17/09/2025
🐐 بکری کے دودھ کے حیرت انگیز فوائد
بکری کا دودھ ایک نعمت ہے جسے آج کل زیادہ لوگ استعمال نہیں کرتے، حالانکہ اس کے بے شمار فوائد ہیں۔
🌿 بکری کا دودھ اور سنت نبوی ﷺ
سب سے پہلے۔۔۔۔۔۔ تو یہ سرٹیفیکیٹ ہے
رسول اللہ ﷺ نے بکری کے دودھ اور گوشت کو پسند فرمایا ہے۔
احادیث میں آتا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے بکری کا دودھ پیا اور بکری کا گوشت بھی تناول فرمایا۔ (سنن نسائی، مسند احمد)
✨ اسلامی طریقے سے دیکھا جائے تو یہ دودھ نہ صرف جسمانی صحت بلکہ روحانی سکون کا ذریعہ بھی ہے، کیونکہ یہ سنت نبوی ﷺ ہے
✅ ہلکا اور آسان ہاضمہ
بکری کے دودھ کے ذرات باریک اور نرم ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ معدے میں آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے۔
✅ کم الرجک
جن لوگوں کو گائے کے دودھ سے الرجی یا پیٹ میں تکلیف ہو، ان کے لیے بکری کا دودھ بہترین متبادل ہے۔
✅ ہڈیوں اور دانتوں کے لیے بہترین
کیلشیم، فاسفورس اور میگنیشیم سے بھرپور ہے، جو ہڈیوں کو مضبوط اور دانتوں کو صحت مند رکھتے ہیں۔
✅ وٹامنز اور آئرن
اس میں وٹامن A، B2 اور آئرن پایا جاتا ہے جو آنکھوں، جلد اور خون کی کمی کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔
✅ مدافعتی نظام کو طاقت دیتا ہے
اس میں selenium موجود ہے جو بیماریوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
👶 بچوں کے لیے فائدے
ایک سال سے کم عمر بچوں کو براہِ راست نہ پلایا جائے۔
ایک سال کے بعد یہ ہڈیوں، دماغی نشوونما اور ہاضمے کے لیے بہترین ہے۔
🧑 بڑوں کے لیے کیا فائدہ۔ہے ؟
بڑھاپے میں ہڈیوں کی کمزوری سے بچاتا ہے۔
دل اور معدے کے لیے مفید ہے۔
قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے۔
وزن قابو میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
۔ڈاکٹر عتیق فاروق فرازی