Rescue 1122 Shigar

Rescue 1122 Shigar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rescue 1122 Shigar, Emergency Room, Rescue 1122 shigar near SP house shigar, Shigar.

ریسکیو 1122 شگر | خدمت، تحفظ، اعتماد
ہم ہیں آپ کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں۔
حادثات، آفات یا طبی ایمرجنسی ریسکیو 1122 شگر ہمیشہ الرٹ، ہمیشہ تیار۔
انسانیت کی خدمت ہمارا مشن، آپ کی جان و مال کا تحفظ ہمارا وعدہ۔
ہمیں فالو کریں اور باخبر رہیں!

پریس ریلیز📅 تاریخ: 26 فروری 2026🕓 وقت: شام 3:44 بجے📍 مقام: سرفرنگہ،  ضلع شگرآج شام 3:44 بجے ریسکیو 1122 شگر کو اطلاع موص...
26/02/2026

پریس ریلیز
📅 تاریخ: 26 فروری 2026
🕓 وقت: شام 3:44 بجے
📍 مقام: سرفرنگہ، ضلع شگر
آج شام 3:44 بجے ریسکیو 1122 شگر کو اطلاع موصول ہوئی کہ سرفرنگہ کے مقام پر ایک شخص کی نعش موجود ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی لائف سیونگ ایمبولینس اور تربیت یافتہ عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی مکمل کی اور نعش کو اپنی تحویل میں لے کر مزید ضابطہ کاروائی کے لیے آر ایچ سی شگر منتقل کر دیا۔
متوفی کی شناخت آخون مھدی ساکن چورکہ شگر کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ کی مزید تفتیش متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری ہے۔
میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 شگر

‏تمام عالم اسلام کو رمضان المبارک کی رحمتیں، نعمتیں اور برکتیں مبارک‏⁦‪ ‬⁩
18/02/2026

‏تمام عالم اسلام کو رمضان المبارک کی رحمتیں، نعمتیں اور برکتیں مبارک
‏⁦‪ ‬⁩

پریس ریلیز:- آج مورخہ 9 فروری بروز پیر صبح 8:08 بجے کنٹرول روم ریسکیو 1122 شگر کو تھیسل شگر میں ایک رہائشی گھر میں گھاس ...
09/02/2026

پریس ریلیز:-
آج مورخہ 9 فروری بروز پیر صبح 8:08 بجے کنٹرول روم ریسکیو 1122 شگر کو تھیسل شگر میں ایک رہائشی گھر میں گھاس اور بھوسے کو آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔
اس اطلاع کے ساتھ ہی ریسکیو 1122 شگر کا فائر عملہ فوراً ہی حرکت میں آیا اور برق رفتاری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچا۔ خوش قسمتی سے اہل علاقہ نے آگ پر گروتھ سٹیج میں قابو پا لیا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے کولنگ کے عمل میں حصہ لیا اور گھاس پھوس کو محفوظ مقام پر منتقل کروایا۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے ریسکیو 1122 شگر کا شکریہ ادا کیا۔
میڈیا سیل ریسکیو 1122 شگر

ریسکیو 1122 شگراسلام آباد میں ہونے والے افسوسناک دھماکے میں شہید ہونے والے، ضلع شگر کے گاؤں الچوری سے تعلق رکھنے والے شہ...
08/02/2026

ریسکیو 1122 شگر
اسلام آباد میں ہونے والے افسوسناک دھماکے میں شہید ہونے والے، ضلع شگر کے گاؤں الچوری سے تعلق رکھنے والے شہید معراج ناصر کے جسدِ خاکی کو سکردو جامع مسجد میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد ریسکیو 1122 شگر کی ایمبولینس کے ذریعے نہایت باعزت اور منظم انداز میں سکردو سے شگر (الچوری) ان کے آبائی علاقے منتقل کیا گیا۔
میڈیا سیل
ریسکیو 1122 شگر

پریس ریلیز:- گزشتہ ہفتے شگر پڑی کے قریب الٹنے والی نیٹکو ٹرک کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔ آج ری...
06/02/2026

پریس ریلیز:-
گزشتہ ہفتے شگر پڑی کے قریب الٹنے والی نیٹکو ٹرک کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔ آج ریسکیو 1122 شگر اور ریسکیو 1122 سکردو نے مشترکہ ریسکیو آپریشن کر کے اس ٹرک کو روڈ کے باہر کھڑا کیا اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا۔
میڈیا سیل ریسکیو 1122 شگر

پریس ریلیزشگر: یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے منعقدہ تقریب اور ریلی کے دوران ریسکیو 1122 شگر...
05/02/2026

پریس ریلیز
شگر: یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے منعقدہ تقریب اور ریلی کے دوران ریسکیو 1122 شگر کی جانب سے شرکاء کو مؤثر میڈیکل کوریج فراہم کی گئی۔
اس موقع پر ریسکیو 1122 شگر کی تربیت یافتہ میڈیکل ٹیمیں، ایمبولینسز اور فرسٹ ایڈ اسٹاف ریلی کے دوران تعینات رہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔ ریسکیو اہلکاروں نے مکمل الرٹ رہتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں۔
میڈیا سیل ریسکیو 1122 شگر

*پریس ریلیز:-**شب برات ڈیوٹی*ریسکیو 1122 شگر کے اہلکار شب برات کے موقع پر شام 6 بجے سے ساڑھے سات بجے تک فائر وہیکل اور ا...
03/02/2026

*پریس ریلیز:-*
*شب برات ڈیوٹی*
ریسکیو 1122 شگر کے اہلکار شب برات کے موقع پر شام 6 بجے سے ساڑھے سات بجے تک فائر وہیکل اور ایمبولینس کے ہمراہ حسینی چوک شگر پر تعینات رہے اور کسی بھی ممکنہ فائر ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر چوکس رہے۔
الحمدللہ! اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
*میڈیا سیل ریسکیو 1122 شگر*

شبِ برات کے وقت آگ لگنے کے واقعات اور احتیاطی تدابیرریسکیو 1122 شِگرشبِ برات پر بعض علاقوں میں آتش بازی، موم بتیوں کے بے...
03/02/2026

شبِ برات کے وقت آگ لگنے کے واقعات اور احتیاطی تدابیر
ریسکیو 1122 شِگر
شبِ برات پر بعض علاقوں میں آتش بازی، موم بتیوں کے بے احتیاط استعمال اور لاپرواہی کے باعث آگ لگنے کے افسوسناک واقعات پیش آتے ہیں، جن سے قیمتی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچتا ہے۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ درج ذیل احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
🔥 آگ لگنے کے عام اسباب
پٹاخے، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی
گھروں یا مساجد میں جلتی موم بتیاں بغیر نگرانی چھوڑ دینا
بجلی کے خراب، ننگے یا اوورلوڈ وائرز
بچوں کا ماچس یا آتش گیر اشیاء سے کھیلنا
تنگ گلیوں اور آبادی میں آتش بازی، جہاں آگ تیزی سے پھیل سکتی ہے
⚠️ احتیاطی تدابیر
آتش بازی سے مکمل پرہیز کریں
پٹاخے، راکٹ اور کسی بھی قسم کی آتش بازی نہ کریں۔
بچوں کو آتش گیر اشیاء سے سختی سے دور رکھیں۔
گھروں میں احتیاط
موم بتی یا چراغ جلانا ہو تو ہمہ وقت نگرانی کریں، سوتے وقت لازمی بجھا دیں۔
موم بتی کو پردوں، قالین اور کاغذی اشیاء سے دور رکھیں۔
بجلی کے خراب پلگ، سوئچ اور وائر فوراً درست کروائیں۔
مساجد اور عوامی مقامات
ہنگامی راستے (Emergency Exits) ہر وقت کھلے رکھیں۔
آگ بجھانے کا آلہ (Fire Extinguisher) دستیاب رکھیں۔
رضاکار نظم و ضبط اور ہجوم کنٹرول میں مدد کریں۔
🚨 ہنگامی صورتِ حال میں
فوراً بجلی اور گیس کی سپلائی بند کریں۔
فوری طور پر ریسکیو 1122 یا فائر بریگیڈ کو اطلاع دیں۔
گھبراہٹ سے بچیں اور محفوظ راستے سے باہر نکلیں۔
ریسکیو 1122 شِگر
آپ کی حفاظت، ہماری ذمہ داری

*پریس ریلیز* آج مورخہ یکم فروری، بروز اتوار، صبح 10 بجے ریسکیو 1122 شگر کے عملے نے ریسکیو کرین کی مدد سے گزشتہ شام پیش آ...
01/02/2026

*پریس ریلیز*
آج مورخہ یکم فروری، بروز اتوار، صبح 10 بجے ریسکیو 1122 شگر کے عملے نے ریسکیو کرین کی مدد سے گزشتہ شام پیش آنے والے روڈ ٹریفک حادثے میں متاثرہ وِٹز کار کو کامیابی سے کوریکور کر لیا۔ بعد ازاں گاڑی کو شگر تھانے منتقل کر دیا گیا۔
*میڈیا سیل ریسکیو 1122 شگر*

پریس ریلیزتاریخ: 31 جنوری 2026وقت: 5:55 شامعنوان: شگر لمسہ میں سڑک حادثہ، تین سرکاری ملازمین جاں بحقشگر – آج 31 جنوری 20...
31/01/2026

پریس ریلیز
تاریخ: 31 جنوری 2026
وقت: 5:55 شام
عنوان: شگر لمسہ میں سڑک حادثہ، تین سرکاری ملازمین جاں بحق
شگر – آج 31 جنوری 2026 کو ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جب ایک وٹز کار، جس میں شگر سے تعلق رکھنے والے تین سرکاری ملازمین سوار تھے، اسکردو سے شگر آتے ہوئے لمسہ پڑی کے مقام پر پھسلن کی وجہ سے گہری کھائی میں گر گئی۔ یہ اطلاع ریسکیو 1122 کو شام 5:55 بجے موصول ہوئی۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر مقامی کمیونٹی اور ریسکیو CERT ٹیم کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔دو زخمی شخص کو کمیونٹی نے رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) شگر منتقل کیا گیا تھا،جبکہ ایک کو ریسکیو شگر کی ٹیم نے RHC منتقل کیا گیا بعد ازاں ایک ڈیتھ باڈی کو ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 ایمبولینس کے ذریعے انکے آبائی گاؤں چھورکاہ پہنچا دیا،

جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محکمہ مال کے پٹواری کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
محمد کاظم ولد ۔نزیر( رہائشی چورکاہ)
شرافت حسین (ولد محمد علی، رہائشی مراپی)
محمد اسلم (ولد شکور، رہائشی مراپی)
یہ المناک حادثہ مقامی کمیونٹی اور سرکاری محکمے کے لیے ایک صدمہ ہے۔ ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 شگر مرحومین کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
میڈیا سیل ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 شگر

28/01/2026

Rescue 1122 has completed the recovery operation at Pari Shigar.

پریس ریلیزتاریخ: 28 جنوری 2026مقام: شگر، گلگت بلتستانریسکیو 1122 شگر اور سکردو کا مشترکہ ریسکیو آپریشنشگر: 26 جنوری کو ش...
28/01/2026

پریس ریلیز
تاریخ: 28 جنوری 2026
مقام: شگر، گلگت بلتستان
ریسکیو 1122 شگر اور سکردو کا مشترکہ ریسکیو آپریشن
شگر: 26 جنوری کو شام 5:15 بجے پڑی شگر کے مقام پر گندم سے بھرا ہوا ایک 10 ویلر ٹرک حادثے کا شکار ہو کر الٹ گیا تھا ۔ ریسکیو 1122 شگر اور ریسکیو 1122 سکردو کی مشترکہ ٹیمیوں نے جاۓ وقوعہ سے ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت، اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 ویلر گاڑی کو بحفاظت سڑک سے ہٹا کر سیدھا کھڑا کیا اور متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو 1122 عوام الناس سے اپیل کرتا ہے کہ دورانِ سفر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور تیز رفتاری سے گریز کریں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 شگر

Address

Rescue 1122 Shigar Near SP House Shigar
Shigar
16300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue 1122 Shigar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category