Kulsoom Walfare Hospital

Kulsoom Welfare Hospital (KWH) is a non-profitable charitable
organization registered under Societi

Operating as usual

24/06/2021

DPO Sargodha Zulfiqar Ahmad And Chairman Ch.Mumtaz Akhtar Kahloon Visit . Under Care Of Dr.Irshad Farooq.

24/06/2021

DPO Sargodha Zulfiqar Ahmad And Chairman Ch.Mumtaz Akhtar Kahloon Visit . Under Care Of Dr.Irshad Farooq.

DPO Sargodha Zulfiqar Ahmad And Chairman Ch.Mumtaz Akhtar Kahloon Visit .
Under Care Of Dr.Irshad Farooq.

18/05/2021

دھوپ میں بڑھتی ہوئی تمازت موسم گرما کی آمد کی نوید سنا رہی ہے ،ٹھنڈے مشروبات وغذاؤں کے استعمال کا آغاز ہو چکا ہے ایسے میں کھیرے کا نام سن کر ہی ایک ٹھنڈک بھرا احساس ہوتا ہے یوں تو کھیرے کا استعمال سلاد میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے لیکن موسم گرما میں کھیرے کے استعمال میں اضافہ ہوجاتاہے۔گرم موسم میں یہ نہ صرف بطور سلاد کھا یا جاتاہے بلکہ اسے علیحدہ سالم بھی بہ شوق ورغبت بچے‘بوڑھے اور نوجوان شوق سے کھاتے ہیں۔
کھیرا ایک ٹھنڈی سبزی ہے،چلچلاتے موسم کی گرماہٹ میں جسم کو ٹھنڈک اور تروتازگی بخش کرنئی توانائی پیدا کرتی ہے۔کھیرا صرف ٹھنڈک ہی فراہم نہیں کرتا بلکہ اس میں غذائی اجزاء بھی بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو جسمانی کارکردگی فعال بنانے کے لیے ناگزیر عناصر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

کھیرا بطور کچی کھانے والی سبزی ہے اس کا پودا بیل دار ہوتا ہے یہ کدو‘خربوزے وغیرہ کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے ۔

گوکہ کھیرے کی کئی اقسام ہیں لیکن ہلکے اور گہرے سبز رنگت کے حامل کھیرے کا استعمال عام ہے۔کھیرے کی کاشت کی تاریخ نہایت قدیم ہے اس کے آبائی وطن کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ اس کا آبائی وطن شمالی بر صغیر ہے جبکہ قدیم رومیوں نے پہلی صدی عیسوی میں کھیرا کاشت کیا۔کولمبس نے مغربی دنیا میں کھیرے کو متعارف کروایا اور ہیٹی میں 1494میں اسے پہلی بار کاشت کیا گیا۔
جہاں سے کھیرا بتدریج اکثر مغربی ممالک میں کاشت کیا جانے لگا اور اب دنیا کے بیشتر ممالک میں کھیرا بکثرت کا شت کیا جاتا ہے۔پاکستان‘چین‘بھارت‘برطانیہ‘وسطی اور جنوبی امریکہ وغیرہ کا شمارکھیرا پیدا کرنے والے اہم ممالک میں ہوتاہے۔
غذائی افادیت واہمیت
کھیرا دیگر سبزیوں کی طرح بے شمار غذائی افادیت کا حامل ہوتاہے۔
اس میں وٹامنز اور معدنیات کا وسیع خزانہ پایا جاتاہے۔2عدد کھیرے بطور غذا کھانے سے جہاں اشتہاپوری ہوتی ہے وہیں جسم کو ضروری غذائیت بھی میسر آجاتی ہے۔عموماً کھیرے کو چھیل کر کھاتے ہیں لیکن ماہرین تغذیہ کھیرے کو چھلکے سمیت کھانے پر زور دیتے ہیں ان کے مطابق کھیرے کے غذائی اجزاء کی اہم مقدار چھلکے میں ہی موجود ہوتی ہے جو چھلکا اتارنے سے ضائع ہو جاتی ہے۔
کھیرا اگر چہ زیادہ تر کچا ہی پسند کیا جاتا ہے لیکن اسے پھلوں ‘سلاد‘سبزیوں واناج وغیرہ کے ساتھ ملا کر کھانے سے اس کی غذائیت میں اضافہ ہوتا ہے۔کھیرے کی غذائی افادیت پر ماہرین کی کئی تحقیقات وتجربات کے مطابق کھیرے میں 14کیلوریز‘0.4گرام پروٹین‘0.1گرام کیلشیم‘0.03گرام فاسفورس‘1.5گرام فولاد‘00وٹامن A‘0.03ملی گرام وٹامنB‘0.02ملی گرام وٹامن B2اور 7 ملی گرام وٹامن Cموجود ہوتے ہیں ۔
نیز کھیرے میں اہم معدنی اجزاء جیسے سلفر‘سلیکون‘کلورین‘سوڈیم ‘پوٹاشیم ‘فلورین اور میگنیشیم بھی پائے جاتے ہیں۔
شفا بخش خصوصیات کی حامل سبزی
قدرت کی جانب سے انسان کے لیے عطا کردہ ہر نعمت میں غذائیت کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بچاؤ اور شفاء بھی رکھی گئی ہے۔ان بیش بہا نعمتوں پھل‘سبزیوں ‘اناج اور جڑی بوٹیوں وغیرہ میں انسان کو لاحق ہونے والی ہر بیماری کا علاج موجود ہے۔
ان کے روز مرہ کے استعمال سے ڈاکٹروں کی مہنگی ادویہ وعلاج سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔کھیرا بھی شفاء بخش خصوصیات کی حامل سبزی ہے یہ مجموعی طور پر نظام انہضام درست رکھ کر کئی بیماریوں کو بننے سے روکتی ہے۔
بلند فشار خون میں موثر
ماہرین کے مطابق ہائی بلڈ پریشر یا بلند فشار خون کے مریض اپنی خوراک میں کھیرا شامل کرکے خون کے دباؤ کو نارمل سطح پر لا سکتے ہیں ۔
کیونکہ کھیرے میں معدنی اجزاء خون کی تیزابیت دور کرکے اس کی گردش بہتر بناتے ہیں ۔
قبض کے خلاف کارگر
کھیرازودہضم غذا ہے ۔یہ انتڑیوں کو ایسے مادوں کی فراہمی ممکن بناتا ہے جو غذا کو معدے میں ہضم کر کے قبض رفع کرتے ہیں۔قبض کی شکایت میں یومیہ2کھیرے کھانے سے چند دن افاقہ ہوتاہے۔
معدے کی تیزابیت اور السر کا علاج
کھیرا کچا کھانے کے علاوہ اس کا جوس بھی صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔
ایک گلاس باقاعدگی سے کھیرے کارس پینے سے معدے کی تیزابیت ختم ہو جاتی ہے اور اگر بڑی آنت کے السر کی شکایت ہوتو یہ مرض بھی کھیرے کا جوس پینے سے دور ہو جاتی ہے۔کھیرے کا جوس بنانا ذرا بھی مشکل نہیں ہے۔کھیرا بلینڈر میں ڈال کر آپ با آسانی اس کا رس تیار کر سکتی ہیں ۔گرمیوں میں کھیرے کا جوس پینے سے نا صرف غذا ہضم ہو تی ہے بلکہ جسمانی ٹھنڈک بھی ملتی ہے اس لیے بچوں کو اس کا رس ضرور پلائیں۔

ہیضہ کی حالت میں کار آمد
ہیضے کے مرض میں کھیرے کا رس انتہائی شفائی اثرات مرتب کرتا ہے۔کھیرے کا جوس ایک گلاس ناریل کے پانی میں شامل کر کے ہر گھنٹے بعد پینے سے ہیضہ کی حالت میں پیاس کی شدت میں کمی آتی ہے۔پانی کی کمی ہونے کی صورت میں کھیرے کا رس جسم کی رطوبتوں اور نمکیات کے توازن کو بر قرار رکھتاہے۔
یورک ایسڈ میں توازن
جسم میں یورک ایسڈ کی زیادتی گٹھیا اور جوڑوں کے درد سمیت دیگر امراض کا موجب بنتی ہے ۔
کھیرے کے جوس کو گاجر‘چقندر یا اجوائن کے پتوں کے جوس میں ملا کر پینے سے یورک ایسڈ مناسب سطح پر رہتا ہے ۔ایک ماہ تک متواتر کھیرے کا جوس پینے سے یورک ایسڈ کی فاضل مقدار میں واضح کمی رونما ہو جاتی ہے۔
موٹاپے کے خلاف ہتھیار
اکثر خواتین اپنا بڑھا ہوا وزن کم کرنے کے لیے کئی جتن کرتی ہیں۔خاص ڈائٹ پلان اور ایکسر سائز اپنا کر وزن میں کمی کی کوشش کی جاتی ہے۔
کھیر ا ایسا سستا اور با آسانی دستیاب نسخہ ہے جس کی مدد سے زائد وزن میں حیرت انگیز کمی لانا ممکن ہے۔صبح ناشتے میں کھیرے کی قاشیں ٹماٹر کے ساتھ‘دوپہر میں بھی کھیرے کی قاشیں ٹماٹر یا مولی اور گاجر کے ساتھ خوب اچھی طرح چبا کہ کھائیں اور رات کے کھانے میں بھی اس پر عمل کریں۔چند ہفتے میں آپ خود اپنے وزن میں فرق محسوس کریں گی۔
جلد کے لیے قدرتی ٹانک
جلد کی شادابی ودلکشی کے لیے خواتین کھیرے کا استعمال کئی دہائیوں سے کرتی آرہی ہیں۔
کھیرے کا رس چہرے اور ہاتھوں پر لگانے سے رنگت نکھرتی ہے اور چہرے سے کیل مہا سے ختم ہو جاتے ہیں ۔جلد کے ساتھ بالوں کے لیے بھی کھیرے کارس بہترین ہے۔کھیرے کا جوس پینے سے بالوں کی اچھی نشوونما ہوتی ہے اور بال گھنے اور مضبوط ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ آنکھوں کے اطراف حلقوں پر کھیرے کے ٹکڑے رکھنے سے حلقوں میں کمی آتی ہے۔

17/05/2021

چینی کازیادہ استعمال، ویڈیو گیمز کھیلنا اور موبائل فون اور کمپیوٹر پر نظریں جمائے بیٹھے رہنا بچوں کونہ صرف سست اور کاہل بنا رہا ہے بلکہ ان میں موٹاپے جیسی خطرناک بیماری کوجنم دے رہاہے اور ایک نئی تحقیق میں خبردار کیاگیا ہے کہ موٹاپے کاشکار بچہ 8 سال ہی کاکیوں نہ ہووہ بھی دل کی بیماری کاشکار ہوسکتا ہے۔
امریکی ریاست فلوریڈامیں امریکی کارڈیالوجی کانفرس میں تحقیق پیش کرتے ہوئے ڈاکٹرزکاکہنا تھا کہ جب 20 موٹاپے کا شکار اور 20 کم وزن والے بچوں پر تحقیق کی گئی تو اس سے یہ بات سامنے آئی کہ موٹاپے کاشکار بچے40فیصد دل کی بیماریوں کے خدشے پر موجود ہیں کیونکہ موٹاپے کی وجہ سے ان کے دل کے پٹھے موٹے ہوجاتے ہیں جودل کے خون پمپ کرنے کی صلاحیت کومتاثر کرتے ہیں۔
ڈاکٹرز کاکہنا تھا کہ موٹاپے کے باعث دل کے بائیں وینٹریکل کے مسلز کاحجم 27 فیصد بڑھ جاتا ہے جب کہ دل کے مسلز12فیصد موٹے ہو جاتے ہیں اور یہ دونوں ہی دل کی بیماری کے ہونے کی علامات ہیں۔

تحقیق میں مزید خبردار کیاگیا ہے کہ موٹاپے کاشکار بچوں میں سے کئی بچے ایستھیما، ہائی بلڈپریشر اور ڈپریشن کاشکار ہوسکتے ہیں۔ تحقیق کے دوران مطالعہ کیے جانے والے بچوں میں دل کی بیماریاں جسمانی طور پر نظر نہیں آئیں تاہم جب ان کاایم آر آئی اسکین کیاگیا توا ن کے دل واضح طور پر بیماریوں سے متاثر نظرآئے۔

محققین نے خبردار کیاہے کہ نوجوانوں میں دل کی بیماری عمر کے بڑھنے کے ساتھ زیادہ خطرناک ہوکروقت سے قبل ان کی موت کاباعث بن سکتی ہے۔ محقق لینیوں جنگ کاکہنا ہے کہ اتنی چھوٹی عمر کے نوجوانوں میں ا س بیماری کودور کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس کے لیے والدین کواہم کردار اد ا کرنا ہوگا اور ان کی رہنمائی صحت مندکھانوں کی طرف کرنا پڑے گی تاکہ موٹاپے سے بچا جاسکے۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ بچے تو اتنے موٹے تھے کہ ایم آر آئی کی مشین چھوٹی پڑگئی اور ان کاٹیسٹ نہیں ہوسکا اس لیے کہاجاسکتا ہے کہ یہ خطرہ ان کی سوچ سے بھی زیادہ بڑا ہے۔

Timeline photos 17/05/2021

“Ya Allah, add abundance and blessings to the livelihood and generosity of the people who are helping to run Kulsoom Hospital.”

These heartfelt prayers have the power to change your destiny. Kulsoom Welafre Hospital providing quality health to deserving people of Pakistan - this is made possible because of Allah’s blessings and because of YOU.
.








Give your Zakat and donations to Kulsoom Welfare Hospital this Ramazan and earn the blessings of thousands.

Kulsoom Welfare Hospital (KWH) is a non-profitable charitable
organization registered under Societies Registration Act (Reg # SR/SGD/1672/S/2021).
KWH provides quality healthcare free of cost to thousands
of deserving patients in Sargodha, Pakistan.
KWH aims to create an excellence-driven, comprehensive,
compassionate, free of charge, replicate healthcare system
accessible to all.
To achieve its vision, KWH is partnering with individuals, corporate,
international donor agencies, educational institutions, provincial
and federal government and with corporate volunteers to support
KWH with the supply of equipment, assistive devices, infrastructure
material, knowledge and skills transfer.

if you want to donate Kulsoom Welfare Hospital:
Bank Account Details
Meezan Bank
Account Number : 0105138996
Branch Code: 1403
Account Title: Arshad Farooq
IBAN: PK02MEZN0014030105138996

You can Like, Follow us on Facebook, Instagram and Twitter.

facebook.com/KulsoomWelfare
instagram.com/KulsoomWelfare
twitter.com/KulsoomWelfare

17/05/2021

Pumpkin یعنی نارنجی رنگ کے گودے والا میٹھا کدو جسے گھیا اور پیٹھا بھی کہا جاتا ہے،بہت زیادہ غذائیت رکھنے والی سبزی ہے لیکن بہت سی بہنیں نہیں جانتیں کہ اس سبزی کا گودا،بیج اور تیل سب فائدہ بخش ہیں اور یہ حسن بھی نکھارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان میں یہ سبزی اکثر موسموں میں دستیاب ہو جاتی ہے۔یہ ذائقے میں بھی لذیذ ہوتی ہے اسے گوشت کے ساتھ پکائیں یا بھجیا کی شکل میں،یہ ہر انداز میں ذائقہ دار بنتی ہے۔
غذائی ماہرین ان کی 7 اہم خوبیاں گنواتے ہیں،آپ بھی ملاحظہ کیجئے کدو کھائیں تو کیوں․․․․
یہ وزن میں کمی لاتا ہے
میٹھے کدو میں کیلوریز اور کاربوہائیڈریٹس بہت کم ہوتے ہیں اس لئے اسے بلا خوف کھایا جا سکتا ہے۔اس کا ذائقہ شکرقندی سے مماثلت رکھتا ہے اس لئے اگر آپ کی ہنڈیا میٹھی میٹھی سی لگے تب بھی اسے شکر سے بنی نہ سمجھئے یہ بے ضرر قدرتی مٹھاس ہے۔

یہ فائبر سے بھرپور سبزی ہے آپ سیر ہو کہ نہ بھی کھایئے تب بھی بہت دیر تک بھوک دوبارہ نہیں ستائے گی۔اس میں فائبر کی وجہ سے بہت دیر تک بھوک نہیں لگتی۔
قدرتی اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور
میٹھے کدو کے بیج سے تیل حاصل کیا جاتا ہے اس میں قدرتی اینٹی آکسیڈینٹس اور پولی ان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز کی کافی مقدار ہوتی ہے۔ خاص طور پر وٹامن E کی ایک مخصوص قسم Gamma Tocopherol موجود ہے جو بہت طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ سمجھا جاتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق اس سبزی کا مرکب سوزش گھٹاتا ہے اور بعض اقسام کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق وٹامن E کی مذکورہ قسم ان جینز کو متحرک کرتی ہے جو نسیان کے مرض الزائمر کے حملے سے بچاتے ہیں۔
خوشگوار موڈ کی ضمانت
اس سبزی میں موجود میگنیشیئم سے دماغ کی کیمیائی حالت بہتر ہوتی ہے۔ذہن روشن اور تھکن مٹتی ہے فکر،پریشانی اور افسردگی سے نجات میں مدد لی جا سکتی ہے۔
ماضی میں کی جانے والی ایک تحقیق سے ثابت ہو چکا ہے کہ جن لوگوں میں میگنیشیئم کی کمی ہوتی ہے ان کے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔یہ قدرتی میگنیشیئم کو قدرتی سکون بخش بھی کہا جاتا ہے۔
نظر تیز
گاجر کے ساتھ ساتھ میٹھا کدو کھانے سے بھی نظر یعنی بینائی تیز ہوتی ہے اور اس کی وجہ بیٹا کیروٹین ہے جو جسم میں جا کر وٹامن A بن جاتا ہے۔
پھر یہ Retinol بنتا ہے۔جو بصارت میں اضافہ کرتا ہے۔پردہ چشم کی بیماریوں کو دور کرتا ہے۔جس سے بڑھتی ہوئی عمر میں بھی بینائی قائم رہتی ہے۔
جلد شگفتہ کرے
گاجر اور میٹھے کدو میں مشترکہ غذائیت نظر آتی ہے مثلاً ان دونوں میں بیٹاکیروٹین اور کیروٹینائڈز موجود ہیں اگر بیٹا کیروٹین کی مقدار کم ہو جائے تو زخم جلدی ٹھیک نہیں ہوتے۔
یہ دونوں مرکبات فری ریڈ یکلز کو پھلنے پھولنے کے مواقع نہیں دیتے تاکہ جسمانی خلیوں کو نقصان نہ پہنچے۔گاجر اور میٹھا کدو کھانے سے بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات سست رفتاری سے ظاہر ہوتے ہیں۔
دل کو تقویت ملتی ہے
میٹھے کدو میں مخصوص اینٹی آکسیڈینٹس جسمانی صحت کے لئے ناگزیر ہیں اس میں دل کی کارکردگی اور خون کی نالیوں میں روانی بھی شامل ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ یہ سبزی کولیسٹرول کی سطح کو قابو میں رکھتی ہے۔فائبر کی وجہ سے بلڈ پریشر نارمل سطح پر آجاتا ہے۔دل کی بیماری کا سدباب کرنے کے لئے یہ مفید ہے۔
مدافعتی نظام بحال کرتی ہے
میٹھا کدو وٹامن C اور A پر مشتمل سبزی ہے۔اس لئے نزلہ زکام اور دیگر وبائی امراض سے بچاؤ کی ضامن ہے۔یہ عمدہ غذائیں جسم کے مدافعتی نظام کو توانا بنانے میں مدد دیتی ہیں۔

17/05/2021

“Ya Allah, add abundance and blessings to the livelihood and generosity of the people who are helping to run Kulsoom Hospital.”

These heartfelt prayers have the power to change your destiny. Kulsoom Welafre Hospital providing quality health to deserving people of Pakistan - this is made possible because of Allah’s blessings and because of YOU.
.








Give your Zakat and donations to Kulsoom Welfare Hospital this Ramazan and earn the blessings of thousands.

Kulsoom Welfare Hospital (KWH) is a non-profitable charitable
organization registered under Societies Registration Act (Reg # SR/SGD/1672/S/2021).
KWH provides quality healthcare free of cost to thousands
of deserving patients in Sargodha, Pakistan.
KWH aims to create an excellence-driven, comprehensive,
compassionate, free of charge, replicate healthcare system
accessible to all.
To achieve its vision, KWH is partnering with individuals, corporate,
international donor agencies, educational institutions, provincial
and federal government and with corporate volunteers to support
KWH with the supply of equipment, assistive devices, infrastructure
material, knowledge and skills transfer.

if you want to donate Kulsoom Welfare Hospital:
Bank Account Details
Meezan Bank
Account Number : 0105138996
Branch Code: 1403
Account Title: Arshad Farooq
IBAN: PK02MEZN0014030105138996

You can Like, Follow us on Facebook, Instagram and Twitter.

facebook.com/KulsoomWelfare
instagram.com/KulsoomWelfare
twitter.com/KulsoomWelfare

12/05/2021

الرجی (حساسیت) کے نتیجے میں متعدد عوارض جنم لے سکتے ہیں،جن میں سب سے خطرناک مرض دمہ ہے،جو سانس کی نالی میں سوزش کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔اصل میں جب الرجی کا سبب بننے والے ذرات پھیپھڑوں کی نالیوں میں داخل ہوتے ہیں تو یہ متورم ہو کر اس قدر تنگ ہو جاتی ہیں کہ سانس لینا دشوار ہو جاتا ہے۔اس مرض سے متعلق یہ تصور عام ہے کہ دمہ دم کے ساتھ جاتا ہے،لیکن ہر گز درست نہیں۔
یہ مرض قابل علاج ہے اور اس پر قابو پایا جا سکتا ہے،بشرطے کہ معالج کی ہدایات پر مکمل طور پر عمل کیا جائے۔
دمے کی علامات میں کھانسی،سانس میں رکاوٹ اور سانس لینے اور خارج کرنے میں سیٹی کی سی آوازیں آنا،سینے کی جکڑن،بار بار تعدیہ (انفیکشن) اور سینے میں درد وغیرہ شامل ہیں۔مرض کی شدت میں اضافے کے اسباب میں گرد و غبار،دھول مٹی،زرگل (پولن) ،بال اور پر والے جانور،پرندے،لال بیگ،لکڑی پر کھانا،کوئی جذباتی دباؤ،لڑائی جھگڑا،سینے کا تعدیہ،تمباکو نوشی،مخصوص ادویہ،دل کے بعض عوارض، نظام ہاضمہ کی خرابی،سخت محنت و مشقت،مٹی کا تیل،پرفیومز،پاؤڈر کا استعمال،گرد و غبار میں رہنے والے کیڑے،گاڑیوں کا دھواں اور اسپرے پینٹ وغیرہ شامل ہیں۔

دمے کی تشخیص کے لئے عموماً اسپائرومیٹری(SPIROMETRY):کو پھیپھڑوں میں سانس کی گنجائش ناپنے والا آلہ)،سینے کا ایکس رے،بلڈ ٹیسٹ اور بعض کیسز میں مختلف اقسام کے الرجی ٹیسٹ تجویز کیے جاتے ہیں۔
چونکہ دمے کا کوئی علاج نہیں،اس لئے عمومی طور پر معالج ان ہیلر یا پھر مخصوص ادویہ تجویز کرتے ہیں،جو مرض کی شدت کم کرنے میں اکسیر ثابت ہوتے ہیں۔
موجودہ دور میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے منظور شدہ ایک نیا طریقہ علاج بھی مستعمل ہے ،جو BRONCHIAL THERMOPLASTY کہلاتا ہے۔اس علاج کے نتیجے میں بعض مریضوں کے پھیپھڑے متورم ہو سکتے ہیں اور بعض اوقات دمہ شدت بھی اختیار کر سکتا ہے۔یہ طریقہ علاج اُن مریضوں کے لئے فائدہ مند نہیں،جن کے مرض کی نوعیت معمولی ہو۔یہ صرف ان مریضوں کے لئے ہی موٴثر ثابت ہوتا ہے،جنھیں علاج کے دیگر طریقوں سے افاقہ نہ ہوا ہو۔

ایک تحقیق سے ثابت ہو چکا ہے کہ دمے کے مریضوں کے علاج کے ضمن میں حیاتین د (وٹامن ڈی) بہت افادیت کی حامل ہے۔اصل میں حیاتین د سے مدافعتی نظام کو طاقت ملتی ہے اور جن مریضوں کے جسم میں حیاتین د کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے،ان کا مرض بھی خاصا قابو میں رہتا ہے۔علاوہ ازیں،دمے کے علاج کے لئے اسٹیرائڈز (STEROIDS) بھی تجویز کی جاتی ہیں،تاہم یہ ادویہ تمام مریضوں کے لئے کارگر ثابت نہیں ہوتیں۔احتیاطی تدابیر کے ضمن میں سب سے اہم تو یہی ہے کہ ان عوامل سے بچا جائے،جو دمے کی شدت بڑھانے کا سبب بنتے ہیں،جیسے آلودہ ماحول،پرفیومز اور گرد و غبار وغیرہ۔اگر کسی شے سے الرجی ہو تو اس کا استعمال ترک کر دیا جائے اور اپنے معالج کی ہدایات پر لازماً عمل کیا جائے۔

Videos (show all)

DPO Sargodha Zulfiqar Ahmad  And Chairman Ch.Mumtaz Akhtar Kahloon Visit . Under Care Of Dr.Irshad Farooq.
DPO Sargodha Zulfiqar Ahmad  And Chairman Ch.Mumtaz Akhtar Kahloon Visit . Under Care Of Dr.Irshad Farooq.
How to Donate Right way | Help Poor People | Kulsoom Welfare Hospital
What is Hypertension, Blood Presure || بلڈ پریشر کیا ہے؟ || Kulsoom Welfare Hospital
Fasting and Health | Dr. Ghulam Abbas | Kulsoom Welfare | روزہ اور صحت | روزہ کے فوائد
Kulsoom Welfare Hospital has done a very critical case of Childbirth.
Kulsoom Walfare Hospital

Location

Category

Telephone

Website

Address

Near Fry Chicks, Khushab Road
Sargodha

Other Hospitals in Sargodha (show all)
Sadiq Hospital Executive Sadiq Hospital Executive
22 A Main Road Satellite Town
Sargodha, 40100

MULTI SPECIALITY STATE OF THE ART HOSPITAL

Zainab Gynae Zainab Gynae
Zainab Gynae Hospital University Road Sargodha
Sargodha, 40100

Zainab Gynae is a hospital located on University Road Sargodha - Pakistan Our goal is to help you a

Rai Medical Complex Rai Medical Complex
148 A Fatima Jinnah Road, Satellite Town
Sargodha, 40100

Established in 2009 Rai Medical Complex is the First Private 100 bedded teaching hospital providing all healthcare specialties under one roof, The aim of the hospital is to be the leading healthcare provider in district Sargodha.

Dr Waqas Aslam Chaudhary Dr Waqas Aslam Chaudhary
Rafiqa Hospital
Sargodha, 0483

Wajahat Hospital Wajahat Hospital
25/2-A Stallite Town
Sargodha, 40100

Wajahat Hospital is the most leading private hospital in Sargodha, providing 24-hour emergency servi

Mubarak Medical Complex Mubarak Medical Complex
A Block Satellite Town
Sargodha, 40100

Welcome to Mubarak Medical Complex (MMC). MMC has been a respected provider of healthcare services in Sargodha and now at Jhal Chakian. مبارک میڈیکل کمپلیکس نیو بلاک مبارک میڈیکل کمپلیکس خدمت بلاک

Dr Mubashar Bajwa Orthopedic Surgeon Dr Mubashar Bajwa Orthopedic Surgeon
3MJJ+323، Stadium Rd، Satellite Town
Sargodha, 40100

ماہر امراض ہڈی ، پٹھہ، جوڑ مصنوعی جوڑ کی تبدیلی ، آ رتھوسکوپی سرجری، کمر درد کا علاج

Rai Medical College Teaching Hospital Rai Medical College Teaching Hospital
6 Km Islamabad/Lahore Road, Near 33 Phatak, Punjab
Sargodha, 40100

The Official page of Rai Medical College Teaching Hospital Sargodha, which is a 500 bedded hospital attached to Rai Medical College, provides all the healthcare services under one roof and aims to be the leading healthcare provider.

DHQ Teaching Hospital Sargodha DHQ Teaching Hospital Sargodha
DHQ Teaching Hospital, Khushab Road، Sargodha, Punjab, (048)40, Https://maps
Sargodha, 92303

This page is for Welfare of patients requiring blood donation.

Fauji Foundation Hospital Sargodha Fauji Foundation Hospital Sargodha
Sargodha, 40100

Fauji Foundation Hospital Sargodha is 20 bedded hospital. The hospital provides treatment in the fi

Al- Abbas Hospital Al- Abbas Hospital
41- A Old Satellite Town
Sargodha, 40100

Providing leading clinical and medical care to the proud citizens of Sargodha for over 30 years unde

Govt. TB Hospital Sargodha Govt. TB Hospital Sargodha
Government TB Hospital Near DHQ Teaching Hospital Sargodha
Sargodha, 40100

To reduce the burden of TB in Punjab by 2015 in line with Stop TB Partnership Strategy to achieve th