Dr.Muhammad Tariq_FCPS Child Specialist

Dr.Muhammad Tariq_FCPS Child Specialist Quality medical facility for children child specialist in sharaqpur sharif

میں ایک ماہر اطفال ہونے کے ناطے بچوں میں نظر آنے والی ایک بہت ہی عام حالت کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں جسے پٹیریاسس ال...
01/10/2024

میں ایک ماہر اطفال ہونے کے ناطے بچوں میں نظر آنے والی ایک بہت ہی عام حالت کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں جسے پٹیریاسس البا (Pityriasis alba)کہتے ہیں جو چہرے پر سفید دھبوں کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ یہ بہت عام ہے اور 5 فیصد بچوں میں دیکھا جاتا ہے۔زیادہ تر چھے سے بارہ سال کے بچوں میں پایا جاتا ہے.یہ ایک جلد کی مکمل بے ضرر حالت ہے۔ اس کی صحیح وجہ کا طب میں ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن آسان الفاظ میں آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ جلد کی الرجی کی ایک قسم ہے۔ مہینوں کے اندر یہ بغیر کسی علاج کے خود ہی غائب ہو جاتا ہے۔ اس پر پوسٹ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ بہت سے لوگ اور نیم حکیم اس میں کیلشیم کا شربت بچوں کو دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس کی وجہ بچوں میں کیلشیم کی کمی ہے۔ نہیں، یہ بالکل غلط بات ہے اور کیلشیم کا اس حالت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کیلشیم کے شربت آپ کے پیسے اور وقت کو ضائع کر دیں گے۔جسم میں بہت زیادہ کیلشیم کی مقدار ,مضر اثرات جیسے معدے کی خرابی، گردوں کی پتھری کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
برائے مہربانی اس پیغام کو دوسرے تمام والدین کے ساتھ شیئر کریں تاکہ وہ اس قسم کے غلط علاج، پیسے , وقت کے ضیاع اور ادویات کے مضر اثرات سے بچ سکیں۔
جزاک اللہ اور دعاٶں میں یاد رکھیں۔
بچوں کی صحت سے متعلق مزید معلومات اور رہنماٸ کے لیے ہمارا پیج ضرور وزٹ کریں
Dr.Muhammad Tariq_FCPS Child Specialist
Farooq hospital sharaqpor
Time...4pm to 7pm daily(Sunday off)۔

Address

Farooq Polyclinic (surgical And Gyne Unit)
Sharqpur

Opening Hours

Monday 15:00 - 20:00
Tuesday 15:00 - 20:00
Wednesday 15:00 - 20:00
Thursday 15:00 - 20:00
Friday 15:00 - 20:00
Saturday 15:00 - 20:00

Telephone

+923025594379

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Muhammad Tariq_FCPS Child Specialist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.Muhammad Tariq_FCPS Child Specialist:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category