UNANI Dawakhana

UNANI Dawakhana HERBAL MEDICINES

🌿 🔥 “مفصلی جوڑوں کے درد اور گھٹنوں کی رطوبت بحالی کے لیےنسخہ (Complete Formula)”ھو الشافی 🧪 اجزاء:سورنجان شیریں — 25 گرا...
07/04/2026

🌿 🔥 “مفصلی جوڑوں کے درد اور گھٹنوں کی رطوبت بحالی کے لیےنسخہ (Complete Formula)”
ھو الشافی
🧪 اجزاء:
سورنجان شیریں — 25 گرام
اسگند ناگوری — 50 گرام
سفید موسلی — 50 گرام
بہمن سفید — 25 گرام
تخم خرفہ — 25 گرام
السی — 50 گرام
مغز بادام — 50 گرام
پھول مھکانہ-- 50 گرام
خشک سنگھاڑا --50 گرام
ستاور-- 50 گرام
⚙️ تیاری:
تمام ادویات کو الگ الگ صاف کر کے باریک پیس لیں
پھر سب کو اچھی طرح مکس کریں
شیشے کے جار میں محفوظ کریں
🥄 طریقہ استعمال:
1 چمچ صبح نہار منہ دودھ کے ساتھ
1 چمچ رات سونے سے پہلے
⏳ کم از کم 6–8 ہفتے استعمال کریں
دواخانہ کے تیار کردہ نسخہ حاصل کرنے کے لیے ان نمبر پر رابطہ کریں پورے پاکستان میں ڈلیوری دستیاب ہے
حکیم سید لقمان مہدی گولڈ میڈلسٹ
یونانی دواخانہ بلا نوالا
رابطہ نمبر
03338628474





























31/03/2026

Celebrating my 2nd year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

جادو اثر جڑی بوٹی افتیمون/آکاش بیلگنٹھیا کی وجہ سے جوڑوں کا پتھرا جانا یا جوڑوں کی حرکت کا ختم ہوجاناگنٹھیا کی ابتداء سر...
31/03/2026

جادو اثر جڑی بوٹی افتیمون/آکاش بیل

گنٹھیا کی وجہ سے جوڑوں کا پتھرا جانا یا جوڑوں کی حرکت کا ختم ہوجانا

گنٹھیا کی ابتداء سردی خشکی سے ہوتی ہے اگر بر وقت علاج نہ کیا جائے تو یہ بڑھتا ہی چلا جاتا ہے یوں گنٹھیا 3 مراحل میں سے ہوتا ہوا بالآخر خشکی سردی میں تبدیل ہوجاتا ہے خشکی سردی کی حالت میں پورے جسم کے جوڑوں کو جکڑ کر تمام جوڑوں کی حرکت کو ساکن کردیتا ہے اس کی بنیادی وجہ قبض ہے
یہاں پر ہم شیخ الرئيس بوعلی سینا رحمۃاللہ کے قول کا حوالہ پیش کرتے ہیں
شیخ الرئيس بوعلی سینا رحمۃاللہ کا قول ہے
القبض ام الامراض
یعنی قبض بیماریوں کی ماں ہے
مزید تفصیل ملاحظہ فرمائیں
جوڑوں کے درد کی اقسام یاد رکھیں جوڑوں کا درد کسی بھی سبب سے ہو جوڑوں میں کوئی مواد رکنے سے ہی پیدا ہوا کرتا ہے تشخیص صرف یہ کرنی ہے کہ کونسا مواد رکا ہوا ہے
جوڑوں میں 3 اقسام کے مواد رکا کرتے ہیں

1 جوڑوں میں ہوا یا ریاح رکتی ہیں ان کے رکنے سے جو درد پیدا ہوتا ہے اسے ریاحی درد کہتے ہیں اس کی نشانی یہ ہے کہ درد اپنی جگہ مسلسل تبدیل کرتا رہتا ہے

2 جوڑوں میں پانی یا رطوبت رکتی ہیں ان کے رکنے سے جو درد پیدا ہوتا ہے وہ سوزشی درد کہلاتا ہے کیونکہ رطوبات کے جمع ہوجانے سے جوڑوں پر ورم اور سوزش آجاتی ہے ایک ہی جگہ مسلسل درد ہوگا سوزش والے مقام کو دبانے سے گڑھا بن جائے گا

3 جوڑوں میں کوئی بیرونی مواد نہیں رکتا لیکن ان میں موجود پہلے والا مواد یعنی لیسدار رطوبت مادہ جم کر سخت ہو جاتا ہے جس سے جوڑ بھی سخت ہو جاتے ہیں شدید درد کرنے لگتے ہیں ان پر سوزش نہیں ہوگی صرف جوڑ کے اوپر معمولی ابھار ہوگا مقام کی جلد چمکیلی ہوگی
مزید علامات اگر مادہ جم گیا ہوگا تو اس میں حرکت تقریبا ختم ہوجاتی ہے اسی حالت کو جوڑوں کا پتھرا جانا کہتے ہیں

تفصیل سوداء
سوداء
سوداء کے لغوی معنی سیاہ رنگ کے ہیں چونکہ اس خلط کا رنگ سیاہ ہوتا ہے اس لئے اسے سودا کے نام سے جانا جاتا ہے
ذائقہ کے حوالہ سے یہ کسیلا یا ترش جانا جاتا ہے

مزاج سوداء
مزاج اس کا سرد خشک ہوتا ہے
بعض اطباء کرام کے مطابق اس کا مزاج خشک سرد ہے جو کہ علمی وعقلی کسوٹی پر پورا نہیں اترتا
خلط کی مختصر تعریف ہے کہ تر بہنے والی رطوبت
سرد خشک کا مطلب ہے کہ سردی لگ بھگ تین حصہ اور خشکی ایک حصہ اس نسبت تناسب کی حامل چیز میں بہنے کی صلاحیت ہو گی جو کہ خلط کی تعریف پر پورا اترتی ہے اگر اسے خشک سرد مان لیا جائے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس میں خشکی تین حصہ اور سردی ایک حصہ ہے اس نسبت تناسب کی چیز میں بہنے کی صلاحیت نہیں ہو گی بلکہ خشکی سردی کی حامل چیز میں گاڑھا پن حد سے زیادہ ہو گا اور اس کا میلان مائع کے بجائے ٹھوس حالت کی جانب ہو گا جس میں بہنے کی صلاحیت نہ ہو گی چنانچہ بجا طور پر کہا جا سکتا ہے کہ سوداء کا مزاج سرد خشک ہے

تعریف جسم میں منافع سوداء
سوداء طبعی کا سبب فاعلی معتدل حرارت سبب مادی غلیظ کم رطوبت جو سردخشک غذا سے پیدا ہو سبب صوری تہہ نشین دُرد تلچھٹ سبب غائی سوداوی اعضاء یعنی ہڈیوں وغیرہ کی غذا میں شامل ہوتا ہے اس کا کچھ حصہ فہم معدہ میں شامل ہوکر بھوک لگاتا ہے
نظام ہضم کو بہتر بناتا ہے
خون کو گاڑھا بناتا ہے
سوداء کی دو اقسام ہیں
طبعی وغیرطبعی

تعریف سوداء طبعی
یہ جگر میں پیدا ہوتا ہے اچھے خون کی تلچھٹ ہے اس کو اس طرح سمجھنا چاہئیے کہ تیل میں جو گاد یعنی کہ تلچھٹ بیٹھ جاتی ہے وہ تیل کے غلیظ اجزاء ہیں اسی طرح جب خون تیار ہوتا ہے تو اسکے غلیظ اور خاکی اجزاء نیچے تہہ نشین ہو جاتے ہیں جن کو سوداء طبعی کہا جاتا ہے
فی الحقیقت سوداء کو دوسری اخلاط سے وہی نسبت ہے جو زمین کو باقی ارکان سے ہے
تعریف سوداء غیر طبعی اس کی چار اقسام ہیں
1 سوداء بلغمی وہ سوداء ہے جو بلغم کے مل جانے سے پیدا ہوتا ہے

2 سوداء دموی
وہ سوداء ہے جو خون کے جل جانے سے پیدا ہوتا ہے

3 سوداء صفراوی
وہ سوداء ہے جو صفراء کے جل جانے سے پیدا ہوتا ہے

4 سوداء سوداوی
وہ سوداء ہے جو کہ خود سوداء کے جل جانے سے پیدا ہوتا ہے
تعریف علامات سوداء کی زیادتی جسم کی لاغری نیلا ہونا جلد اور چہرہ کی رنگت سیاہی مائل ہونا غوروفکر کا غلبہ ہونا معدہ کی تیزابیت کھٹی ترش ڈکاریں معدہ کی جلن قارورہ اکثر سرخ وغلیظ رہنا سوداء کی زیادتی کی علامات ہیں

1 علاج گنٹھیا

رُب افتیمون

1 کلو افتیمون لیکر اس کو
4سے5 لیٹر پانی میں پوٹلی بناکر 24 گھنٹہ سے تین دن تک اس پانی میں بھگودیں بعد اس کو ہلکی آگ پر پکائیں جب نصف پانی ختم ہوجاۓ تو پوٹلی کو نکالیں ٹھنڈا ہونے پر پوٹلی کو اچھی طرح نچوڑ لیں تاکہ اس میں موجود پانی بھی دستیاب ہوجاۓ اب یہ پانی بھی برتن والے پانی میں مکس کرکے آگ پر پکائیں جب پانی شہد کی طرح گاڑھا ہوجاۓ تو اس کو اتارلیں اب کسی کڑاہی میں ریت ڈالکر اس پانی کو مزید ریت جنتر پکائیں اور کسی کھرچی چمچ وغیرہ سے ہلاتے رہیں تاکہ جلنے سے محفوظ رہے یہاں تک کہ پانی بلکل خشک ہوکر گاڑھا ہوجاۓ خیال رہے آگ بلکل ہلکی رکھنی ہے بصورت دیگر افتیمون کے لیطف اجزاء نابود ہوجاتے ہیں
اسی طرح اگر کسی برتن میں پانی ڈالکر اس برتن کے اوپر رُب والی کڑاہی رکھ کر پانی والے برتن کے منہ کو گیلے کپڑے یا آٹے سے بند کرکے بھی رُب کو تیار کیا جاسکتا ہے
دونوں طریقوں سے رُب بن جاۓ گا یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کس طریقہ کو زیادہ آسان سمجھتے ہیں وہ طریقہ اپنائیں
جب تمام رُب تیار ہوجاۓ تو آگ سے اتارلیں
کسی برتن ٹپ وغیرہ کو دیسی گھی سے ہلکہ تر کریں اس پر تیار شدہ رُب انڈیل دیں کسی محفوظ جگہ پر رکھ دیں دن کو دھوپ میں رکھیں اوپر شیشہ یا کپڑا ڈالیں تاکہ مٹی گرد وغبار سے بھی محفوظ رہے
گنٹھیا والے مریض کو صبح شام خالی پیٹ
مقدار خوراک 2 سے 4 رتی دودھ میں مکس کرکے استعمال کرائیں
اطباء کرام مقدار خوراک کم زیادہ بھی کر سکتے ہیں

فوائد
خلط سوداء کو نابود کرنے اکسیر کا حکم رکھتا ہے
امراض سوداوی سے پیدا ہونے والی تمام نقائص کو دور کرتا ہے
اعصابی خشکی
جنون
پاگل پن
مرگی
چڑچڑا پن
سوداوی و بلغمی مادوں کی مسہل ہے
مصفی خون
جسم کے تمام ورموں کو تحليل کرتا ہے
خاص کر ورم طحال کے لیے اکسیر ہے
یرقان کے لیے بھی مفید ہے
سوداوی ریاح کو تحليل کرتا ہے

2 علاج گنٹھیا

کچلہ مدبر کرنے کی ترکیب

1 سے ڈیڑھ لیٹر آب مقطر افتیمون
100 گرام کچلہ سالم عمدہ قسم کا
ترکیب تیاری
آب کو دیگچی میں ڈال کر آگ پر رکھیں
کچلہ کو صاف کرکے پوٹلی بناکر ڈول جنتر اس پانی میں بلکل مدہم آگ پر پکائیں جب تین گناہ پانی ختم ہوجائے تو اتارلیں اب کچلہ کو نکال کر خشک کرکے دیسی گھی میں بریاں کریں
نوٹ چاہیں تو کچلہ کا چھلکہ اتارکر درمیان میں سے پتہ نکال کر بعد بریاں کرکے استعمال کریں

3 علاج گنٹھیا

100 سنامکی مصفی
25 گرام فلفل سیاہ
50 گرام سونٹھ
25 گرام گل سرخ
25 گرام رُب افتیمون
25 گرام تیار شدہ کچلہ
ترکیب تیاری
تمام اجزاء کو الگ الگ باریک کرکے پھر مکس کریں اس میں 3 گناہ شہد شامل کرکے معروف طریقہ سے معجون بنالیں استعمال خوراک نصف گرام دن میں تین بار دودھ سے استعمال کریں

بفضل خدا کامل شفاء ہوگی
ان شاءاللہ

#گنٹھیا

*🌿 مرنگا لیفز (سہانجنا کے پتے) — طب نبوی ﷺ اور دیسی حکمت کا خزانہ 🌿**"ہر بیماری کا قدرتی علاج — اب صرف ایک پتے میں!"*✅ *...
29/08/2025

*🌿 مرنگا لیفز (سہانجنا کے پتے) — طب نبوی ﷺ اور دیسی حکمت کا خزانہ 🌿*

*"ہر بیماری کا قدرتی علاج — اب صرف ایک پتے میں!"*

✅ *قوتِ مدافعت میں اضافہ*
✅ *شوگر اور بلڈ پریشر کا قدرتی علاج*
✅ *مردانہ کمزوری، جریان، کمزوری میں مؤثر*
✅ *خواتین کے ہارمونی مسائل، لیکوریا اور حیض میں مفید*
✅ *جوڑوں کے درد اور ہڈیوں کو مضبوط بنائے*
✅ *وزن کم کرے، چربی گھٹائے*
✅ *آنکھوں، جلد اور بالوں کو صحت بخش بنائے*

*📝 استعمال کا طریقہ:*
1 چمچ سفوف، نیم گرم پانی یا دودھ کے ساتھ، روزانہ نہار منہ۔

*⚠️ نوٹ:*
استعمال سے پہلے مستند حکیم یا طبیب سے مشورہ ضرور کریں۔

یونانی دواخانہ، بلّانوالا، کیپٹن مدثر شہید روڈ، سیالکوٹ 📌

📞 0321-7125507 | 0333-8628474

*"شفا اللہ کے ہاتھ میں ہے، مگر علاج ہم سے لیجیے!"*

---

مرنگا (Moringa Oleifera) کو اردو میں *سہانجنا* کہتے ہیں، اور اس کے پتے (مرنگا لیوز) دیسی طب، یونانی دوا، آیوروید اور جدی...
29/08/2025

مرنگا (Moringa Oleifera) کو اردو میں *سہانجنا* کہتے ہیں، اور اس کے پتے (مرنگا لیوز) دیسی طب، یونانی دوا، آیوروید اور جدید نیوٹریشن میں بے حد اہمیت رکھتے ہیں۔

---

🌿 *مرنگا کے پتوں (Leaves) کے فوائد — دیسی و طبی نکتہ نظر سے*

1. *قوت مدافعت (Immunity Booster)*
- وٹامن C، A، E، اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔
- سردی، نزلہ، زکام اور فلو جیسے امراض سے تحفظ دیتا ہے۔
- روزانہ استعمال سے جسم میں بیماریوں سے لڑنے کی طاقت بڑھتی ہے۔

2. *ذیابطیس (شوگر) کا قدرتی علاج*
- مرنگا پتے انسولین لیول کو متوازن رکھتے ہیں۔
- شوگر کے مریض اسے سفوف کی صورت میں نہار منہ استعمال کرتے ہیں۔
- شوگر لیول کو بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

3. *بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا*
- اس میں پوٹاشیم اور کوئرسیٹن ہوتا ہے جو ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔
- دل کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔

4. *مردانہ کمزوری اور تولیدی نظام*
- اسپرم کی کوالٹی بہتر بناتا ہے۔
- جسمانی طاقت میں اضافہ کرتا ہے۔
- جریان و سرعت انزال میں بھی فائدہ مند ہے۔

5. *خواتین کی صحت*
- لیکوریا، ہارمونی توازن، اور حیض کی بے ترتیبی میں فائدہ دیتا ہے۔
- دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے مفید — دودھ کی پیداوار بڑھاتا ہے۔

6. *جوڑوں کا درد اور ہڈیوں کی مضبوطی*
- کیلشیم، میگنیشیم اور فاسفورس سے بھرپور۔
- ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور آرتھرائٹس میں آرام دیتا ہے۔

7. *وزن میں کمی (Fat Burner)*
- فیٹ میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔
- بھوک کم کرتا ہے اور پیٹ کی چربی گھٹانے میں مددگار ہے۔

8. *جلد، بال اور آنکھوں کے لیے فائدہ مند*
- جلد کو چمکدار اور بالوں کو مضبوط بناتا ہے۔
- آنکھوں کی روشنی کے لیے وٹامن A مفید، جو مرنگا میں پایا جاتا ہے۔

---

🥄 *استعمال کا طریقہ (دیسی نسخے)*

1. *سفوف بنا کر*
- خشک پتے پیس کر روزانہ 1 چمچ نہار منہ پانی یا دودھ سے لیں۔

2. *قہوہ (Tea)*
- 1 چمچ مرنگا کے پتے اُبال کر نیم گرم قہوہ دن میں ایک بار لیں۔

3. *مرنگا کی گولیاں*
- بازار میں دستیاب مرنگا کی کیپسول یا گولیاں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔

4. *خوراک میں شامل کرنا*
- سبزی، سوپ، یا سالن میں پتے ڈال کر پکا سکتے ہیں۔

---

⚠️ *احتیاط*
- حاملہ خواتین ڈاکٹر یا حکیم کے مشورے سے استعمال کریں۔
- زیادہ مقدار میں استعمال سے معدے کی تیزابیت یا ڈائریا ہو سکتا ہے۔

---

-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-

---

🌱 *مرنگا لیفز (Moringa Leaves)

-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-

Fresh Reesh Barghadتازہ ریش برگد بوھڑریش برگد (بنیان کے درخت کی جڑیں، جسے "ہوائی جڑیں" یا "بنگالی فِگ" بھی کہا جاتا ہے) ...
29/08/2025

Fresh Reesh Barghad
تازہ ریش برگد بوھڑ
ریش برگد (بنیان کے درخت کی جڑیں، جسے "ہوائی جڑیں" یا "بنگالی فِگ" بھی کہا جاتا ہے) یونانی و دیسی طب میں بہت سی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

🌿 ریش برگد کے دیسی فوائد:

1. *مردانہ طاقت کے لیے مفید*
- جریان، احتلام، سرعت انزال اور مردانہ کمزوری میں استعمال ہوتا ہے۔
- دودھ میں پکا کر یا سفوف بنا کر استعمال کیا جاتا ہے۔

2. *بانجھ پن کا علاج*
- عورتوں اور مردوں دونوں میں بانجھ پن کے لیے مؤثر ہے۔
- خاص طور پر دودھ اور شہد کے ساتھ استعمال سے تولیدی نظام مضبوط ہوتا ہے۔

3. *شوگر (ذیابطیس)*
- ریش برگد شوگر کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
- سفوف بنا کر نہار منہ پانی سے استعمال کیا جاتا ہے۔

4. *معدے اور آنتوں کے امراض*
- پیٹ درد، گیس، اور بدہضمی میں مفید۔
- ہلکی مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے۔

5. *لیکوریا (سفید پانی)*
- خواتین کے سفید پانی اور اندرونی کمزوری کے علاج میں مفید۔

6. *زخم بھرنے میں مددگار*
- ریش برگد کا لیپ زخموں پر کیا جائے تو تیزی سے بھر جاتے ہیں۔

---

*استعمال کا طریقہ (دیسی نسخے):*
- ریش برگد کو سکھا کر سفوف بنا لیں۔
- روزانہ 1 چمچ نیم گرم دودھ یا پانی کے ساتھ صبح نہار منہ استعمال کریں۔
- شہد یا مکھن کے ساتھ بھی ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

---

*⚠️ احتیاط:*
- حاملہ خواتین استعمال نہ کریں۔
- مستند حکیم یا طبیب کی رہنمائی سے استعمال کریں۔












29/08/2025

🌿 یہ پٹھکنڈہ پودا 20 بیماریوں جیسے پیٹ کی چربی، بوسیدہ دانت، گٹھیا، دمہ، بواسیر، موٹاپا، گنجا پن، گردے وغیرہ کے لیے کسی ...
23/03/2025

🌿 یہ پٹھکنڈہ پودا 20 بیماریوں جیسے پیٹ کی چربی، بوسیدہ دانت، گٹھیا، دمہ، بواسیر، موٹاپا، گنجا پن، گردے وغیرہ کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔

* چرچٹا* پٹھکنڈہ --
فارسی میں خاردار گونہ
سندھی میں ابت کنڈڑی
ہندی زبان میں چرچرا چرچٹہ
سنسکرت اپامارگ
پنجابی زبان میں پٹھکنڈہ
انگریزی پرکلی چیف فلاور
آج ہم آپ کو ایک ایسے پودے کے بارے میں بتائیں گے جس کا تنا، پتے، بیج، پھول اور جڑ کے پودے کا ہر حصہ دوا کی حیثیت رکھتا ہے، اس پودے کو اپامرگ یا چاف ٹری، لٹجیرا کہتے ہیں۔ Apamarg یا Chirrchita کا پودا پاک و ہند کے تمام خشک علاقوں میں زیادہ پایا جاتا ہے۔
سفید چرچٹا کے ڈنٹھل اور پتے سبز، بھورے ہوتے ہیں۔ اور سفید رنگ کے داغ ہوتے ہیں، اس کے علاوہ پھل چپٹے ہوتے ہیں جبکہ چرچٹا کا ڈنٹھل سرخ رنگ کا ہوتا ہے اور پتوں پر سرخی مائل رنگ کے داغ ہوتے ہیں۔

اس پر لگے ہوئے پھل چپٹے اور کچھ حد تک گول ہوتے ہیں تاہم اس کے پتے 1 سے 5 انچ لمبے ہوتے ہیں اور پھولوں کی لمبائی ڈیڑھ انچ تک ہوتی ہے۔ اور گرمیوں میں پکنے کے بعد خشک ہو جاتے ہیں ان میں سے چاول کے دانے بنتے ہیں۔ اسی طرح کے بیج نکلتے ہیں؛ اس کا پودا بارش کے موسم میں اگتا ہے اور گرمیوں میں سوکھ جاتا ہے۔
ذائقہ : تلخ
مزاج گرم خشک درجہ دوم
مقدار خوراک 5 ماشہ سے 7 ماشہ تک۔ نمک چرچٹہ 2 رتی سے 4 رتی۔
افعال و استعمال
مدربول ، محلل اورام ، منفث بلغم اور مصفی خون ہے ۔ اس کی جڑ۔ پتوں اور شاخوں کو پانی میں جوش دے کر استسقاء ، درد شکم ، کھانسی دمہ، بواسیر اور پھوڑے پھنسیوں کیلئے پلاتے ہیں ۔ اس کی مسواک گندہ دینی کو دفع کرتی ہے ۔ اس کے پتوں کو پانی کے ساتھ رگڑ کر بھڑ، شہد کی مکھی سانپ اور بچھو کے زہر کیلئے مقام گزیدہ پر لگانا مفید بیان کیا جاتا ہے ۔ اس کے سالم پودے کو خشک کرنے کے بعد جلا کر نمک حاصل کیا جاتا ہے ۔ نمک چرچٹہ کہلاتا ہے ، اس کو بمقدار آدھا ماشہ اونٹنی کے دودھ کے ہمراہ استسقاء میں کھلاتے ہیں ۔ یہ نمک بلغمی کھانسی میں بھی مفید ہے ۔ اس میں ذی روح دھاتوں سم الفار و شنگرف کا کشتہ ہو جاتا ہے ۔

اپامرگ فطرت میں تیکھی، تلخ اور گرم ہے۔ یہ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے، اسہال کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، بھوک کم کرنے والا، درد کو دور کرنے والا، زہر کو دور کرنے والا، کیڑے اور پتھروں کو ختم کرنے والا، خون صاف کرنے والا (خون صاف کرنے والا)، بخار کو کم کرنے والا، سانس کی بیماریوں کو مارنے والا، بھوک کو کنٹرول کرنے والا اور حمل کی خوشی کے لیے مفید ہے۔

چرچٹہ کے 20 حیرت انگیز فوائد:
1. گٹھیا:
پٹھکنڈہ کے پتوں کو پیس کر گرم کرکے جوڑوں کے درد پر باندھنے سے درد اور سوجن میں آرام آتا ہے۔

2. پتھری:
پتھری کی صورت میں چرچٹا کی جڑ آدھی سے 10 گرام کالی مرچ کے ساتھ یا اس کی جڑ کا قہوہ 15 سے 50 گرام کی مقدار میں کالی مرچ کے ساتھ صبح و شام لینے سے مکمل فائدہ ہوتا ہے۔ کاڑھی کو گرم کر کے پیا جائے تو فائدہ ہوگا۔

3. جگر کا بڑھنا:
چرچٹہ کی پھٹکری ایک چٹکی چھاچھ کے ساتھ بچے کو دینے سے بچے کے جگر کی بیماری ٹھیک ہو جاتی ہے۔

4. فالج:
چرچٹہ کی جڑ ایک گرام کالی مرچ کو دودھ میں پیس کر ناک میں ٹپکانے سے فالج ٹھیک ہو جاتا ہے۔

5. پیٹ کا بڑھنا یا لٹکنا:
چرچٹا (اپامرگ) کی جڑ 5 گرام سے 10 گرام یا اس کی جڑ کا کاڑھا 15 سے 50 گرام کالی مرچ کے ساتھ صبح و شام کھانے سے پہلے پینے سے معدہ کا ڈھیلا پن کم ہوتا ہے اور معدہ کا سائز کم ہوتا ہے۔

6. بواسیر :

پٹھکنڈہ کے 6 پتے اور کالی مرچ کے 5 ٹکڑے پانی میں پیس کر صبح و شام پینے سے بواسیر میں آرام آتا ہے اور خون آنا بند ہو جاتا ہے۔
خونی بواسیر کی صورت میں پٹھکنڈہ کی جڑ 10 سے 20 گرام چاول کے پانی میں پیس کر چھان لیں اور اس میں 2 چمچ شہد ملا کر پینے سے فائدہ ہوتا ہے۔

7. موٹاپا:
جن کا وزن زیادہ کھانے کی وجہ سے بڑھ رہا ہے، وہ بھوک کو کم کرنے کے لیے چاول جیسے چاول یا کھیر بنا کر اپامرگ کے بیجوں کو باقاعدگی سے استعمال کریں۔ اس کے استعمال سے جسم کی چربی بھی آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہو جائے گی۔

8. کمزوری:

اپامرگ کے بیجوں کو بھونیں، اس میں برابر مقدار میں چینی ملا کر پیس لیں۔ روزانہ 2 چمچ صبح و شام 1 کپ دودھ کے ساتھ کھانے سے جسم مضبوط ہوتا ہے۔

9. سر درد:

پٹھکنڈہ کی جڑ کو پانی میں ملا کر پیشانی پر لگانے سے سر درد میں آرام آتا ہے۔

10. بچے پیدا کرنا:

پٹھکنڈہ جڑ کا پاؤڈر ایک چمچ کی مقدار میں دودھ کے ساتھ حیض کے بعد 21 دن تک باقاعدگی سے استعمال کرنے سے گرم ہونے میں مدد ملتی ہے۔ ایک اور تجربے کے طور پر ماہواری کے بعد 2 چمچ تازہ پتوں کا رس 1 کپ دودھ کے ساتھ باقاعدگی سے پینے سے بھی حمل کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

11. ملیریا:
پٹھکنڈہ کے پتے اور کالی مرچ کو برابر مقدار میں پیس لیں، پھر اس میں تھوڑا سا گڑ ڈال کر مٹر کے سائز کی گولیاں تیار کریں۔ جن دنوں ملیریا پھیل رہا ہو، ان دنوں صبح و شام کھانے کے بعد ایک ایک گولی باقاعدگی سے لینے سے یہ بخار جسم پر حملہ آور ہونے سے بچ جائے گا۔ یہ گولیاں دو چار دن تک لینا کافی ہے۔

12. گنجا پن:
سرسوں کے تیل میں چرچٹہ کے پتوں کو جلا کر مسح کر کے مرہم بنا لیں۔ اسے گنجے دھبوں پر باقاعدگی سے لگانے سے بالوں کی دوبارہ نشوونما کا امکان رہتا ہے۔

13. دانت کا درد اور گہا:
اس کے 2 سے 3 پتوں کے رس سے روئی کی گولی بنا کر دانتوں پر لگانے سے دانت کے درد میں آرام ملتا ہے اور پرانی گہا یا نالیوں کو بھی بھرنے میں مدد ملتی ہے۔

14. خارش:
چرچٹہ کے پتوں (جڑ، تنے، پتے، پھول اور پھل) کو پانی میں ابال کر کاڑھی تیار کریں اور اس سے غسل کریں۔ باقاعدگی سے نہانے سے گہا میں ہونے والی خارش چند دنوں میں دور ہو جائے گی۔

15. سر درد یا آدھے سر میں درد:
اس کے بیجوں کے پاؤڈر کو سونگھنے سے سر اور آدھے سر کی اکڑن سے آرام آجاتا ہے۔ اس پاؤڈر کو سونگھنے سے پیشانی کے اندر جمع بلغم گھل جاتا ہے اور ناک کے ذریعے باہر آ جاتا ہے اور وہاں پیدا ہونے والے کیڑے بھی ختم ہو جاتے ہیں۔

16. برونکائٹس:
دائمی کھانسی کی خرابی اور نظام تنفس کی خرابی کی صورت میں اپمرگہ (چرچٹا) پھٹکری، پپلی، عطس، کپل، گھی اور شہد کو صبح و شام لینے سے نظام تنفس کی سوزش (برونکائٹس) میں مکمل آرام ملتا ہے۔

17. کھانسی:
اگر کھانسی آپ کو بار بار پریشان کرتی ہے، بلغم میں دشواری ہوتی ہے، بلغم گاڑھا اور چپچپا ہو گیا ہے، ایسی حالت میں یا نمونیہ کی صورت میں آدھا گرام چرچٹہ الکلی اور آدھا گرام چینی 30 ملی لیٹر گرم پانی میں ملا کر صبح و شام 7 دن تک پینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔

18. گردے کا درد:
پٹھکنڈہ کی تازہ جڑ 5-10 گرام پانی میں ملا کر پینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ یہ دوا مثانے کی پتھری کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے نکال دیتی ہے۔ یہ گردے کے درد کی اہم دوا ہے۔

19. گردے کی بیماریاں:
5 سے 10 گرام چرچٹا کی جڑ کا کاڑھا 1 تا 50 گرام شراب، گوکھرو اور پاتھہ صبح و شام استعمال کرنے سے گردے کی پتھری ختم ہو جاتی ہے۔ یا اپامرگ (چرچٹا) کی جڑ 2 گرام پانی کے ساتھ پیس لیں۔ اسے روزانہ صبح و شام پانی کے ساتھ پینے سے گردے کی پتھری ٹھیک ہو جاتی ہے۔

20. دمہ:
چرچٹہ کی جڑ کو کسی لکڑی کی مدد سے کھودنا چاہیے۔ خیال رہے کہ لوہے کو جڑ سے ہاتھ نہیں لگانا چاہیے۔ آئیے اسے خشک کر کے پیس لیں۔ اس پاؤڈر کو تقریباً ایک گرام کی مقدار میں لے کر شہد کے ساتھ کھائیں، سانس کی بیماریاں ٹھیک ہو جاتی ہیں۔
چرچٹہ کی نمک کو 0.24 گرام پان میں ملا کر یا 1 گرام شہد میں ملا کر چاٹنے سے سینے پر جمع بلغم سے نجات ملتی ہے اور سانس کی بیماریاں دور ہوتی ہیں۔
♦️✿✿نوٹ
پوسٹ شئیرنگ مفید معلومات و مفاد عامہ ایجوکیشنل پرپوز کے لیے ہے، تشخیص و تجویز علاج معالج کا بدل نہیں - بتائے گئے طریقے کے مطابق خالص ادویہ خریدیں بنائیں اور مقدار خوراک سے تجاوز نہ کریں۔
برائے مہربانی صحت کے مسائل کے کسی بھی علاج کے لیے اپنے ہیلتھ فزیشن سے رجوع کریں۔

خالی معدے کے ساتھ گرم پانی پینا جاپانی بیماریوں کی ایسوسی ایشن نے پانی کے علاج کا ایک تجربہ شائع کیا ہے، جس کے 100% نتائ...
22/01/2025

خالی معدے کے ساتھ گرم پانی پینا
جاپانی بیماریوں کی ایسوسی ایشن نے پانی کے علاج کا ایک تجربہ شائع کیا ہے، جس کے 100% نتائج درج ذیل بیماریوں کے لیے ثابت ہوئے ہیں:

سخت سر درد
بلڈ پریشر
کم خون
جوڑوں میں درد
فالج
دل کی دھڑکن کی خرابی
مرگی
موٹاپا
کھانسی
گلے کی سوزش
دمہ
سل
شریانوں کی سوزش
پیشاب کے راستے سے متعلق مسائل
معدے میں تیزابیت اور سوزش
بھوک کی کمی
آنکھوں، کانوں، اور گلے کی بیماریاں
گرم پانی سے علاج کا طریقہ
ہر صبح جلدی اٹھ کر خالی معدے کے ساتھ 4 گلاس گرم پانی پیجیے (ہر گلاس 160 ملی لیٹر ہو)۔
پانی گرم ہو، مگر اتنا نہیں کہ زبان جل جائے – نیم گرم ہونا چاہیے۔
کھانے سے 45 منٹ پہلے کچھ نہ کھائیں۔
کھانے کے 2 گھنٹے بعد تک پانی نہ پیئیں۔
اگر ایک وقت میں 4 گلاس پینا مشکل ہو، تو کم مقدار سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ 4 گلاس تک بڑھائیں۔
مختلف بیماریوں کے لیے پانی کے علاج کے نتائج
ذیابیطس: 30 دن
بلڈ پریشر: 30 دن
معدے کے مسائل: 10 دن
کینسر کی اقسام: 9 ماہ
سل اور شریانوں کی سوزش: 6 ماہ
بھوک کی کمی: 10 دن
پیشاب کے مسائل: 10 دن
ناک، کان، گلے کے مسائل: 20 دن
دل کی بیماریاں: 30 دن
شدید سر درد: 3 دن
خون کی کمی: 30 دن
موٹاپا: 4 ماہ
مرگی اور فالج: 9 ماہ
ٹھنڈے پانی کے نقصانات
ابو علی سینا کا قول:
"اگر ٹھنڈا پانی آپ کو جوانی میں بیمار نہیں کرے گا، تو یہ درمیانی عمر میں ضرور بیمار کرے گا۔"

ٹھنڈا پانی دل کے ارد گرد چربی جما دیتا ہے اور بڑی شریانوں کو بند کر دیتا ہے، جو ہارٹ اٹیک یا اسٹروک کا سبب بن سکتا ہے۔
یہ جگر کے گرد چربی جمع کر دیتا ہے، جو جگر کے مسائل اور کینسر کا باعث بنتا ہے۔
جگر کی پیوند کاری کے منتظر 90% افراد ٹھنڈا پانی پینے کے عادی ہوتے ہیں۔
ٹھنڈا پانی آنتوں اور معدے کو نقصان پہنچا کر ہاضمے کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔
صحت کا تحفہ
یہ پیغام اپنے دوستوں اور عزیزوں تک پہنچائیں تاکہ وہ صحت مند زندگی گزار سکیں

جالینوس کا قول ہے مباشرت ج**ع میں اگر شہوت مجامت دیر سے پیدا ہو تو ضعف دماغ و ضعف اعصاب کی دلیل ہے ۔ اگر لطف لذت نہ آئے ...
08/01/2025

جالینوس کا قول ہے
مباشرت ج**ع میں
اگر شہوت مجامت دیر سے پیدا ہو تو ضعف دماغ و ضعف اعصاب کی دلیل ہے ۔
اگر لطف لذت نہ آئے تو دماغ کمزور ہے۔

اگر عضو تناسل میں ایریکشن ایستادگی فعلیت سختی نہ ہو تو دل کمزور ہے ۔
عضو خاص میں خون پورا نہ ہونے سے تناؤ پورا نہیں ہوتا ۔

اگر مجامت کے وقت دخول کے بعد آلہ تناسل ڈھیلا پڑ جائے تو ضعف جگر کی دلیل ہے ۔
کمزوری جگر کی وجہ سے عضو مخصوص میں سکڑاؤ اور ڈھیلا پن ہوتا ہے ۔

اگر بغیر ارادے کے ختم ہو تو معدہ کمزور

اگر شہوانی خیال پیدا ہونے سے منی یا مذی کے قطرے آئیں ، باتوں ہی باتوں میں فارغ ہو تو گردے کمزور ہونے کی دلیل ہیں ۔ بلا ارادہ منی نکل جائے کمزوری گردہ ہے ۔

منی پتلی کی وجہ سے ٹائمنگ کم جلدی انزال تو خصیتین کمزور
ان شاءاللہ نایاب نسخے اگلی قسط میں۔شکریہ
دعاؤں کا طالب

حکیم سید لقمان مہدی گولڈ میڈلسٹ
فاضل طب والجراحت

  The Wisdom of Healing: Exploring the Medicine of Ahl al-Bayt (AS)This page is dedicated to exploring the rich tapestry...
28/12/2024


The Wisdom of Healing: Exploring the Medicine of Ahl al-Bayt (AS)

This page is dedicated to exploring the rich tapestry of traditional Islamic medicine, with a particular emphasis on the wisdom and practices attributed to the Prophet Muhammad (peace be upon him) and his revered progeny, the Ahl al-Bayt (AS) - Ali, Fatima, Hasan, and Husayn.
We delve into a range of topics, including:
* Prophetic Medicine: Insights into the Prophet's (PBUH) teachings on health, hygiene, and the use of natural remedies.
* Ahl al-Bayt's (AS) Guidance: Exploring the healing wisdoms and practices passed down through the generations of the Prophet's (PBUH) household, emphasizing historical accounts and scholarly interpretations.
* Principles of Traditional Islamic Medicine: Examining key concepts such as balance, purity, and the interconnectedness of mind, body, and spirit.
* Exploring Herbal Remedies: Discussing the use of natural herbs and plants in traditional Islamic medicine, including their historical applications and potential benefits (Disclaimer: This page does not endorse self-medication. Always consult with a qualified healthcare professional for any health concerns).
* Dietary Guidelines: Examining traditional Islamic dietary principles, including the importance of whole foods, moderation, and the avoidance of harmful substances.
* Connecting Faith and Healing: Understanding the spiritual dimensions of health within the Islamic tradition, including the role of prayer, reflection, and seeking divine guidance.
This page is for educational and informational purposes only. It is not intended to provide medical advice or to endorse any specific treatments or remedies. Always consult with a qualified healthcare professional for any health concerns. The information presented here is based on historical accounts, scholarly interpretations, and traditional practices.

* Ahl al-Bayt
* Islamic Medicine
* Prophetic Medicine
* Traditional Medicine
* Natural Remedies
* Herbalism
* Nutrition
* Holistic Health
* Islamic Philosophy
* Islamic Theology
* History of Medicine
* Islamic Culture
* Wellness
* Health
* Healing
* Spirituality




゚viral

Address

Ballanwala
Sialkot
51310

Telephone

+923338628474

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UNANI Dawakhana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to UNANI Dawakhana:

Share