03/09/2024
اسکیلنگ کے بعد بھی دانتوں کا پیلا ہونا یا خراب ہونا:
ایسی صورتوں میں، plaque جمع ہونے کی وجہ یہ ہو سکتی ہے:
• برش کرنے کی غلط تکنیک۔
• دن میں صرف ایک بار برش کرنا۔
• آپ کے دانتوں کا malaligned ہونا۔
• آپ کے دانتوں کی crowding (دانتوں کے درمیان ناکافی جگہ کی وجہ سے)۔
• اگر آپ کے پاس کوئی مصنوعی دانت ہیں (crown، bridge، removable appliances)۔
• اگر آپ orthodontic علاج سے گزر رہے ہیں (wire braces )۔
دانتوں کا سکیلنگ وہ طریقہ کار ہے جو plaque اور calculus کو ہٹاتا ہے۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ deposits دوبارہ واپس نہیں آئیں گے۔ plaque اور calculus کو روکنے کے لیے اسکیلنگ کے بعد continuous oral hygiene maintenance لازمی ہے۔ اس لیے اسکیلنگ پیسے کا ضیاع نہیں ہے، یہ دانتوں اور مسوڑھوں کو انفیکشن سے بچانے کے لیے ایک investment ہے اور اس طرح دانتوں کی life میں اضافہ ہوتا ہے۔ لہذا اس مسئلے کا مستقل حل oral hygie کو برقرار رکھنے کے لیے ان اقدامات پر عمل کرنا ہے :
• ٹوتھ پیسٹ سے برش کریں اور دن میں دو بار برش کریں۔ ٹوتھ برش کے head کو اس طرح سے angulate کیا جائے کہ وہ تمام دانتوں اور دانتوں کے اندرونی اور پوشیدہ حصوں تک پہنچ جائے۔
• ایک اینٹی بیکٹیریل ماؤتھ واش صرف اس وقت کے لیے استعمال کریں جس کے لیے دانتوں کے ڈاکٹر نے تجویز کیا ہے۔ کیونکہ ماؤتھ واش کا طویل مدتی استعمال خود ہی دانتوں پر داغ ڈالنے کا سبب بنے گا۔
• ہر کھانے کے فوراً بعد اپنے منہ کو اچھی طرح دھو لیں۔
• اگر آپ wire braces یا prosthesis پہنے ہوئے ہیں، تو دانتوں کو اچھی طرح صاف کرنے کے لیے مخصوص دانتوں کے برش (آرتھوڈانٹک ٹوتھ برش) کا استعمال کریں۔
• دانتوں کے درمیان خالی جگہوں کو صاف کرنے کے لیے انٹرڈینٹل ٹوتھ برش کا استعمال کریں۔
• ہر 6 ماہ میں ایک بار دانتوں کے ڈاکٹر سے ملیں اور اگر ضروری ہو تو اسکیلنگ کرویں
ارشد حسین ملک