31/12/2022
گردن ، کندھوں ، کمر او رجوڑوں میں درد کے علاج کے لیے بھی فزیوتھراپی کا سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ بعض اوقات تکلیف ہڈیوں یا جوڑوں میں کسی نس کے دب جانے کے باعث ہوتی ہے، ایسی تکلیف میں جسم کا کوئی حصہ خاص کر بازو یا ٹانگ سن رہتا ہے ، سوئیاں چبھتی محسوس ہوتی ہیں،جسم بے جان محسوس ہوتا ہے اور درد ہوتا ہے ، ایسے میں شدید درد میں کمی کے لیے دوا دینے کے بعد فزیو تھراپی شروع کی جاتی ہے ، فروزن شولڈر، شیاٹیکا، گھٹنوں کے درد، گردن کے درد اور لقوہ میں بھی فزیو تھراپی سے درد میں کمی واقع ہوتی ہے۔
مختلف ادویات درد کو ختم کرنے کے لیے نہ صرف گردوں کو نقصان پہنچانتی ہے بلکہ بلڈ پریشر بڑھانے کی بھی وجہ بنتی ہے اور ان سب کے بعد درد دوبارہ واپس آجاتی ہے اس لیے سب سے موثر اور مفید طریقہ ان درد سے چھٹکارے کے لیے فزیو تھراپی ہے