21/12/2025
مرکزی صدر اسلامک ہومیوپتھک میڈیکل ایسوسی ایشن پاکستان محترم جناب ڈاکٹر غلام مرتضیٰ خان نے دورہ گجرات کے دوران جی ٹی روڈ میری لینڈ میرج ہال لالہ موسیٰ میں منعقدہ تقریب حلف برداری کی صدارت کی۔اور اپنے صدارتی خطبہ میں نو منتخب صدر ضلع گجرات محترم جناب ڈاکٹر چوہدری خلیق الرحمنٰ کائرہ اور ان کی ٹیم کو بہترین پروگرام کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔اور محترم جناب ڈاکٹر اظہراقبال چیمہ ڈویژنل صدر کی اعلیٰ صلاحیتوں اور بہترین کردار کی تعریف کی ۔ موجودہ حالات میں ہومیوپیتھی کے مسائل اور ان کے حل پرروشنی ڈالی تمام ہومیوپتھک ڈاکٹرز،ایسوسی ایشنز، فارماسٹیکلزاور کالجز کے مالکان کو متعد ہونے پرزور دیا۔اتفاق میں برکت ہے۔اتحاد سے ہم اپنی پاور شو کرسکتے ہیں۔اور اپنے مطالبات تسلیم کروا سکتے ہیں ۔لہذا ہمیں مکمل غوروفکر کی ضرورت ہے۔اگر ہم بکھرے رہے توکچھ حاصل نہ ہوگا۔اس کے بعدبہترین کارکردگی پر ڈاکٹرز میں شیلڈ تقسم کیں اور مہمان خصوصی سابق تحصیل ناظم سینئر سیاست دان محترم جنا ب قمرالزمان کائرہ کے بھائی چوہدری ندیم اصغرکائرہ کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور پروگرام میں شریک تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔اس پروگرام میں محترم جناب تیمور کائرہ ایڈوکیٹ بھی شریک ہوۓ۔
ترجمان ڈاکٹر جاوید اقبال
(19-12-2025)