Dr.Usman Sanam Official

Dr.Usman Sanam Official Dr.Usman Sanam is also a family physician who has treated numerous patients suffering from various and chronic diseases.

کاجو کا درخت Anacardiaceae خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ سدا بہار درخت ہے جو 12 میٹر تک بلند ہوتا ہے۔ اس کی پتّیوں کے باہر...
22/07/2024

کاجو کا درخت Anacardiaceae خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ سدا بہار درخت ہے جو 12 میٹر تک بلند ہوتا ہے۔ اس کی پتّیوں کے باہر کی جانب ایک گنبد نُما تاج یا سائبان ہوتا ہے جہاں اس کے پھول اور پھل پیدا ہوتے ہیں۔ اس کا پھل گردے کی شکل کا بیج ہوتا ہے اور یہ 3 سینٹی میٹر لمبا اور 1.2 سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے۔ یہ ایک بڑے برتن نُما ‘ ڈنٹھل دار اور پھولے ہوئے پھل سے منسلک ہوتے ہیں جو کاجو ایپل (cashew apple) کہلاتا ہے اور اس پھل کی شکل ناشپاتی سے ملتی جلتی ہے۔ کاجو ایپل کا رنگ چمکدار لال سے پیلا ہوتا ہے۔ یہ نرم اور رسیلا ہوتا ہے۔ اس کے چھلکے کا رنگ سرخی مائل بھورا ہوتا ہے۔ جب اس کے گودے کا چِھلکا اتارا جاتا ہے تو یہ کاجو (یا کاجو کی گِری) کہلاتا ہے۔ یہ تجارتی مقاصد کے تحت ہندوستان اور برازیل میں بکثرت کاشت کیا جاتا ہے۔
کاجو سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی بہار آجاتی ہے۔ یہ میوے مختلف قسم کی نمکین اور میٹھی ڈشز میں استعمال ہوتے ہیں۔ کچھ لوگوں کے خیال میں خشک میووں میں چکنائی اور حرارے بہت زیادہ ہوتے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ لیکن یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ خشک میوے اگر اعتدال سے استعمال کیے جائیں تو بے حد فائدہ دیتے ہیں۔ اگر ہم گری دار میووں کا استعمال ترک کر دیں گے تو پھر ہم پروٹین، معدنیات اور مانع تکسید حیاتین سے محروم ہو جائیں گے۔
سردیوں کے موسم میں ہمیں اپنی صحت کی بہتری کے لیے خشک میوے ضرور استعمال کرنے چاہییں۔ان گری دار میووں میں ایک خوش ذائقہ میوہ کاجو بھی ہے۔ کاجو جنوبی بھارت کے جنگلوں میں کاشت کیا جاتا ہے۔ اس کے درخت کی بلندی دس سے بارہ میٹر تک ہوتی ہے۔ اس درخت سے زرد مائل رنگ کا گوند نکلتا ہے۔اس کی شاخوں سے چار انگشت ٹوپی جیسی کلی نکلتی ہے۔ پھر اس میں مخروطی شکل کا پھل لگتا ہے۔ جس کی پیندی چوڑی ہوتی ہے۔ سر پتلا اور بے نوک ہوتا ہے۔ اس پھل کا چھلکا بہت نرم ہوتا ہے۔جو اوپر سے سرخ یا زردی مائل ہوتا ہے۔ اس کی بو تیز ہوتی ہے اور مغز میٹھا ہوتا ہے۔ اس پھل کے نیچے سے دو رگیں دو خطوں کی طرح نکلتی ہیں۔ان دونوں کے درمیان دو بیج بندھے رہتے ہیں جن کی شکل گودے جیسی ہوتی ہے۔پتلے چھلکوں کے اندر سفید مینگ سی ہوتی ہے۔جس کا مزا نہایت شیریں اور لذت سے بھرپور ہوتا ہے۔ کھانے میں بادام سے مشابہت رکھتا ہے اور ذائقہ دار ہوتا ہے۔ بس یہی کاجو کا بیج ہے۔
اس کے چھلکے سے تیل نکلتا ہے۔ اس کا رنگ سیاہ اور مزا تلخ ہوتا ہے۔جسے جلد پر لگانے سے چھالے پڑ جاتے ہیں مگر لکڑی کو محفوظ رکھتا ہے۔ اس میں گائے کے قیمے جتنا فولاد ہوتا ہے۔اسے کھانے سے جسم میں خون کی کمی دور ہو جاتی ہے۔ کاجو میں جست بھی پایا جاتا ہے جو جسم کی معمول کی افزائش کے لیے مفید ہے۔ یہ جسم کے مدافعتی نظام کے لیے مفید ہے۔ تاہم ہائی بلڈ پریشر یا دل کے مریض افراد نمکین کاجو سے پرہیز کریں۔ کاجو میں تانبا اور مینگنیز بھی خوب ہوتا ہے۔ ہہ عضلات کے لیے اچھا اثر ڈالتا ہے کیونکہ اس میں فاسفورس مینگنیزیم جست وٹامن بی اور فولیٹ کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہے۔
اس سے جسم کی تھکن دور ہوتی ہے۔ ایک خیال یہ بھی ہے کہ کاجو اور دیگر گری دار میووں کے استعمال سے وزن کم کرنے میں مد ملتی ہے۔ حالانکہ اس میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے۔ سو گرام کاجو میں 600 حرارے اور 60 گرام چکنائی ہوتی ہے۔ کاجو کے استعمال کے طریقے نہار منہ شہد کے ساتھ کھانے سے نسیان کے مرض میں افاقہ ہوتا ہے۔ یہ ٹھنڈے مزاج افراد کے لیے بھی مفید غذا ہے۔ کاجو کے پھل کا رس ورم میں ہونے والے درد کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔ اس کے چھلکوں کا تیل سرکہ میں بھگو کر حاصل کرتے ہیں جو کہ ایگزیما اور آتشک میں مالش کرنے سے فائدہ دیتا ہے۔ اس کے مغز کا مربہ دل و دماغ کے لیے طاقت ور ہے۔ جسم کے مسوں اور پھوڑے پھنسی کو ہٹانے کے لیے اس کا تیل لگایا جاتا ہے۔ اس کا مغز دانتوںکی جڑوں کو ہونے والے درد سے آرام دیتا ہے۔ کاجو خوش ذائقہ ہونے کی وجہ سے مختلف کھانوں اور آئس کریموں میں استعمال ہوتا ہے۔

مٹی کےبرتن کا استعمال مٹی کے برتن میں کھانا آہستہ آہستہ پکتا ہے اس کے برعکس سِلور، سٹیل، اور پریشر کُکر میں کھانا جلدی ج...
25/06/2024

مٹی کےبرتن کا استعمال

مٹی کے برتن میں کھانا آہستہ آہستہ پکتا ہے
اس کے برعکس سِلور، سٹیل، اور پریشر کُکر میں کھانا جلدی جلدی تیار ہوتا ہے لیکن
یہ کھانا پکتا نہیں بلکہ گلتا ھے،
تو سب سے پہلے اپنے برتن بدلیں، جن لوگوں نے برتن بدل لیے، اُن کی زِندگی بدل گئی،
2- کُوکِنگ آئل
کوکنگ آئل وہ استعمال کریں،
جو کبھی نہ جَمے،
دُنیا کا سب سے بہترین تیل جو جمتا نہیں،
وہ زیتون کا تیل ہے،
لیکن یہ مہنگا ھے، ہمارے جیسے غریب لوگوں کے لیے سرسوں کا تیل ہے،
سرسوں کا تیل جمتا نہیں،
یہ وہ واحد تیل ہے،
جو ساری عُمر نہیں جمتا،
اور اگر جم جائے تو سرسوں نہیں ہے،
ہتھیلی پر سرسوں جمانے والی بات
بھی اسی لیے کی جاتی ہے
کیونکہ یہ ممکن نہیں ہے
سرسوں کے تیل کی ایک خوبی یہ بھی ھے کہ اس کے اندر جس چیز کو بھی ڈال دیں گے،
اس کو جمنے نہیں دیتا،
اس کی زِندہ مِثال اچار ہے
جو اچار سرسوں کے تیل کے اندر رہتا ہے
اس کو جالا نہیں لگتا،
اور اِن شاءالله جب یہ سرسوں کا تیل آپ کے جسم کے اندر جاۓ گا تو آپ کو کبھی بھی فالج،
مِرگی یا دل کا دورہ نہیں ہوگا،
أپ کے گُردے فیل نہیں ہونگے،
پوری زندگی آپ بلڈ پریشر سے محفوظ رہیں گے،
اِن شاء الله
کیونکہ
سرسوں کا تیل نالیوں کو صاف کرتا ہے،
جب نالیاں صاف ہوجاٸیں گی تو دل کو زور نہیں لگانا پڑے گا،
سرسوں کے تیل کے فاٸدے ہی فاٸدے ہیں،
ہمارے دیہاتوں میں جب جانور بیمار ہوتے ہیں تو بزرگ کہتے ہیں کہ ان کو سرسوں کا تیل پلاٸیں،
أج ہم سب کو بھی سرسوں کے تیل کی ضرورت ہے،

3- نمک (نمک بدلیں)
نمک ہوتا کیا ھے؟
نمک اِنسان کا کِردار بناتا ھے،
ہم کہتے ہیں بندہ بڑا نمک حلال ھے،
یا پھر
بندہ بڑا نمک حرام ھے
نمک انسان کے کردار کی تعمیر کرتا ھے،
ہمیں نمک وہ لینا چاہیٸے جو مٹی سے آیا ہو،
اور وہ نمک أج بھی پوری دنیا میں بہترین پاکستانی کھیوڑا کا گُلابی نمک ھے،
پِنک ہمالین نمک 25 ڈالر کا 90 گرام یعنی 4000 روپے کا نوے گرام اور چالیس ہزار روپے کا 900 گرام بِکتا ھے،
اور ہمارے یہاں دس تا بِیس روپے کلو ھے،
بدقسمتی دیکھیں
ہم گھر میں آیوڈین مِلا نمک لاتے ہیں،
جس نمک نے ہمارا کردار بنانا تھا،
وہ ہم نے کھانا چھوڑ دیا۔
اس لٸے میری أپ سے گذارش ھے کہ ہمیشہ پتھر والا نمک استعمال کریں،

4- مِیٹھا
ہم سب کے دماغ کو چلانے کے لٸے میٹھا چاہیٸے،
اور میٹھا الله نے مٹی میں رکھا ہے ،
یعنی گَنّا اور گُڑ،
اور ہم نے گُڑ چھوڑ کر چِینی کھانا شروع کر رکھی ہے ،
خدارا گُڑ استعمال کریں گڑ

5- پانی
انسان کے لیے سب سے ضروری چیز پانی ہے ،
جس کے بغیر انسان کا زندہ رہنا ممکن نہیں،
پانی بھی ہمیں مٹی سے نِکلا ہُوا ہی پینا چاہیٸے،
پوری دنیا میں زمزم کا پانی سب سے بہترین پانی ہے،
اس کے بعد پھر پنچاب اور وادئ ھزارہ کا پانی ہے ،
اہم بات
کبھی بھی گندم کو چھان کر استعمال نہ کریں،
گندم جس حالت میں آتی ہے،
اُسے ویسے ہی استعمال کریں،
یعنی سُوجی، میدہ اور چھان وغیرہ نکالے بغیر
کیونکہ
ہمارے آقا کریم حضرت محمد بغیر چھانے أٹا کھاتے تھے،
تو پھر طے یہ ہوا کہ ہمیں یہ پانچ کام کرنے چاہٸیں،
1- مٹی کے برتن،
2- سرسوں کا تیل،
3- گُڑ،
4- پتھر والا نمک،
اور
5- زمین کے اندر والا پانی،
یاد رہے یہ پانی مٹی کے برتن میں رکھ کر مٹی کے گلاس یا پیالے میں پئیں،
اس کے علاوہ گندم کا ان چھنا آٹا،
اب سوال یہ ہے کہ ہم یہ ساری چیزیں کیوں لیں ؟
یہ ساری چیزیں ہم نے اس لیے لینی ہیں کہ اسی میں ہماری صحت ہے،
ہم پیدا بھی مٹی سے ہوئے ہیں اور واپس دفن بھی اسی مٹی میں ہونا ہے .
Contact Us For Sure Treatment

ایک غلط فہمیکچھ امراض ایسے ہیں جن کا زیادہ تر معالجوں کے پاس علاج موجود نہیں ہوتا اس لئے مریض کو اللہ کی رضا کہہ کر ٹال ...
31/01/2024

ایک غلط فہمی
کچھ امراض ایسے ہیں جن کا زیادہ تر معالجوں کے پاس علاج موجود نہیں ہوتا اس لئے مریض کو اللہ کی رضا کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے جب کہ حقیقت کچھ اور ہوتی ہے اور مریض اِسے لاعلاج مرض اور اللہ کی رضا سمجھ کر مایوس ہو کر بیٹھ جاتا بیشک اللہ کی رضا کے بغیر کوئی معمولی کام کا ہونا۔بھی ممکن نہیں بیشک وہ ہر چیز پر قادر ہے
لیکن قرآن کے اس فیصلے کی رو سے کہ اللہ نے کوئی بھی ایسا مرض نہیں اُتارا جس کا علاج نا ہو
ایسے امراض کا سستا اور آسان حل موجود ہے ان امراض میں سے کچھ امراض ایسے ہیں جن کا تعلق جسمانی اور کچھ کا جسمانی کے ساتھ ساتھ روحانی علاج سے بھی تعلق ہوتا ہے
الحمد اللہ ہم عرصہ دراز سے ان امراض کاکامیاب علاج کر رہے ہیں اور بیشمار لوگ ایسے ہیں جو شفا پا چکے ہیں
مزید معلومات اور مشاورت کے لئے رابطہ بھی کر سکتے ہیں
0335-6600742

گھر میں تیار شدہ Cerelac100%خالص گھر میں تیار کریں بچے کی صحت کے لئے انتہائی فائدہ مند کمیکل سے پاک Cerelacاسکی بیس چاول...
29/01/2024

گھر میں تیار شدہ Cerelac
100%خالص گھر میں تیار کریں بچے کی صحت کے لئے انتہائی فائدہ مند کمیکل سے پاک Cerelac
اسکی بیس چاول, ساگودانہ یا گندم کے دلیہ سے بنائی جاسکتی ہے اورفلیور بھی اپنی مرضی سے تیار کیا جا۔سکتا ہے
بیس بنانے کے لئے تینوں میں سے کوئی ایک چیز کو پانی میں اس قدر پکالیں کے ملائم ہو کے پانی میں گُل مل چاۓ فلیور کے لئے کوئی بھی نرم فروٹ چیسے سیب کیلا اسٹابری، بادام، وغیرہ لیں ساتھ دودھ ملا کر اچھے سے گرینڈ کر لیں آپکا Cerelacتیار ہے انتہائی سادہ اور غذائیت سے بھرپور ہے زیادہ سخت مزاج چیزوں سے پرہیز کریں بچے کے پیٹ میں درد ہو سکتا ہے
مزید معلومات کے لئے مشورہ لے سکتے ہیں

چِل بلینز - Chillblains سردیوں میں بعض لوگوں کے ہاتھوں اور پیروں کی جلد پر خارش کے ساتھ سرخی مائل دھبے بن جاتے ہیں ،اور ...
16/01/2024

چِل بلینز - Chillblains

سردیوں میں بعض لوگوں کے ہاتھوں اور پیروں کی جلد پر خارش کے ساتھ سرخی مائل دھبے بن جاتے ہیں ،اور بعض اوقات جلد پھٹ بھی جاتی ہے ۔ اسے چلبلینز (chillblains) کہتے ہیں۔

⬅️ وجوہات :
سردی میں جلد کے نیچے خون کی چھوٹی نالیاں تنگ ہو جاتی ہیں۔ جب جلد ٹھنڈی ہو جاتی ہے تو جلد کے نیچے کو خون کی فراہمی بہت سست ہو سکتی ہے۔ جیسے جیسے جلد دوبارہ گرم ہوتی ہے خون کی نالیوں سے کچھ رطوبت کا اخراج ہوتا ہے جو کسی سوزش اور سوجن کا سبب بنتا ہے، جس سے چلبلینز ہوتے ہیں۔

⬅️ علامات:

• علامات ظاہر ہونے کے پچھلے 12 سے 24 گھنٹوں میں سردی میں جانا۔
• ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں پر خارش اور جلن کے ساتھ سرخ اور جامنی مائل دھبے
• جلد پر سوجن
• جلد پھٹ سکتی ہے
• اگر جلد پھٹ جائے تو انفیکشن ہو سکتا ہے۔
• ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں کے علاوہ چلبلینز کانوں پر بھی ظاہر ہو سکتے ہیں۔
•عام طور پر 7سے 14 دنوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

⬅️ علاج

☆ سردی ہو اور ہاتھ پیر گیلے ہوں تو باہر مت جائیں۔
☆ اگر آپ سردی میں باہر جائیں تو گرم کپڑے، دستانے اور موٹے موزے پہنیں۔
☆ درد کو کم کرنے کے لیے پیراسیٹامول یا آئبوپروفین لیں۔

⬅️ مندرجہ ذیل کام نہ کریں:

☆ٹھنڈی سطحوں پر ننگے پاؤں نہ چلیں۔
☆ اپنے پیروں یا ہاتھوں کو بہت تیزی سے گرم نہ کریں مثلا ہیٹر کے سامنے یا تیز گرم پانی کے اندر نہ رکھیں بلکہ ہلکے سے یا نیم گرم پانی میں رکھیں۔
☆ درجہ حرارت کی انتہا سے بچیں
☆ تمباکو نوشی نہ کریں
☆ ایسے مشروبات نہ پیئں جن میں کیفین ہو - یہ آپ کی انگلیوں اور انگلیوں میں خون کے بہاؤ کو متاثر کر سکتا ہے۔
☆ اپنی جلد پر خارش مت کریں
☆ ہلکی سٹیرائیڈ کریم جیسے 1% ہائڈروکورٹیسون یا درمیانے درجے کی سٹرونگ بیٹنوویٹ کریم خارش کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔ صبح شام 7 سے 10 دن لگائیں۔

☆ اگر آپ کو چِل بلینز ہیں اور آپ کی جلد 2 سے 3 ہفتوں کے بعد بھی بہتر نہ ہو یا آپ کی جلد سے پیپ نکل رہی ہو، آپ کو بخار ہے یا آپ کو گرمی یا کپکپی محسوس ہوتی ہو، آپ کو چلبلینز بار بار ہوتے رہتے ہیں تو ڈاکٹر کو دکھائیں۔
☆ آرام دہ جوتے پہنیں۔
☆ آپ کو ذیابیطس ہے اور اس کے ساتھ چِلبلینز ہیں تو پاؤں کے مسائل زیادہ سنگین ہوسکتے ہیں۔
☆ خون کی شریانوں کو کھلا کرنے کے لئے ادویات دی جا سکتی ہیں جن کو ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔
☆ بعض اوقات چِل بلینز کسی اور بیماری کے ساتھ یا اس کا حصہ ہو سکتا یے جیسے کہ رے ناڈز ڈزیز یا لوپس۔ اس لئے اگر یہ 2 سے 3 ہفتے میں ٹھیک نہ ہو تو برائے مہربانی ماہر امراض جلد کو دکھائیں۔

چسٹ انفیکشن چست انفیکشن در حقیقت پھیپھڑوں کا انفیکشن ہوتا ہے سردی کے موسم میں بچے بوڑے جوان سب اس سے متاثر ہوجاتے ہیں اس...
10/01/2024

چسٹ انفیکشن
چست انفیکشن در حقیقت پھیپھڑوں کا انفیکشن ہوتا ہے سردی کے موسم میں بچے بوڑے جوان سب اس سے متاثر ہوجاتے ہیں اس میں بخار، کھانسی، سردرد، سانس کی دشواری، سینے کی درد جیسی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں
احتیاتی تدابیر اختیار کر کے اس سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے
گرماورمحفوظ کپڑے استعمال کریں
ناک اور سر کو کور کرکے باہر جائیں
غیرضروری سفرسے پرہیز کریں
بچوں کو نگے پاؤں ہرگز نا چھوڑیں
ٹھنڈے مشروبات، ٹھنڈے فروٹ اورٹھنڈی چیزوں سے پرہیز کریں
ڈرائی فروٹ کا مناسب مقدار میں استعمال کریں
بوائل انڈے کا استعمال کریں
قہوہ اور چاۓ کا استعمال کریں
طبعت زیادہ خراب ہو تو ڈاگٹر سے رجوح کریں
ہرقسم کے امراض۔کے علاج کےلئے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں
Dr.Usman Sanam
Faisalabad punjab pakistan
0335-6600742

چسٹ انفیکشن چست انفیکشن در حقیقت پھیپھروں کا انفیکشن ہوتا ہے سردی کے موسم میں بچے بوڑے جوان سب اس سے متاثر ہوجاتے ہیں اس...
09/01/2024

چسٹ انفیکشن
چست انفیکشن در حقیقت پھیپھروں کا انفیکشن ہوتا ہے سردی کے موسم میں بچے بوڑے جوان سب اس سے متاثر ہوجاتے ہیں اس میں بخار، کھانسی، سردرد، سانس کی دشواری، سینے کی درد جیسی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں
احتیاتی تدابیر اختیار کر کے اس سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے
گرماورمحفوظ کپڑے استعمال کریں
ناک اور سر کو کور کرکے باہر جائیں
غیرضروری سفرسے پرہیز کریں
بچوں کو نگے پاؤں ہرگز نا چھوڑیں
ٹھنڈے مشروبات، ٹھنڈے فروٹ اورٹھنڈی چیزوں سے پرہیز کریں
ڈرائی فروٹ کا مناسب مقدار میں استعمال کریں
بوائل انڈے کا استعمال کریں
قہوہ اور چاۓ کا استعمال کریں
طبعت زیادہ خراب ہو تو ڈاگٹر سے رجوح کریں
ہرقسم کے امراض۔کے علاج کےلئے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں
Dr.Usman Sanam
Faisalabad punjab pakistan
0335-6600742

Address

Samanabad
Samanabad

Telephone

+923356600742

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Usman Sanam Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category