ بھروسہ یافتہ دوا ہوتی ہے اس کی 3 گولیاں ہر کھانسی کے دورے کے بعد دیں۔

🟣 نزلاوی تکالیف کا دوسرا مرحلہ جبکہ نزلہ سفید گاڑا لیسدار مگر شفاف نہ ہو، سر میں نزلہ اور ناک میں بندش کے ساتھ زبان پر سفید یا سلیٹی میل، خشک نزلہ ہو۔

🟣 نزلہ جبکہ بلغم سفید گاڑا ہو، خشک زکام، سر میں بند زکام، زبان سفید یا سفیدی میل کے ساتھ، حلق سے بلغم کا کھنگھارنا، ناک اور نرخرے کے حاد ورم میں جبکہ جلن دار خشکی موجود ہو ایک نہایت مفید ثابت ہوتی ہے۔

🟣 یہ ایسی کھانسی کی بھی دوا ہے جو بہت اونچی آواز سے ہوتی ہے معدہ کی خرابی ہوتی ہے زبان سفید ہوتی ہے اور سینے میں سیٹی کی آوازیں آتی ہیں اور بلغم گاڑا دودھ جیسا آتا ہے۔

🟣 پلوریسی میں اسے ہر گز نہ بھولیں اور اس وقت تک دوا کو جاری رکھنا چاہیے جب تک سینے میں کسی قسم کی آواز باقی نہ رہے۔

🟣 اونچی کھانسی، زبان پر سفید یا سلیٹی میل کے ساتھ، کروپ کھانسی اور سخت کھانسی، آواز کا بیٹھنا، سخت کھانسی جس میں آنکھیں باہر نکلی ہوئی معلوم ہوں کروپ کھانسی میں یہ سب سے بڑی دوا ہے فیرم فاس کے ساتھ ادل بدل کر جلدی جلدی دہرائیں۔

🟣 نمونیہ کا دوسرا درجہ اور اس حالت میں جب پھیپھڑے بالکل ڈل گئے ہوں یعنی ہیپاٹائزیشن ہو جائے، یہ ورم کو تحلیل کر کے بخارکو کم کرتی ہے نمونیہ سے ہونے والی کھانسی کو روکتی ہے، پسلیاں چلنے کی یقینی دوا ہے۔

🟣 دمہ جبکہ معدے کی خرابی موجود ہو، زبان پر سفید میل، قبض اور جگر کے فیل میں خرابی، بلغم گاڑھا سفید نکالنے میں دقت اس کے ساتھ کالی فاس یکے بعد دیں۔

🟣 کالی میور دانت درد کے باعث مسوڑوں کی اور رخسار کی سوجن ہو۔

🟣 گلے حلق کی سوزش میں یہ اعلی دوا ہے جب زبان پر سفید یا سلیٹی رنگ کی میل نگلنے میں دقت ہوتی ہے۔ نقص ہاضمہ کی وجہ سے حلق دکھتا ہو اور اس میں زخم ہو گئے ہوں تو اکسیر کا حکم رکھتی ہے۔

🟣 کانوں میں مختلف قسم کی آوازوں کی اہم دوا ہے، کڑکنے کی آوازیں، نگلنے، گڑگڑاہٹ کی سی آوازیں۔

🟣 کان اندرونی سوزش کی وجہ سے بند، نزلہ کی وجہ سے کم سنائی دے، عموماً تمام قسم کے بہرہ پن میں مفید ترین ثابت ہوا کرتی ہے۔

🟣 مزمن بہرا پن، کان کا پرانا مزمن بہنا، کان کے گرد ورم، کانوں میں بند ہونے کا احساس اور آوازیں، کانوں کی نالی میں ورم، کان کے درمیانی حصے میں نزلاوی کیفیت، کان میں اندرونی ورم سے بہرہ پن اور کان کی درمیانی نالیوں کا ورم اور رکاوٹ و بندش، خسرہ کے بد نتائج کی وجہ سے اسہال اور بہرہ پن کے لیے ایک بہترین دوا ہے۔

🟣 خسرہ کے لیے مفید ترین دوا ہے دوسرے درجے میں جب زبان پر سفید یا سلیٹی میل ہو۔

🟣 پھوڑے، دنبل کے دوسرے درجہ میں جب ورم موجود ہو لیکن مواد نہ بنا ہو اگر فیرم فاس کے ساتھ یکے بعد دی جائے تو ورم جلد تحلیل ہو جائے گا اور مواد نہیں بنے گا۔

🟣 خون کی کمی میں بھی یہ اپنا اعلیٰ مقام رکھتی ہے بلغمی مزاج اور زبان پر سفیدی ہو تو کلکیریا فاس کے ساتھ یکے بعد استعمال کریں۔

🟣 اپنڈیسائیٹس میں کالی میور ایک نہایت یقینی دوا ہے *ڈاکٹر وبسٹر* کہتے ہیں بہت سے مریضوں میں جن کو اپنڈیسائٹس کی شدید تکلیف تھی میں نے کالی میور دوا دے کر دیکھا جس سے شکم کا تناؤ، قبض، درد اور بخار اس کے زیرِ اثر آہستہ آہستہ رفع ہو گیا اور ایسے بھی کئی کیس میں نے کالی میور ہی سے ٹھیک کیے جس میں سرجن نہایت جلد آپریشن کی ہدایت کرتے تھے ایسی حالت میں ہر گھنٹے بعد دینا چاہیے۔

🟣 پیچس میں شکم میں شدید ترین درد ہوتا ہے ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کوئی چاقو سے کاٹ رہا ہے ہر چند منٹ بعد پاخانے دی حاجت ہوتی ہے مروڑ ہوتا ہے اور پاخانہ میں لیس دار آنوں آتی ہے۔

🟣 زبان کا رنگ بھورا، سفید، مرغن چیزیں کھانے سے اورجگر ٹھیک نہ ہو ایسی قبض ہو تو راحت بخش دواء ہے۔

🟣 ہلکے رنگ کے پاخانہ کے ساتھ قبض، جگر کی کمزوری اور صفراء میں کمی کی کے ساتھ، قبض جب کہ زبان کا رنگ سفید یا سلیٹی ہو یا جب مرغن اشیاء موافق نہ آئیں، آنکھ کے ڈھیلے باہر نکلے ہوئے معلوم ہوں۔

یہ اپنی علامات پر سوزاک کے لیے بہترین دوا ہے۔

🥀✍️ ہومیو پیتھک ڈاکٹر صائم موہانـــــــی
۔

.   ♦️◾کالی کارب Kali Carb ◾♦️🟤 اس کا مریض جسمانی طور پر کمزور اور تباہی کے راستے پر جارہا ہوتا ہے اس کی ایک زبردست شہاد...
08/09/2022

. ♦️◾کالی کارب Kali Carb ◾♦️

🟤 اس کا مریض جسمانی طور پر کمزور اور تباہی کے راستے پر جارہا ہوتا ہے اس کی ایک زبردست شہادت یہ ہے کہ اس کی ساری شکائتیں اور تکلیفیں ج**ع کرنے کے بعد اور نفسانی جوش کے بعد آتی ہیں اور بڑھتی ہیں۔

🟤 انسان کے لئے ج**ع کرنا قدرتی فعل ہے جبکہ باقاعدگی سے کیا جائے لیکن اگر اس قدرتی فعل کے بعد تھکاوٹ آئے اور یہ تھکاوٹ ایک لمبے عرصے سے جاری رہنے گے سمجھ لیجئے کہ صحت تباہ ہو رہی ہے۔

🟤 کالی کارب میں ج**ع کے بعد ساری تکلیفوں میں اضافہ ہونے کا رحجان پایا جاتا ہے اس کے مریض کی بینائی کمزور ہو جاتی ہے، حواس کمزور ہو جاتے ہیں، لرزہ آتا ہے اور عموما گھبرایا ہوا رہتا ہے۔ نیند صحیح طور پر نہیں آیا کرتی اور کمزوری ہو جاتی ہے۔

🟤 اس کا مریض انزال مباشرت کرنے کے بعد ایک یا دو دن تک کانپتا رہتا ہے۔ عورتوں میں بھی اسی طرح کی علامتیں مباشرت کے بعد دکھائی دیتی ہیں۔

🟤 یہ پھلہری میں بھی جب مکمل دودھیا جلد، سارے جسم کا رنگ سفید ہو جاتا ہے تو مفید تر ہوا کرتی ہے۔

🟤 ہڈیوں کے نرم پڑ جانے کے سبب ہڈیاں چھوٹی ہونے لگیں تو یہ دوا دینے سے ہڈیوں کا گھٹنا رک جاتا ہے۔

🟤 پلورسی اور نمونیا جو دونوں ایک ہی وقت میں ہوں اور عام طور پر دائیں طرف ہو اس میں یہ ایک خاص علامت موجود ہوا کرتی ہے مریض متاثرہ حصہ کے مخالف لیٹا کرتا ہے۔ یہ دوا ورم کے تیسرے درجہ سے شروع ہوتی ہے اس لیے اس کا درجہ برائی اونیا کے بعد ہوتا ہے۔

🟤 اگر برائی اونیا دی جا رہی ہو اور مریض کی حالت بد تر ہو جائے تو کالی کارب دینی چاہیے خواہ اگر علامات برائی اونیا کی ہوں۔

🟤 اگر کالی کارب کے ساتھ فاسفورس بطور معاون دیا جائے اور پلورسی بائیں جانب ہو تو بہترین کام کرتی ہے

🟤 سوئیاں چبھنے کے سے درد اگر جھلیوں میں ہوں تو سب دواؤں سے بہترین دوا کالی کارب ہوا کرتی ہے کالی کارب اسی طرح کے دردوں کو بہت جلد آرام دیتی ہے۔

🟤 سینے میں سانس باہر نکالنے میں دقت، کھنچاوٹ اور کاٹنے والے درد زیادہ تر شام کو لیٹنے پر ہوا کرتے ہیں۔

🟤 پھپھڑوں کے زخم میں اس دوا کا استعمال بہت مفید ثابت ہوا کرتا ہے اور یہی ایک دوا جو سل کے زخموں کو درست کر سکتی ہے۔

🟤 سل میں لیسدار بلغم جو بلغم پھٹکیوں کی شکل میں آتی ہو اور بلغم گولیوں کی شکل میں نیچے گرتی ہو اور اس بلغم میں بلبلا بن جاتا ہو ہر دفعہ گلے سے نکالتے وقت ابکائی سی بھی آ جاتی ہو تو یہ کالی کارب ھے اسے درست کر سکتی ہے۔

🟤 صبح 3 یا 4 بجے کے درمیان اگر کسی کو کھانسی یا دمہ کا دورہ یا کسی اور مرض کی علامات میں اضافہ ہو جاتا ہو تو اس کے لیے بہترین دوا ہوا کرتی ہے 30 طاقت میں دن میں دو بار استعمال کروائیں۔

🟤 رات 2 بجے سے 4 بجے کے درمیان سانس خراب ہو جائے اور کھرکھراہٹ کی آواز پائی جائے تو یہ دوا دیں۔

🟤 آدھی رات کے بعد دمہ کے دورے جو اکثر موسم برسات کے آخر اور سرما کے آغاز میں ہر سال ہوتے ہیں وہ کالی کارب 200 سے ہمیشہ کیلئے ٹھیک ہو جاتے ہیں مگر کالی کارب دینے سے پہلے کاربوویج 200 کی تین خوراک دینا ضروری ہے اس سے کالی کارب کا غیر ضروری ردِعمل نہیں ہوا کرتا۔

🟤 کھانسی خشک دورے والی، سینے میں سوئیاں چبھنے والے درد ساتھ ہوا کرتے ہیں۔ بعض اوقات کھانسی کے ساتھ ابکائیاں اور قے ہوتی ہے۔

🟤 کھانسی یا دمہ کا مریض جب کوئی حرکت کرتا ہے تو اس کو سانس پھول جاتا ہے اس کی اس کمزوری کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

🟤 الرجی سے ہونے والی ناک کی بلغمی جھلیوں کی سوزش، مریض صبح تین بجے جاگ جاتا ہو جس کے ساتھ سانس کی تکلیف موجود ہو تو اعلیٰ دوا ہے۔

🟤 آنکھوں کے اوپر کے پپوٹوں میں ورم ہوتا ہے جیسے تھیلی لٹک رہی ہے۔

🟤 وضح حمل کے بعد اگر مریضہ کا خون زیادہ آرہا ہو جس کی وجہ سے کمی خون کا مرض پیدا ہوگیا ہو تو یہ دوا اعلیٰ ثابت ہو سکتی ہے۔

🟤 بچہ پیدا ہونے کے چالیس دن کے اندر اندر اگر مریضہ پیلی پڑ جائے اور پیلا پن جانے کا نام نا لے تو یہ دوا اس پیلے پن کو ٹھیک کر دیتی ہے۔

🟤 ایسے مرد جن کو بار بار اح**ام ہوتا ہو اح**ام میں منی بکثرت نکلتی ہو، مباشرت کے بعد زبردست تھکاوٹ ہو جن نوجوانوں نے جوانی عیش میں گزاری ہو یا کسی بدعادت کا شکار رہے ہوں اب ازدواجی زندگی میں اپنے آپ کو کمزور پاتے ہوں ان کے لیے آب حیات ثابت ہوتی ہے۔

🟤 کثرت ج**ع یا غلط عادات سے قوت مباشرت کمزور ہو چکی ہو اب ان کو پچھتاوا ہوتا ہے لہذا اس میں اتنی حیرانی کی بات نہیں ہے کہ دنیا میں اتنی زیادہ طلاق کیوں ہوتی ہیں اگر مریض نوجوان ہے تو اس شکایت کی روک تھام کے لیے کالی کارب یا کچھ اور ہومیو ادویات سے ہو سکتی ہے اگر یہ نوجوان ضبط سے کام لے اپنی زندگی میں باقاعدگی پیدا کرے اور کچھ ہومیو دوائی درستگی پیدا کریں تو انشاء اللہ ایسے مریض نارمل ہو جایا کرتے ہیں۔

🟤 بچوں میں دانت نکالنے کے زمانے میں نچلے سامنے والے دانت مشکل سے نکل رہے ہوں تو ان کی تکلیف کو دور کر دیتی ہے۔

🟤 یہ نظام ہضم کے لیے بلند ترین دوا ہے جب مریض کسی بھی قسم کی اشیاء کھائے پیئے اور ہضم ہونے کی بجائے فوراً گیس بن جائے اور پیٹ تن جاتا ہو۔ پیٹ کو دبانے سے درد اور اپھارہ کو سکون حاصل ہوتا ہو۔

🟤 ریاح کی کثرت سے پیٹ پھولا ہو ایسا معلوم ہو جو چیز کھائی پی جاتی ہے سب ریاح میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

🟤 یہ دوا منہ پینے، کھٹی ڈکار میں بہت مفید ہے یہ
خاص طور پر عمر رسیدہ افراد کی تیزابیت میں بہت
مفید ترین دوا ہے۔

🟤 دانت میں درد صرف اس وقت ہوتا ہے جب مریض کھانا کھاتا ہے۔

🟤 کمر درد کے ساتھ لیکوریا ہو تو کامیاب ہوا کرتی ہے، جب ساتھ کمر درد حد سے بڑھ کر ہو۔

🟤 جوڑوں کی دردوں کی ایک موثر دوا ہے جب گھٹنوں کی دردیں کولہے سے گھٹنے کی طرف آتی ہوں، دبانے سے تکلیف بڑھتی ہے حرکت سے اور گرمی پہنچانے سے بہتری آتی ہے۔ گھٹنے میں درد کے ساتھ کمر درد پائی جاتی ہے درد تیز اور کاٹنے والی ہوتے ہیں۔

🟤 ج**ع کے بعد نظر کمزور ہو جائے یا کمر درد کرے تو سکون بخش دوا ہے۔

🟤 یہ مسوں کے لیے بھی اچھی دوا ہے ہاتھ پاؤں کی انگلیوں پر مسے ہو تو یہ مفید ترین دوا ہے۔

🟤 بندش حیض میں علامات نیٹرم میور کی ہوں اور فائدہ نہ دے تو کالی کارب حل کر دیتی ہے۔

🟤 منسز وقت سے پہلے اور بلیڈنگ کی زیادتی کی وجہ سے گالوں اور چہرے پر سیاہی مائل چھائیاں اور دھبوں کے نشان بن جاتے ہیں ایسی عورتوں کی بہترین دوست دوا ثابت ہوا کرتی ہے۔

🟤 کچھ خواتین کے ماہانہ نظام سے پہلے ان کا جسم سوج جاتا ہے، ٹانگیں سوج جاتی ہیں، پیٹ بھاری محسوس ہوتا ہے، کمر میں درد ہوتا ہے اور آنکھوں کے پپوٹے بھی سوجے نظر آتے ہیں آرام شد دوا ہے۔
حیض کے ساتھ بخار، کمر درد، پسینہ، ہاتھ پاؤں ٹھنڈے۔حیض کے دوران پیٹھ اور کمر میں درد ہو، کمزوری محسوس ہو ، قبض ہو پتی اچھلے تو یہ دوا مریضہ کو صبح دوپہر شام دینے سے یہ تکالیف دور ہو جایا کرتی ہیں کالی کارب ان خواتین کے لیے ایک اور پولی سسٹ اووری کے علاج میں کمال دوا ہے جنہیں PCOS کی وجہ سے کئی مہینوں تک ماہواری نہیں آتی ہے یہ باقاعدگی سے ماہواری کے بہاؤ میں مدد کرتی ہے۔

🟤 اگر کوئی شخص مشت زنی نہیں کرتا ہے، لیکن اس کی توجہ ہمیشہ اس کے جنسی اعضاء پر رہتی ہے، تب بھی یہ بیماری کی ایک قسم کی علامت ہے۔ ایسی صورت حال میں اکثر ڈاکٹرز فاسفورس ہی دیتے ہیں لیکن ڈاکٹر کینٹ کا خیال ہے کہ ایسی صورتحال میں فاسفورس فائدہ مند نہیں ہوتی لیکن ایسے مریضوں کو کالی کارب دینی چاہیے اس کا مریض سستی محسوس کرتا ہےہر وقت بستر پر لیٹنا چاہتا ہے، اس کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جاتا ہے اسے 200 طاقت میں ہفتے میں ایک بار دینی چاہئے۔

🟤✍️ ہومیو پیتھک ڈاکٹر صائم موہانـــــــی
۔

07/09/2022

پورے چاند پر تکلیف کا بڑھنا
ایلومینا
آرسنیک
سلفر
پلسٹیلا
فاسفورس
لائیکو
یہ ٹاپ گریڈ ادویات ہیں ۔۔۔

اور نئے چاند پر تکلیفوں کا بڑھنا
ایپس
کلکریا کارب
کاسٹیکم
سنا
کیوپرم
نکس
رہسٹاکس
سیپیا
ٹاپ گریڈ ادویات ہیں ۔۔۔۔

مگر آپ کے کیس میں تکلیف چاند کے ساتھ بڑھتی اور گھٹتی ہے تو چاند کے ساتھ تکلیف کا کم زیادہ ہونا
کلیمیٹس اور فیلنڈرینیم دوا ہے ۔۔۔۔۔۔

ہومیو پیتھ ڈاکٹر علیم الحق کوئٹہ ۔۔۔۔۔

.         💣🧠*مرگی*🧠💣اس مرض میں اچانک دورہ پڑتا ہے جس میں مریض بے ہوش ہو جاتا ہے اختیاری عضلات میں تشنج ہوا کرتا ہے۔ حس ا...
03/09/2022

. 💣🧠*مرگی*🧠💣
اس مرض میں اچانک دورہ پڑتا ہے جس میں مریض بے ہوش ہو جاتا ہے اختیاری عضلات میں تشنج ہوا کرتا ہے۔ حس اور قوائے حرکت بے ترتیب ہو جاتے ہیں اور مریض دورے سے زمین پر گر پڑتا ہے منہ سے رال اور جھاگ نکلتی ہے
یہ مرض دو اقسام کا ہوتا ہے: *خفیف اور شدید*
مریض بعض اوقات اپنی زبان کاٹ لیتا ہے یہ شدید مرگی میں علامت ملتی ہے۔ خفیف میں ایسا نہیں ہوتا ہے چہرہ زرد، نیلا اور خوفناک ہو جاتا ہے کبھی پاخانہ اور پیشاب بھی خود ہی نکل جایا کرتے ہیں دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے سانس میں دقت پیش ہوا کرتی ہے کبھی دورہ چیخ کے ساتھ شروع ہوتا ہے اور کبھی بغیر چیخ کے، آنکھوں کے ڈیلے اوپر ہو جاتے ہیں ہاتھوں کی مٹھیاں کبھی بند اور کبھی کھلی رہتی ہیں دورے کا دورانیہ چند منٹ سے دس منٹ تک کبھی بار بار ہوتا ہے اور کبھی کافی دیر بعد ہوتا ہے دورے سے پہلے مریض کو اپنے جسم کے کسی خاص حصہ سے ہاتھ کی انگلیاں، پاؤں یا شکم سے سرسراہٹ ہوتی ہوئی محسوس ہوتی ہے جو اوپر دماغ کو چڑھتی ہے اور کبھی ایک خاص قسم کی بو ناک سے آتی ہے اور دورہ ہو جاتا ہے۔
*اسباب* :-
یہ موروثی یا غیر موروثی ہوتا ہے، پیٹ کے کیڑے، کثرت ج**ع یا اح**ام، دماغی محنت، اعصابی کمزوری، جلق یا چوٹ وغیرہ اس کے اسباب ہوا کرتے ہیں ان کو دور کریں کثرت ج**ع اور جلق کی بدعات ترک کرائیں۔ *علاج*
اس کے علاج کے لیے ہومیوپیتھک میں کافی ساری بہترین سے بہترین نتائج کے حامل ادویات موجود ہیں جن میں چند ادویات کا مختصراً علامات پر تحریر کرتا ہوں۔
🧠 *کلکیریا کارب*
موٹے تازے لوگوں کی مرگی جن کو کثرت سے پسینہ آتا ہے، ہاتھ پاؤں نمدار رہتے ہوں، خنازیری مزاج رکھنے والے افراد کی مرگی، دل کی دھڑکن، خوف، تشنج، حافظہ کی کمزوری۔ کثرت ج**ع کی وجہ سے مرگی کی بلند ترین دوا ہے۔
🧠 *بیفورانا*
جلق، کثرت ج**ع اور کثرت اح**ام کے بعد اعصابی اور دماغی کمزوری واقع ہونے سے مرگی کے دورے، مرگی کی لہر اعضاء تناسلی سے شروع ہوتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔
🧠 *کیوپرمیٹ*
اس میں دورہ سے پہلے ہاتھ پاؤں کی انگلیاں اندر کی طرف کھینچ جاتی ہیں جس سے مریض کو دورے کا پتا چل جاتا ہے اور مریض بے ہوش ہو کر گر پڑتا ہے۔ دورہ کے دوران ہونٹ اور چہرہ بالکل نیلے ہو جاتے ہیں۔ یہ دوا ایلوپیتھک میں مادی صورت میں بہت زیادہ استعمال کرائی جاتی ہے جس سے مرگی خراب ہو جاتی ہے۔
🧠 *سیلیشیا*
کمزور لوگ، خوراک جسم کا حصہ نہ بنتی ہو، خنازیری مزاج والے لوگوں کی مرگی جن کے غدود سوجے ہوئے ہوں۔ ہر نئے چاند پر مرگی کا دورہ اس کی خاص علامت ہے۔
🧠 *سیکوٹا وائی روسا*
دانتی لگنا اور دورے کے وقت مریض پیچھے کی جانب اکڑ جاتا ہے دورے سے پہلے اور بعد میں لرزہ ہوا کرتا ہے۔
🧠 *بیلاڈونا*
موٹے تازے پرچون لوگوں کی اور بچوں کی مشہور زمانہ دوا ہے سر کی طرف خون کا اجتماع، چہرہ اور ماتھا گرم، ہاتھ پاؤں ٹھنڈے اس کی خاص علامت ہے۔
🧠 *اونن تھی*
مرگی کی تمام ادویات میں سے اعلیٰ ترین دوا ہے اچانک مکمل بے ہوشی کا ہونا، چہرہ نیلا اور سوجا ہوا، منہ میں جھاگ، تشنج کے ساتھ کزاز، ٹانگیں اور بازو سرد، پتلیاں پھیلی ہوئیں۔
🧠 *سلفر*
یہ ایک بہترین دوا ہے جلدی ابھاروں کے دب جانے سے مرگی کا مرض پیدا ہوگیا ہو، سر کی چوٹی ہاتھ پیروں سے جلن، جسم گرم، گندے رہنے والوں لوگوں کی مرگی، نہانے سے نفرت، سردی زیادہ لگے لیکن گرمی سے تکلیف زیادہ ہو۔
👈 ان ادویہ کے علاوہ کیفر، سائنا، ارجنٹم نائٹریکم اور انڈیگو وغیرہ بھی اپنی اپنی علامات پر کامیاب دوائیں ہیں۔
🖌️🖍️✍️: ہومیو پیتھک ڈاکٹر صائم موہانـــــــی

🔶🍁 اپیکاک 🍁🔶🔰 زبان پر ہلکی سی میل کی تہہ ہوا کرتی ہے جس کے ساتھ متلی یا قے ہو ہوتی ہے۔🔰 خونی قے آئے، انتہائی ضدی قسم کی ...
31/08/2022

🔶🍁 اپیکاک 🍁🔶
🔰 زبان پر ہلکی سی میل کی تہہ ہوا کرتی ہے جس کے ساتھ متلی یا قے ہو ہوتی ہے۔
🔰 خونی قے آئے، انتہائی ضدی قسم کی متلی اور قے کی بہترین دوا ہے۔
🔰 قے لگنے کی صورت میں دایاں ہاتھ گرم اور بایاں ٹھنڈا ہوا کرتا ہے۔
ایچ پلوری H.pylori انفیکشن سے متلی اور الٹی سے نمٹنے کے لئے Ipecac کاری گر دوا ہے۔
🔰 جب متلی ہر وقت موجود ہوتی ہے تو اپیکاک تجویز کی جاتی ہے۔ سفید گلیری بلغم یا کھانے کی قے ظاہر ہوتی ہے ، لیکن الٹی قے کے بعد بھی فارغ نہیں ہوتی ہے۔ یہ اس نوعیت کی علامات کے ساتھ H.pylori انفیکشن کے لئے ہومیوپیتھک کی بہترین دوا ہے قے میں م بلغم یا کھانا ہوتا ہے۔

🔰 ٹھنڈ کی وجہ سے گلا بیٹھ جائے، آواز کے مکمل طور پر بند ہو جانے پر ہر آدھے گھنٹے کے وقفے سے دیں 4,5 گھنٹے تک آواز بحال ہو جایا کرتی ہے۔

🔰 ایسی کھانسی جس میں بلغم کی آواز ہو اور کھانستے وقت قے ہو جائے اکثر بچوں میں یہ علامت ہوتی ہے کیونکہ وہ قے کو کنٹرول نہیں کر سکتے۔

🔰 جب قے / اُلٹی کے ساتھ شدید کھانسی ہو، کھانسی سے چہرہ نیلا پڑ جائے اور بلغم کا اخراج ہو تو اعلیٰ دوا ہے۔

🔰 اگر بچوں کی کھڑکھڑاہٹ والی کھانسی میں اپیکاک کام نہ کرے تو ہیپر سلف دیں۔

🔰 بچہ مٹھی منہ میں ٹھونس کر روئے یا بچہ ہر وقت میں میں انگلیاں ڈالے رکھیں اس عادت چھڑوانے کی مفید ترین دوا ہے۔
🔰بچوں میں برانکائٹس کیلئے مفید ترین دوا ہے
کھانسی، متلی، قے، چھاتی میں بلغم کی کھڑکھڑاہٹ، جماؤ اور بلغم کی قے کریں۔
🔰 یہ دمہ کی بھی بہترین دوا میں سے ایک بہترین دوا ہے۔
بچوں میں دمہ، پرتشدد گھرگھراہٹ والی کھانسی، سینے میں بلغم بھرا ہوا لگتا ہے لیکن کھانسی پر باہر نہیں نکلتا، بچے کا چہرہ سخت اور نیلا ہو جاتا ہے متلی، قے آ بھی سکتی ہے یا نہیں بھی۔ جلد آنے والے حملے بھی اس دوا کے استعمال سے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
🔰 اس کے مریض کو جب بھی بخار ہوتا ہے مریض کے بخار کا چھونے سے پتا نہیں چلتا کیونکہ مریض کا بیرونی جسم ٹھنڈا ہوتا ہے لیکن اگر تھرمامیٹر سے بخار چیک کیا جائے تو بخار 103-102 ہوتا ہے، کیونکہ اس دوا میں ایکسٹرنل کولڈ اور اینٹرنل ہیٹ ہوتی ہے۔ اگر کوئی ماں بچے کو لے کر آپ کے پاس آتی ہے جو نڈھال اور سست ہو،ماں کہے ڈاکٹر صاحب بچے کو بخار ہے بچے نے کھانا چھوڑ دیا ہے، آپ چیک کرتے ہیں ہاتھ سے تو جسم ٹھنڈا لگتا ہے آپ کہتے ہیں بخار نہیں ہے لیکن جب آپ تھرمامیٹر سے چیک کرتے ہیں تو 103-102 فارن ہائٹ ہو گا ایسے مریض اپیکاک ہوتے ہیں۔

🔰اپیکاک والے بچے کو جب ٹھنڈ لگتی ہے تو ٹھنڈ لگنے کے بعد بچے کی پلکیں سوج جاتی ہیں اور آنکھیں اندر کی طرف دھنسی ہوئی نظر آتی ہیں جیسے ہمارے پیٹ کی ناف، آپ نے دیکھا ہو گا ہمارا ناف کس طرح ہوتا ہے یعنی ہمیں گھڑا سا نظر آتا ہے، اس کا انفلامیش سیکنڈ سٹیج کا ہوتا ہے اور آنکھوں سے پیپ بہتی ہے آشوبِ چشم والے بچے کی آنکھوں سے اتنی پیپ بہتی ہے جب سویا ہوتا ہے پیپ کی وجہ سے سر کے بال خراب ہو جاتے ہیں تکیہ بھی گیلا ہو جاتا ہے، جب ماں باپ اپنے بچے کو لے کر آئے ڈاکٹر صاحب موٹر سائیکل پر ساتھ لے گیا جب گھر واپس آئے تو بچے کو کھانسی اور بخار ہو گیا ڈاکٹر سے دوا لی بخار کھانسی ٹھیک ہو گیا اب بچے کی آنکھوں سے پیپ بہہ رہی ہے ٹھنڈی خشک ہوا اور ہیرنگ کی ڈیسکرپشن (Child after catching cold) کی مدنظر اپیکاک دوا ہے۔

🔰 یہ اپنی علامات پر ملیریا کی شاہ دوا ہے۔

🔰 یہ دوا اخراج خون کی اوّل درجہ کی دوا ہے
اس دوا کی مریضہ کو چمکدار سرخ خون کا اخراج ہوتا ہے جس کے ساتھ متلی اور قے کی علامات بھی واضع پائی جاتی ہیں

🔰 میں پتھری سے درد، فم معدہ درد شدید جو بائیں جانب سے دائیں جانب کو جائے (بر عکس کلکیریا) بے حس و حرکت کر کے رکھ دے۔ خنجر گھونپنے یا نشتر زنی جیسا درد، حرکت نہ کر سکے نہ سانس لے سکے، متلی مسلسل۔

🔰 حیض قبل از وقت ہوں مقدار میں زیادہ ہوں تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں.
🔰✍️ ہومیو پیتھک ڈاکٹر صائم موہانـــــــی

Address

Sahiwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when الرافع ہومیو پیتھک کلینک posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Medical & Health in Sahiwala

Show All