Dr Umair Mustafa Child Specialist

Dr Umair Mustafa Child Specialist Consultant Pediatrician & Neonatologist.

MBBS , FCPS - Kings Edward Medical University/Mayo Hospital Lahore

📍Sakina Memorial Hospital Near Children Complex hospital sheikhupura(4-6pm Mon-Sat)24/7 for emergency issues.
• For appointment☎️ 03323131062

10/02/2026

👈  ڈائپر ریش (Diaper/ Nappy Rash)  ⬅️ والدین کے لیے آسان رہنمائی ❓️ریش ہونےکی وجہ ؟  ⬅️ ڈائپر ریش اکثر نمی، پیشاب/ پاخان...
28/12/2025

👈 ڈائپر ریش (Diaper/ Nappy Rash)

⬅️ والدین کے لیے آسان رہنمائی

❓️ریش ہونےکی وجہ ؟
⬅️ ڈائپر ریش اکثر نمی، پیشاب/ پاخانے کے زیادہ دیر تک جلد سے لگے رہنے اور جلد کی رگڑ سے ہوتا ہے۔

آسان علاج 💊
⬅️ ️ بچے کا ڈائپر بار بار تبدیل کریں.
⬅️ ہر تبدیلی پر جلد کو نیم گرم پانی سے صاف کر کے اچھی طرح خشک کریں۔
⬅️ گیلے ٹشو(wipes) کا استعمال مت کریں۔
⬅️ اگر ممکن ہو بچے کو ڈائپر فری رکھیں۔
⬅️ زنک آکسائیڈ یا بیریئر کریم (barrier cream) ہر ڈائپر تبدیلی پر لگائیں۔
⬅️ اگر ریش بہت سرخ ہو، دانے بن جائیں یا ٹھیک نہ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں — بعض اوقات فنگل کریم کی ضرورت ہوتی ہے۔

🚨انتہائی ضروری بات؟
❌ خود سے اینٹی بایوٹک یا سٹیرائڈ کریم ہرگز استعمال نہ کریں اس کے بہت مضر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں جو بچے کیلئے انتہائی سنگین مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔

یاد رکھیں: زیادہ تر ڈائپر ریش چند دن میں درست دیکھ بھال سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔

️✔️ مزید معلومات کے لئے ہمارے پیج کو فولو کریں۔

ڈاکٹر عمیر مصطفٰی
ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس
ماہر امراض بچگان و نوزائیدگان

📍سکینہ میموریل ہسپتال نزد مدر اینڈ چلڈرن کمپلیکس ہسپتال شیخوپورہ۔

For Appointment
0332-3131062

👈 کیا نزلہ، زکام اور کھانسی کی صورت میں بچوں کو کیلا 🍌 کھلا سکتے ہیں؟ سادہ جواب: جی ہاں ضرور کھلائیں۔یہ صرف ایک پرانی غل...
22/12/2025

👈 کیا نزلہ، زکام اور کھانسی کی صورت میں بچوں کو کیلا 🍌 کھلا سکتے ہیں؟

سادہ جواب: جی ہاں ضرور کھلائیں۔

یہ صرف ایک پرانی غلط فہمی ہے، جو بغیر تحقیق کے نسل در نسل چلتی آ رہی ہےکہ

"دہی ٹھنڈا ہے، بند کر دو"
"کیلا ٹھنڈا ہے، نہ دو اس سے بلغم بنتی ہے۔
حالانکہ سائنس کچھ اور کہتی ہے۔

کیلا زکام کا دشمن نہیں، دوست ہے!

یہ پوٹاشیئم سے بھرپور ہوتا ہے۔
جسم میں نمکیات اور پانی کا توازن برقرار رکھتا ہے
نرم، ہلکی غذا ہے، جو ہضم بھی آسانی سے ہوتی ہے۔
توانائی سے بھرپور، کمزور جسم کو فوری طاقت دیتا ہے۔ اور بچوں کو 6 ماہ کی عمر کے بعد سے کھلائیں۔

خود بھی کھائیں اور اپنے بچوں کو بھی ضرور کھلائیں ۔ اور ہمیشہ اپنے بچوں کی خوراک کے بارے کسی مستند بچوں کے ڈاکٹر سے مشورہ کیا کریں۔

️✔️ مزید معلومات کے لئے ہمارے پیج کو فولو کریں۔

ڈاکٹر عمیر مصطفٰی
ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس
ماہر امراض بچگان و نوزائیدگان

📍سکینہ میموریل ہسپتال نزد مدر اینڈ چلڈرن کمپلیکس ہسپتال شیخوپورہ۔

For Appointment
0332-3131062

👈 والدین کے لیے اہم آگاہی نوٹ (وائرل انفیکشن کے دنوں میں)- اکثر والدین سمجھتے ہیں کہ دوائی لینے کے 1–2 دن میں کھانسی ختم...
19/12/2025

👈 والدین کے لیے اہم آگاہی نوٹ
(وائرل انفیکشن کے دنوں میں)

- اکثر والدین سمجھتے ہیں کہ دوائی لینے کے 1–2 دن میں کھانسی ختم ہو جانی چاہیے۔
- حقیقت یہ ہے کہ وائرل انفیکشن میں کھانسی سب سے آخری علامت ہوتی ہے جو ٹھیک ہوتی ہے اور یہ 2–3 ہفتے تک بھی رہ سکتی ہے۔

- صرف کھانسی کی وجہ سے بار بار دوائیاں بدلنا، اینٹی بایوٹک یا سٹیرائیڈز دینا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
ہر کھانسی میں سٹیرائیڈ یا مضبوط شربت ضروری نہیں ہوتا۔

- اصل توجہ ان خطرناک علامات پر ہونی چاہیے:
• سانس تیز یا مشکل سے آنا
• سینہ اندر کی طرف دھنسنا
• بچہ دودھ/خوراک نہ لے رہا ہو
• بار بار قے
• بخار کم نہ ہو رہا ہو یا بہت زیادہ ہو
• بچہ غیر معمولی طور پر سست یا بے ہوش سا لگے
• ہونٹ یا ناخن نیلے پڑنا

اگر یہ علامات نہیں ہیں تو صرف کھانسی رہ جانا عموماً خطرناک نہیں ہوتا

️✔️ مزید معلومات کے لئے ہمارے پیج کو فولو کریں۔

ڈاکٹر عمیر مصطفٰی
ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس
ماہر امراض بچگان و نوزائیدگان

📍سکینہ میموریل ہسپتال نزد مدر اینڈ چلڈرن کمپلیکس ہسپتال شیخوپورہ۔

For Appointment
0332-3131062

📱🚫 بچوں کو موبائل مت دیں!👶 آپ کی توجہ اور وقت ہی ان کی سب سے بڑی ضرورت ہے.چھوٹے بچوں کو موبائل پر کارٹون دکھانا وقتی سکو...
25/09/2025

📱🚫 بچوں کو موبائل مت دیں!
👶 آپ کی توجہ اور وقت ہی ان کی سب سے بڑی ضرورت ہے.

چھوٹے بچوں کو موبائل پر کارٹون دکھانا وقتی سکون ضرور دیتا ہے، مگر یہ کئی سنگین مسائل پیدا کرتا ہے. جیسے کہ 👇

⬅️️ بولنے میں تاخیر
️⬅️ رویے کے مسائل اور چڑچڑا پن
⬅️️ نظر اور بینائی کے مسائل 👀
⬅️️ ذہنی و تعلیمی صلاحیتوں میں کمی 📉
⬅️️ والدین اور بچوں کے تعلق میں دُوری
⬅️️ جسمانی کھیل کود سے بے رُخی 🏃‍♂️
⬅️قبض اور پخانے کو روک کے رکھنا

👈 یہ سب عادتیں آگے چل کر بچے کی زندگی پر گہرا اثر ڈالتی ہیں۔ اسلئے اپنے بچوں کی بہترین نشوونما کیلئے ہمیشہ اسے اپنا وقت دیں۔

💡 یاد رکھیں: بچے کو سب سے زیادہ ضرورت آپ کی محبت، توجہ اور وقت کی ہے، موبائل کی نہیں۔

️✔️ مزید معلومات کے لئے ہمارے پیج کو فولو کریں۔

ڈاکٹر عمیر مصطفٰی
ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس
ماہر امراض بچگان و نوزائیدگان

📍سکینہ میموریل ہسپتال نزد مدر اینڈ چلڈرن کمپلیکس ہسپتال شیخوپورہ۔

For Appointment
0332-3131062

ایچ پی وی (HPV) کے فوائد۔👈 کینسر سے حفاظت- یہ ویکسین بچیوں اور خواتین میں رحمِ مادر (Cervix) کے کینسر سے بچاتی ہے۔- مردو...
15/09/2025

ایچ پی وی (HPV) کے فوائد۔

👈 کینسر سے حفاظت

- یہ ویکسین بچیوں اور خواتین میں رحمِ مادر (Cervix) کے کینسر سے بچاتی ہے۔

- مردوں اور عورتوں دونوں میں گلے، منہ، مقعد اور جنسی اعضاء کے کینسر سے بھی حفاظت دیتی ہے۔

👈 جنسی بیماریوں سے بچاؤ

- ایچ پی وی (HPV) ویکسین جنسی تعلق سے پھیلنے والے وائرس کو روکتی ہے جو بعد میں خطرناک بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

👈 لمبے عرصے کی حفاظت

- یہ ویکسین ایک بار لگنے کے بعد کئی سالوں تک، حتیٰ کہ زندگی بھر تک، مضبوط تحفظ فراہم کرتی ہے۔

👈 اگر یہ ویکسین کم عمری (9–14 سال) میں لگا دی جائے تو جسم میں مضبوط قوتِ مدافعت پیدا ہوتی ہے۔

👈 معاشرتی فائدہ

جب زیادہ لوگ یہ ویکسین لگواتے ہیں تو پورے معاشرے میں HPV کے پھیلاؤ میں کمی آتی ہے اور کینسر کی شرح گھٹ جاتی ہے۔

ایچ پی وی (HPV) ویکسین سے متعلق عام سوالات کے جوابات ذیل میں دی گئی تصویروں میں بھی ہیں۔

لہذا اپنی 9 سے 14 سال کی بچیوں کو یہ ویکسین ضرور لگوائیں اور ان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔

️مزید معلومات کے لئے ہمارے پیج کو فولو کریں

ڈاکٹر عمیر مصطفٰی
MBBS , FCPS
ماہر امراض بچگان و نوزائیدگان

📍Sakina Memorial Hospital Near Children Complex Hospital Sheikhupura
For Appointment
0300-3131062


کیا نوزائیدہ بچوں کو پاؤڈر لگانا چاہیے؟ اس کے فوائد اور مضر اثرات ہیں۔بہت سے والدین اپنے نوزائیدہ بچوں کو بے بی پاؤڈر لگ...
13/09/2025

کیا نوزائیدہ بچوں کو پاؤڈر لگانا چاہیے؟
اس کے فوائد اور مضر اثرات ہیں۔

بہت سے والدین اپنے نوزائیدہ بچوں کو بے بی پاؤڈر لگانا ضروری سمجھتے ہیں تاکہ اس سے پسینہ، خارش اور بو کا مسئلہ نہ ہو۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاؤڈر فائدے کے بجائے نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔ آئیے اس بارے میں تفصیل جانتے ہیں۔

والدین کیوں پاؤڈر لگاتے ہیں؟

۔ جسم کو خشک رکھنے کے لیے
۔ جلد کی خارش سے بچانے کے لیے
۔ خوشبو اور تازگی کے لیے

⚠️ چھوٹے بچوں پر پاؤڈر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ اس کی کئی وجوہات


1. سانس کی نالی کا مسئلہ
نوزائیدہ بچوں کی سانس کی نالیاں بہت حساس ہوتی ہیں۔ پاؤڈر کے ذرات ہوا میں اڑ کر بچے کے پھیپھڑوں میں جا سکتے ہیں، جو سانس کی بیماری نمونیا یا دمہ کا سبب بن سکتے ہیں۔

2. جلد پر الرجی
بعض بچوں کی جلد حساس ہوتی ہے۔ پاؤڈر سے دانے یا لالی بڑھ سکتی ہے۔

3. آنکھوں کو نقصان 👀
پاؤڈر کے ذرات آنکھوں میں جا کر جلن اور انفیکشن پیدا کر سکتے ہیں۔

🌿 بہتر متبادل کیا ہے؟

👈بچے کو صاف اور خشک کپڑے پہنائیں۔
👈نہانے کے بعد نرم خشک کپڑے سے اچھی طرح صاف کریں۔
👈 اگر ریش یا خارش ہو تو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق میڈیکیٹڈ کریم استعمال کریں۔

یاد رکھیں!

نوزائیدہ بچوں کے لیے بےبی پاؤڈر ضروری نہیں بلکہ نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ ان کی جلد قدرتی طور پر نازک اور حساس ہوتی ہے، اس لیے ہمیشہ نرم اور محفوظ طریقے اختیار کریں۔

️مزید معلومات کے لئے ہمارے پیج کو فولو کریں۔

ڈاکٹر عمیر مصطفٰی
ماہر امراض بچگان و نوزائیدگان
MBBS, FCPS
📍 سکینہ میموریل ہسپتال نزد مدر اینڈ چلڈرن کمپلیکس شیخوپورہ
📞 03323131062

💥 بچوں میں پیٹ کے کیڑے 💥💥 بچوں میں️ پیٹ میں کیڑے کہاں سے آتے ہیں؟یہ کیڑے عموماً آلودہ پانی، غیر صاف کھانے، گندی انگلیوں ...
11/09/2025

💥 بچوں میں پیٹ کے کیڑے 💥

💥 بچوں میں️ پیٹ میں کیڑے کہاں سے آتے ہیں؟
یہ کیڑے عموماً آلودہ پانی، غیر صاف کھانے، گندی انگلیوں یا ننگے پاؤں زمین پر چلنے سے جسم میں داخل ہوتے ہیں۔ بچوں کو چونکہ بار بار زمین پر کھیلنے اور ہاتھ منہ میں ڈالنے کی عادت ہوتی ہے، اس لیے وہ زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

💥 پیٹ کے کیڑوب سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی ہدایت:
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے مطابق، 2 سال سے زائد عمر کے تمام بچوں کو ہر 6 ماہ بعد کیڑے مار دوا (Deworming) لازمی دی جانی چاہیے تاکہ ان کی نشوونما متاثر نہ ہو اور بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو۔


💥 بچاؤ علاج سے بہتر ہے، کیڑوں سے بچاؤ کے طریقے

👈 صفائی کا خیال رکھیں۔
👈 بچوں کے ہاتھ کھانے سے پہلے اور بیت الخلا کے بعد دھلوائیں۔
👈 پینے کے صاف پانی کا استعمال کریں۔
👈 سبزی اور پھل اچھی طرح دھو کر کھانا۔
👈 ننگے پاؤں باہر نہ چلنے دینا۔

🌟 بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کی علامات 🌟

- بچوں کی صحت والدین کی سب سے بڑی ترجیح ہوتی ہے۔ اکثر والدین اس بات سے لاعلم رہتے ہیں کہ ان کے بچے کے پیٹ میں کیڑے ہیں جس کی وجہ سے ان کی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔

💥 پیٹ کے کیڑوں کی علامات میں شامل ہیں۔
👈 وزن کم ہونا
👈 خون کی کمی
👈 متلی یا اُلٹیاں آنا
👈 پیٹ کا پھول جانا
👈 پیٹ میں درد رہنا
👈 بچوں کو بھوک کم لگنا
👈 پخانے والی جگہ پر خارش ہونا
👈 پخانے میں کیڑے آنا

💥 یہ تمام علامات بچوں کی صحت پر منفی اثر ڈالتی ہیں اور بروقت علاج نہ کروایا جائے تو مسائل بڑھ سکتے ہیں۔

💥 اگر آپ کے بچے میں یہ علامات موجود ہیں تو تاخیر نہ کریں اور فوری طور پر ماہر چائلڈ اسپیشلسٹ سے رجوع کریں۔

💥 اپنے بچے کی صحت کا خیال رکھیں اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے بروقت علاج کروائیں۔

ڈاکٹر عمیر مصطفٰی
MBBS, FCPS
ماہر امراض بچگان و نوزائیدگان

For appointment
Sakina memorial Hospital
4pm to 6 pm(Monday to saturday)
📞 0332-3131062


HPV VaccinationSpread the Public awareness آئیں، سرویکل کینسر کو شروع ہونے سے پہلے روکیں۔15–27 ستمبر  کے دوران، پنجاب، س...
09/09/2025

HPV Vaccination
Spread the Public awareness

آئیں، سرویکل کینسر کو شروع ہونے سے پہلے روکیں۔

15–27 ستمبر کے دوران، پنجاب، سندھ، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں 9 سے 14 سال کی لڑکیاں ایچ پی وی ویکسین لگوا سکتی ہیں۔

یہ پیغام پھیلائیں، زندگیاں بچائیں۔ 🌸

صحت مند آغاز ماں کے دودھ سے ہوتا ہے اور ویکسین سے جاری رہتا ہے۔اپنے بچے کو پولیو اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھیں اور وق...
31/08/2025

صحت مند آغاز ماں کے دودھ سے ہوتا ہے اور ویکسین سے جاری رہتا ہے۔
اپنے بچے کو پولیو اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھیں اور وقت پر حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں — کیونکہ ہر بچہ مضبوط مستقبل کا حقدار ہے۔

خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
14/08/2025

خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو

Address

Sheikhupura

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Umair Mustafa Child Specialist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram