
21/01/2024
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہہے کہ ہم نے ہسپتالوں کی آرائش سجاوٹ کر دی ہے اب باقی کام ڈاکٹرز کا ہے ۔۔۔۔۔
در اصل ہمارے حکمرانوں کو پتا ہے کہ پاکستانی عوام اتنی گہری سوچ نہیں رکھتے کہ ان کو سجاوٹ سے نیچے کچھ نظر آ سکے ۔۔۔۔۔ پرانی پھٹیچر گاڑی کو پینٹ کرنے سے کیا وہ ریس جیت جائے گی ؟ لیکن لوگ تو ڈرائیور کو ہی برا بھلا کہیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔
بندہ پوچھے کہ آپ نے نیی ٹایلین لگا دی ہیں ، نیا پینٹ کروا دیا ہے تو کیا مریضوں کا علاج ٹایلوں سے ہو گا ؟؟
کیا آپ نے نئے آپریشن تھیٹر بناے ؟ کیا آپ نے MRI مشین ، dialysis مشین ہارٹ سرجری کی مشین کا انتظام کیا ؟ کیا ہسپتالوں کی عمارات یا عملہ میں اضافہ کیا ؟؟
نہیں ؟ ۔۔۔۔۔۔کیونکہ حکمران جانتے ہیں کہ جب رش کی وجہ سے مریض کا اچھا علاج نہیں ہو گا تو وہ ڈاکٹر کو ہی گالی دے گا ، حکمرانوں کو نہیں ۔۔۔
اور پھر میڈیا کے ذریعے زہریلا پروپیگنڈا کر کے ڈاکٹرز کے خلاف نفرت خوب بھڑکائی جائے گی ۔۔ 🥺🥺