Health Care Clinic

Health Care Clinic We examine patients, review their medical history, diagnose illnesses or injuries, administer treatment, and counsel patients on their health and well being.

لبریکس Librax کیوں خطرناک ہے؟اس میں 2 فارمولے ہوتے ہیں. یعنی librax دو الگ الگ دواؤں کو اکٹھا کرکے بنائی گئی ہے. اس میں ...
18/01/2023

لبریکس Librax کیوں خطرناک ہے؟
اس میں 2 فارمولے ہوتے ہیں. یعنی librax دو الگ الگ دواؤں کو اکٹھا کرکے بنائی گئی ہے. اس میں موجود ایک دوا کا جینرک نام chlordiazepoxide اور دوسرا clinidium ہے.
کلورڈائزپوکسائیڈ کا تعلق بنزوڈائیزاپین گروپ سے ہے یہ اینزائٹی کیلئے زیادہ تر استعمال ہوتی ہے. یہ دوا الکوحل withdrawal اور نیند وغیرہ کیلئے بھی استعمال ہوتی ہے. اسے اینٹی سائکوٹک ڈرگ کے گروپ میں ڈالا گیا ہے. اس کے نقصانات تو بہت ہیں لیکن چند سائیڈ ایفیکٹس میں غصہ زیادہ آنا، کنفیوژن، سائیکولوجیکل اینمپئرمنٹ اور لائف تھریٹننگ ایفیکٹس جیسے کہ ہیمولیٹک اینیمیا جیسے مسائل جنم دیتی ہے. اور مریض اس دوا کا عادی بھی ہوجاتا ہے. Sexual dysfunction بھی اس دوا کا ایک اہم سائڈ ایفیکٹ ہے.

اس کا دوسرا فارمولا clinidium ہے جو کہ peptic ulcer pain کیلئے استعمال ہوتا ہے. جس کا کام پیٹ کا درد کم کرنا ہے. جو کہ الٹرنیٹیو تھیراپی کے طور پر استعمال ہوتی ہے.

اب اس دوا کا فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہے. لیکن پاکستان میں دیکھا دیکھی والی پریکٹس بہت زیادہ ہے. ہر معدے کے مریض کو بڑے آرام سے یہ دوا لکھ دی جاتی ہے. اور اس دوا کے نشہ آور اثر کی وجہ سے اسے آرام محسوس ہوتا پھر وہ خود جاکر یہ دوا خرید لیتا ہے. کوئی روکنے والا نہیں. وہ اس کا عادی ہوجاتا ہے اور مزید مسائل کا شکار بن جاتا ہے.
معدے کی خرابی کی وجہ سے بے چینی ایک عام بات ہے. یہ بے چینی PPI's استعمال کرنے سے بھی دور ہوجاتی ہے. جہاں تک نیند کی بات ہے تو معدہ ٹھیک ہوگا تو نیند بھی ٹھیک ہوجاتی ہے. بلاوجہ librax لکھ کر آپ مریض کی نظر میں بہت اعلیٰ پائے کے ڈاکٹر تو بن جاتے ہیں لیکن آپ کی تجویز سے اس کا جو بیڑا غرق بعد میں ہوتا ہے اس کے ذمہ دار آپ ہی ٹہرتے ہیں. اسی لئے پاکستان جیسے ملک میں دوا تجویز کرتے ہوئے یہ بات ذہن میں رکھیں کہ اس کے نقصانات کس حد تک خطرناک ہوسکتے ہیں.

Librax Why is Librax dangerous?
It has 2 formulas. That is, librax is made by combining two separate drugs. The generic name of one drug in it is chlordiazepoxide and the other is clinidium.
Chlordisepoxide belongs to the benzodiazepine group and is mostly used for anxiety. This drug is also used for alcohol withdrawal and sleep etc. It has been put in the group of antipsychotic drugs. Its disadvantages are many, but some of the side effects include increased anger, confusion, psychological impairment and life-threatening effects such as hemolytic anemia. And the patient becomes addicted to this medicine. Sexual dysfunction is also an important side effect of this medicine.

Its other formula is clinidium which is used for peptic ulcer pain. The function of which is to reduce stomach pain. Which is used as an alternative therapy.

Now the benefit of this medicine is less and the harm is more. But the practice seen in Pakistan is very high. This medicine is prescribed to every stomach patient with great comfort. And because of the narcotic effect of this medicine, he feels relaxed, then he goes and buys this medicine himself. No stopping. He becomes addicted to it and becomes prone to more problems.
Indigestion is a common cause of anxiety. This anxiety is also relieved by using PPI's. As far as sleep is concerned, if the stomach is fine then the sleep will also be fine. By writing librax for no reason, you become a very high-ranking doctor in the eyes of the patient, but you are the one responsible for the sinking of his ship by your suggestion. That is why, while prescribing medicine in a country like Pakistan, keep in mind how dangerous its harms can be.

09/01/2023

جو بچے پہلے 6 ماہ میں ماں کے دودھ سے محروم رہتے ہیں، ان میں الٹیاں اور دست کا امکان 178% , چھاتی کے انفکشن کا امکان 257%, دمے کا امکان 50 %, کان کے انفکشن کا امکان 100%, شوگر(type 2) کا امکان 64% , خون کے کینسر(ALL) کا امکان 23% ان بچوں سے زیادہ ہوتا ھے جو پہلے 6 ماہ صرف ماں کا دودھ پیتے ہیں۔

بچوں کا سر بنانا اور اسکے نقصانات۔۔ جیسے ہی آپ ماں بنیں گی آپکی امی، ساس، خالہ،پھوپھو، تائی، چاچی اور ہر رشتہ دار خاتون ...
03/01/2023

بچوں کا سر بنانا اور اسکے نقصانات۔۔
جیسے ہی آپ ماں بنیں گی آپکی امی، ساس، خالہ،
پھوپھو، تائی، چاچی اور ہر رشتہ دار خاتون آپکو ایک
مشورہ ضرور دیگی اور وہ ہے بچے کا سر کیسے بنایا جائے۔
ان مشوروں میں بچے کے سر کو آگے پیچھے سے دبانا، بچے
کے سر کے نیچے گتا، لکڑی، پلیٹ یا کوئی سخت چیز رکھنا۔
بچے(جو کہ اب بڑا ہو چکا ہوگا) کا سر ایک بار غور سے
دیکھیں۔ اسکا سر پیچھے سے سیدھا ہو گا جیسا اس
تصویر میں left میں دکھایا گیا ہے جو کہ بالکل بھی نارمل
نہیں ہے۔
سر کا اس طرح سیدھا ہوجانا Flat head syndrome
کہلاتا ہے۔ جو کہ پاکستانی ماوں کے مطابق ایک
achievement ہے۔ دراصل ایک abnormal کنڈیشن ہے۔
سر کی ایک سطح کو بالکل سیدھا کر دینا اور ہڈی کی
ساخت کو تبدیل کر دینا سراسر غلط ہے۔ flat head
syndrome کے بچوں میں

● باریکی کے کام (یعنی fine motor skills)
●زبان کا استعمال( یعنی Language development)
میں کمی آسکتی ہے۔
سب میں نہیں ہوتا لیکن ایسا ہونا ممکن ہے اور ایسے
بہت سے کیسز رپورٹ بھی ہوئے ہیں۔
تو پھر سر بنانے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟؟
تو اسکا جواب ہے کہ بچے کو سکون سے جینے دیں۔ کچھ
بھی مت کریں۔ بچے کو کبھی کروٹ اور کبھی سیدھا
سلائیں سر کو ایک جگہ پہ fix نہ رکھیں تاکہ وہ کسی بھی
جگہ سے flat نہ ہو جائے اور سر کی ہڈی کو اپنی اصلی
شکل اختیار کرنے دیں جو کے گول ہے۔
اور سر بنانے کا مشورہ دینے والوں کا مشورہ ایک کان سے
سن کر دوسرے کان سے نکال دیں۔

27/12/2022

🟥 چھوٹےبچوں میں نزلہ زکام اور سانس کی انفیکشن کی وجہ سے ناک کے اندرونی حصے میں رطوبتیں اکٹھی ہو جاتی ہیں جسکی وجہ سے چھوٹے بچے ڈسٹرب رہتے ہیں۔ بعض اوقات اسکی وجہ سے ناک بند ہو جاتا ہے اور بچے کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ بچے چونکہ اپنے ناک کی صفائی خود نہیں کر سکتے تو اس صورت میں مائوں کو بچوں کے ناک کی صفائی کا طریقہ آنا چاہیے۔ اس سےناک کی اندرونی رطوبتیں باہر نکل آتی ہیں، بچے کو سانس لینے میں آسانی محسوس ہوتی ہے، اور بچہ کمفرٹیبل ہو جاتا ہے۔
🟥 چھوٹے بچوں کی بند ناک کھولنے کے لیے ان اقدامات پر عمل کریں۔ اس مقصد کیلئے آپ کو درج ذیل چیزوں کی ضرورت ہے اور یہ ہر اچھی فارمیسی پر دستیاب ہوتی ہیں۔
1). Saline Nasal Drops
2). Bulb Syringe/Bulb Sucker
دو طرح کے بلب سرنج\بلب سکر ملتے ہیں۔
Diposable and Reusable
(اپنی سہولت کے مطابق کوئی بھی لے سکتے ہیں)۔
👈 بچے کو اپنی گود یا بیڈ پر اس طرح لٹائیں کہ اس کا سر اور سینہ تھوڑا اونچا رہے۔
Saline Nasal Drops 👈
کے 2 یا 3 قطرے ایک نتھنے میں ڈالیں اور چند سیکنڈ انتظار کریں تاکہ قطرے ناک میں چلے جائیں۔
👈 بلب سرنج کو پیچھے سے دبائیں تاکہ اس میں سے ہوا باہر نکل جائے۔ (بچے سے تھوڑا پیچھے رکھ کر)
پھر بلب سرنج کی ٹپ اسی دبائی ہوئی حالت میں بچے کے ناک کی اس سائیڈ میں داخل کریں جس میں قطرے ڈالے ہیں۔ اب بلب سرنج کو آہستہ سے چھوڑیں، اس سے سکشن پریشر بنے گا جو بچے کی ناک سے رطوبت اور زکام کھینچ لے گا۔
👈 بلب سرنج کو دوبارہ پیچھے سے دبا کر سنک یا کپ میں اس کے مواد کو نکال دیں۔
👈 ناک کی دوسری سائیڈ کی بھی اسی طرح صفائی کر لیں۔
👈 بچے کی کنڈیشن کے مطابق یہ عمل دن میں 1-3 بار کر سکتے ہیں۔ اور کچھ دن تک جاری رکھ سکتے ہیں۔
🟥 اگر آپ کا بچہ بےچین ہے تو دوسرے فرد سے مدد لیں، جو کہ بچے کے سر اور ہاتھوں کو پکڑنے میں مدد کرے گا۔
نتھنوں کو صاف کرنے کے لیے گرم واش کلاتھ یا کاٹن سویب کا استعمال کریں۔
🟥 اس کے ساتھ ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات جاری رکھیں۔

ہائی کولیسٹرول آپ کے لیے زندگی بھر کا چیلنج بن سکتا ہے، جس سے دل کے مسائل جنم لے سکتے ہیں، لہذا اس یوم آزادی پر، آئیے عہ...
05/08/2022

ہائی کولیسٹرول آپ کے لیے زندگی بھر کا چیلنج بن سکتا ہے، جس سے دل کے مسائل جنم لے سکتے ہیں، لہذا اس یوم آزادی پر، آئیے عہد کریں کہ ہم ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خراب کولیسٹرول کو کنٹرول کریں گے۔

۔بلڈ پریشر، کولیسٹرول کے علاوہ ایسے کون سے سی بیماریاں ہیں جن کے نمبر اگر آپ کی لائف میں لیول پہ نہ ہوں تو آپ کی زندگی خ...
16/07/2022

۔بلڈ پریشر، کولیسٹرول کے علاوہ ایسے کون سے سی بیماریاں ہیں جن کے نمبر اگر آپ کی لائف میں لیول پہ نہ ہوں تو آپ کی زندگی خطرے میں پڑسکتی ہے۔کیا آپ کو ان نمبرز کا پتہ ہے؟

Make healthy choices during Eid Al-Adha:- Eat healthy, clean foods- Choose the outdoors for gatherings- Maintain general...
08/07/2022

Make healthy choices during Eid Al-Adha:

- Eat healthy, clean foods
- Choose the outdoors for gatherings
- Maintain general hygiene tips
- Do not smoke
- Take care of your mental health
- Rest & recharge

Happy Eid ul Adha

14/06/2022

ذیابطیس کے مریض شدید گرمی سے بچیں۔

زیادہ پسینہ
ڈائیریا
الٹی

سے آپ کے جسم میں پانی کی کمی ہو سکتی ہے۔ پانی کی کمی جسم میں بلڈ شوگر لیول کو ایک دم بڑھا سکتی ہے

ذیابطیس کے مریض کو گرمی لگنے یا ڈی ہائیڈریشن کی صورت میں میٹھا شربت یا گلوکوز پلانے سے احتراز کریں۔

کیونکہ عموما لوگ ڈی ہائیڈریشن میں خود سے فرض کر لیتے ہیں کہ مریض کا بلڈ شوگر لیول کم ہوا ہو گا

فورا مریض کا بلڈ شوگر لیول چیک کریں۔

اگر آپ ذیابطیس کے مریض ہیں اور ناگزیر وجوہات یا کام کے سلسلے میں، گرمی میں رہنا آپ کی مجبوری ہے تو وقفے وقفے سے پانی پیتے رہیں۔

طبعیت خراب ہونے کی صورت میں فورا معالج سے رابطہ کریں .

Antimicrobial Resistance - How Does It Spread?
11/06/2022

Antimicrobial Resistance - How Does It Spread?

03/06/2022

اکثر افراد ذیابطیس کے بلڈ شوگر لیول کے متعلق سوال کرتے ہیں۔

ذیل میں ذیابطیس اور نارمل افراد کے بلڈ شوگر لیول کی وہ رینج بتائی گئی ہے جو ذیابطیس کے شکار انسان اور ذیابطیس سے محفوظ انسان کی عام طور پر ہونی چاہیے۔

یاد رہے
فاسٹنگ یعنی (نہار منہ خالی پیٹ)
رینڈم یعنی (کھانے کے دو گھنٹے بعد)

*وہ افراد جن کو ذیابطیس نہیں ہے*

فاسٹنگ: 70 سے 99
رینڈم : 140

*ذیابطیس کے مریضوں کا نارمل فاسٹنگ اور رینڈم شوگر لیول*

فاسٹنگ: 80 سے 130
رینڈم : 180

جبکہ *HBA1C ٹیسٹ کا رزلٹ*

نارمل انسان کا %5.7 سے کم ہونا چاہئے

5.7% سے زیادہ اور %6.4 سے کم رزلٹ والے افراد عنقریب ذیابطیس کا شکار ہونے والے ہیں۔

ذیابطیس کے مریضوں HbA1C کا رزلٹ %7 سے کم ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ان کا شوگر کنٹرول بہتر جا رہا ہے۔ اور ان کی شوگر نارمل سے تھوڑی سی ہائیر سائڈ پر رہتی ہے۔ ڈاکٹر سے کنسلٹنٹ کرکے اسے صرف غذا اور لائف سٹائل میں تبدیلیاں لا کر کنٹرول کیا جا سکتا ہے

لیکن %7 سے زیادہ رزلٹ کا مطلب ہے ان کا پچھلے تین ماہ میں اوسط بلڈ شوگر لیول بالکل کنٹرول میں نہیں رہا

ہائی بلڈ شوگر لیول کی وجہ سے
مریض اپنی بینائی
ہاتھ پائوں ٹانگ سے محرومی
ہارٹ اٹیک
برین ہیمرج
مردانہ کمزوری
اور ایسے بہت سے مسائل سے دوچار ہو سکتا ہے

خوشی کی بات یہ ہے کہ ذیابطیس پر کنٹرول ناممکن نہیں

آپ کو تین چیزوں پر کام کرنا ہے۔
1۔ دوا
2۔ خوراک
3۔ ایکسرسائز

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے وفاقی اور صوبائی محکمہ صحت کے حکام کو منکی پاکس کے کسی بھی مشتبہ کیس کے سامنے...
23/05/2022

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے وفاقی اور صوبائی محکمہ صحت کے حکام کو منکی پاکس کے کسی بھی مشتبہ کیس کے سامنے آنے کے خدشے پیش نظر ہائی الرٹ رہنے کی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

دنیا کے مخلتف ممالک میں منکی پاکس کے کیسز سامنے آنے کے بعد تمام اسٹیک ہولڈرز، خاص طور پر ملک میں داخلی راستوں کی نگرانی کرنے والے سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کو چوکس و چوکنا رہنے کا کہا گیاہے۔

قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کے فوری نفاذ کے لیے اس کا بروقت پتا لگانا اور اس کی تشخیص کرنا ضروری ہے اور اس سلسلے میں تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وائرس کے علاج کے لیے آئسولیشن اور علاج کے لیے تیاری کو یقینی بنائیں

محکمہ صحت کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق برطانیہ، اسپین اور کینیڈا سمیت مختلف ان ممالک میں جن میں عام طور پر اس وائرس کے کیس نہیں پائے جاتے وہاں منکی پاکس کے کیسز میں اضافے کی اطلاع ہے جب کہ اب تک کل 92 کیسز کی تصدیق ہوچکی اور 28 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اس صورتحال نے تمام ممالک کو نگرانی اور اس پر نظر رکھنے کے لیے مزید اقدامات کرنے پر مجبور کر دیا ہے جب کہ قومی ادارہ صحت کا سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور اس سلسلے میں تمام صورتحال سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو باخبر کرتا رہے گا۔

جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ بیماری، وائرس سے متاثرہ جانوروں، انسانوں یا وائرس سے آلودہ چیز کو چھونے کے ذریعے لگ سکتی ہے، مزید یہ وائرس کھلی ہوئی جلد، سانس کی نالی، آنکھوں، ناک یا منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ جسمانی رطوبتوں، زخموں یا اس سے آلودہ لباس کو ساتھ براہ راست یا بالواسطہ چھونے سے یہ وائرس کسی انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوسکتا ہے۔

احتیاط کریں، ملک کے مختلف علاقوں میں ہیضہ کا مرض بڑھ گیا ہے۔ موجودہ شدید گرمی کی لہر میں ہیضے(Cholera) کی وبا بھی بڑی شد...
20/05/2022

احتیاط کریں، ملک کے مختلف علاقوں میں ہیضہ کا مرض بڑھ گیا ہے۔
موجودہ شدید گرمی کی لہر میں ہیضے(Cholera) کی وبا بھی بڑی شدت اختیار کر چکی ہے اور روزانہ سیکڑوں مریض اسپتالوں میں رجسٹر ہو رہے ہیں.
ان حالات میں کچھ مجوزہ احتیاطی تدابیر بتائی جا رہی ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر اس مرض سے بچا جا سکتا ہے.

*کیونکہ ہیضے کا جراثیم بغیر پکی ہوئی چیزوں مثلا" کٹے ہوئے پھل، دہی بڑے، فروٹ چاٹ، سلاد اور اسی طرح کی دیگر اشیا پر تیزی سے پرورش پاتا ہے اسلیے بازار سے پہلے سے کٹا ہوا پھل مثلاً تربوز وغیرہ یا فروٹ چاٹ، دہی بڑے اور اسی طرح کی دیگر بازاری اشیاء سے سختی سے پرہیز کریں*

*صرف اور صرف گھر کی اچھی طرح پکی ہوئی خوراک استعمال کریں*

*بیماری کی علامات کی صورت میں بغیر کسی دیر کے فوری طور پر اسپتال پہنچیں اور علاج شروع کروائیں*

*ہر دست یا قے کے بعد ایک گلاس او آر ایس ضرور پیتے رہیں*

*دوران علاج تمام مجوزہ احتیاطی تدابیر پہ سختی سے عمل درآمد کریں*

Address

New Deolai
Sam Deolai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health Care Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram