
27/01/2025
شبِ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
آج ہمارے گاؤں جھلکی، سیالکوٹ میں شبِ معراج مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بابرکت محفل کا انعقاد ہوا۔ یہ نورانی محفل زیر صدارت قبلہ مفتی خادم حسین خادم قادری صاحب منعقد ہوئی۔ خصوصی خطاب فاضل بھیرہ شریف جناب علامہ طیب قادری نوشاہی صاحب نے فرمایا، جبکہ خصوصی دعا قبلہ پیر صوفی منظور علی نقشبندی صاحب نے فرمائی۔
محفل کی رونق کو مزید بڑھاتے ہوئے نعت خوانی کی سعادت اللہ کے فضل سے مجھے، ایک گنہگار کو نصیب ہوئی۔ تمام بیانات قرآن و سنت کی روشنی میں کیے گئے اور ایمان کو تازگی بخشی۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ وہ شبِ معراج مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے تمام امتِ مسلمہ کی پریشانیاں دور فرمائے، ہماری مغفرت فرمائے اور ہمیں دینِ اسلام پر مضبوطی سے چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔