ROAD Safety Awareness

  • Home
  • ROAD Safety Awareness

ROAD Safety Awareness Every year in Accidents , 35,000 Pakistanis died and we bear loss of 3%GDP, so, pls join hands to save the Lives and Property.

08/10/2020

پاک فضائیہ کی موٹروے پر شیخوپورہ کے قریب ایمر جنسی لینڈنگ کی مشقیں 😍
سلامت وطن تا قیامت وطن۔ ⁦❤️⁩

موٹروے پولیس کے زیر انتظام قومی شاہراہ مندرہ کے علاقے میں ٹیکسی سے خواتین کا شور۔موٹروے پولیس افسران نے شور سن ٹیکسی کا ...
18/09/2020

موٹروے پولیس کے زیر انتظام قومی شاہراہ مندرہ کے علاقے میں ٹیکسی سے خواتین کا شور۔

موٹروے پولیس افسران نے شور سن ٹیکسی کا پیچھا کیا۔

خواتین اور تین بچوں کی مدد کی پکار سن کر موٹروے پولیس نے فوراً ٹیکسی کو روک لیا۔

ٹیکسی میں موجود دونوں اغوا کاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔
سہیل ادریس اورشہزاد کی تلاشی لینے پر 30بور پستول برآمد۔

آبدیدہ خاتون کا موٹروے پولیس کی جانب سے فوری کاروائی پر شکریہ۔

اغوا کاروں کو بمعہ اسلحہ مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔

ترجمان موٹروے پولیس۔

اسلام علیکم جیسا کہ سب دوست آگاہ ہیں کہ میں موٹروے کا جو روڈ سیفٹی مشن تقریباً چار سال سے شروع کیا ہوا ہے آج اسکا پہلا ب...
25/06/2020

اسلام علیکم جیسا کہ سب دوست آگاہ ہیں کہ میں موٹروے کا جو روڈ سیفٹی مشن تقریباً چار سال سے شروع کیا ہوا ہے آج اسکا پہلا باقاعدہ لیکچر یوٹیوب پر ڈال دیا ہے باقاعدہ چینل بنا کر۔
تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور میری حوصلہ افزائی کریں ۔۔۔
چینل سبسکرائب کریں اور چینل پر وڈیو میں کمنٹ کریں
لنک ڈسکرپشن میں دے رہا ہوں۔۔۔

Wellcome to lecture acadmy.... In this video we are going to know about road safety. we,ll try to deliver the importance of road safety.According to WHO,s(Wo...

ہزارہ موٹروے پر پرندے کے بچے روڈ کے اوپر آ گئے تھے جنہیں موٹروے پولیس افسران نے گاڑیوں سے بچاتے ہوئے سائیڈ پہ محفوظ جگہ ...
20/06/2020

ہزارہ موٹروے پر پرندے کے بچے روڈ کے اوپر آ گئے تھے جنہیں موٹروے پولیس افسران نے گاڑیوں سے بچاتے ہوئے
سائیڈ پہ محفوظ جگہ چھوڑا۔
Share abd like please 😍

Good Morning...
13/06/2020

Good Morning...

30/05/2020

Tyres are very important. So always be careful about tyres of your vehicle.

تمام اہل اسلام کو دلی عید مبارک- اس دعا کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ پوری دنیا کو کرونا وائرس کے عزاب سے نجات دلائے اور طیارہ ...
23/05/2020

تمام اہل اسلام کو دلی عید مبارک-
اس دعا کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ پوری دنیا کو کرونا وائرس کے عزاب سے نجات دلائے اور طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے جو زخمی اور بیمار ہیں اللہ تعالیٰ ان سب کو شفا کاملہ عطا فرمائے-
آمین ثم آمین
Regards :
Muhammed Khan Toor

Always wear Safety Helmet while riding, please
04/05/2020

Always wear Safety Helmet while riding, please

اس  شھر  میں  مزدور  جیسا  در  بدر  کویٰ  نھیںجس نے سب کے گھر بناےٰ اس کا گھر کویٰ نھیںیکم مئی ۔۔۔۔مزدور  کو سلام
01/05/2020

اس شھر میں مزدور جیسا در بدر کویٰ نھیں

جس نے سب کے گھر بناےٰ اس کا گھر کویٰ نھیں

یکم مئی ۔۔۔۔مزدور کو سلام

Please pay Ushar to the needy and poor people.ایک گاؤں کے عشر کا حسابمیرے ایک موضع غنڈی میں کم وبیش40 ٹربائین لگیں ہوئی ...
18/04/2020

Please pay Ushar to the needy and poor people.

ایک گاؤں کے عشر کا حساب

میرے ایک موضع غنڈی میں کم وبیش40 ٹربائین لگیں ہوئی ہیں اور ہر ٹربائن پہ زیرِ کاشت رقبہ ایک ہزار کنال ہے جو کہ ٹوٹل 5000 ایکڑ بنتا ہے۔
ہم فرض کرتے ہیں 5000 ایکڑ پر گندم لگی ہے جو ایورج 12 بوری فی ایکڑ ہوگی۔ ایک بوری 100 کلو کی ہوتی ہے
کل گندم 60000 ہزار بوری ہوگی

ہر بیسواں بوری یا بیسواں حصہ عشر ہے جسکی کوئی معافی نہیں وہ شامل ہوکر باقی 20 بوری کو بھی ناپاک کرے گا۔ ہمارے گھروں میں بے برکتی و دیگر مسائل اسی وجہ سے ہیں بے موسمی بارشوں کو بھی دیکھ کر ہم نہیں اللہ کی طرف متوجہ ہوتے۔ ہم اللہ کا یہ حق ادا نہیں کرتے۔ علماء توجہ دلاتے ہیں مگر ہم ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں۔

میرے گاؤں میں تکبیر اولیٰ کے ساتھ پانچ وقت پہلی صف میں نماز ادا کرنے والے لوگ بھی عشر نہیں دیتے میں ان سے کئی سال سے بات کرتا ہوں لارا لگا دیتے ہیں مگر دیتے نہیں۔

100 بوری سے 5 بوری اور ہزار بوری سے 50 بوری عشر ہوا
کل 60000 ہزار بوری کا عشر 3 ہزار بوری گندم بنتا ہے
3500 روپے ایک بوری گندم کی قیمت ہے۔ 3 ہزار بوری کی قیمت ایک کروڑ روپے سے اوپر بنتی ہے۔
جس سے موضع غنڈی کا کوئی ایک بھی غریب و سفید پوش سال بھر کی گندم سے محروم نہیں رہ سکتا۔

بد قسمتی سے اس 3ہزار بوری میں سے میرے خیال میں 2 سو بوری گندم بھی عشر بڑی مشکل سے نکلتا ہوگا۔
جو چند گھر نکالتے ہیں وہ زیادہ تر مدارس میں چلا جاتا ہے۔

آئیں پنجاب کے تمام زمیندار بھائیوں کی توجہ محبت سے اس طرف دلائیں اور اپنے آس پاس ضرورت مندوں کے گھر خود اکٹھی کر کے گندم پہنچائیں۔ بس حکومتی امداد کافی نہیں ہے ہمیں اپنے حصے کا دیپ بھی جلانا ہے۔
میرے اعدادوشمار اندازے سے ہیں باقی آپ اپنا اندازہ کر سکتے ہیں یا اپنا حصہ تو ضرور نکال سکتے ہیں
اللّٰہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو اور آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائے ۔ دعا گو

Salute, Love and Respect.🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹I can't stop weeping and sharing.ہمارے ساتھ ایک نیا لڑکا بھرتی ہو کر آیا تھا اسے نہ جان...
18/04/2020

Salute, Love and Respect.
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

I can't stop weeping and sharing.

ہمارے ساتھ ایک نیا لڑکا بھرتی ہو کر آیا تھا اسے نہ جانے کیوں اتنا شوق تھا فوج میں آنے کا جنونی سا تھا پاگل
اور خوبصورت اتنا تھا کے لکھوں تو بھی لکھ نہ سکوں اس کی شوخ سی آنکھوں میں ایک عجیب سی دیوانگی ٹپکتی تھی اس کے سرخ گلابی ہونٹ کیوٹ سی ناک مسکرانے پہ ڈمپل اس کی خوبصورتی کی خوشبو تھے رنگ زیادہ گورا نہیں تھا لیکن کشش اس قدر تھی کے جیسے کوئی جنت سے آیا فرشتہ ہے
پہلے دن اس کے ساتھ جان پہچان ہوئی گپ شپ لگائی چونکہ میں میجر تھا اور وہ کیپٹن ۔کیپٹن دانش نام تھا اس کا
تو میں نے کہا کیپٹن کل سے آپ چارج سنبھال لیں گے آپ ابھی آرام کر لیں سفر سے تھک گئے ہوں گے
روب دار آواز میں مجھے سلیوٹ کیا او۔کے سر سلام کیا اور چلا گیا
اس کی آواز میں بھی بھی ایک عجیب سا کچھ تھا
دوسرے دن پریڈ گراونڈ میں سب سے تعارف کروایا گیا اس کا اخلاق ایسا تھا کے جیسے کسی بے جان کو بھی سانسیں بخش سکتا تھا کسی دشمن کو بھی سینے سے لگا سکتا تھا
چارج سنبھالتے ہی اسے کیمپ کی کچھ ذمہ داریاں دی گئیں
وہ اپنی ڈیوٹی ذمہ داری سے نبھاتا دن گزرتے گئے میں اس کے بہت قریب آتا گیا مجھے اس کی عادت ہونے لگی وہ اتنا اچھا تھا کے اس کی یونٹ کے سپاہی بھی اسے پسند کرتے دل سے اس کی عزت کرنے لگے
لیکن وہ کبھی کبھی بچوں جیسی شرارتیں بھی کیا کرتا تھا جو مجھے بہت بھاتی تھیں خیر وقت کے ساتھ ساتھ جان پہچان بڑھی اور ہم بہت اچھے دوست بن گئے
ایک دن باتوں باتوں میں پوچھا اس سے بتاو بھائی فیملی میں کون کون ہے کہنے لگا سر فیملی میں تو ماں ہے اور 3 بہنیں ہیں بابا جان ایک سال پہلے انتقال ہو گیا
میں نے کہا تم کو کیسے یہ فوج میں آنے کا شوق پیدا ہو گیا
تو کہنے لگا میری بہنوں کو شوق تھا کے ان کا بھائی فوجی بنے ورنہ میں اچھا بھلا ڈاکٹر بن رہا تھا
وقت گزرتا گیا ہماری دوستی اس قدر بڑھ گئی کے ہم کبھی کبھی ایک دوسرے کے گھر بھی چھٹی پہ جانے لگے
وہ اکثر نور جہاں کا گانا سنا کرتا تھا
اے پتر ہٹاںتے نئیں وکدے۔ کی لبھنی ایں وچ بازار کڑے
میں اسے کہتا تھا اتنا شوخ چنچل سا لڑکا اور یہ گانا سنتا ہے کہتا تھا کبھی یہ گانا وقت آنے پہ تم کو سمجھ آئے کبھی کبھی بہت عجیب عجیب باتیں کیا کرتا تھا جو میری سمجھ میں بلکل بھی نہیں آتی تھی
میری شادی تھی اس کو انوائٹ کیا اس کی ماں بہنیں سب میری شادی پہ آئے بہت اپنائیت تھی بہت انجوائےکیا ہم۔نے
میں نے اس کی ماں جی سے کہا آنٹی جان اب کیپٹن صاحب کے لیئے بھی کوئی لڑکی دیکھو اور اس کی بھی شادی کروا دو تو شادی کی بات پہ شرما سا جاتا تھا
3 سال ہو گئے تھے ہم ساتھ تھے اس کی بہن کی شادی ہو گئ نیا گھر لے لیا اس نے چھوٹی ایک بہن کو میڈیکل میں داخلہ کروایا ایک مکمل ذمہ دار سلجھاہوا انسان تھا
پھر وہ وقت بھی آگیا جس کا اس سے زیادہ مجھے انتظار تھا جناب کی شادی کا میں اسے بہت تنگ کرتا تھا مذاق کرتا اس کے جناب کیپٹن صاحب اب آپ کے اوپر ایک اور آفیسر آنے والی ہے شرمیلا سا تھا گھر گیا منگنی اور شادی کے دن طے ہوئے اس کے واپس آیا پوری یونٹ کو مٹھائی بانٹی سب کے ساتھ اتنا گھل مل چکا تھا کے جیسے وہ ہمارے جسم کا کوئی حصہ ہو
خیر جناب کی شادی کا وقت قریب آ پہنچا چھٹی کی درخواست دی چھٹی منظور ہوئی تو ان دنوں بارڈر پہ حالات کچھ ٹھیک نہیں تھے تو میں بارڈر پہ تھا وہ مجھے ملنے آیا سلیکٹ کیا اور کہنے لگا سر آج رات 9 بجے میں روانہ ہو رہا ہوں آپ بھی پرسوں پہنچ جانا شادی پہ میں نے مسکرا کر اس کی طرف دیکھا اور زور کے جھپی لگائی اور کہا جوان فکر نہ کرو میں پہنچ جاوں گا
باتیں ہو رہی تھی ہم میں اچانک سے مجھے وائرلیس پہ آواز آئی
سر کچھ دشمن فوجیوں نے اچانک سے حملہ کر دیا ہے اوور
میں نے بھی پوزیشن سنبھالتے ہوئے دانش سے کہا دانش تم جاو جلدی سے وہ رک گیا سر چلا جاتا ہوں ابھی ایک گھنٹہ ہے میری ڈیوٹی آف ہونے میں ذرا کچھ نیکی میں بھی کما لوں میں نے اسے کہا دانش تم جاو ہم دیکھ لیں گے لیکن کہاں سننے والا تھا
اس نے بندوق اٹھائی اور پوزیشن لے لی
اتنے میں ایک دوسرا میسج آیا کے تمام چھٹی جانے والوں کی چھٹی روک دی گئی ہے بارڈر پر حالات بہت سخت ہو گئے ہیں اوور
اتنے میں دھڑ دھڑ دھڑ گولیوں کی آوازیں گونجنے لگیں دشمنوں نے حملہ کر دیا تھا میں دانش اور ساتھ 4 سپاہی ہم پوزیشن لیئے دو گھنٹے تک لڑتے رہے گولیاں رکنےکا نام نہیں تھی لے رہی ہم کو اس مورچے سے دوسرے مورچے تک جانا تھا کیسے بھی کیوں کے ہمارا اسلحہ دوسرے مورچے میں تھا ہم 3 گھنٹے گزر گئی لڑتے ہوئے میں نے وائرلیس پہ بولنا شروع کیا ہمارے پاس گولیاں ختم ہو رہی ہیں ہم کو بیک اپ دیا جائے اوور
دانش کہنے لگا تم لوگ ایسا کرو ایک ایک کر کے وہاں جاو اس مورچے پہ میں یہاں ان کا دھیان لگاتا ہوں میں کہا نہیں دانش تم پاگل ہو گئے ہو میں یہاں دیکھتا ہوں تم سب جاو لیں نہیں وہ کہاں ماننے والا تھا خیر میں 4 سپاہیوں سے بولا میں اور دانش یہاں سنبھالتے ہیں تم لوگ وہاں مورچے پہ جاو ہم پوزیشن سنبھالے ہوئے تھے جیسے سپاہی مورچے کی طرف جانے لگے گولیوں کی بوچھاڑ نے ان کو چھلنی کر دیا جیسے دشمن کہیں بہت قریب آ پہنچا تھا دانش ہمارے پاس اب گولیاں بھی کم ہیں اور وقت بھی میں چلا کر بولا اگر وہ لوگ ریڈ لائن کراس کر گئے تو پاس والے گاوں میں بڑی تباہی مچ جائے گی ہم کو کچھ بھی سمجھ نہیں آ رہا تھا میں لگاتار وائرلیس پہ بولتا رہا ہمیں بیک اب دیا جائے اوور لیکن ہماری ٹیم کو پہنچنے میں 15 منٹ لگنے تھے اور وقت ہمارے پاس صرف 7۔۔8 منٹ تھا دانش نے اچانک سے مجھے سینے سے لگایا اور کہنے لگا سر وقت آ گیا ہے کے اب اس وطن پہ قربان ہونے کا میں نے کہا دانش پاگل ہو ہم ان کو روک سکتے ہیں انتظار کرو لیکن دانش بولا نہیں سر اگر نہ روک سکے تو گاوں میں آنے والی تباہی ہم کو کبھی معاف نہیں کرے گی اس نے گرنیٹ اپنے جسم سے باندھا اور بولا میں شہید ہو جاوں تو مجھے دشمن کے حوالے نہ چھوڑنا میری میت کو ان سے واپس لے کے اچھا سے دفن کرنا
میں اس کی باتوں پہ رو رہا تھا میں کیا کرتا میرا دل چاہ رہا تھا میں ایسا کرتا لیکن فوج کے کچھ قانون تھے اور وہ بھی ضد پہ تھا وقت بھی کم تھا مجھے وصیت کر رہا تھا میری ماں کو سنبھالنا میری بہن کاکہنا ڈاکٹر بن جاو تو میری قبر پہ ضرور آنا میری ماں کو کہنا شادی کے ارمان جو تھے مجھے اس کے لیئے معاف کر دے جنت میں حوروں کے ساتھ ماں کا انتظار کروں گا انشاءاللہ
اپنا موبائل مجھے دے کر کہنے لگا میری ماں میرا انتظار کر رہی ہے میں نے کہا تھا 10 بجے پہنچ جاوں گا وہ 10 بجے نہ پہنچنے پہ کال کرے گی بات کر لینا یہ کہہ کر وہ الوداع ہوا مجھے زور سے سینے سے لگایا اور نعرہ تکبیر اللہ اکبر کی صدا بلند کی اور دشمن کی طرف چل دیا ہم فوجیوں کی زندگیاں چند لمحوں کی مہمان ہوتی ہیں ہم کہاں کب دنیا چھوڑ جائیں ایک لمحے کی خبر نہیں وہ میری آنکھوں کے سامنے جا رہا تھا اور میں چیخ چیخ کر رو رہا تھا پرسوں اس کی شادی تھی بہنیں ماں دلہن سب انتظار میں تھے کے کیپٹن دانش گھر آرہا ہے اور یہاں خدا کچھ اور پلان کر چکا تھا وہ دیکھتے ہی دیکھتے ان کے پاس پہنچ کر زور دار دھماکہ ہوا اور دشمن کو جہنم واصل کر دیا اس کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے ادھر وہ شہید ہوا ادھر اس کی ماں کا فون آیا یہاں رنگ ٹون لگی ہوئی تھی
اے پتر ہٹاں تے نہیں وکدے۔کی لبھنی ایں وچ بازار کڑے

اے دین اے میرے داتا دی ۔نا ایویں ٹکراں مار کڑے

میرا ضبط ٹوٹا میں چیخ چیخ کر رونے لگا ایک حسین فرشتہ ملک پہ قربان ہو گیا میں نے سلیوٹ کیا اتنے میں ٹیم پہنچ چکی تھی دشمن بھی کچھ بھاگ ملے تھے مشن کامیاب رہا
ہم فوجی پرائےہوتے ہیں ہم سے نفرت نہ کیا کرو کیا پتہ کس گلی میں ہماری زندگی کی شام ہو جائے
کیپٹن دانش جیسے نوجوان اپنی زندگی کی پرواہ کیئے بنا موت کو چوم لیتے ہیں خدا نصیب والوں کو یہ درجہ دیتا ہے

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ ‎si|poعاشق علی ساوتھ زون جوکہ 15.04.2020 کو نائیٹ ڈیوٹی میں ایک روڈ یوزر کی h...
18/04/2020

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ ‎si|poعاشق علی ساوتھ زون جوکہ 15.04.2020 کو نائیٹ ڈیوٹی میں ایک روڈ یوزر کی helpکرتے ھوۓ ایک تیزرفتار ٹریلر نے ہٹ کیا تھا شدید زخمی ھوۓتھے آج جام شہادت نوش کر کے خالق حقیقی سے جا ملے۔اللّہ جنت الفردوس نصیب کریں آمین

Address

Motorway Police Training College

987642

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923054060800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ROAD Safety Awareness posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to ROAD Safety Awareness:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram