
12/05/2025
⭕ شیاٹیکا (Sciatica) کیا ہے؟
شیاٹیکا ایک ایسا درد ہے جو کمر سے شروع ہو کر کولہے، ٹانگ کے پچھلے حصے سے ہوتا ہوا پاؤں تک جاتا ہے۔ یہ درد "سائٹیک نرو" (Sciatic Nerve) میں دباؤ یا سوجن کی وجہ سے ہوتا ہے، جو جسم کی سب سے لمبی نس ہوتی ہے۔
وجوہات:
- کمر کے مہروں (Discs) کا سرک جانا یا Herniation
- ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ یا دباؤ
- زیادہ دیر بیٹھنے یا جھک کر کام کرنے کی عادت
- بھاری وزن اٹھانا
- جسمانی کمزوری، خاص کر کمر اور ٹانگوں کے پٹھے
- شوگر یا وزن زیادہ ہونے کی حالت۔۔
علامات:
- کمر سے ٹانگ تک جلن یا سن ہونا
- ایک ٹانگ میں شدید کھنچاؤ یا درد
- چلنے میں دشواری یا کمزوری
- بیٹھنے یا اٹھنے پر درد میں اضافہ۔۔
احتیاطی تدابیر:
- بھاری وزن اٹھانے سے گریز کریں
- زیادہ دیر بیٹھنے یا غلط انداز سے سونے سے پرہیز کریں
- ہلکی پھلکی ورزش اور چہل قدمی کریں
- کمر سیدھی رکھیں اور تکیے کے بغیر سیدھا لیٹنے کی عادت اپنائیں۔۔
علاج:
ہومیوپیتھی میں شیاٹیکا کا شافی علاج موجود ہے جو جسم کی گہرائی سے مسئلے کو ختم کرتا ہے۔
" ڈاکٹر عاطف بٹ