Mushtaq Homoeopathic clinic and pain Management center

Mushtaq Homoeopathic clinic and pain Management center مشتاق ہومیو پیتھک کلینک شاہدرہ کسی بھی قسم کے مشورہ اور

13/09/2024

ہر حرکت سے اور بدن کو کسی بھی طرف موڑنے سے ریڑھ کی ہڈی میں درد محسوس ہوتا ہے ۔ایک ایک مہرہ ذکی الحس اور درد کرتا ہے ۔اگاریکس دینے سے ٹھیک ہو جاتا ہے
انشاءاللہ

26/03/2024

ہڈیوں کا نرم پڑ جانا
ہڈیوں کے ٹیڑھے پن کی طرح اس مرض میں بھی مریض کی ہڈیاں کمزور ہو کر نرم ہو جاتی ہیں۔جس کی وجہ سے وہ آسانی سے مڑنے لگتی ہیں اور بالآخر مریض ہڈیوں کے ٹیڑھا پن کا شکار ہو جاتا ہے ۔ایسے افراد میں عموما ریڑھ کی ہڈی ہی سب سے پہلے شکار ہوتی ہے جس کی وجہ سے کبڑا پن نمایاں ہونے لگتا ہے۔
ہڈیوں کے نرم پڑنے سے متاثر ہ افراد میں ایسی خواتین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے جو کم خوراکی کا شکار رہی ہوں ۔
ہومیوپیتھک علاج۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
درج ذیل ہومیوپیتھک ادویہ کو اگر بروقت استعمال کرایا جائتو بہت جلد اس عارضے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

(1)ایسڈ فلور Acid Flour
آتشکی عارضے میں مبتلا افراد یا ریڑھ کی ہڈی کی سوزش کے مریض جن کی ہڈیاں نرم پڑنے لگیں ان کے لئے نافع دوا ہے ۔اس دوا کے مریض کی ایک خاص علامت یہ ہے کہ ان کے ہاتھ پاؤں مسلسل پسینے میں تر رہتے ہیں ۔
(2)بریٹا کارب Bryta Carb
ایسے بچے جو ذہنی اور جسمانی بونے پن(یعنی جن کی نشوونما صحیح طرح نہ ہوئی ہو ) کا شکار ہوں اور ان کی ہڈیوں میں نرماہٹ پائی جائے وہ اس دوا سے ٹھیک ہو جاتے ہیں ۔ایسے افراد جو شکل سے بچے لگتے ہیں اور جسمانی قد کا ٹھ بھی بچوں کی طرح ہو تو اس دوا کے مریض ہوتے ہیں ۔
(3)کلکیریا فلور Cal Flour
نوزائیدہ بچوں کی کھوپڑی کی ہڈیوں کا بڑھ جانا اور سوزش زدہ ہو کر نرم ہو جانا اس دوا کی خاص علامت ہے۔
(4)کلکیریا کارب Cal Carb
ریڑھ کی ہڈی یا لمبی ہڈیوں کا نرم پڑنے کی وجہ سے خم کھا جانا اس دوا کی خاص علامت ہے ۔ایسے بچے جن کی ہڈیوں کی افزائش دیر سے ہو یا دانت دیر سے نکلیں ان کی ہڈیاں اگر ٹیڑھی ہونے لگیں تو یہ دوا دینی چاہیے۔
(5)کالی کارب kali Carb
ہڈیوں کے نرم پڑ جانے کے سبب ہڈیاں چھوٹی ہونے لگیں تو یہ دوا دینے سے ہڈیوں کا گھٹنا رک جاتا ہے۔
(6) کلکیریا فاس Cal Phos
ہڈیوں کی کمزوری ،ہڈیوں کا نہ بڑھنا ،یا ہڈیوں کے نرم پڑ جانے کے سبب ہڈیوں کا ٹیڑھا پن ہونا اس دوا کی خاص علامت ہے ۔اس دوا کے استعمال سے ہڈیوں کو طاقت ملتی ہے۔اور وہ جلدی بڑھنا شروع ہو جاتی ہیں ۔
ہومیو پیتھک ڈاکٹر اعجاز احمد محمدی سیفی
ہوپ ہومیوپیتھک ہسپتال اینڈ کینسر ریسرچ سینٹر شاہدرہ لاہور

28/01/2024

Scurvy (scorbutitis) سکروی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سکروی غذائی کمی کا مرض ہے جو غذا میں وٹامن سی کی کمی سے ہوتا ہے اس مرض کی دو حالتیں نظام دوران خون کے امراض سے ملتی جلتی ہیں
(1)کپلریز سے واضح طور پر خون کا بہنا
(2)خون کی کمی،کمزوری زخم جلدی ٹھیک نہیں ہوتے
ابتدائی علامات میں تھکاوٹ اور اخراج خون ہوتا ہے بعض اوقات مسوڑوں سے خون رستا ہے اور جلد پر سرخ رنگ کی بڑی پھنسیاں نکل آتی ہیں بالغ افراد میں جلد پر نیل پڑ جاتے ہیں۔
وجوہات ..... causes
اسکوربک ایسڈ نامی مادے کی مناسب پیداوار کے لئے ضروری ہے کہ جو سفید فائبر ٹشوز اور ہڈیوں کی نشوونما کرتا ہے
قدرتی ذرائع سے اس کا انجذاب ناکافی ہوتا ہے انسانی جسم کو اپنی اصل ضرورت پوری کرنے کے لیے بیرونی ذرائع پر انحصار کرنا پڑتا ہے اگر اس کی سپلائی کافی عرصے تک کے لیے ختم ہو جائے تو سکروی کا عمل ہونےلگتا ہے
یہ عمل یعنی علامات واضح کرنے کے لیے تقریباً چار سے آٹھ ماہ کا وقت لگتا ہے
غیر صحت مند ماحول میں رہنے لوگ اس مرض میں زیادہ مبتلا ہوتے ہیں
ان بچوں میں بھی ہوتی ہے جو خشک دودھ پیتے ہیں ان افراد میں جن خوراک میں تازہ سبزیاں اور پھل شامل نہیں ہوتے ۔بوڑھے مرد اور عورت جو اکیلے رہتے ہیں ان میں بھی یہ مرض عام ہوتا ہے
علامات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بچوں میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(1)بچے کا رنگ زرد ،بے چین ،جھگڑالو ،کھانے سے انکار۔خود کو ہاتھ لگانا برداشت نہ کرے
(2) ٹانگیں اور گھٹنوں میں درد
(3) ہڈیوں کی بڑھوتری کا رک جانا
(4)خون کی کمی
(5) ابتدائی علامات میں کمزوری اور نقاہت کھڑا ہونے پر گر جائے
ّبالغ افراد میں سکروی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(1) مسوڑوں میں ورم اور خون اور مسوڑے پھولے ہوئے۔
(2) بازوؤں،رانوں ،اور پیٹ کے بالوں کی جڑوں میں چھوٹے چھوٹے سرخ نشان ہوتے ہیں
(3)بعض اوقات جسم پر نیل اور ارغوانی رنگ کے دانے ہوتے ہیں
(4)لعابی جھلیوں سے خون نکلتا ہے خصوصاً منہ اور ناک جو کہ خون کی کمی کا باعث بنتا ہے۔
(5)خون میں ہوموگلو بن کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔
(6)بھوک کی کمی،لاغری،ذہنی دباؤ،اور جلد نہ مندمل ہونے والے السر،
(7)تلی عموماً بڑھی ہوئی ہوتی ہے
علاج؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایگاوا امریکانہ۔ Agave Americana
ایسٹک ایسڈ
آرسینک البم
چائنا
مرک سال
فاسفورس
میور ٹیک ایسڈ
نیٹرم میور،ایلومینا
ان ادویات میں سے علامات کے مطابق کوئی بھی دوا دی جا سکتی ہے
جنرل علاج
(1)
لیمن کا استعمال زیادہ کریں
(2)دودھ ،تازہ گوشت تازہ سبزیاں استعمال کریں
(3)چینی کا استعمال کچھ عرصے کے لئے روک دیں
ہومیو پیتھک ڈاکٹر اعجاز احمد محمدی سیفی
ہوپ ہومیو پیتھک ہسپتال اینڈ کینسر ریسرچ سینٹر شاہدرہ لاہور

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Rehan Ahmed, Zulfiqar Ahmed, Rauf Jahangir, Muhammad Zuba...
21/12/2023

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Rehan Ahmed, Zulfiqar Ahmed, Rauf Jahangir, Muhammad Zubair Muhammad Zuair, Shahzad Hussain

10/12/2023

Ammonium Benzoicum
امونیم بنزائیکم
اس دوا شمار پیشاب میں البیومن کے اخراج کو روکنے ادویہ میں ہوتا ہے خاص کر نقرس کا میلان رکھنے والے افراد ،(نقرس جس میں جوڑوں میں مادے جمع رہے ہوں ،سن رسیدہ افراد میں سلسل البول کا عارضہ۔
A salt Extremely Useful in Albuminuria complicated with Gout.The Appearance is Particularly Characteristics;the eyelids are swollen and the face is bloated.The urine which is smoky and scanty is full of albumen.Its other indications are pain across sacrum with urgency to stool,Sensation of internal soreness on pressure in the region of right kidney and Gout with Fluid in large toe joints.
ہومیو پیتھک ڈاکٹر اعجاز احمد محمدی سیفی
ہوپ ہومیوپیتھک ہسپتال اینڈ کینسر ریسرچ سینٹر شاہدرہ لاہور

07/12/2023

بستر پر پیشاب کرنا
(Enuresis )Bed wetting
بائیو کیمک علاج
(1)فیرم فاس
پٹھوں کی کمزوری سے پیشاب کا رک رک کر آنا ،بچوں کا بستر میں پیشاب نکل جانا ۔(ایسی خواتین میں کارآمد ہے جن کا کھانسی کے پیشاب نکل جاتا ہو )مثانے میں خارش اور عضو تناسل کے سرے پر خارش کی وجہ سے پیشاب نکل جاتا ہو ۔
(2)کیلکیریا فاس۔
بستر میں پیشاب نکل جانے کی بہت بہترین دوا ہے ۔
(3)کالی فاس
اعصابی کمزوری کی وجہ سے پیشاب نکلنا(یا جزوی فالج کے اثر کی وجہ سے یہ کیفیت رونما ہو سکتی ہے ۔
(4)نیٹرم فاس
میں نے اپنی پریکٹس میں اس کو بہت زبردست پایا ہے بچوں کے بستر پیشاب میں بہت بہترین ہے
نوٹ ۔
ان تمام ادویات کو اکٹھا کر کے بھی استعمال کروایا جا سکت ہے
بہترین رزلٹ دیں گی ۔
ہومیو پیتھک ڈاکٹر اعجاز احمد محمدی سیفی
ہوپ ہومیوپیتھک ہسپتال شاہدرہ لاہور

02/12/2023

بغیر بخار کے یرقان ہو جائے تو پوڈوفائلم شاندار دوا ثابت ہوتی ہے (ڈاکٹر ہمپل)
ڈاکٹر اعجاز احمد محمدی سیفی شاھدرہ لاہور

*SPINAL KON*  _Pain in lower part of the spine, Stinging pains in small of the back. Weak spine, Pain in coccyx, Spinal ...
24/09/2023

*SPINAL KON*
_Pain in lower part of the spine, Stinging pains in small of the back. Weak spine, Pain in coccyx, Spinal irritation after injuries to the spine. Diseases of bones of the spine. Pain in tge whole back as if muscles bruised, Studding neck like a raw of pearls. Pulsating pain in the back._
*سپانل کون*
_ریڑھ کی ہڈی کے نچلے حصے میں درد، کمر کے چھوٹے حصے میں درد۔ ریڑھ کی ہڈی کی کمزوری، کوکسیکس میں درد، ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ لگنے کے بعد ریڑھ کی ہڈی میں جلن۔ ریڑھ کی ہڈی کی بیماریاں۔ پوری کمر میں درد گویا پٹھوں میں چوٹ لگی ہے، گردن کو کچے موتیوں کی طرح جکڑنا۔ کمر میں دھڑکن کا درد۔_
*میڈیسف :* داؤں کا رزلت ایسا جو خود بولے!
*ابھی آرڈر کریں :* 03214660948

●●ذہنی پریشانیاں اور جسمانی بیماریاں اسلام علیکم آج جس موضوع پر بات کرنے لگا ہوں وہ آج کل ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے ۔اور ی...
28/07/2023

●●ذہنی پریشانیاں اور جسمانی بیماریاں
اسلام علیکم
آج جس موضوع پر بات کرنے لگا ہوں وہ آج کل ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے ۔اور یہ ایک حقیقت ہے کہ بہت سے جسمانی امراض کی جڑیں ذہنی امراض سے جڑی ہوتی ہیں ۔اور جب تک ان ذہنی امراض کا علاج نہ کر لیا جائے جسمانی امراض پیچھا نہیں چھوڑتے نفسیات کا تعلق دماغ سے ہے ۔انسانی جسم دماغ کے تابع ہوتا ہے اگر دماغ کے معمولات میں کوئی کمی بیشی آ جائے اور انسانی جذبات اور مزاج ۔یں اتار چرھاو آنے لگے تو ایسی صورت میں انسانی جسم بیمار پڑنے لگتا ہے تو جب ایسا ہوتا تو معالج اس جسمانی امراض کا علاج شروع کر دیتا ہے جس کی وجہ سے جسمانی عارضہ دب جاتا ہے اور ساتھ ذہنی عارضہ مزید شدت اختیار کر جاتا ہے ۔۔
دنیا بھر کے ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ نفسیاتی عوامل انسان کو بیمار کر دیتے ہیں ۔
ایسی صورت میں بہت علاج کروایا جاتا ہے لیکن حالت جوں کی توں رہتی ہے اگر اسی طرح رہے تو ان میں سے بہت زیادہ افراد اس بات پر سنجیدہ ہو جاتے ہیں کہ ان پر جادوٹونہ کیا گیا ہے یا کچھ کھلا دیا گیا ہے ۔۔
جبکہ ایک ماہر ہومیو پیتھک معالج اس صورتحال کو فورا سمجھ جاتا ہے تو وہ ایسی صورتحال میں ذہنی امراض کا علاج کرتا ہے تو جسمانی بیماریاں خودبخود بہتر ہونے لگتی ہیں ۔ایسی ہومیوپیتھک ہزاروں مثالیں موجود ہیں ۔
یاد رکھیں ایک فکر مند اور غم زدہ انسان بہت جلد بیماریوں کی لپیٹ میں آ جاتا ہے جبکہ ہشاش بشاش اور پر امید انسان بیماریوں سے بچا رہتا ہے ۔
جذبات اور ہیجانات براہ راست انسانی جسم پر اثر انداز ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ شرم و حیا اور احساس ندامت کی وجہ سے انسانی چہرے پر سرخی دوڑ جاتی ہے اور خوف کے سبب چہرے کا رنگ فق ہو جاتا ہے ۔اسی طرح ذہنی و جذباتی عوامل انسانی جسم کو متاثر کرتے ہیں ۔
♠︎ذہنی امراض اور اثرات ۔
●بہت زیادہ فکر مندی و تشویش سے معدہ کا مرض یعنی السر کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
●خوف و صدمہ انسان کو کمزور کر دیتا ہے جس کی وجہ سے کئی بار ایسے حالات میں انسان پر غشی طاری ہو جاتی ہے ۔
●ذہنی تناو کے سبب سر درد رہنے لگتا ہے ،اور جیسے ہی ذہنی تناو کم ہوتا ہے سر درد بہتر ہونے لگتا ہے ۔
●بہت زیادہ پریشانیاں انسان کی جنسی صلاحیتوں پر اثر انداز ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ایسے حالات میں انسانی جسم عمل سے محروم ہو جاتا ہے ۔
●بہت زیادہ غصے میں رہنے سے ہائی بلڈ پریشر کا عارضہ لاحق ہو جاتا ہے جو اور بہت سے امراض کا پیش خیمہ ہوتا ہے ۔
●بہت زیادہ فکر مند شخض کے چہرے پر جھریاں نمایاں ہونے لگتی ہیں اور بال وقت سے پہلے سفید ہونے لگتے ہیں ۔
●فکر اور پریشانیاں نظام ہضم کو بگاڑنے کی ذمہ دار ہیں ۔
●میں نے کبھی پریکٹس ایسا نہیں دیکھا کہ بندہ معدہ کا مریض ہو اور اور ذہنی طور پر پریشان ہو ۔
اسی لئیے معدہ کے امراض کے ساتھ فسچولا اور فشر میں میں نے اگنیشیا کو بہت شاندار پایا ہے ۔
یہ صرف چند ایک مثالیں ہیں وگرنہ اس کے علاوہ ذہنی و جذباتی عوامل انسانی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں جو مزید جسمانی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں
یہی وجہ ہے کہ جو مسائل کو اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دیتے ہو جلد صحت مند ہو جاتے ہیں یا بیمار ہی نہیں ہوتا اور جو لوگ ان کو اپنے اوپر مسلط کر لیتے ہیں وہ بیماریوں میں مبتلا رہتے ہیں۔
ایک صحت مند جسم کے لئیے صحت مند ذہن کا ہونا بہت ضروری ہے ۔
ایسی بے شمار بیماریاں، سردرد ،حافظہ کی کمزوری ،ذہنی تھکن ،بصارت کی کمزوری ،ہکلانے کی عادت ،ذہنی تناو و دباؤ، احساس کمتری ،یا اسی طرح کی دیگر بیماریاں جو کہ ذہنی و جذباتی ہوتی ہیں ان کی طرف سے لاپرواہی نہیں برتنی چاہئے ۔
●■○اگر ہم اسی لحاظہ سے جائزہ لیں تو ایک بین الاقوامی یونیورسٹی لوگوں کی پریشانی کے متعلق دلچسپ اعداد شمار شائع کیے ہیں ۔
مثلا
(1)وہ پریشانیاں جن کا صرف خدشہ ہوتا ہے لیکن وہ پیش نہیں آتیں چالیس فیصد ہوتی ہیں ۔
(2)وہ پریشانیاں جو کسی گزری ہوئی بات پر ہوتی ہیں اور جن کے پچھتانے پر کچھ نہیں ہو سکتا عموما تیس فی صد ہوتی ہیں
(3)معمولی اور بہت غیر اہم کی پریشانیاں 22 فیصد ہوتی ہیں ۔
(4)تقریبا 8 فیصد پریشانیاں حقیقی ہوتی ہیں۔
○●□علاج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر دیکھا جائے تو اسلام میں بھی اس کے حوالے سے بہت کچھ بتایا گیا ہے
یعنی حسد ،بغض ،کینہ ،بدلہ لینا ان سے منع کیا گیا ہے
ان سب بیماریوں سے بچنے کے لئیے معاف کر دینا بہت زیادہ اہم ہے
اسی نماز کی پابندی کرنا اور لوگوں سے درگزر کرنا سے انسان بہت بیماریوں سے بچ سکتا ہے۔
سب سے بڑی بات اپنا توکل اپنے رب پر مضبوط رکھنا اور ہر حال میں راضی رہنا ذہنی اور نفسیاتی امراض کا علاج ہے
اس کے علاوہ ہومیو پیتھی میں بھی اس کا بڑا زبردست علاج موجود ہے ۔
جس میں ایکونائٹ، اناکارڈیم، سٹافی سیگیریا، اگنیشیا، آرم میٹ، جیلسیمیم، سیپیا، پلسٹیلا، پلاٹینا، نکس وامیکا، نکس موسکاٹا، امبرا گریشیا، بیلاڈونا، برائٹا کارب، پکرک ایسڈ ،فاسفورس، فاسفورک ایسڈ، جنکو بائلوبا، لائکوپوڈیم، لیکیسس، لیک کین، لائ سین ،مینسینیلا ،ہائیوسائمس، وغیرہ اور اس کے علاوہ اور بہت سی ادویات موجود ہیں
انشاءاللہ دوبارہ اس کے حوالے ان ادویات اور بہت سی دوسری ادویات کی علامات کے حوالے سے سیر حاصل بات ہو گی جس میں کیس بھی ساتھ شئیر کیئے جائیں گے۔
ہومیوپیتھک ڈاکٹر اعجاز احمد محمدی سیفی
ہوپ ہومیو پیتھک ہسپتال شاہدرہ لاہور
صدر ہومیو پیتھک آرگنائزیشن پاکستان ہوپ

24/07/2023

CERVICAL SPINE
گردن کے مہرے
آج کل گردن کے مہروں میں گیپ کا ہونا یا گردن کے مہروں میں سختی ایک عام مرض کی حثیت اختیار کرتا جا رہا ہے عموماً یہ مرض 40سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں ہوتا ہے اور عورتوں کی نسبت زیادہ تر مرد حضرات اس سے متاثر ہوتے ہیں ۔اس لیئے عام طور پر نچلے چار مہرے متاثر ہوتے ہیں
علامات ۔۔۔۔Symptoms
گردن کے مہروں میں جب سختی ،سوزش ,،یا ڈسک کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو عموماً مندرجہ ذیل علامات سامنے آتی ہیں
(1)گردن میں درد اور سختی کا ہونا
(2)گردن سے درد اوپر جانب جاتا ہے اور کبھی کبھی یہ پیشانی تک جا پہنچتا ہے
(3)گردن کے مہروں سے درد دونوں کاندھوں میں بھی ہوتا ہے
(4)کبھی دونوں بازوؤں میں در کے ساتھ ہاتھوں کی انگلیاں سن ہونا شروع ہو جاتی ہیں
(5)گردن کے گھمانے سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے مریض پیچھے کی جانب بہت مشکل سے دیکھ پاتا ہے ۔گردن کو جھکا کر کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔
(6) گردن کے مہروں میں سوزش یا ورم ہونے سے اعصاب زیادہ متاثر ہوتے ہیں جسکی وجہ سے دونوں بازوؤں اور کاندھوں میں درد ہوتا ہے
(7)سر درد ایسے مریضوں میں عموماً مستقل مرض کی شکل اختیار کر جاتا ہے
(8)چکر آتے رہتے ہیں۔
وجوہات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔CAUSES
(1)کافی عرصے تک سر جھکا کر کام کرنا
(2)سوتے وقت اونچا تکیہ رکھنا
(3) ہاتھوں کے سہارے لیٹ جانا
یا دیوار کے ساتھ سر ٹکا کر عموماً لیٹے رہنا
(4)گردن کو کسی ایک جانب مستقل رکھ کر کوئی کام کرنا
جس کی وجہ سے مہروں میں سختی آنا شروع ہو جاتی ہے
(5)سر پر یا گردن بھاری وزن اٹھانا
(6)کسی ایکسیڈنٹ گردن پر ضرب لگنا
احتیاطیں ۔۔۔۔۔۔PRECAUTION
(1)مریض کو تاکید کر دینی چاہیے کہ وہ کوئی ایسا کام نہ کرے جس میں گردن کسی ایک جگہ پر مرتکز رہے
(2)اونچے تکیہ کا استعمال ترک کر دے
(3) زیادہ وزن نہ اٹھائے۔
(4)سلائی ،کڑھائی ،لکھائی وغیرہ ایسا کوئی کام جس میں سر مستقل جھکا رہے وہ نہ کرے
(5) اکثر و بیشتر کالر کا استعمال فائدہ رہتا ہے

گردن کے مہرے اور ہومیوپیتھی
Cervical vertebrae and Homeopathy
گردن کے مہروں کی سوزش
ٹیلوریم ۔۔۔۔۔۔ Tellurium
گردن کے مہروں کے لئے بہترین دوا ہے ۔ریڑھ میں ذکی الحسی اور درد ،گردن کے مہروں میں درد جو چھونے اور دبانے سے بڑھے
ڈلکامارہ ۔۔Dulcamara
گردن کے مہروں کے لئے ایک لاثانی دوا ،گردن میں اکڑن جھک کر کام کرنے والوں میں درد اور اکڑن ،سختی ،ورم ،سب شکایات سردی لگنے سے اور بھیگنے سے زیادہ
برائی اونیا ۔۔Bryonia
گردن کے مہروں میں اکڑن ،سختی ذرا سا ہلانے سے بھی درد بڑھ جائے ۔دونوں کندھوں میں درد ایسا محسوس ہو جیسے پٹھے سخت ہو گئے ہوں اس کے ساتھ سینے میں سوئیاں چبھتی محسوس ہوں ۔
بیلاڈونا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔Belladona
گردن میں سختی ،ورم اکڑن ،گردن کو ہلانے میں بہت تکلیف ہو
(5)کاسٹیکم
گردن میں سختی اور ورم ،درد دونوں کندھوں تک جائے کہ ساتھ تمام جوڑوں میں درد
(6)چیلیڈونیم
گردن کے مہروں میں درد اور سختی جس کہ ساتھ داہنے کندھے میں درد ہو اور داہنی کہنی تک جائے
(7)سائکیوٹا ویروسا
اگر گردن میں کسی قسم کی چوٹ لگی ہو جسکی وجہ سے گردن میں سختی اور درد ہو گردن گھمانے سے زیادہ شدت سے درد ،مہرے آپس میں رگڑ کھاتے ہوں
(8)سمی سی فیوگا
گردن میں درد ،سر میں درد ،دونوں کندھوں میں درد ،جس کے ساتھ گردن موڑنے سے تکلیف میں شدت ہو درد دونوں بازوؤں سے ہوتا ہوا انگلیوں تک آ جائے ،کمر میں درد
(9)کاربو اینی میلس
گردن کے مہروں میں خشکی ،تنزلی ،گردن سے درد داہنے بازو میں ،گرم پانی کے استعمال سے سکون محسوس (10)نیٹرم میور
(11)کالمیا
(12)آرنیکا
(13)کونیم
(14)پیرس کواڈریفولی
ان میں سے مریض کو علامات کے مطابق دوا استعمال کروائی جا سکتی ہے
ہومیو پیتھک ڈاکٹر اعجاز احمد محمدی سیفی
ہوپ ہومیو پیتھک ہسپتال اینڈ کینسر ریسرچ سینٹر شاہدرہ لاہور

24/07/2023

گہرے اور گوشت کی تہوں میں پھوڑوں کے لئیے کیلکیریا کارب دوا بہتر ہے
ڈاکٹر مکھڑ جی ڈی ایم

Address

Star College Street
Bahawalpur

Telephone

+3214660948

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mushtaq Homoeopathic clinic and pain Management center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share