Doctors Of Sialkot

Doctors Of Sialkot surgery � One stop for academic, social and career related issues faced by young doctors.

🌟 سیالکوٹ کے فخر، دکٹر عدنان مہیدین – جدید آرتھوپیڈک سرجری میں ایک نمایاں نام! 🌟دکٹر عدنان مہیدین، سیالکوٹ کے پہلے اسپور...
01/09/2025

🌟 سیالکوٹ کے فخر، دکٹر عدنان مہیدین – جدید آرتھوپیڈک سرجری میں ایک نمایاں نام! 🌟
دکٹر عدنان مہیدین، سیالکوٹ کے پہلے اسپورٹس سرجن ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں جنہوں نے اسپورٹس انجریز کا جدید طریقے سے علاج متعارف کرایا۔ کیمرے (آرتھروسکوپی) کی مدد سے پتھوں کی مرمت اور جوڑوں کا علاج اب سیالکوٹ میں عالمی معیار کے مطابق دستیاب ہے۔
۔
🚨 سیالکوٹ میں صرف ڈاکٹر عدنان مہیدین ہی وہ سرجن ہیں جو 24 گھنٹے ایمرجنسی فریکچر سروس فراہم کر رہے ہیں۔
🛡️ دکٹر صاحب علاج کے ساتھ ساتھ لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے پریوینشن (احتیاطی تدابیر) پر بھی بھرپور کام کر رہے ہیں، تاکہ سیالکوٹ کے شہری بہتر لائف اسٹائل اور متوازن غذا کی طرف راغب ہوں۔

جاتے ہوئے وہ ہاتھ ملا کر نہیں گیا،یہ بھی نہیں بتایا کہ کیوں گیا۔آج جنت مکانی ڈاکٹر محمد جنید (سابق ایم ایس تحصیل ہیڈ کوا...
31/08/2025

جاتے ہوئے وہ ہاتھ ملا کر نہیں گیا،
یہ بھی نہیں بتایا کہ کیوں گیا۔

آج جنت مکانی ڈاکٹر محمد جنید (سابق ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور) کی پہلی برسی ہے۔
ایک سال گزر گیا مگر اس کی جدائی کا دکھ آج بھی ہر دل پر تازہ ہے۔
یوں لگتا ہے جیسے آسمان بھی آج آنسو بہا رہا ہے۔

بارش تو چھت کے کُھلے حصوں پر برستی ہے،
مگر غم وہ ساون ہے جو دل کے کمروں میں ٹپکتا ہے۔

ڈاکٹر محمد جنید دنیاوی لحاظ سے ایک بہترین جنرل فزیشن تھا مگر روحانی طور پر وہ ایک بہت بڑا انسان تھا۔
مضبوط، خود دار، انا پرست، سپورٹس مین، اور حوصلہ مند۔
لیکن حالات کا جبر اور زمانے کی تلخیاں اُس دلیر انسان کو اندر سے توڑ گئیں۔

اس کے راستے میں کانٹے بچھائے گئے، مگر اُس نے پلکوں سے چُنے۔
اس کے کام میں بار بار مداخلت ہوئی، مگر اُس نے صبر کیا۔
جب برداشت سے باہر ہوگیا تو سرکاری نوکری سے استعفا دے دیا۔
دوست اسے سمجھاتے کہ واپس چلو، صلح کرلو، مگر وہ مسکرا کر کہتا:
“یار، نوکری اپنے بس کا روگ نہیں۔ اپنا کلینک ہی بہتر ہے، یہاں کوئی رعب جھاڑنے والا تو نہیں۔”

میں نے خود اسے کئی بار تحصیل پسرور کا بہترین ڈاکٹر قرار دیا۔
وہ بار بار یہی کہتا:
“جب میں نے کبھی ایک پائی بھی غیر قانونی نہیں کھائی،
کبھی جعلی میڈیکو لیگل نہیں بنایا،
ہمیشہ اپنی ہمت سے بڑھ کر مریضوں کا علاج کیا،
تو پھر میرے کام میں مداخلت کیوں؟”

پھر ایک لمحے کو رُکتا، مٹھیاں بھینچ کر آنکھوں میں نمی لیے کہتا:
امیرِ شہر کی مجھ سے فقط اتنی لڑائی ہے
جنہیں جُھکنا نہیں آتا، مَیں وہ سر بناتا یوں

وہ نہیں جھکا، مگر اندر سے ٹوٹ گیا،
اور ہم سب سے روٹھ گیا۔
وہ اس جہان کا تھا ہی نہیں،
وہ تو جنت کا مکین تھا،
اور اپنے اصل مسکن کی طرف لوٹ گیا۔

30 اگست 2024 کی رات اُس کا جسم زمین کی گود میں سو گیا،
اور اُس کی روح فلک کی بلندیوں میں جا بسی۔

جانے والے نے وقتِ رخصت کچھ اس نظر سے پلٹ کے دیکھا،
جیسے کہہ رہا ہو:
“اپنے گھر کا، اپنے لوگوں کا خیال رکھنا۔”

Ibne adam ki khoobsoorat tehrir

ڈاکٹرز کو اکثر ہیرو سمجھا جاتا ہے، لیکن ایسے لمحات یاد دلاتے ہیں کہ وہ بھی انسان ہیں۔ ایک 19 سالہ مریض کے انتقال کے بعد ...
30/08/2025

ڈاکٹرز کو اکثر ہیرو سمجھا جاتا ہے، لیکن ایسے لمحات یاد دلاتے ہیں کہ وہ بھی انسان ہیں۔ ایک 19 سالہ مریض کے انتقال کے بعد یہ ڈاکٹر باہر آیا، غم کے بوجھ تلے دب گیا۔ ایک پیرا میڈک نے یہ درد بھرا لمحہ قید کیا جب وہ گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اس دکھ کو سہنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایمرجنسی میڈیسن کی تیز رفتار دنیا میں غم منانے کا وقت نہیں ملتا، لیکن درد بہرحال حقیقت ہوتا ہے۔

چند ہی منٹ بعد اُس نے خود کو سنبھالا، گہری سانس لی اور دوبارہ اندر چلا گیا — اگلی جان بچانے کے لیے تیار۔ یہ طاقتور منظر اُس جذباتی بوجھ کی عکاسی کرتا ہے جو ڈاکٹرز روزانہ اٹھاتے ہیں۔ وہ زندگی اور موت کے فیصلے اپنے کندھوں پر ڈھوتے ہیں، لیکن پھر بھی آگے بڑھتے ہیں کیونکہ اگلے مریض کو اُن کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ کام کرنے کے لیے کتنی ہمت درکار ہوتی ہے۔

28/08/2025

If you analyse what the nation is facing is the displeasure of Almighty.unthinkable floods and the aftermath.Very precious loss of life and material damage.We have as a nation failed to plan anything to combat these floods.Some dams should have been planned longtime ago.we are masters of politicising even the technical and scientific solutions.Perhaps we have faltered in providing justice to people.The whole nation needs to prostrate and bow down and beg for mercy.Do away with all the injustices at every level otherwise writing is on the wall.Let’s do do everything within our capacity and power to help the destitutes and affected of these floods.

(شاعر نامعلوم) مال، مویشی، ڈنگر رُڑ گئےکُھرلی، کھونٹے، چھپر رُڑ گئےٹُٹ گئے کاواں، چڑیاں دے گھرٹاہلی، بیری، کِکر رُڑ گئےپ...
28/08/2025

(شاعر نامعلوم)
مال، مویشی، ڈنگر رُڑ گئے
کُھرلی، کھونٹے، چھپر رُڑ گئے

ٹُٹ گئے کاواں، چڑیاں دے گھر
ٹاہلی، بیری، کِکر رُڑ گئے

پنڈ دی وڈی مسجد ڈیہہ گئی
دریاں، پارے، منبر رُڑ گئے

دھی رانی دے ویاہ لئی سانبھے
بالن، بکسے، بستر رُڑ گئے

کی دساں نقصان دی قیمت
ہیریاں ورگے پُتر رُڑ گئے

28/08/2025

بڈیانہ کی تازہ ترین صورت حال

28/08/2025

دعاؤں کی اپیل ۔ سلطان ہسپتال پانی میں ڈھوب گیا ۔

سی سی ڈی پولیس کی ایک اور کاروائی  کالج کی لڑکیوں کو درمیان والی انگلی سے گندے اشارے کرنے والا نوجوان اپنے ہی دوستوں  کی...
28/08/2025

سی سی ڈی پولیس کی ایک اور کاروائی کالج کی لڑکیوں کو درمیان والی انگلی سے گندے اشارے کرنے والا نوجوان اپنے ہی دوستوں کی فائرنگ سے درمیان والی انگلی پر فائر لگنے سے زخمی ہوگیا

27/08/2025

“بھارت نے سیلاب سے متعلق 2 بار اطلاع دی، حالیہ سیلاب کو بھارتی آبی جارحیت نہیں کہہ سکتا،” وزیر دفاع خواجہ آصف

27/08/2025

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر سے آنے والے تین نالے سیالکوٹ سے گزرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز شہر میں انتہائی خطرناک صورتحال رہی۔سیالکوٹ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں نالے ابھی بھی بلند سطح پر ہیں اور بعض مقامات پر پانی نالوں سے باہر آ کر علاقوں میں داخل ہو چکا ہے۔ شہر کے سو سے زائد علاقوں میں ایک منزلہ تک پانی پہنچ چکا ہے جس کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہوا ہے

27/08/2025

‏افسوسناک خبر: دریائے چناب کا شہباز پور کے مقام پر بند ٹوٹ گیا، پانی آبادیوں میں داخل ،سیلابی پانی میں 3 بچے ڈوب گئے، 2 جاں بحق، ایک کو بچا لیا گیا۔۔!!

Address

Sialkot

Telephone

+923328399142

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Doctors Of Sialkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Doctors Of Sialkot:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category