
27/08/2025
🛑 پوسٹ آپریٹو فزیوتھراپی کی اہمیت (post Operative - Physiotherapy Treatment)
اکثر لوگوں کا بازو فریکچر (,Fracture) ہو جاتا ہے جن کی اوپن ریڈکشن انٹرنل فکسیشن (ORIF) ہوتی ہے – یعنی بازو کی دونوں ہڈیوں Radius اور Ulna میں پلیٹس اور اسکرو لگائے جاتے ہیں.
آپریشن کے بعد کئی دن کاسٹ اور بازو کو ایک ہی پوزیشن میں رکھنے کی وجہ سے کہنی سیدھی کرنے کی صلاحیت تقریباً ختم ہوتی جاتی ہے اور سختی (Contracture) پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں ۔
اس مسٸلے کو بہتر بنانے اور مکمل بحالی کو یقینی بنانے کے لیے "فزیوتھراپی" کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ ہمارا مقصد صرف حرکت واپس لانا نہیں بلکہ روزمرہ زندگی کے کاموں میں آسانی دینا، درد اور سوجن کو کم کرنا، اور بازو کو دوبارہ اسی پوزیشن پر لانا ہے جو ہڈیاں ٹوٹنے اور پھر آپریشن ہونے سے پہلے تھی۔
۔
اگر بروقت "فزیوتھراپی" / بحالی کے عمل کو یقینی نہ بنایا جاۓ تو مستقبل میں "درد" ، "سوجن" ، "حرکت میں کمی" اور "بازو کی کمزوری" کا سامنا کرنا پڑتا ہے
اس لیے بحالی کے عمل کو بروقت یقینی بناٸیں
ان شاء اللہ، یہ سفر محنت، مستقل مزاجی اور اعتماد کے ساتھ کامیابی تک پہنچے گا۔
ڈاکٹر عاقب جاوید – فزیوتھراپسٹ
📍 کلینک کا پتہ : چٹی مٹی نزد HFC ، سماہنی آزاد کشمیر
📞 0349-6035826
#فزیوتھراپی #فزیوتھراپی