Dr Shoukat Malik MDAM

Dr Shoukat Malik MDAM Desi Health Clinic
Dr Shoukat Ramzan M-D-A-M (R-A-M-P)
+923144440546
Tibb-E-Nabvi
Herbalist
Ayurveda
Naturopathy
Follow me For Healthy Tips.

پودینے (Mint) کے استعمال کے مختلف طریقے ہیں جو مختلف صحت کے فوائد حاصل کرنے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ یہاں کچھ عام...
02/02/2025

پودینے (Mint) کے استعمال کے مختلف طریقے ہیں جو مختلف صحت کے فوائد حاصل کرنے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ یہاں کچھ عام طریقے دیے جا رہے ہیں جن کے ذریعے آپ پودینے کو اپنی صحت کے لیے استعمال کر سکتے ہیں:

# # # 1. **پودینے کی چائے**
پودینے کی چائے ہاضمہ اور ذہنی سکون کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

**طریقہ استعمال:**
- پودینے کے چند پتے اُبالنے والے پانی میں ڈالیں۔
- پانی میں پتے اچھی طرح سے اُبالنے دیں اور پھر پانی کو چھان کر پی لیں۔
- آپ چائے میں شہد یا لیموں کا رس بھی ملا سکتے ہیں، جو ذائقہ کو مزید بہتر بناتا ہے۔

**فوائد:** یہ چائے ہاضمہ کی بہتری، بدہضمی، گیس اور معدے کی دیگر تکالیف کے لیے مفید ہے۔

---

# # # 2. **پودینے کا پانی**
پودینے کا پانی بھی ایک بہترین قدرتی علاج ہے جو تازگی دیتا ہے اور جسم میں توانائی بڑھاتا ہے۔

**طریقہ استعمال:**
- پودینے کے کچھ پتے صاف پانی میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
- 10-15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں تاکہ پودینے کا ذائقہ اور فوائد پانی میں شامل ہو جائیں۔
- پھر پانی کو چھان کر پی لیں۔

**فوائد:** یہ پانی ہاضمہ کے مسائل اور بدہضمی میں مدد دیتا ہے اور آپ کو تازگی محسوس ہوتی ہے۔

---

# # # 3. **پودینے کا تیل**
پودینے کا essential oil بھی بہت فائدہ مند ہوتا ہے، خاص طور پر سردرد اور جسمانی درد کے لیے۔

**طریقہ استعمال:**
- پودینے کا تیل لے کر اپنی ٹمپل (ماتھے کے دونوں طرف) اور گردن کے پچھلے حصے پر ہلکے ہاتھ سے مالش کریں۔
- آپ پودینے کے تیل کو نرمی سے سینے یا پیٹ پر بھی لگا سکتے ہیں تاکہ سانس کی تنگی اور ہاضمہ میں آرام آئے۔

**فوائد:** پودینے کا تیل سردرد، تھکاوٹ، تناؤ اور دماغی دباؤ میں کمی کے لیے مفید ہے۔

---

# # # 4. **پودینے کا رس (Mint Juice)**
پودینے کا رس پینے سے جسم کو فوری تازگی ملتی ہے اور یہ ہاضمہ کی بہتری کے لیے بھی مفید ہے۔

**طریقہ استعمال:**
- پودینے کے کچھ پتے اور تھوڑا سا پانی ملا کر بلینڈر میں پیس لیں۔
- اس رس کو ایک کپ پانی میں ملا کر پی لیں۔
- آپ شہد یا لیموں بھی اس میں شامل کر سکتے ہیں۔

**فوائد:** پودینے کا رس بدہضمی، گیس، اور معدے کی دیگر تکالیف میں آرام پہنچاتا ہے۔

---

# # # 5. **پودینے کا مساج**
پودینے کے تیل کا مساج کرنے سے جسم میں توانائی اور سکون ملتا ہے۔

**طریقہ استعمال:**
- پودینے کا essential oil لے کر تھوڑا سا ناریل یا زیتون کے تیل میں ملا لیں۔
- اس مکسچر سے پورے جسم کا مساج کریں، خاص طور پر وہ حصے جہاں درد یا تھکاوٹ ہو۔

**فوائد:** یہ طریقہ جسم کی پٹھوں کی تکلیف، سردرد، اور جسمانی درد کو کم کرتا ہے اور سکون فراہم کرتا ہے۔

---

# # # 6. **پودینے کا پاؤڈر**
پودینے کے خشک پتے کو پیس کر پاؤڈر بنا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

**طریقہ استعمال:**
- پودینے کا پاؤڈر دودھ یا پانی میں ملا کر پی سکتے ہیں۔
- پودینے کا پاؤڈر چہرے کی جلد پر بھی لگا کر 15-20 منٹ کے لیے چھوڑا جا سکتا ہے، پھر دھو لیں۔

**فوائد:** پودینے کا پاؤڈر ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور جلد کے داغ دھبوں کو کم کرنے میں مددگار ہے۔

---

# # # 7. **پودینے کا اسکرب (Scrub)**
پودینے کے پتے جلد کے لیے اچھے اسکرب کا کام کرتے ہیں۔

**طریقہ استعمال:**
- پودینے کے تازہ پتے، چینی اور زیتون کا تیل ملا کر اسکرب تیار کریں۔
- اس مکسچر سے چہرے یا جسم کے حصوں پر نرم ہاتھوں سے اسکرب کریں، پھر پانی سے دھو لیں۔

**فوائد:** یہ اسکرب جلد کو نرم، صاف اور جوان بناتا ہے، اور دانے یا پمپلز کو کم کرتا ہے۔
Follow me For more Healthy Tips Dr Shoukat Malik MDAM

معدے کے تیزابیت کا سبب صرف بے ترتیب خوراک نہیں بلکہ بے چینی معدے کے تیزابیت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔بلڈ پریشر کے بڑھنے کی وج...
29/01/2025

معدے کے تیزابیت کا سبب صرف بے ترتیب خوراک نہیں بلکہ بے چینی معدے کے تیزابیت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
بلڈ پریشر کے بڑھنے کی وجہ خوراک میں نمک کی زیادتی نہیں بلکہ جذبات پر قابو نہ پانا بلڈ پریشر کے بڑھنے کی اصل وجہ ہے۔
انسان کے جسم میں خون کی چکنائی زیادہ ہونے کی وجہ چکنائی والی غذا نہیں بلکہ سستی ہے۔

چھاتی کی تمام بیماریوں کا سبب آکسیجن کی کمی نہیں بلکہ غم اور افسردگی ہے، جو انسان کو چھاتی کی مختلف بیماریوں میں مبتلا کرتی ہے۔

شوگر کی بیماری کا سبب جسم میں گلوکوز کی زیادتی نہیں بلکہ غرور اور اپنی بات پر سختی سے قائم رہنا اس بیماری کو دعوت دیتا ہے۔

جگر (لیور) کی بیماریوں کا سبب صرف بے وقت نیند اور ذہنی دباؤ نہیں بلکہ مایوسی اور دل ٹوٹنے کے اثرات بھی جگر کی بیماریوں کا حصہ ہیں۔

دل کی بیماریوں کی وجہ خون کی کمی نہیں بلکہ سکون اور اطمینان کا فقدان ہے جو دل کی بیماریوں کا اصل سبب ہے۔

مختصراً، ان بیماریوں کے اسباب درج ذیل فیصد میں تقسیم کیے جا سکتے ہیں:-

50٪ روحانی اسباب

25٪ نفسیاتی اسباب،

15٪ سماجی اسباب،

10٪ کیمیائی اسباب،

لہذا، اگر آپ ایک صحت مند اور تندرست زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اپنے دل و دماغ کی حفاظت کریں اور حسد، نفرت، غصہ، غرور، سستی، بدکلامی اور دوسروں کو کمتر سمجھنے سے پرہیز کریں۔۔
Follow me For Healthy Tips Desi Health Clinic By Dr Shoukat Malik MDAM

جگر کی صفائی 24 گھنٹوں میں صفائی اور ہر بیماری سے بچائیں۔جگر انسانی جسم میں ایک فلٹر کی طرح کام کرتا ہے۔ لیور میں ہلکی س...
27/01/2025

جگر کی صفائی
24 گھنٹوں میں صفائی اور ہر بیماری سے بچائیں۔
جگر انسانی جسم میں ایک فلٹر کی طرح کام کرتا ہے۔ لیور میں ہلکی سی گڑ بڑ سے سیدھا اثر ہماری جلد معدہ نظام انہضام اور بالوں پر پڑتا ہے۔
عام طور پر جگر خراب ہونے کے دو بڑی وجہ ہیں۔
غلط کھانا پینا غذائیں تلی ہوئی اشیاء مرغن غذائیں اور شراب نوشی اس سے جگر کی خطرناک بیماریاں جنم لیتی ہیں۔
جیسے لیور سروسز ہیپاٹائٹس اور فیٹی لیور جیسی بیماریاں یعنی جگر پر چربی چڑھنے کی بیماری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اور ان بیماریوں سے نقصان بہت سے لوگ اپنی جان گنوا دیتے ہیں۔ زیادہ لوگ وہ ہوتے ہیں جو شراب نوشی کرتے ہیں اور مرغن غذاوں کے شوقین ہیں۔
اس سے بچنے کے لیے ایک مفید و موثر ڈرنکس جو 24 گھنٹے میں آپ کے جگر کی صفائ شروع کر دیتا ہے۔ دھیرے دھیرے جگر ٹھیک ہو گا اور جسم کے سارے کام درست ہوں گے۔ ہفتے دو ہفتے میں جگر کی کمزوری دور ہو گی اور لیور مضبوط ہو گا۔ ورم سوجن کو کم کرنے کے آملہ ڈی ٹاکسین کرتا ہے
بنانے کی ترکیب!
آملہ سبز دو عدد لیں اور چاقو چھری کی مدد سے ان کو کاٹ کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔
دوسرے آپ نے چقندر لینا ہے اور اس کو چھیل کر آدھا ٹکڑا لینا ہے اور اسے بھی کاٹ کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔
ہلدی پاؤڈر لیں۔۔
اب ایک بلینڈر میں ان دونوں چیزوں کو ڈال کر ایک گلاس پانی اس ڈالیں اور گرائنڈ کر کے جوس نکالیں۔ اور پھر اس کو گلاس میں چھان لیں پھر اس میں ہلدی پاؤڈر دو چٹکی اس میں ڈال دیں اور ساتھ ذائقہ کیلئے ہلکا سا نمک ملا لیں اور چمچ سے ہلائیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔ بس آپ کا جوس ڈرنک تیار ہے۔ یہ آپ کے جگر کی صفائ کرے گا اور فاسد مادوں کو ڈی ٹاکسیفائڈ کرے گا۔۔
صبح ناشتہ کرنے کے ایک گھنٹہ بعد اس کو پئیں۔ اس کے ایک گھنٹہ بعد تک کوئی چیز کھانی پینی نہیں۔
اس کے استعمال سے آہستہ آہستہ جگر کی صفائ ہو گی اور جگر اپنا فعل درست انجام دے گا۔ آپ کا پیٹ اور معدہ بھی درست کام کرے گا۔ چہرہ سرخ جسم کی خوبصورتی بھی بڑھے گی۔ 24 گھنٹے میں یہ دوا ڈرنک اپنا کام شروع کر دے گا۔ لگاتار ایک ہفتہ سے دو ہفتے استعمال کریں انشاءاللہ العزیز تمام فوائد حاصل ہوں گے۔۔

دوران استعمال تلی ہوئی اشیاء فاسٹ فوڈز اور کولڈڈرنکس مشروبات بالکل بند کر دیں۔۔

ایک چمچ سے دو چمچ سرکہ سیب گرم پانی میں ملا کر روزآنہ دن میں کسی وقت استعمال کریں۔ ۔
✿Follow for Healthy Tips By Dr Shoukat Malik
Desi Health Clinic By Dr Shoukat Malik MDAM

قوت باہ کا اعلی ترین نسخہ جن کے اندر سختی نہیں اتی انتشار پیدا نہیں ہوتا بچپن کی غلط کاریوں کی وجہ سے اپنے نفس کے اندر ع...
26/01/2025

قوت باہ کا اعلی ترین نسخہ
جن کے اندر سختی نہیں اتی انتشار پیدا نہیں ہوتا بچپن کی غلط کاریوں کی وجہ سے اپنے نفس کے اندر عضو خاص کے اندر وہ بہت زیادہ خرابی کر چکے ہیں یا جن کے اندر نسیں پھولی ہوئی ہیں اور عضو تناسل اندر گھسا ہوا ہے نفس باہر نہیں نکلا نفس میں طاقت نہیں ہے اس میں سختی نہیں ہے موٹائی کے لئے لمبائی نہیں ہے ان کے لیے یہ زبردست ہے وقتی انتشار کے لیے اور وقتی ٹائمنگ کے لیے دونوں میں بہترین کام کرتا ہے جو بالکل ختم ہو چکا ہے جن کے اندر بالکل مادہ تولید ختم ہو چکا ہے اور ان کو انتشار بالکل پیدا نہیں ہوتا وہ شہوت نہیں اتی تو ان کے لیے یہ بہترین اور زبردست ہے.
نسخہ ھوالشافی....
لونگ ٹوپی والے 100 گرام
جلوتری 100 گرام
جنسنگ 100 گرام
ثعلب مصری 100 گرام
عقرقرحا 100 گرام
موچرس 100 گرام
دارچینی 100 گرام
ترکیب تیاری..
تمام اشیاء کو لے کر باریک کوٹ کے پیس لیں اور اس میں شہد ملا کر یا کشمش یعنی کہ اس سے ملا کر اہستہ اہستہ اس کو کوٹ کے نا اس کے بیج نکال کر اس کی گولیاں بنا سکتے ہیں اور شہد ملا کر اس کی کچن برابر گولیاں بنا سکتے ہیں چاہے تو اپ اس کا معجون بھی بنا سکتے ہیں چاہیں تو اپ اس کے کیپسول بھی ہزار ایم جی والے بھر سکتے ہیں طریقہ کار استعمال کیپسول ایک صبح ایک شام کھانا کھانے سے پہلے نیم گرم دودھ سے اگر کھانے کے بعد کھانا ہو تو کم از کم دو گھنٹے کھانے کھانے کے بعد نیم گرم دودھ سے گھر سفوف بنایا ہے تو سفوف ایک/ چوتھا حصہ چمچ کا صبح اور ایک بٹا چوتھا حصہ چمچ کا شام کو اگر گولیاں بنائی ہیں تو ایک گولی صبح ایک شام کو یہ کھانے کے بعد لے لے یا کھانے سے پہلے بھی لے جا سکتے ہیں اپ معجون جو بنایا اس کی ادھی چمچ صبح ادھی شام کھانا سے پہلے اور یا کھانے کے بعد دونوں طرح سے استعمال کیا جا سکتا ہے شرط یہ ہے کہ اس کے ساتھ جو ہے نا اپ نے دودھ پینا ہے مزید معلومات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں
Desi Health Clinic By Dr Shoukat Malik MDAM
03144440546 Call or What's App

لاثانی قہوہ المعروف گاھواہ چائےھوالشافی!!بادیان خطائی 100گرام الائچی خورد 10گرام پودینہ خشک 10گراملونگ 40گرام دارچینی 40...
24/01/2025

لاثانی قہوہ
المعروف گاھواہ چائے
ھوالشافی!!
بادیان خطائی 100گرام
الائچی خورد 10گرام
پودینہ خشک 10گرام
لونگ 40گرام
دارچینی 40 گرام
الائچی کلاں 50گرام
سونف 20گرام
ترکیب تیاری:-
ان تمام ادویات کو کوٹ کر پوڈر کر لیں
ایک سے آدھا تولہ ڈیڑھ پاؤ پانی میں ابالیں دن میں تین یا دو بار بطور قہوہ استعمال کریں
لاثانی قہوہ کے فوائد:-/
امراض پیٹ، امراض اعصاب، امراض سینہ،
اور دماغ کے لاجواب ہے
قے، غشیاں،اور منہ کے ذائقے کی خرابیوں کے لیے،
سردیوں میں ہاتھ پاؤں کا ٹھنڈا ہونا
دل کی دھڑکن
گیس،
غذا کا ہضم نہ ہونا
منہ میں پانی بھرنا
بدبو گیس کا خارج ہونا
بھوک کی کمی
پیشاب کا بار بار آنا
عضلات کی کمزوری
تھوڑے سے کام سے دن میں سستی کاہلی اور بدن کا دکھنا
غنودگی وغیرہ
تمام امراض کے لیے مفید ہے۔
نزلہ زکام کی کیفیت
اور ٹھنڈی ہوا چلنے سے یا کوئی پھل وغیرہ کھانے سے فوراً نزلہ زکام کی کیفیت سے دوبار ہونا
اور ساتھ ہی پستہ کھانے کو تجویز کیا گیا ہے
یہی قہوہ لقوہ،فالج،نمونیہ جیسے امراض سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

Follow me For Healthy Tips Desi Health Clinic By Dr Shoukat Malik MDAM
24/01/2025

Follow me For Healthy Tips Desi Health Clinic By Dr Shoukat Malik MDAM

*مختلف قہوہ جات اور ان کے مختصر طبی فوائد*آج سے چند سال پہلے کوئی بیمار ہوتا تھا تو اسے چائے یا چائے کے ساتھ دوائی کھانے...
22/01/2025

*مختلف قہوہ جات اور ان کے مختصر طبی فوائد*

آج سے چند سال پہلے کوئی بیمار ہوتا تھا تو اسے چائے یا چائے کے ساتھ دوائی کھانے کو کہا جاتا تھا ۔ آہستہ آہستہ چائے کا رواج پڑتے پڑتے اس قدر زیادہ ہوگیا کہ ہر کوئی چائے پینے کا شوقین بلکہ کچھ لوگ تو اس کے عادی اور نشئی بن گئے ہیں ۔ چائے ہے کیا ؟ دودھ چائے کی پتی اور چینی کا آمیزہ ۔ چائے کی پتی میں تھی ان ڈین سٹرین ، ٹینک ایسڈ ، کلوروفائل ، البوین ، ایتھریل آئل ، اپوتھیما ، موم اور کچھ منمد قسم کے مادے پائے جاتے ہیں ۔ تھی ان ، کیفین سے ملتی جلتی ہے یا اسی کو کیفین کہہ لیں جو چائے میں آٹھ سے دس فیصد زائد ہوتی ہے ۔ چائے نیند اڑاتی ہے ، خشکی پید اکرتی ہے ، ذہنی قوتیں تیز کرتی ہے ۔ دل کے فعل کو تیز کرتی ہے ، نفسیاتی طورپر سکون مہیا کرتی ہے بعض لوگوں میں چائے پینے کے بعد چستی آجاتی ہے اور وہ اپنا کام زیادہ توجہ محنت اور لگن سے کرتے ہیں ۔ مگرآج کل جو چائے ہم پی رہے ہیں وہ چائے نہیں ہوتی کیونکہ اس میں دودھ کی بچائے پانی جیسی کوئی پتلی چیز ہوتی ہے جسمیں بے شمار ملاوٹیں اور مضرصحت اشیاء شامل کی جاتی ہیں ۔

غذائی ماہرین کے مطابق اس کم و بیش چھ مضر صحت چیزوں کی ملاوٹ کی جاتی ہے چائے کی پتی میں رنگ پیدا کرنے کے لئے حیاونی خون شامل کیا جاتا ہے اور سفید چینی تو سفید زہر ہے ۔ حکماء تجویز کرتے ہیں کہ ہمیں چائے چھوڑ کر قہوں کے استعمال کو بڑھاناچاہیے بعض حکماء دوائی کے ساتھ مختلف قہوہ بھی تجویز کرتے ہیں قہوں کے بے شمار طبی فوائد ہیں جو درج ذیل ہیں ۔

مختلف قہو ہ جات اور ان کے مختصر طبی فوائد :
درج ذیل مختلف خوش ذائقہ قہوں میں حسب ضرورت ، حسب خواہش نمک ،چینی یا شہد ملا کر استعما ل کریں ۔

*قہوہ: لونگ، دارچینی*
اینٹی سپٹک ، ہیضہ ،بلغم سے آرام ، سردی میں حرارت ، جگر کو طاقت ، بھوک لگائے ، کھایا پیا ہضم کرے، ریاح خارج، پتھری، فالتو چربی کا علاج

*قہوہ ادرک:*
بھوک لگائے، ریاح، پتھری خارج، مقوی بصارت، چہرے کی رنگت میں نکھار

*قہوہ تیز پات:*
کاسر ریاح، مقوی معدہ، مقوی قلب، سردرد میں نہایت مفید

*قہوہ اجوائن دیسی:*
کاسر ریاح، بخارمیں مفید، گرمی کے موسمی امراض سے بچاؤ

*قہوہ گل بنفشہ:*
کھانسی نزلہ زکام میں مفید، سانس کی نالیوں کو کھولتا، حلق کی خراش دور کرتا ہے۔

*قہوہ گورکھ پان:*
بلڈ پریشر میں کمی، مصفی خن، خارش دور، کولیسٹرول کم کرتا ہے۔

*قہوہ ادرک، شہد:*
شہد میں شفاء ، سردی کے موسمی اثرات سے بچاؤ ، نزلہ زکا کھانسی بند ناک میں مفید ہے۔

*قہوہ انجبار:*
اسہال بند، آنتوں میں قوت، جاری خون بند، ٹانگوں میں درد کڑل دور۔

*قہوہ ڈاڑھی بوڑھ:*
فالج لقوہ میں مفید ، عورت مرد کی تولیدی بیماریوں میں مفید طاقت بخش دوا۔

*قہوہ کالی پتی:*
نقاہت دور کرتا ہے ، پسینہ لاتا ہے ، خون کی گردش تیز ، سردی کے موسم میں سردی سے دفاع۔

*قہوہ لیمن گراس:*
بلغم ، نزلہ ، سردی میں مفید، اسہال ، کڑول دور ، لوبلڈ پریشر میں مفید

*قہوہ زیرہ سفید ، الائچی:*
معدے کی جلن ، بواسیر میں مفید ، کھانا ہضم کرے ، بھوک صالح پید ا کرے ۔

*قہوہ سونف:*
کاسر ریاح ، خشک کھانسی ، معدے کی جلن میں مفید ، ہاضم بڑھائے ، بھوک لگائے۔

*قہوہ بادیان خطائی، دارچینی، الائچی:*
قوت ہاضم بھوک بڑھائے ، چائے پینا بس ایک عادت ہے اس کو دور کرے بے شمار طبی فوائد :

*قہوہ بنفشہ ملیٹھی:*
نزلہ زکام ، کھانسی ، بلغم سینے کی جلن ، حلق کی خراش ، قبض کو دور کرے۔

*قہوہ بہی دانہ ،بنفشہ:*
گلے کے امراض ، نزلہ زکام ، دل کا درد ، گردوں کے درد ، پیشاب کی جلن ، قبض دور کرتا ہے۔

*قہوہ بنفشی:*
دائمی ریشہ ، کیرا ، نزلہ زکام کھانسی کا مکمل علاج ، بے شمار دیگر فوائد کا حامل ہے اور ہر موسم میں کارگر ہے۔

*نوٹ:* کوئی بھی دوا یا غذا اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کریں شکریہ

Follow me For Healthy Tips Desi Health Clinic By Dr Shoukat Malik MDAM

اپنے پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگا لیا کریں1۔ ایک خاتون نے لکھا کہ میرے نانا 87 سال کے فوت ہوئے، نہ کمر جھکی، نہ جوڑوں میں در...
21/01/2025

اپنے پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگا لیا کریں

1۔ ایک خاتون نے لکھا کہ میرے نانا 87 سال کے فوت ہوئے، نہ کمر جھکی، نہ جوڑوں میں درد، نہ سر درد، نہ دانت ختم ، ایک بار باتوں باتوں میں بتانے لگے کہ مجھے ایک سیانے نے مشورہ دیا تھا اس وقت جب میں کلکتہ میں ریلوے لائن پر پتھر ڈالنے کی نوکری کر رہا تھا کہ سوتے وقت اپنے پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگا لیا کریں بس یہی عمل میری شفاء اور فٹنس کا ذریعہ ہے۔

2۔ ایک سٹوڈنٹ نے بتایا کہ میری والدہ اسی طرح تیل لگانے کی تاکید کرتی ہیں پھر خود بتایا کہ بچپن میں میری یعنی والدہ کی نظر کمزور ہو گئی تھی جب یہ عمل مسلسل کیا تو میری نظر آہستہ آہستہ بالکل مکمل اور صحت مند ہو گئی۔

3۔ ایک صاحب جو کہ تاجر ہیں نے لکھا میں چترال میں سیرو تفریح کرنے گیا ہوا تھا وہاں ایک ہوٹل میں سویا مجھے نیند نہیں آ رہی تھی میں نے باہر گھومنا شروع کر دیا باہر بیٹھا رات کا وقت بوڑھا چوکیدار مجھے کہنے لگاکیا بات ہے ؟ میں نے کہا نیند نہیں آ رہی ! مسکرا کر کہنے لگا آپ کےپاس کوئی تیل ہے میں نے کہا نہیں وہ گیا اور تیل لایا اور کہا اپنے پاؤں کے تلوؤں پر چند منٹ مالش کریں بس پھر کیا تھا میں خراٹے لینے لگا اب میں نے معمول بنا لیا ہے۔

4۔ میں نے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ آزمایا اس سے نیند بہت اچھی آتی ہے اور تھکاوٹ ختم ہو جاتی ہے۔

5۔ مجھے معدے کا مسئلہ تھا پاؤں کو تلوؤں پر تیل کی مالش سے 2 دن میں ہی میرا معدے کا مسئلہ ٹھیک ہو گیا۔

6۔ واقعی! اس عمل میں جادو جیسا اثر ہے میں نے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کی اس عمل کی وجہ سے مجھے بہت پر سکون نیند آئی۔

7۔میں یہ ٹوٹکہ تقریباً پچھلے 15 سال سے کر رہی ہوں مجھے اس سے بہت پر سکون نیند آتی ہے میں اپنے چھوٹے بچوں کے پاؤں کے تلوؤں پر بھی تیل سے مالش کرتی ہوں اس سے وہ بہت خوش ہوتے ہیں اور صحت مند رہتے ہیں ۔

8۔میرے پاؤں میں درد رہتا تھا میں نے روزانہ زیتون کے تیل سے رات کو سونے سے پہلے 2 منٹ پاؤں کے تلوؤں کی مالش کرنا شروع کر دی اس عمل سے میرے پاؤں کا درد ختم ہو گیا ۔

9۔ میرے پاؤں میں ہمیشہ سوزش رہتی تھی جب چلتی تھی تو تھکن سے چور ہو جاتی تھے میں نے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا یہ عمل شروع کیا صرف 2 دنوں میں میرے پاؤں کی سوزش دور ہو گئی ۔

10۔ رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا ٹوٹکہ دیکھ کر اسے کرنا شروع کر دیا اس سے مجھے بہت سکون کی نیند آتی ہے۔

11۔ زبردست کمال کی چیز ہے۔ پر سکون نیند کیلئے نیند کی گولیوں سے بہتر کام کرتا ہے یہ ٹوٹکہ میں اب روزانہ رات کو پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کر کے سوتی ہوں۔

12۔ میرے دادا حضور کے تلوؤں میں بہت گرما ہٹ و جلن اور سر میں درد رہتا تھا جب سے انہوں نے لوکی کا تیل تلوؤں میں لگانا شروع کیا تکلیف سرے سے دور ہو گئی ۔

13۔میں تھائیرائیڈ کی مریضہ تھی میرے ٹانگوں میں ہر وقت درد رہتا تھا پچھلے سال مجھے کسی نے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ بتایا میں مستقل کر رہی ہوں اب میں عموماً پر سکون رہتی ہوں ۔

14۔ میرے پاؤں سن ہو رہے تھے میں چار دن سے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل سے مالش کر رہا ہوں بہت زیادہ فرق ہے ۔

15۔بارہ تیرہ سال پہلے مجھے بواسیر تھی ، میرا دوست مجھے ایک حکیم صاحب کے پاس لے گیا جن کی عمر 90 سال تھی انہوں نے مجھے دوا کے ساتھ ساتھ رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر انگلیوں کے درمیان ، ناخنوں پر اور اسی طرح ہاتھوں کی ہتھیلیوں ، انگلیوں ، کے درمیان اور ناخنوں پر تیل کی مالش کرنے کا مشورہ دیا اور کہا ناف میں چار پانچ قطرے تیل کے ڈال کر سونا ہے میں نے حکیم صاحب کے اس مشورے پر عمل کرنا شروع کر دیا اس سے میرے خونی بواسیر میں کافی حد تک آرام آ گیا اس ٹوٹکے سے میرا قبض کا مسئلہ بھی حل ہو گیا میرے جسم کی تھکاوٹ بھی دور ہو جاتی ہے اور پر سکون نیند آتی ہے اور بقول حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے ناک کے اندر سرسوں کا تیل لگا کر سونے سے خراٹے آنے بند ہو جاتے ہیں ۔

16۔ پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کایہ ٹوٹکہ میرا آزمودہ ہے۔

17۔ پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کرنے سے مجھے بہت پرسکون نیند آئی ۔

18۔میرے پاؤں اور گھٹنوں میں درد رہتا تھا ۔ جب سے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا ٹوٹکہ پڑھا اب میں یہ روزانہ کرتا ہوں اس سے مجھے پر سکون نیند آتی ہے ۔

19۔مجھے کمر میں بہت درد تھا جب سے میں نے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ استعمال کرنا شروع کیا ہے کمر کا درد کم ہوگیا ہے اور اللہ پاک کا شکر ہے بہت اچھی نیند آتی ہے ۔

وہ مغلیہ راز درج ذیل ہے:۔

وہ راز بالکل آسان نہایت مختصر ، ہر جگہ اور ہر شخص کے لئے کرنا بہت آسان ۔کوئی سا بھی تیل سرسوں یا زیتون وغیرہ پاؤں کے تلوؤں اور پورے پاؤں پر لگائیں خاص طور پر تلوؤں پر تین منٹ تک دائیں پاؤں کے تلوے اور تین منٹ بائیں پاؤں کے تلوے پر رات کو سوتے وقت مالش کرنا کبھی نہ بھولیں ، اور بچوں کی بھی اسی طرح مالش ضرور کریں ساری زندگی کا معمول بنا لیں پھر قدرت کا کمال دیکھیں آپ ساری زندگی سر میں کنگھی کرتے ہیں جوتے صاف کرتے ہیں ، تو سوتے وقت پاؤں کے تلوؤں پر تیل کیوں نہیں لگاتے۔

قدیم چینی طریقہ علاج کے مطابق بھی پاؤں کے نیچے 100 کے قریب Acupressure Points (ایکوپریشر پوائنٹ) ہوتے ہیں۔ جن کو دبانے اور مساج کرنے سے بھی انسانی اعضاء صحت یاب ہوتے ہیں۔ اس کو
Foot Reflexogy

کہا جاتا ہے۔ پوری دنیا میں پاؤں کی مساج تھراپی سے علاج کیا جاتا ہے۔

پلیز ان معلومات کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
جتنا ہو سکے آگے پہنچائیں انشاءاللہ صدقؑہ جاریہ بن کر ثواب دارین کا باعث بنے گا

‎*ﷲ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو*,
Follow me For Healthy Tips Desi Health Clinic By Dr Shoukat Ramzan M-D-A-M
Dr Shoukat Malik MDAM

مردانہ کمزوری ، پستہ اور دودھدوستو موجودہ دور میں کوئی ایسا مرد نہیں جو مردانہ کمزوری کا شکار نہیں ہوتا ہر آدمی ہی اس کم...
20/01/2025

مردانہ کمزوری ، پستہ اور دودھ
دوستو موجودہ دور میں کوئی ایسا مرد نہیں جو مردانہ کمزوری کا شکار نہیں ہوتا ہر آدمی ہی اس کمزوری کو دور کرنے کے لئے حکیموں اور ڈاکٹر کے پاس اپنا خوب پیسا لوٹا چکا ہے لکین اس کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا کیوں کہ ان چیزوں کا وقتی فائدہ ہوتا ہے مگر چند دنوں کا بعد پھر ووہی حالت ہوتاہے یہاں آپ لوگوں کو ایک بات بتا ڈان مردانہ کمزروی اور ٹائمنگ میں بہت فرق ہوتا ہے بہت سے لوگ اس دونوں چیزوں کے درمیان فرق نہیں سمجھتے .
مردانہ کمزوری میں نفس ڈھیلا اور کمزور رہتا ہے جب کے ٹائمنگ میں مرد ہمبستری کرتے وقت جلدی فارغ ہوجاتا ہے ان لوگوں کا اعضائے تناسل تو ٹائٹ ہوتا ہے مگر ٹائمنگ بس دو سے تین منٹ ہی ہوتی ہے اس لئے آپ لوگوں کے لئے بہت ہی خاص نسخہ لے کر حاضر ہوئے ہیں
نسخہ
▪10 پستہ
▪ایک گلاس دودھ
پستے کو اچھی طرح گرینڈ کر کے دودھ میں مکس کر لیں اور ہمبستری کرنے سے ایک گھنٹہ پہلے اس کو پی لیں یہ آپ کے اندر مردان طاقت کو بحال کر دے گا اور آپ کی ٹائمنگ میں بھی کافی اضافہ ہو جائے گا اس نسخے کو آپ لوگوں نے 15 دنوں تک استعمال کر نا ہے
آپ کی تمام کمزوری دور ہو جائے گی
Follow Dr Shoukat Ramzan M-D-A-M RAMP
Desi Health Clinic By Dr Shoukat Malik MDAM

20/01/2025

Follow Dr Shoukat Ramzan M-D-A-M RAMP
Desi Health Clinic By Dr Shoukat Malik

What does rose hip oil do for your skin well let me tell you...It brightens your skin for a healthy glow, nourishes and ...
18/01/2025

What does rose hip oil do for your skin well let me tell you...
It brightens your skin for a healthy glow, nourishes and soothes dry skin, it smooths fine lines and wrinkles, and calms blemishes and acne.
Follow me For Healthy Tips..
Desi Health Clinic By Dr Shoukat Malik MDAM

Address

Doger Kalasra Thatti Hamza
Sanawan
34100

Telephone

+923144440546

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Shoukat Malik MDAM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Shoukat Malik MDAM:

Share