Dr Raheel Younus Kamboh Consultant Physician & Rheumatologist

Dr Raheel Younus Kamboh Consultant Physician & Rheumatologist Dr Raheel Younus is a Qualified Consultant Rheumatologist, Certified By Pak Society of Rheumatology

*'ریموٹولوجی فیملی'**محبت کی ایک داستان۔* ملک پاکستان کے چند قابل احترام  اساتذہ کرام جو کہ اساتذہ کے روپ میں روحانی ماں...
02/04/2024

*'ریموٹولوجی فیملی'*
*محبت کی ایک داستان۔*

ملک پاکستان کے چند قابل احترام اساتذہ کرام جو کہ اساتذہ کے روپ میں روحانی ماں باپ کا درجہ رکھتے ہیں۔ماں باپ کی خدمت اور دعاؤں کا نتیجہ کہ مجھے ایک انتہائی قریبی دوست اور بھائی ڈاکٹر محمد فائق صاحب انگلی پکڑ کر مجھے پروفیسر ڈاکٹر احمد سعید صاحب کے دفتر میں ایسے لے گئے جیسے باپ اپنے بیٹے کی انگلی پکڑ کر سکول چھوڑنے کے لیے جاتا ہے وہ دن شاید زندگی کا بہترین دن تھا جس دن مجھے پاکستان کے بہترین اساتذہ کرام کی شاگردی میں سونپا گیا۔
زندگی کا نیا سفر شروع ہوا اور *نیشنل ہسپتال ڈیفنس* میں میری فیلو شپ فیلو شپ کا اغاز ہوا۔ڈاکٹر نگھت میر صاحبہ اور ڈاکٹر سمیرا فرمان راجہ سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا اور دل ہی دل میں اللہ کا شکر ادا کیا کہ اللہ کا کوئی خاص کرم ہے کہ مجھے اس ڈیپارٹمنٹ کا راستہ دکھایا۔
*ریموٹولوجی* جوڑوں گھنٹیا اور پٹھوں کے ماہر معالج جن کی تعداد ملک پاکستان میں اٹے میں نمک کے برابر ہے اور پاکستان میں روموٹولوجی کے چمکتے ستارے میرے اساتذہ کرام جن کی زندگی کا مقصد مریضوں کی بھلائی ، ان کے درد کی دوا ، ملک میں ریموٹولوجی کے ٹرینڈ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنا اور بڑھتی ہوئی روح کو چیرتی ہوئی مہنگائی میں درد اور دکھ سے ستائے لوگوں مریضوں کے لیے سہارا بننا ہے جس کی زندہ مثال *ارتھرائٹس کیر فاؤنڈیشن مسلم ٹاؤن لاہور* ہے جہاں روموٹولوجی سے منسلک بیماریوں سے متاثر ہزاروں لاکھوں مریضوں کا علاج ماہ رموٹولوجسٹ کی زیر نگرانی انتہائی اعلی معیار کے ساتھ بالکل فری ہوتا ہے یہاں تک کہ دنیا جہاں کی جدید دوائیاں جنہیں بائلوجکس کہا جاتا ہے مریضوں کو مفت یا انتہائی کم کی قیمت پر مہیا کیے جاتے ہیں۔یہ ادارہ ڈاکٹر نگہت میر صاحبہ اور ڈاکٹر سمیرا فرمان راجہ کی مہربانی اور فراخ دلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جسے ڈاکٹر احمد سعید جیسے ہو نہار استاد اور ڈاکٹر رفاقت حمید، ڈاکٹر محمد فائق جیسے فرشتہ صفت ڈاکٹر انتہائی محنت اور لگن سے چلاتے ہیں۔

دو سال کا سفر ایسے گزرا کہ پتہ ہی نہیں چلا کب میں ایک عام فزیشن ڈاکٹر سے اتنا بہترین *روموٹولوجسٹ ڈاکٹر* اور بہترین انسان بھی بن گیا۔ کہ ہر وقت دل خود پر فخر محسوس کرتا اورخدا کا شکر ادا کرنے میں مشغول رہتا۔
*شعبہ روموٹولوجی نیشنل ہسپتال*، میں نے دو سال میں روماٹولوجی جوڑوں اور پٹھوں کے امراض میں مبتلا ہزاروں مریض دیکھے اور چیک اپ کے بعد ہر مریض کے چہرے پر مسکراہٹ اطمینان اور سکون دیکھا جس کی وجہ میرے خیال میں اپنے شعبے اور اپنے مریض کے ساتھ لگاؤ ، سنسیرٹی اور ایماندار ی ہے جو میں نے اپنے اساتذہ کرام سے سیکھی۔
دو سال میں زندگی کے ہر موڑ پر ہر ازمائش میں مشکل کی گھڑی میں اپنے اساتذہ کو اپنے ماں باپ کی طرح ساتھ کھڑے پایا۔ ریوموٹولوجی کے علم کے ساتھ ساتھ انہوں نے مجھے اخلاقیات ، محبت شفقت کا درس بھی دیا۔

ماں باپ کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی رہنمائی سے مجھے انگلستان میں روموٹولوجی میں کام کرنے کا موقع ملا ہے۔اج میں انگلستان کے ایک ہسپتال کے رومٹولوجی ڈیپارٹمنٹ میں فخر سے اپنا تعارف اپنے اساتذہ کرام کی وساطت سے کرواتا ہوں اور دل کی ہر دھڑکن میں اپنے تمام اساتذہ کرام اور روموٹولوجی کے کولیگز کو ڈھیروں دعائیں دیتا ہوں۔
دعاؤں کا طلبگار۔
*ڈاکٹر راحیل یونس کمبوہ* ۔

السلام علیکم میرا نام ڈاکٹر راحیل یونس اور بہت سے دوست احباب مجھے ڈاکٹر کمبوہ کے نام سے مخاطب کرتے ہیں۔ میں اپنے پیارے م...
02/04/2024

السلام علیکم میرا نام ڈاکٹر راحیل یونس اور بہت سے دوست احباب مجھے ڈاکٹر کمبوہ کے نام سے مخاطب کرتے ہیں۔
میں اپنے پیارے ملک پاکستان میں ماہر فزیشن اور ماہر روماٹولوجسٹ " پٹھوں اور جوڑوں اور گھنٹیا " کا ماھر ڈاکٹر تھا" .
میڈیکل کالج سے فارغ ہونے کے بعد میں نے ہاؤس جاب اور پھر میڈیسن میں پاکستان کی سب سے معیاری ڈگری ایف سی پی ایس مکمل کیا لیکن علم اور شعبہ طب کی لگن کی پیاس بجھ نہ پائی اور پھر میں نے ریموٹولوجی میں دو سال کی فیلو شپ مکمل کی۔ اور اپنے آبائی شہر شیخو پورہ میں کلینک شروع کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اپنے شہر کے لوگوں کے دلوں پہ راج کرنے لگا جس کی وجہ شیخوپورہ کے لوگوں ، ڈاکٹرز اور دوست احباب کا مجھ پر بھروسہ اور اعتماد تھا ۔ جو اخری سانس تک مجھے باعث فخر رکھے گا
۔
اپنے تعلیمی سفر میں مجھے بہت سے اچھے دوست کولیگز استاد اور جنیر ڈاکٹرز ملے جن سے میں نے بہت کچھ سیکھا اور شعبہ طب میں اپنا نام پیدا کیا۔
ہمیشہ سے ایک خواب تھا کہ میں نے "یو کے" انگلستان جانا ہے بہت بڑا کابل ڈاکٹر بننا ہے بہت نامور ڈاکٹر بننا ہے ، اور اسی جستجو میں مجھے ( انگلینڈ) انگلستان میں کام کرنے کا موقع میسر ایا۔
انگلستان کا ویزہ اج کل ہر ڈاکٹر ہی نہیں بلکہ ہر پاکستانی نوجوان کا پسندیدہ خواب ہے جس کی بڑی وجہ ملکی معیشیت کی تباہی ،روح کو چیرتی ہوئی مہنگائی،اور انتہا کی بے روزگاری ، جان و مال کی ان سکیورٹی، روحانی اور ذہنی بے سکونی اور اپنا اور بچوں کے مستقبل کی ان سکیورٹی ہے ۔خیر ان سب کے علاوہ میرا شوق اعلیٰ تعلیم کا حصول بھی تھا۔
اپنے خاندان کا واحد چشم و چراغ ہونے کی وجہ سے یہ فیصلہ میرے لیے قدر مشکل تھا لیکن میرے والد صاحب جو کہ انتہائی اعلی ظرف شخصیت ہیں اور مجھے اور مجھ سے انتہا کی محبت بھی کرتے ہیں ، مجھے انگلستان جانے کی اجازت دے دی۔میری شریک حیات اور بچے میرے اس فیصلے پر میرے ساتھ کھڑے تھے۔
اخر کار دن ایا اور انٹرویو بہت اچھا ہوا افر لیٹر ایا اور دو ہفتے سوچنے کے بعد اخر کار میں نے اپنے خوابوں کی تعبیر تلاش کرنے کے لیے فیصلہ کر لیا ۔ گاڑی بیچی کچھ پیسے ادھار لیے ۔ویزا لگوایا، ٹکٹ خریدا ۔اپنا سامان باندھا اور لندن کے ایئرپورٹ پہ آوارد ہوا۔
انگلستان میں چند دوستوں کو اگاہ کیا اور میرے بہت ہی قریبی دوست جس کا میں زندگی بھر احسان مند رہوں گا مجھے ریلوے اسٹیشن پر لینے ایا اور میری خاطر توازہ کی میرے رہنے کا انتظام کیا اور ہسپتال کی جوائننگ کے تمام لوازمات میں میری رہنمائی اور مدد کی۔ پھر سفر شروع ہوا ایک نئے ملک میں نئے لوگوں میں، جہاں ہر رنگ و نسل، لسان ، کے ڈاکٹرز نرسز ، مریض اور یہ ادنا سا نادان سا ڈاکٹر کمبوہ۔۔۔۔۔۔۔

اک نئے سفر کا اغاز اللہ تعالیٰ کے بابرکت نام سے۔ تمام بھائیوں اور دوستوں کی دعاؤں سے انگلستان کی صاف اور خوشگوار فضا میں ۔
دل کی ہر دھڑکن میں اپنے ملک اور اپنے لوگوں کے لیے محبت اور امن کی دعاؤں کے ساتھ ۔ آ پ کا بھائی ۔ ڈاکٹر راحیل یونس کمبوہ فرام انگلستان۔۔۔

26/02/2024

Announcement 📢📢📢

Dr Raheel Younus kamboh Dr Raheel Younus Kamboh Consultant Physician & Rheumatologist has moved to United Kingdom for higher studies.
Remember in your prayers.

If have any queries can send messages inbox.
JazakAllah khair.

Manny thanks to all my dearest friends and family for their kind wishes and prayers on my Birthday. May Allah bless you ...
02/01/2024

Manny thanks to all my dearest friends and family for their kind wishes and prayers on my Birthday.
May Allah bless you all with happiness and peace of mind and soul.

A great experience of learning rheumatology and so many things from the bestest people, APLAR Conference.Honoured to pre...
11/12/2023

A great experience of learning rheumatology and so many things from the bestest people, APLAR Conference.
Honoured to present my research work, great time with colleagues around the world 🌎



21/11/2023

کمر کا درد اور اکڑاؤ کمر کے گنٹھیا کی علامات میں سے ایک علامت ہوسکتا ہے۔ جس میں میں کم عمری میں میں کمر درد اور اکڑاؤ رہتا ہے۔ اگر جلد تشخیص ہوجائے آئے تو مکمل طور پر مرض کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ہے اور اور معزوری اور درد سے بچا جا سکتا ہے،




#03077777569


Tuesday to Thursday 4PM to 9 pm
📌📍Joint Care Clinic MM Aalam Road TAMC building Lahore

Monday and Saturday, 2- 8 pm
For appointment call. 0307-7777569
#📍 Siddique Hospital sheikhupura.

13/11/2023
𝐑𝐡𝐞𝐮𝐦𝐚𝐭𝐨𝐢𝐝 𝐀𝐫𝐭𝐡𝐫𝐢𝐭𝐢𝐬آرتھرائٹس کی  ایک قسم روماٹائیڈ آرتھرائٹس ہے جس کو عام زبان میں گنٹھیا بھی کہا جاتا ہے۔ جس میں آپ کا...
22/10/2023

𝐑𝐡𝐞𝐮𝐦𝐚𝐭𝐨𝐢𝐝 𝐀𝐫𝐭𝐡𝐫𝐢𝐭𝐢𝐬
آرتھرائٹس کی ایک قسم روماٹائیڈ آرتھرائٹس ہے جس کو عام زبان میں گنٹھیا بھی کہا جاتا ہے۔ جس میں آپ کا مدافعتی نظام آپ کے جسم کے صحت مند خلیوں پر غلطی سے حملہ کرتا ہے، جس سے جسم کے متاثرہ جوڑوں میں سوزش ہوتی ہے۔ جو پٹھوں اور جوڑوں میں درد سوجن ، پٹھوں کی سختی اور جوڑوں کے کام کرنے کی صلاحیت کو کم کرنے کا باعث بنتی ہے۔

■ علامات: 𝐒𝐲𝐦𝐩𝐭𝐨𝐦𝐬
● ایک سے زیادہ جوڑوں میں درد یا سختی ۔
● ایک سے زیادہ جوڑوں میں سوجن۔
● صبح کے وقت 30 منٹ سے زیادہ جسم میں اکڑاؤ کا محسوس ہونا۔
● جوڑوں میں سوزش جو اکثر کلائی اور ہاتھ کے قریب تر واقعہ انگلیوں کے جوڑوں کو متاثر کرتی ہے۔
● جسم کے دونوں طرف ایک جیسی علامات (جیسے دونوں ہاتھوں یا دونوں گھٹنوں میں)
● تھکاوٹ کبھی کبھی بخار
● توانائی میں کمی
● وزن میں کمی
● جسم میں گلٹیاں بننا

■ وجوہات 𝐂𝐚𝐮𝐬𝐞𝐬
آپ کا مدافعتی نظام عام طور پر اینٹی باڈیز بناتا ہے جو بیکٹیریا اور وائرس پر حملہ کرتے ہیں، انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔
اگر آپ کو ریمیٹائڈ آرتھرائیٹس ہے تو، آپ کا مدافعتی نظام غلطی سے آپ کے جوڑوں کی تہہ میں اینٹی باڈیز بھیجتا ہے، جہاں وہ جوڑوں کے ارد گردکے ٹشو پر حملہ کرتے ہیں۔
اس کی وجہ سے آپ کے جوڑوں کو ڈھانپنے والے خلیات کی باریک تہہ (𝑠𝑦𝑛𝑜𝑣𝑖𝑢𝑚) میں زخم اور سوجن ہو جاتی ہے، جس سے ایسے کیمیکل خارج ہوتے ہیں جو آس پاس کی ہڈیوں، ٹینڈن اور لیگامینٹز وغیرہ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
اگر ریمیٹائڈ آرتھرائیٹس کا علاج نہ کیا جائے تو یہ کیمیکل آہستہ آہستہ جوڑ کی شکل اور سیدھ کھونےکی وجہ بنتے ہیں۔

■ ریمیٹاںٔڈ آرتھرائٹس کے خطرے کے عوامل کیا ہیں؟
● عمر
● جنس
● موٹاپہ
● سیگریٹ نوشی کی عادت
● وراثت میں ملنے والی خصوصیات

■ تشخیص 𝐃𝐢𝐚𝐠𝐧𝐨𝐬𝐢𝐬
𝟏 -𝐑𝐀 𝐅𝐚𝐜𝐭𝐨𝐫 کا مثبت ہونا
𝟐 -𝐂 𝐫𝐞𝐚𝐜𝐭𝐢𝐯𝐞 𝐩𝐫𝐨𝐭𝐞𝐢𝐧
𝟑 -𝐀𝐧𝐭𝐢-𝐂𝐂𝐏
گنٹھیا جوڑوں کے عام درد سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔ اس کی تشخیص اور علاج سپیشلسٹ 𝐑𝐡𝐞𝐮𝐦𝐚𝐭𝐨𝐥𝐨𝐠𝐢𝐬𝐭 ڈاکٹر کرتے ہیں۔

■ علاج 𝐓𝐫𝐞𝐚𝐭𝐦𝐞𝐧𝐭
ابتدائی علاج میں دوائی، طرز زندگی میں تبدیلی، معاون علاج جوڑوں کے نقصان کے خطرے کو کم کر سکتی ہے اور حالت کے اثرات کو روک سکتی ہے۔
ریمیٹاںٔڈ آرتھرائٹس کو مزید خراب ہونے سے روکنے اور مزید مسائل کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کے لیے دوائیں دستیاب ہیں۔

بروقت تشخیص سے اس بیماری کا بہت بہتر علاج ممکن ہے بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے کی وجہ سے یہ بیماری مستقل معذوری میں مبتلا کر سکتی ہے۔
اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز اس بیماری کی ابتدائی علامات میں مبتلا ہے تو فوری طور پر تجربہ کار ریوماٹولوجسٹ سے رابطہ کریں۔

اللہ تعالی ہم سب کو صحت مند زندگی عطا کرے

Address

Sheikhupura

Opening Hours

Monday 18:00 - 22:00
Tuesday 18:00 - 22:00
Wednesday 18:00 - 22:00
Friday 18:00 - 22:00
Saturday 18:00 - 22:00

Telephone

+923077777569

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Raheel Younus Kamboh Consultant Physician & Rheumatologist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category