Hilal e Ahmar Thalassaemia Blood Center

Hilal e Ahmar Thalassaemia Blood Center Thalassemia Blood Center

30/12/2025
19/12/2025
✨ Blood Donation Drive at GCT Sangla Hill ✨Grateful to Principal Mr. Sajid Hussain Shah and Lecturer Mr. M. Rizwan for t...
19/12/2025

✨ Blood Donation Drive at GCT Sangla Hill ✨
Grateful to Principal Mr. Sajid Hussain Shah and Lecturer Mr. M. Rizwan for their exceptional cooperation.
The students and the Student Society showed outstanding spirit and support, making today’s blood camp a true success.
Together, we saved lives — together, we made a difference. ❤️💉

19/12/2025

پریس ریلیز

سرگودھا:
حلالِ احمر تھیلیسیمیا و ہیموفیلیا بلڈ سینٹر، سلانوالی روڈ سرگودھا میں رحمتُ العالمین فاؤنڈیشن کے باہمی تعاون سے ماہانہ میڈیسن ڈرائیو پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کے دوران تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو ان کی باقاعدہ اور ضروری ادویات فراہم کی گئیں، جن پر ماہانہ لاکھوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا محترمہ شیرین گل صاحبہ نے سینٹر کا خصوصی دورہ کیا، بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی اور مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور حلالِ احمر تھیلیسیمیا و ہیموفیلیا بلڈ سینٹر اور رحمتُ العالمین فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں انسانیت کی خدمت کی بہترین مثال قرار دیا۔ انہوں نے ادارے کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

پروگرام میں رحمتُ العالمین فاؤنڈیشن کے نمائندگان جناب امجد محمود بھٹی صاحب اور جناب نوید انور صاحب نے خصوصی شرکت کی اور تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر تحسین صاحبہ (ڈائریکٹر، ڈینگی پروجیکٹ و دیگر بیماریوں کے پروگرامز، ڈی ایچ کیو ہسپتال) بھی موجود تھیں۔
مزید برآں ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ صاحب (صدر، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن) نے بھی شرکت کی اور ادارے کی خدمات کو سراہا۔

تقریب میں محترمہ شازیہ بنگش (چیمبر آف کامرس سے وابستہ سماجی شخصیت)، مختلف سماجی شخصیات، انجمنِ تاجران کے نمائندگان اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی اور اس فلاحی اقدام کو بھرپور سراہا۔

انتظامیہ کے مطابق حلالِ احمر تھیلیسیمیا و ہیموفیلیا بلڈ سینٹر اور رحمتُ العالمین فاؤنڈیشن کا مشترکہ مشن تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو بروقت علاج، معیاری ادویات اور بہتر زندگی کی سہولت فراہم کرنا ہے، اور یہ سلسلہ آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

Address

Sargodha
Sargodha

Telephone

+923006012814

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hilal e Ahmar Thalassaemia Blood Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram